Baaghi TV

Category: مظفر گڑھ

  • پنجاب پولیس کی غنڈی گردی ، درخواست گزار لڑکی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

    پنجاب پولیس کی غنڈی گردی ، درخواست گزار لڑکی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں 17 سالہ زیادتی کا شکار مدعیہ پر پولیس کابہیمانہ تشدد ایس ایچ او منیر اور تفتیشی چوہدری افضل نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈانس بھی کروایا

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں ذیادتی کی شکار متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ ساری رات ہتھکڑی لگا کر ایس ایچ او نے اپنے کمرے میں رکھا متاثرہ لڑکی نے کہا مجھے اپنےماں باپ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا متاثرہ لڑکی کے مطابق میرے ساتھ شہزاد نامی لڑکے نے زیادتی کی اس کے علاوہ مجھے ایف آئی آر کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیامتاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اطلاع دینے والے بے گناہ 3 لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہوا ہیں متاثر لڑکی کے والدین کے مطابق ہمیں دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا گیا والدین کےمطابق ہائی کورٹ کے بیلف نے لڑکی کو پولیس سے بازیاب کروایا کے عدالت پیش کر دیا

    جسٹس ہائی کورٹ نے لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا والدین کے مطابق جسٹس ہائی کورٹ کی ایس ایچ او منیر اور تفتیشی افضل کی سرزنش لڑکی کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سےپولیس اہلکاروں اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شہزاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نےضلع مظفرگڑھ کے تھانہ سرورشہید کے علاقہ میں 17سالہ لڑکی کے اغواء اور زیادتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں وقوعہ کا مقدمہ اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کر کے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی پی او اس مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں گے جبکہ میں اس مقدمہ کی تفتیش کے فالواپ اقدامات کی رپورٹ خود لوں گا.

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ   میں پولیس نے  کم عمر  جوڑے کی شادی کو  نا کام بنا دیا

    مظفرگڑھ میں پولیس نے کم عمر جوڑے کی شادی کو نا کام بنا دیا

    تھانہ روہیلانوالی کے علاقے بستی وزیر آباد میں کم عمر جوڑے جن میں دولہا کی عمر 15 جبکہ دولہن کی عمر 13 سال کی زبردستی شادی کی تقریب کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا۔

    لیڈیز پولیس اہلکاران کیطرف سے کم عمر دولہن کو بازیاب کروایا گیا جسکو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا مزید برآں پولیس نےموقع سے ملزمان عبدالرشید عرف بادشاہ، محمدشبیر اور دولہا امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا،

    ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ تھانہ روہیلانوالی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بہت بڑے جرم کے ارتکاب کو روک لیا پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

  • جمشید دستی پر ایک اور ایف آئی آر درج ، وجہ سامنے آگئی

    جمشید دستی پر ایک اور ایف آئی آر درج ، وجہ سامنے آگئی

    مظفرگڑکے علاقے موضع شادی خان منڈا میں اراضی کے تنازع میں ٹانگ اڑانا جمشید دستی کو مہنگا پڑگیا، تھانہ کوٹ ادو میں جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمے میں 12 دیگر افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں.وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کے بھائی احسن قریشی اور اعوان برادری میں اراضی کا تنازع تھا

    سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اعوان برادری کی حمایت کے لیے گزشتہ روز موقع پر پہنچے تھے مقدمہ وزیر مملکت شبیر علی قریشی کے بھائی احسن قریشی کے منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.جمشید دستی ودیگر افراد کیخلاف زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.

  • کرونا ایس او اپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل سمیت کئی دکانیں سیل

    کرونا ایس او اپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل سمیت کئی دکانیں سیل

    مظفرگڑھ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے کرونا ایس او اپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل سمیت کئی دکانیں سیل کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک اور انجمن تاجران کی طرف سے پورے شہر میں منادی کرائی گئی تھی کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق دکانوں کو بند کرنے کا کہا گیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے گزشتہ روز کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل سمیت کئی دکانوں کو سیل کیا گیا اور انکو جرمانے کیے گئے

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرکے خود کو محفوظ کریں اور دوسروں کو بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے ماسک استمعال یقینی بنایا جائے اور سائنٹزر کا استمعال کیا جائے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اسطرح خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسرے لوگ کو بھی محفوظ رکھیں

