Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے،عطا تارڑ

    الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے،عطا تارڑ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس نا ووٹر نا سپورٹر موجود ہے صرف ان کے پیسے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری مہم مکمل طور پر چل رہی ہے ، ہم گلی کوچوں اور ہر شہری کے پاس جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے پاس نا ووٹر نا سپورٹر موجود ہے صرف ان کے پیسے ہیں ، وہ ووٹ خرید کر لاہور کے امن کی سیاست کو آلودہ کرنا چاہتے ہیں-

    عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک وڈیرہ ابن وڈیرہ ہے ، لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی بدیانتی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ، لاہور میں جب بارش آتی ہے تو یہاں پانی نہیں آتا یہاں ڈرینج بنے ہیں ، بلاول بھٹو کی منطق ہے بارش سے موازنہ کرتے ہیں اپنے تعلیمی نظام کا موازنہ کرے –

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

    لیگی رہنما نے کہا کہ اسلم گل نے نام بگاڑ کر اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے ، یہ کرپشن کی سیاست کر رہے ہیں پولیس کو رپورٹ کیا ، ہم نے رشوت دینے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے ،الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے ، الیکشن کمیشن اور نگران وزیر اعلی اس وقت غیر جانبدار ہیں، میری التماس ہے کہ نگران وزیر اعلی اور الیکشن کمیشن نیوٹرل رہ کر اپنا کردار ادا کریں ، ہم نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے-

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول اپنی اعلی شان گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں ، بلاول بھٹو کو کہتا ہوں اعلی شان بنگلوں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی ،میں نے بلاول کی طرح شکایت نہیں کی کہ پاپا عطا مجھے تنگ کرتا ہے ، میں نے دھاوا بولنا ہوتا تو سب کو بتا کر جاتا ہے ، ہم نے پر امن احتجاج کیا جو ہمارا حق ہے ، قران پاک پر ہاتھ رکھ کر رشوت دیتے ہیں، آج تک سیاست میں قرآن پاک پر ہاتھ نہیں رکھا ، خدا کا خوف کریں اور قرآن پاک کو درمیان میں مت لائیں-

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

  • جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    جنوبی وزیرستان میں این اے 42 اور پی کے 109 کے آزاد امیدوار ملک سعید انور محسود کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ملک سعید انور محسود جنوبی وزیرستان سراروغہ سے ٹانک جارہے تھے کہ جنوبی وزیرستان اپر پولیس نے کوٹکئی کے مقام پر انہیں گرفتار کر لیا،علاقہ کوٹکئی اور ٹانک میں ملک سعید انور محسود کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محسود اقوام کے عمائدین کے 15 رکنی جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگیا، عمائد ین ڈپٹی کمشنر اپر اشفاق کو سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے،ملک سعید انور محسود نے اداروں پر ووٹرز کو جے یو آئی میں شمولیت کا الزام لگایا تھا اور وہ جمیعت علماء اسلام ف سے ٹکٹ پر ناراض ہوئے تھے۔

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، …

    جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا بازار میں دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رضا اللہ کی گاڑی کو بائی پاس روڈ پر سے گزر رہی تھی کہ بم دھماکا ہوا، جس میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے اور پولیس ایس ایچ او اور گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    پولیس نے موقع پر زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی، حملے کے فوری بعد پولیس نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

  • تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی نہیں رہیں کیا اب بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انکو وہاں رکھنا جائز ہے،مزمل سہروردی نے کہا کہ این اے 127 میں پیسے چل رہے، آٹھ فروری کو دیکھنا ہے کہ کس کے پیسے کا جادو چل گیا ہے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ مزمل صاحب، عمران خان کی سزاؤں کی ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے، نکاح کیس کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر عمران بشریٰ میاں بیوی نہیں رہے، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلے کو قانون کے تناظر میں دیکھنا چاہئے یا تو نکاح رجسٹر ہونے کا پاکستان میں سلسلہ ختم ہو جانا چاہئے، سب کچھ زبانی ہونا چاہئے یا پھر دو گواہوں کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے اور یہ جو نوے دن میں طلاق دیتے ہیں یہ سیکشن 496 ہے،یہ سب ختم کردینا چاہئے اور کہنا چاہئے کہ ذاتی معاملہ جب چاہے طلاق دے دیں، جب آپ شادی اور اسکے مسائل ، ان سب چیزوں پر قانون نہ بنائیں، سرکار کہے اسکا حکومت سے کوئی تعلق نہیں جس کی جو مرضی کرے، لیکن اگر آپ نے قانون بنائے ہیں تو پھر کیسے ذاتی،نجی معاملہ کہیں گے، اس بات پر قانون ہے، جس چیز پر قانون موجود ہے اس کو قانون کے تناظر میں دیکھیں، مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، قانون کے مطابق ہی سب کو دیکھنا ہو گا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شریعت کا فیصلہ علما نے کرنا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت نے ڈکلیر کر دیا کہ بشریٰ اب عمران کی بیوی نہیں رہیں تو کیا اب انکو بنی گالہ رکھنا جائز ہے، جس پر مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ عمران خان کی بیگم ہونے کی وجہ سے سب جیل نہیں، سزا انفرادی ہوتی ہے، بشری کو اپنے جرموں کی سزا ملی، انفرادی حیثیت میں چاہے وہ بشریٰ کو میریٹ میں رکھ لیں یہ تو ریاست کا فیصلہ ہے، عمران خان خط لکھیں ناں ھکومت کو کہ میرے گھر کو سب جیل کیوں قرار دیا، وہ حکومت سے احتجاج کریں، میرے گھر کو میری مرضی کے بغیر کوئی سب جیل قرار نہیں دے سکتا، عمران خان کی مرضی سے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا گیا

    مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ دوسرا نکاح جائز قرار دے دیا،دو نکاح تھے، ایک نکاح غلط، ایک صحیح، ایک بچ گیا، ایک رہ گیا،میں کل سن رہا تھا کہ مفتی سعید نے فقہ حنفی سے نکاح پڑھایا، فقہ حنفی میں دوبارہ نکاح نہیں پڑھایا جا سکتا، ابتسام الہی ظہر کے بھی کچھ ایسے ویوز تھے، ڈاکٹر اسرار کے بھی ایسے ویوز، اوریا مقبول جان کو سن رہا تھا تو انکے ویوز کچھ اور تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابتسام الہیٰ ظہیر شیخ الحدیث ہیں، پھڈا پڑ گیا ہے، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے شولڈر پر تین رینک تھے، ریاست مدینہ، مذہبی ٹچ، وہ اڑ گیا، صادق و امین کا رینک بھی اڑ گیا،تیسرا رینک تھا میں پاکستانی ہوں ، محب وطن ہوں وہ اڑ گیا تین فیصلوں سے تین رینک اڑ گئے، سائفر میں غداری، توشہ خانہ میں کرپشن، نکاح کیس میں شریعت اڑ گئی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب چوتھے میں کیا ہو گا، نو مئی کے کیس میں ، چڑیل بتاتی ہے کہ عمران خان پلانر تھا، پی ٹی آئی کی تما م قیادت اس میں ملوث تھی اور اسکا فیصلہ تسلی سے ہو گا، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر سو مقدمات ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بیک وقت تو فیصلے نہیں ہوں گے،مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ 2024 سزاؤں کا سال ہے، اس پورے سال میں سزائیں ہی ہوں گے، کوئی ری ٹرائل کا آرڈر ہو گا، کسی کی اپیل مسترد تو کوئی قبول ہو گی، یہ سزاؤں کا سال ہے، اسکو سزاوں کے سال کے طور پر دیکھا جائے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 2024 الیکشن کا سال ہے ،کل دو ویڈیو وائرل ہوئی ہیں کوئی بائبل پر کوئی قرآن پر حلف لے رہا، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ پیسہ چل رہا ہے، این اے 127 میں ووٹ کا ریٹ بیس ہزار تک پہنچ چکا ہے، پیپلز پارٹی نے ووٹ زیادہ خریدے ن لیگ لیٹ ہوئی،

    مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ نااہلی پر الیکشن نہیں رکتا، موت پر رکتا ہے، نااہلی پر شیخ رشید نے الیکشن لڑا اور وہ جیتے، حنیف عباسی کیس میں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شذرہ منصب کافی لیڈ کر رہی ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شذرہ عمران خان کے خلاف الیکشن میں تین چار ہزار کی لیڈ سے ہاری تھیں، 2018 میں آرٹی ایس بیٹھ گیا تھا اور 72 گھنٹے بعد نتیجہہ آیا تھا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رانا تنویر پہلی پوزیشن پر آ چکے، اعجاز بھٹی نیچے چلے گئے جو پہلی پوزیشن پر تھے، رفاقت علی ٹی ایل پی امیدوار چوتھے پانچویں نمبر پر آ گئے،میاں جاوید لطیف مضبوط امیدوار تھے لیکن نیچے سلپ کر گئے، میاں بشیر تحریک انصاف کے ہیں اور اب سٹرانگ پوزیشن میں ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ میں اتفاق کرتا ہوںَ شیخوپورہ کا الیکشن بڑا خونی ہونے کا امکان ہے، وہاں اسلحہ بہت ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز والوں نے اپنی ملیشیا بنا لی ہیں وہاں پر ریاست کو کام کرنا پڑے گا، اسلحہ کے خلاف مہم شروع ہوئی، اسکو اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ این اے 117 یہاں علیم خان الیکشن لڑ رہے ہیں وہ اسوقت ذرا نیچے آ گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے اعجاز بٹر پہلی پوزیشن پر ہیں، یہ آئی پی پی کو سیریس ایشو ہو رہا ہے،مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ علیم خان ککے زئی برادری کا ووٹ لے گئے تو وہ کامیاب ہو جائیں گے، مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ حمزہ کے مقابلے میں عالیہ حمزہ نمبر ون ہیں، مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ میں نہیں مانتا، حمزہ کے حلقے مین شاہد خاقان کو بھی جتوا دیا گیا تھا، بہت کام کیا انہوں نے اس حلقے میں،

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

  • میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا،مرتضیٰ وہاب

    میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا-

    باغی ٹی وی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خوف اور جبر کی سیاست سے اللہ اس شہر کو محفوظ رکھے، ہم اس وقت کراچی کی سڑک پر موجود ہیں ، بلدیاتی اداروں نے کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے صورتحال بہتر ہے شہر کی مرکزی سڑکیں صاف ہیں، شہر کے کچھ علاقے اب بھی خراب ہیں-

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے نہ مصطفی کمال جائے گا نہ نعیم الرحمان جائے گا، کل جب میں سڑکوں پر کام کررہا تھا ،الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے افسر نے مجھے جرمانہ کردیا، ان کو شاید مجھ سے کوئی مسئلہ ہے میں نے کوئی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا ہے، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم بھی الیکشن مہم چلارہے ہیں ، میں قانون پر عمل کرتا ہوں اور کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گا-

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • اگلا وزیراعظم کون ،بلاول بھٹو یا علیم خان؟

    اگلا وزیراعظم کون ،بلاول بھٹو یا علیم خان؟

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پنجاب میں اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران حکمت عملی کے ساتھ تحریک انصاف سے نواز یا نو نواز کی بحث پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ گیلپ پولز اور بلومبرگ کی جانب سے نواز کی حمایت کے باوجود حقیقت بالکل مختلف ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اس وقت کم ترین سطح پر ہے، نواز شریف کے لئے وزرات عظمیٰ کا چوتھی بار عہدہ سنبھالنا ایک دور کا خواب لگتا ہے جو شاید پورا نہ ہو،

    جہانگیر ترین اور آصف زرداری دونوں نمبر گیم کھیلنے کے ماہر ہیں۔ انتخابی عمل میں آزاد امیدوار بڑی تعداد میں موجود ہیں جس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ قانون کے مطابق ان آزاد امیدواروں کو انتخابی نتائج کے تین دن کے اندر کسی بھی پارٹی میں شامل ہونا ضروری ہے۔

    لاہور کے حلقہ این اے 127 میں سخت ترین مقابلہ متوقع ہے جہاں پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکھر بلاول بھٹو کو سخت چیلنج دیں گے۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ کی پوزیشن کمزور ہے۔ کھوکھر، جسے سیاہ گھوڑا سمجھا جاتا ہے، فتح حاصل کر سکتا ہے، جیسا کہ دو ہفتے قبل باغی ٹی وی کے پروگرام یاسمین کی بیٹھک میں پیش گوئی کی تھی۔

    ایک اور دلچسپ پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔ پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کی حمایت کے لیے "پراکسیز” استعمال کر سکتی ہے، ممکنہ طور پر مجلس وحدت مسلمین اور جے یو پی شیرانی سے اتحاد ہو سکتا ہے۔ اگر یہ حقیقت بن جاتی ہے تو "نئی” پی ٹی آئی کے اندر عمران خان کے مستقبل کا مشاہدہ کرنا دلچسپ ہوگا۔ کیا وہ نئی قیادت کے حق میں دستبردار ہونے پر مجبور ہو جائیں گے؟ حکومت بنانے میں کچھ ہفتوں کا وقت لگے گا، مارچ تک شاید حکومت بن جائے۔ یہ پیشین گوئی 3 فروری کو نشر ہونے والے پروگرام یاسمین کی بیٹھک میں بھی کی گئی تھی۔

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گھر میں قید میں رکھنے کے بھی اثرات ہیں۔ اگرچہ اس کے گھر میں قید کرنا،بنی گالہ کو سب جیل میں تبدیل کرنا قابل احترام ہے، لیکن سخت قید کی سزا نہیں ہے۔ سیاست میں آنے والے اکثر قیمت کے ساتھ آتے ہیں،وہ شاذ و نادر ہی آزاد ہوتے ہیں،
    موجودہ صورتحال انتہائی غیر متوقع ہے، جس کے نتیجے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔

    چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا۔محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام، کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اورچئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک پر فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔

    عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے،مولانازاہد محمود قاسمی

    حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

    پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

  • الیکشن ایکٹ کے تحت  چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: الیکشن ایکٹ کے تحت سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں این اے- 53 اور پی پی-10 کی انتخابی مہم چلانے والے کارکن کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کےتحت پہلا مقدمہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کےخلاف درج کرلیا گیا،مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ چکری میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کروڑ کا رہائشی ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی یونین کونسل پڑیال میں انتخابی چلا رہا ہوں۔

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    تنویر حسین نےمؤقف اپنایا کہ مخالفین سابق نائب ناظم اور دیگر کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہےجو مسلم لیگ (ن) کے امیدوارو ں کی انتخابی مہم چلانے پر دھمکیاں دیتے ہیں میں گھر موجود تھا کہ مخالفین گھر میں آئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اشتعال دلاتے رہے کہ مزید مارو تاکہ یہ یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نہ چلائے اور اہل محلہ اور گھر والوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر سے انتخابی مہم کے لیے جمع مسلم لیگ (ن) کا سامان بینرز وغیرہ اور ایک گیس سلینڈر بھی اٹھا کر لے گئے،مخالفین سے ذاتی اور سیاسی مخالفت ہے جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں لہٰذا قانونی کارروائی کرکے میرا سامان برآمد کرایا جائے۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    چکری پولیس نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C کے تحت دھمکیاں دینے، چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا-

    باغی ٹی وی: ای سی پی نے الیکشن 2024ء کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کراچی سینٹرل نے مرتضیٰ وہاب پر عدم پیشی پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ای سی پی نے اپنے مراسلے میں کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا، نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کے نام خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو خط میں لکھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کی تمام دستاویزات جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر کسی بھی فیصلے سے پہلے نگران حکومت پی آئی اے نجکاری کے کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے اجتناب کرے-

  • پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکا

    پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکا

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس کے علاوہ نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے، خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا ،تربت میں پیپلز پارٹی کے امیدوار روؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو …

    عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

  • ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے، قوم ووٹ کی پرچی سے صالح باصلاحیت قیادت منتخب کرے تیر شیر ترازو کے بغیر گزارہ ہوسکتا ہےمگر کتاب کے بغیر انسانیت کا تصور درندگی بن جاتا ہے

    جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا قاری جمال عبدالناصر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ مولانا محمد صدیق مولانا فہد عزیز بلوچ نے پریس ریلیزمیں کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی قیادت پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے

    مولانا مفتی محمود 73 کے آئین کے بانی ہیں آئین پاکستان میں قرآن وسنت سپریم لاءہیں 50 سال ہوچکے ہیں آج تک نااہل حکمران آئین کے مطابق قانون سازی کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں آزمائے ہوئے حکمرانوں کو ووٹ کی پرچی دینا ملک وملت سے غداری ہے

    ایٹمی پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے کیلئے محب وطن پارٹی کو ووٹ دیناہوگا وہ صرف اور صرف آپکے ووٹ کےصحیح حقدارمولانا فضل الرحمن کی قیادت میں علماء کرام ہیں ووٹ کا غلط استعمال لمحوں کی غلطی صدیوں کے پچھتاوے کے برابرہے

    پاکستان میں تمام جماعتیں مالی کرپشن میں ملوث ثابت ہوچکی ہیں دشمن حکمرانوں نے اعتراف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان بھر کے تمام علمائے کرام کرپشن سے پاک ہیں

    مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کے فتوے کیمطابق قوم 8 فروری کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کرمحب وطن اور غلامان مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ہونے کاثبوت دے

    آخر میں مقتدر قوتوں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام پسند محب وطن پاکستانی قیادت کا راستہ اگر دھونس دھاندلی سےروکا گیا تویہ ملک وقوم سے غداری کے مترادف ہوگا