ایران کی جانب سے سعودی عرب پر دو کروز میزائل اور متعدد ڈرونز فائر کیے گئے، تاہم سعودی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق راس تنورا میں واقع آرامکو ریفائنری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں داغے گئے کروز میزائلوں کو بھی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے پیر کے روز سی آئی اے کے ایک اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
دوسری جانب ترکیہ کی جانب بھی پہلی بار میزائل فائر کیا گیا جسے نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ترک حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے فون پر رابطہ کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ نیٹو نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران کے سعودی عرب پر کروز میزائل اور ڈرون حملے، دفاعی نظام نے تباہ کر دیے