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پریشانی سے سہمی ہوئی ، اپنوں کی تلاش میں ہیجانی کیفیت میں مبتلا بچی کیساتھ کیا ہوا؟

    پریشانی سے سہمی ہوئی ، اپنوں کی تلاش میں ہیجانی کیفیت میں مبتلا بچی کیساتھ کیا ہوا؟

    مظفرگڑھ شہر میں رات کے وقت ایک لاوارث پھرتی ہوئی دو سالہ معصوم بچی علینا پر مظفرگڑھ پولیس کے سب انسپکٹر وقاص احمر کی نظر پڑی،،، حیرانگی میں بچی کیطرف پہنچا پریشانی سے سہمی ہوئی بچی اپنوں کی تلاش میں ہیجانی کیفیت میں مبتلا تھی، وقاص نے بچی کو پیار دیا سلانٹی لیکر دی تھانے کی بجائے اپنے ہی گھر لے آیا بچی کا ایسا لباس 👗 کہ جیسے کسی شادی کے فنکشن پر والدین لائے ہوں،،،،

    وقاص نے ضلع کے شادی ہالز چھان مارے اعلانات کروائے مگر بے بسی پر گھر واپس آ گیا سوشل میڈیا کا سہارا لیا رات گہری ہوتی جا رہی تھی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے بچی تو سو گئی مگر ان اور ان کے گھر والوں کی نیند اڑ سی گئی تھی، رات کے پچھلے پہر سوشل میڈیا کی مدد سے بچی کے والدین نے رابطہ کیا اور گھر آ گئے وقاص نے تصدیق کی اور پھر بچی کو جگایا اور اس کے والد کے حوالے کیا

    بچی اپنے ابو سے چمٹ سی گئی باپ بھی جذباتی کیفیت میں تھا وہ اس لاپرواہی پر شرمندہ شرمندہ سا دکھائی دے رہا تھا بہر حال یہ وہ کیفیت تھی جس سے بچی اور اس کا والد اس وقت گز رہے تھے جو ہر پولیس والا اپنی نوکری میں کئی بار دیکھتا ہے جو یقیناً کوئی عام آدمی ایسا عمل نہیں کر سکتا مگر ہاں جس سے اللہ راضی ہو اور جس پر اپنی رحمت عطا کرے اس سے اللہ تعالیٰ ایسے کام لیتا ہے,، آج پوری قوم کو وقاص احمر جیسے پولیس والوں پر فخر ہے،،،
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

    پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

    مظفرگڑھ ایس ایچ او تھانہ روحیلانوالی چوہدری جاوید اختر کی طرف سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ، تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ روھیلانوالی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں جس کے مطابق منشیات فروش محمد اقبال ولد برکت علی قوم شیخ سے 1450 گرام چرس برآمد کر کے 9C کا مقدمہ نمبر 187/21 درج کر کے حوالات بند کر دیا۔ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 اوباشوں کو گرفتار کر لیا۔

    محمد نواز ولد علی نواز قوم بھٹی سکنہ شیخوپورہ مظفرگڑھ سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ نمبر 186/21 درج کر دیا صفدر حسین ولد محمد علی قوم ڈوگر سکنہ مظفرگڑھ سے پسٹل برآمد کار کے مقدمہ نمبر 185/21 درج کر دیا محمد اشفاق ولد عبد الرزاق قوم بھٹہ سکنہ مانکا بھٹہ سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ نمبر 188/21 درج کر دیا-محمد عابد ولد محمد اسماعیل قوم ملانہ سکنہ پتی درگھ سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ نمبر184/21درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کی پریس کانفرنس

    مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کی پریس کانفرنس

    مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈی پی او حسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے تعاون سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں دریائے سند ھ میں موجود قدری جزیرے لاشاری والے جنگل کو ناجائز قابضین سے مکمل واہ گزار کرا لیا ہے، جس کا کل رقبہ 2375ایکٹر یعنی 19ہزار کینال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو اس جزیرے پر سفاری پارک بنانے کی سفارش بھی کی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قابضین سے نہ صرف تاوان وصول کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے پر مقدمات بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردا عثمان بزادار کی ہدایت کی مطابق ضلع بھر میں ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل پنجند میں بھی رجب علی نامی شخص سے 3260کینا ل اراضی جو 16مربعے بنتی ہے واہ گزار کرائی جاچکی ہے اس سے بھی تاوان وصول کیا جائے گا۔

