Baaghi TV

جوہری مذاکرات کو ریئل اسٹیٹ ڈیل کی طرح لیا گیا، عباس عراقچی کی تنقید

khamnae

‎ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات کو سنجیدہ سفارتکاری کے بجائے ریئل اسٹیٹ ڈیل کی طرح لیا گیا، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
‎سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب جھوٹ حقائق پر حاوی ہو جائے تو اس کے نتائج مثبت نہیں نکلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران ایسے اقدامات کیے گئے جنہوں نے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا۔
‎عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاری دونوں کو دھوکا دیا اور مذاکرات کی میز پر بمباری کی۔
‎انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل نے خطے میں کشیدگی بڑھا دی اور سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔

More posts