امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے مطابق ایران میں جاری آپریشن کے دوران امریکا فضائی، بحری، زمینی اور میزائل دفاعی افواج سمیت 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے۔
امریکا بی-1 بمبار طیارے، بی-2 اسٹیلتھ بمبار، ایف-35 لائٹننگ II اسٹیلتھ لڑاکا طیارے، ایف-22 ریپٹر جیٹ، ایف-15 طیارے اور ای اے-18 جی گرولر طیارے استعمال کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹرائک سسٹم بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں لو کاسٹ اَن مینڈ کامبیٹ اٹیک سسٹم (LUCAS) کے ون وے ڈرونز، ایم کیو-9 ریپر ڈرونز، ایم-142 ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہائمارس) اور ٹوماہاک کروز میزائل شامل ہیں۔
مزید برآں امریکا فضائی دفاعی نظام جیسے پیٹریاٹ، ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) بیٹریاں اور ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس AWACS) طیارے بھی استعمال کر رہا ہے۔
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ ایران پر حملے کے آغاز کے وقت مشرقِ وسطیٰ میں موجود تھے۔
Blog
-

ایران آپریشن میں امریکا 20 سے زائد ہتھیاری نظام استعمال کر رہا ہے، سینٹ کام
-

رافیل طیاروں نے یو اے ای کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز مار گرائے، فرانسیسی وزیر خارجہ
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے رافیل لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔
ایک بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ رافیل طیاروں نے یو اے ای کی جانب آنے والے ایرانی ڈرونز کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے قریب الظفرہ ایئر بیس پر موجود رافیل طیارے ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر فضائی نگرانی اور دفاعی مشن پر مامور ہیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تین بیلسٹک میزائل اور 129 ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا، جبکہ آٹھ ڈرون اماراتی سرزمین پر گرے۔
واضح رہے کہ فرانس نے متحدہ عرب امارات میں فضائی سلامتی کے آپریشنز کے لیے رافیل لڑاکا طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔ اس مشن کا مقصد یو اے ای میں قائم فرانسیسی فوجی اڈے کی حفاظت کرنا ہے جہاں فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔ یہ تعیناتی یکم مارچ 2026 کو فرانسیسی اڈے کے ایک ہینگر پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد کی گئی تھی۔
ادھر قطر کی فوج نے بھی کہا ہے کہ آج صبح ایران کی جانب سے 10 ڈرونز اور دو کروز میزائلوں سے حملے کی کوشش کی گئی تاہم اس کے تمام پروجیکٹائلز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک لیا گیا۔ -

آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی اڈے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی حملے میں بگرام ایئربیس پر واقع ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔ -

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا یہ اضافہ صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔ -

بحرِ ہند میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ، بھارت کیلئے سفارتی شرمندگی
بحرِ ہند میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی بحری جہاز کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حملہ ایک امریکی آبدوز کی جانب سے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ جہاز بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور واقعہ بھارت اور سری لنکا کے ساحلی علاقوں کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سری لنکن ریسکیو ٹیموں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حملہ بھارتی معلومات یا اس کی سرپرستی میں ہوا، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ -

افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول: فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشن غضب للحق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونا ناقابل قبول ہے اور اس سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، مربوط کارکردگی اور بلند حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
-

بیروت میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے نشانہ بنیں گے: ایران
ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیروت میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تو ایران دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود تہران نے اب تک کسی بھی ملک میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران دیگر ممالک کے احترام اور سفارتی اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے اور اسرائیل کو اس رویے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
ایرانی حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی سفارتی مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا اور اس کے نتائج خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا سکتے ہیں۔ -

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا سستا ہو کر نئی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا تقریباً 100 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 4 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور مہنگائی یا سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار اکثر سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی جس کے تحت مقامی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔ -

ایران کے خلاف امریکا کو برتری حاصل، ایک ہفتے میں حملوں پر قابو پا لیں گے: امریکی وزیر دفاع
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو برتری حاصل ہے اور جلد ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے اور نئی حملوں کی لہر جلد شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج درست نشانہ لگانے والے گریویٹی بموں سمیت جدید ہتھیار استعمال کر رہی ہیں اور اس کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔
اس موقع پر امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے اور اب زمینی راستوں میں توسیع کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد میں حالیہ دنوں میں کمی آئی ہے، تاہم مکمل نقصانات کا اندازہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے انفرااسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی۔ -

جوہری مذاکرات کو ریئل اسٹیٹ ڈیل کی طرح لیا گیا، عباس عراقچی کی تنقید
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کو سنجیدہ سفارتکاری کے بجائے ریئل اسٹیٹ ڈیل کی طرح لیا گیا، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب جھوٹ حقائق پر حاوی ہو جائے تو اس کے نتائج مثبت نہیں نکلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران ایسے اقدامات کیے گئے جنہوں نے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا۔
عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاری دونوں کو دھوکا دیا اور مذاکرات کی میز پر بمباری کی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی اور سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