    سرکاری اراضی پر شجر کاری کی جارہی ہے اب تک 375کینال اراضی پر شجرکاری کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 7340ایکٹر اراضی پر قبضہ ہے جس میں سے 4024ایکڑ اراضی واہ گزار کرائی جاچکی ہے جس کی کل مالیت 4ارب روپے بنتی ہے۔ بقایا اراضی بھی چند دنوں تک واہ گزار کرالی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں 4غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں پر نقشہ جات منظور نہ کرانے پر نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں

    اگر انہوں نے نقشہ منظوری کیلئے اپلائی نہ کیا تو ان کو سیل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تجاوزات قائم کر نے پر ضلع بھر میں 7ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او حسن اقبال نے بتایا کہ لاشاری والا جنگل کسی کی وراثت نہیں ہے یہ ریاست کی زمین ہے جو اب ریاست کو مل گئی ہے جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر آبپاشی محسن لغاری اور متعلقہ اداروں کی معاونت شامل حال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لاشاری والا جنگل عام آدمی کیلئے کھلا ہے کو بھی فرد وہاں جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ 3دہائیوں سے نام نہاد شرفا ء کے قبضے میں تھا اب سرکاری کی کسی جگہ پر کوئی قبضہ نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بلا خوف خطر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن محمد شہزاد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے بھی جوابات دئیے۔ڈی سی او ڈی پی او نے صحافیوں کو کہا کہ جلد ہی صحافیوں کو لاشاری والا جنگل کا دورہ بھی کرایا جائے گا تاکہ اس کی خوبصورتی اور دلکشی کے بارے میں عوام کو بھی بتا سکیں۔

  • خاتون شراب فروش سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی

    خاتون شراب فروش سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی

    مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ شاہجمال ملک یونس کی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، خاتون شراب فروش سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہونے پر گرفتار، دیگر کارروائیوں میں اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری و ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا،

    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال ملک یونس نے سب انسپکٹر حمزہ غفور کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون شراب فروش خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے شراب کی 67 بوتلیں برآمد کر لیں، دوسری کارروائی میں راہزنی کے مقدمہ کا اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں ناجائز اسلحہ پستول 30 بور برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ،*

  • تحصیل جتوئی میں تیز آندھی اور بارش سےدو افراد جاں بحق

    تحصیل جتوئی میں تیز آندھی اور بارش سےدو افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تیز آندھی اور بارش سے جتوئی میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جتوئی شہر سرکاری ہسپتال کے عقب میں راو عبدالستار سکنہ موضع جہان پور کا نوجوان بیٹا راو ماجد اپنے بھانجے کے ساتھ اپنے بھینسوں کے بھانے میں سویا ہوا تھا تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بھانے کی چھت گر گئی صبع جب ہمسایوں نے چھت گری ہوئی دیکھی تو فورا ان کے گھر والوں کو اطلاع دی راو ماجد کے رشتہ داروں اور قریبی ہمسایوں نے چھت کا ملبہ اٹھایا تو نیچے سے دونعشیں برآمد ہوئی جن کی شناخت راو ماجد اور اس کے سگے بھانجے کے نام سے ہوئی مقامی پولیس نےدونوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی شام پانچ بجے راو ماجد اور اس کے بھانجے کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے جہان پور میں ادا کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشک بار تھی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • سست پنجاب پولیس ، چست ملزمان ، کیسے فرار ہوئے حیران کن خبر

    سست پنجاب پولیس ، چست ملزمان ، کیسے فرار ہوئے حیران کن خبر

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی مونڈکا چوکی سے اشتہاری ڈکیت کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا،پولیس کیمطابق ملزم راشد کو تھانہ خانگڑھ پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا.

    پولیس ترجمان کیمطابق غفلت برتنے پر چوکی انچارج سب انسپکٹر پیر بخش اور کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرلیا گیا.دونوں پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے.