Baaghi TV

Category: مظفر گڑھ

  • سیلابی صورتحال، جنوبی پنجاب شدید خطرے سے دوچار

    سیلابی صورتحال، جنوبی پنجاب شدید خطرے سے دوچار

    دریائے چناب، راوی اور ستلج کے سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں، ملتان، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

    ملتان کی تحصیل جلالپور میں پانی کا دباؤ بڑھنے سے حفاظتی بند کے ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، متعدد متاثرین اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تاجروں نے اپنی دکانوں کے سامنے مٹی ڈال کر عارضی دیواریں بنالی ہیں۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں عظمت پور بند ٹوٹنے کے باعث کئی بستیاں زیر آب آگئیں۔نارووال، شیخوپورہ، لاہور اور ننکانہ صاحب میں پانی کا بہاؤ کم ہونے لگا ہے جبکہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور چنیوٹ میں بھی پانی اترنے لگا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں اسپیل مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتے پنجاب میں بڑی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ادھر جلالپور پیر والا میں کشتی مالکان کی جانب سے سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں ایک چکر کے لیے 30 سے 50 ہزار روپے تک لیے جارہے ہیں۔ لودھراں میں شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے نجی کشتیاں تحویل میں لے کر انہیں سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔

    ورلڈ کپ کوالیفائرز: پرتگال کی فتح، رونالڈو کا نیا عالمی ریکارڈ

    عمران خان کی پھر سینیٹ کمیٹیوں سے استعفوں کی ہدایت

    شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

  • مظفرگڑھ: 10 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ: 10 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

    مظفرگڑھ : تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے کم عمر بچی سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان مظفرگڑھ پولیس نے بتایا کہ 10 سالہ بچی کے اغوا و زیادتی کے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر لیا گیا ہے، درندہ صفت ملزم نے معصوم بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا پولیس نے زیادتی و اغوا کرنے والے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ معصوم بچی کو آم کھلانے کے لیے باغ میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،متاثرہ بچی کے والد نے 9 جولائی کو مقدمہ درج کروایا تھا، بچی کے والد سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں۔

    بنوں:پولیس چوکی پر خوارج کے حملے َ،تھرمل ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

    بچی کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ سودا سلف لینے نکلی تھی، سر راہ اسے ایک نا معلوم شخص نے ورغلاتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمہارے والد کا دوست ہوں، اور آم کی پیٹی انہیں بھیجنی ہے، یہ سن کر بچی اس شخص کے ساتھ چلی گئی، تاہم میرے گھر پہنچنے پر بچی واپس نہ آئی تو چند لوگوں کے ساتھ اسے ڈھونڈنے نکلا، جو ہمیں فرمان والا کے قریب سڑک سے ملی بچی نے ساری بات اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بتایا، جس کے بعد میں تھانے میں رپورٹ درج کروا نے آیا ہوں، کارروائی کی جائے۔

    جموں : دہائیوں پرانے کیس میں دو کشمیریوں کو عمرقید کی سزا

  • علی پور: پولیس چوکی پر بوسن گینگ کا حملہ، بدنام ڈکیت اختر علوڑ زخمی حالت میں گرفتار

    علی پور: پولیس چوکی پر بوسن گینگ کا حملہ، بدنام ڈکیت اختر علوڑ زخمی حالت میں گرفتار

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) تحصیل علی پور میں پولیس کو دو مختلف محاذوں پر سنگین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک جانب پولیس چوکی شاہ پور پر بوسن گینگ کے درجنوں مسلح افراد نے تعمیرات کے دوران حملہ کر دیا، جبکہ دوسری جانب علی پور سٹی میں بدنام زمانہ ڈکیت اختر علوڑ کو چھڑانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں واقعات میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور دو گاڑیوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ خیرپور سادات کی حدود میں دریائی علاقے میں قائم کی جا رہی نئی پولیس چوکی شاہ پور پر اس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب بوسن گینگ کے تقریباً بیس سے زائد مسلح افراد، جن میں فیاض، ریاض، امتیاز، رفیق، غضنفر، جنید، محبوب، شہباز عرف صوبہ، ظفر عرف جھبیل، سکندر، یاسر، ناظم، ارشاد، صدام و دیگر شامل تھے، نے انچارج چوکی اے ایس آئی مصطفی منظور اور پولیس نفری پر حملہ کر دیا۔ ملزمان نے پولیس چوکی پر سیدھی فائرنگ کی، دو سرکاری گاڑیاں تباہ کر دیں جبکہ اہلکار عمارت کی آڑ لے کر جانیں بچاتے رہے۔

    واقعے کی اطلاع پر سرکل علی پور تھانہ خیرپور سادات، سیت پور اور صدر تھانہ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ بالآخر ڈاکو اندھیرے اور دریائی راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے انچارج چوکی کی مدعیت میں بوسن گینگ کے خلاف دہشت گردی، حملہ، املاک کی تباہی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او خیرپور سادات نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا تاہم حملے اور مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب تھانہ سٹی علی پور کی پولیس نے بدنام ڈکیت اختر علوڑ کو، جو کہ سنگین ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، گرفتار کر کے برآمدگی و نشاندہی کے لیے فتح پور روڈ پر لے جا رہی تھی کہ جنگلی کے مقام پر اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر مورچہ زن ہو کر جوابی فائرنگ کی جو وقفے وقفے سے آدھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے تاہم اختر علوڑ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے بائیں گھٹنے میں زخمی ہو گیا جسے دوبارہ گرفتار کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اختر علوڑ کا تعلق سنانواں سے ہے اور اس پر ڈکیتی، اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے سولہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد بھی نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    پے در پے ان دونوں واقعات نے علی پور سرکل میں پولیس کی سیکیورٹی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دریائی علاقوں میں فعال جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن فوری شروع کیا جائے۔

  • معصوم کلیوں کوگھرکے بڑے نے ہی زنجیرں قید کرلیا

    معصوم کلیوں کوگھرکے بڑے نے ہی زنجیرں قید کرلیا

    مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دادا نے پوتوں کو زنجیروں میں ویلڈ کروا دیا ہے.

    باغی ٹی وی کے رپورٹرکے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے احسان پورمیں دادا نے اپنے ہی پوتوں کو زنجیروں میں ویلڈ کروا دیا ہے، معصوم بچوں کو زنجیروں میں ویلڈنگ کرنے کی فوٹیج باگی تی وی کو موصول ہوگئی ہے.

    ایس ایچ او دائرہ دین پناہ نے معصوم بچوں کوبازیاب کروا لیا ہے، دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، داد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، بچوں کا والد کراچی میں کام کی غرض سے رہتا ہے، بچوں کوملتان چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے، چائلڈ پروٹیکشن کی دفعات کے تحت کاروائی کی جارہی ہے.

    دادا نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ بچے گھرسے بھاگ جاتے تھے، اس لئے ایسا کرتا ہوں.

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • مظفر گڑھ میں ہفتہ  عالمی روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی واک کاا ہتمام

    مظفر گڑھ میں ہفتہ عالمی روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی واک کاا ہتمام

    ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے عالمی روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیر نگرانی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کی۔

    مظفر گڑھ ریسکیو 1122 کی جانب سے عالمی روڈ سیفٹی ویک کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین میاں نے روڈ سیفٹی کی اہمیت پر بات کرتے ہوے کہا کہ حادثات میں شکار ہونیوالے زیادہ تر افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور جو بچ جاتے ہیں وہ کسی نہ کسی بڑی معزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے ان حادثات سے بچاٶ کے حوالہ سے خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواری کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ *دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،* *موٹر سائکل کی رفتار کو 50 سے زیادہ نہ بڑھایا جائے،* *دوران سفر موٹر سائیکل سوار slow lane میں سفر کریں،* *کراسنگ کے وقت سائیڈ مرر کا استعمال کیا جائے* *دوران سفر موبائل کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کیا جائے

    مجیب الرحمن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • مظفرگڑھریسکیو 1122کے زیر انتظام گلوبل روڈ سیفٹی حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

    مظفرگڑھریسکیو 1122کے زیر انتظام گلوبل روڈ سیفٹی حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

    علی پوردنیا بھر میں روڈ ایکسیڈنٹ کی روک تھام کی آگاہی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 علی پور کے زیر انتظام مختلف آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر، محمد مبین احسن،تحصیل ریسکیو انچارج/ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر، محمد مجاھد علی سمیت دیگر ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    روڈ سیفٹی کی آگاہی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد مبین احسن نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ ریسکیو 1122 علی پور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور لوگوں کو حادثات سے بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے, انہوں نےمزید کہا کہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ کے دوران رفتار کم رکھیں,موٹر سائیکل کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ھو، موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلیمٹ کا استعمال لازمی کریں۔شہریوں میں حادثات کی روک تھام بارے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

    اس کے بعد جناب اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے ریسکیو اسٹیشن 1122 علی پور کا دورہ کیا، اسٹیشن اور ریسکیو 1122 علی پور کی کارکردگی کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن لینے والے علی پور کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محسن ممتاز کو شیلڈ دی اور اس کو مبارکباد دی۔انچارج ریسکیو 1122 علی پور محمد اختر بھٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریسکیو 1122 ہمہ وقت تیار ہے اور ہمیشہ کی طرح لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔

  • انتظامیہ کو چکما دینے کیلئے دکانداروں نے نیا طریقہ استعمال کر لیا

    انتظامیہ کو چکما دینے کیلئے دکانداروں نے نیا طریقہ استعمال کر لیا

    ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی لاک ڈاؤن تو لگا دیا گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اس پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر نا کام نظر آرہی ہے دکانداروں مے بھی انتظامیہ کو چکمہ دینے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے ہیں

    ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی آٹھ مئی سے سولہ مئی تک لاک ڈاون تو لگا دیا گیا مگر اس پر عمل درآمد کرانے میں مقامی انتظامیہ مکمل بے بس نظر آرہی ہے دکانداروں نے انتظامیہ کی انکھوں میں دھول جھونک کر اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے

    انہوں نے انتظامیہ کو چکمہ دینے کے لیے کئی حربے استعمال کرنے شروع کر دیے ہیں جن میں دکاندار دکان کے باہر لڑکا بیٹھا کر گاہکوں کو اندر بھیج دیتا ہے اور بعد میں شٹل گرا دیا جاتا ہے جس کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے جس میں واضع دیکھا جاسکتا ہے دکاندار کس طرح گاہکوں کو اندر بلاکر شٹل بند کررہا ہے حکومتی اہلکار اس تمام صورت حال سے باخبر ہونے کے باوجود معنی خیز خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اس موقع پر لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاوٴن پر عمل درآمد نہیں کرا سکتی تو اسے ایس او پیز کی شرائط پر ختم کر دے

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پولیس نے سرپنچ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

    پولیس نے سرپنچ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

    مظفرگڑھ، تھانہ کندائی کے علاقے بھائی کے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر دو بہنوں کو ونی کر دینے کے معاملے پر پولیس کارروائی، پولیس نے سرپنچ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،

    تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کے علاقے لنگرواہ میں مسمی فیاض کے لڑکی م کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر پھیلنے پر علاقہ کے سرپنچ غلام نازک نے فیاض کی دو بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیا اسی سلسلے میں نکاح کی تقریب بھی منعقد کی گئی پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پا کر سرپنچ غلام نازک کو دوسرے ملزم محمد ناجد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 32/21 بجرم 366 اے اور 310 اے تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، مقدمہ کی تفتیش ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کی نگرانی میں کرائی جا رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،

    مجیب الرحمن شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • غربا کے لیے یوٹیلٹی اسٹور بنایا جاۓ ،دیہاتی مہنگائی سے پھٹ پڑے

    غربا کے لیے یوٹیلٹی اسٹور بنایا جاۓ ،دیہاتی مہنگائی سے پھٹ پڑے

    مظفرگڑھ محمود کوٹ کے اطراف میں موجود غربا کے لیے یوٹیلٹی اسٹور بنایا جاۓ ، پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفر گڑھ میں ضلعی انتظامیہ نے حکومتی حکم کے مطابق مظفر گڑھ شہر میں رمضان بازار تو قائم کر دیا لیکن مظفر گڑھ شہر کے گردونواح کے دیہاتوں میں مہنگائی کو کنٹرول نہ کر سکی ضلعی انتظامیہ کی نظر صرف رمضان بازار تک محدود ہے وہاں پر بھی اکثر و بیشتر قیمت کوالٹی اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے محمود کوٹ روڈ پر مظفر گڑھ پھاٹک سے لے کر محمود کوٹ تک کوئی سستا بازار یا کوئی یوٹیلٹی سٹور نہیں ہے

    جہاں سے اس علاقے کی عوام سستے داموں اشیا خرید سکیں سستے داموں تو دور کی بات ہے یہاں کی عوام دوگنا ریٹ پر اشیا ضروریات سبزی فروٹ اور گوشت لینے پر مجبور ہے اس روڈ پر کبھی کوئی ضلعی انتظامیہ کے افسران قیمتیں چیک کرنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں ان علاقوں میں چینی 105 روپے گھی 290 روپے دال چنا 180 روپے کھجور 300 روپے دال مسور 280 روپے چکن 390 روپے بڑا گوشت 500 روپے ٹماٹر 80 روپے سبز مرچ 160 روپے كدو 60 روپے تربوز 50 روپے سیب 180 روپے وغیرہ فروخت ہو رہا ہے یہاں کی عوام کا وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ سے نوٹس لے کر محمود کوٹ روڈ پر واقع جمال والا چوک سے لے کر محمود کوٹ تک گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے اور اشیا و خوردو نوش کی حکومتی ریٹ پر دستیابی کا مطالبہ ہے

  • مشیر صحت خنیف پتافی کا ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کا دورہ

    مشیر صحت خنیف پتافی کا ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کا دورہ

    مشیر صحت محمد حنیف پتافی کا ویکسینیشن سنٹر و ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا،ایڈوائزر عبدالحی دستی بھی مشیر صحت پنجاب کے ہمراہ موجود تھے

    مشیر صحت پنجاب کا مظفر گڑھ میں قائم کورونا
    ویکسینیشن کاونٹرز کا جائزہ لیا ، مشیر صحت کی ویکسینیشن کرانے والے والے افراد سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے استفسار کیا۔ عوام نے ویکسنینشن سنٹر کے بہترین انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خدمات کو سراہا۔

    مشیر صحت کا کورونا ویکسینیشن عملہ سے رجسٹریشن،ویکسین کی دستیابی اور دیگر متعلقہ معلومات حاصل کیں، مشیر صحت کی مظفر گڑھ میں مزید ویکسنیشن سنٹر بنانے کی ہدایت کر دی مشیر صحت کا ہسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی اور کرونا وارڈ کا بھی دورہ کیا

    مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے مریضوں کی عیادت کی، مشیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی اور کرونا وارڈ میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، مریضوں اور لواحقین سے ادویات اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا

    مشیر صحت پنجاب نے ایمرجنسی وارڈ میں ضروری ادویات کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی ، ایم ایس ڈاکٹر فیصل قیصرانی ،سی او مظفر گڑھ ڈاکر ماہر اقبال اور دیگر افسران ہمراہ موجود تھے