Baaghi TV

Category: مظفر گڑھ

  • صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری کا مظفرگڑھ کا دورہ

    صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری کا مظفرگڑھ کا دورہ

    مظفرگڑھ، صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری کا مظفرگڑھ کا دورہ، ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا، شہریوں کی شکایات بھی سنیں،تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے صوبائی محکموں کی انسپکشن/کارکردگی چیکنگ کیلئے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ، دفتر ایس ڈی پی او سٹی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور ڈی پی او دفتر میں قائم سٹیزنز کمپلینٹ ریڈریسل سنٹر کا وزٹ کیا

    جہاں ڈی پی او نے شکایات کے حل کیلئے قائم کیئے گئے میکنزم پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے ڈی پی او دفتر میں موجود شہریوں کی شکایات بھی براہ راست سماعت کیں اور متعلقہ افسران کو ان کے جلد از جلد میرٹ پر حل کیلئے ہدایات جاری کیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں کی کارکردگی براہ راست چیک کی جائیگی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں شہریوں کو دفاتر سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • چادر چار دیواری کی خلاف ورزی، دیپال پور میں افسوسناک واقعہ

    چادر چار دیواری کی خلاف ورزی، دیپال پور میں افسوسناک واقعہ

    دیپال پور کے نواحی معروف گاؤں ذیلی آبادی چاہ اجو والا کا رہائشی محنت کش غلام رسول ولد حامد نوناری کام کاج کے لئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی گاؤں کا ایک اوباش نوجوان سہیل ولد محمد اسلم قوم نوناری سکنہ چاہ اجو والا موقع پا کر 30 بور پسٹل سے مسلح ہو کر موقع پا کر دیوار پھلانگ کر غلام رسول نوناری کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جبکہ اس کی سولہ سالہ کنواری ہمشیرہ نسیم بی بی اکیلی اپنے گھر میں کپڑے دھونے میں مصروف تھی مذکورہ اوباش نوجوان نے اس پر پسٹل تان کر قتل کر ڈالنے کی دھمکی دے کر ان کے ہی گھر کے رہائشی کمرے میں زبردستی گھسیٹ کر لے گیا اور زنا بالجبر کرنا شروع کر دیا

    مذکورہ متاثرہ لڑکی کے شور واویلا کرنے پر اہل دیہہ نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ گھر کا محاصرہ کر لیا مزکورہ اوباش ملزم موقع پا کر پسٹل تان کر اہل دیہہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شیرگڑھ نے متاثرہ لڑکی کے بھائی غلام رسول نوناری کی مدعیت میں اوباش نوجوان ملزم سہیل نوناری کے خلاف زنا بالجبر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم سہیل کا ایک قریبی عزیز پنجاب پولیس میں ملازم ہے اور وہ تفتیشی کو مقدمہ خارج کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ودیگر ملکی سلامتی کے اداروں سے انصاف کی پر زور اپیل کی ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

  • موسم بہار کی آمد،  گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پودے لگائے گئے

    موسم بہار کی آمد، گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پودے لگائے گئے

    وزیر اعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت علی پور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پودے لگائے گئے،وزیراعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،کالج کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات کی جانب سے سو کے قریب پھولدار، اور پھلدار پودے لگائے گئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ، گزشتہ سال بھی 1500 سو پودے لگائے گئے تھے،

    اس سال مزید 500 پودے لگائے جائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ درختوں کا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ہے، اور ہمیں مفت آکسیجن فراہم کرتے ہیں،ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں پودے لگائیں جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، تین افراد زخمی ہو گئے

    پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، تین افراد زخمی ہو گئے

    پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی واقعہ پیش آیا ، مظفرگڑھ۔ ڈیرہ غازی خان روڈ، بصیرہ اڈا کے قریب پٹرول اور ڈیزل کی ایجنسی میں آتشزدگی سے تین افراد زخمی ہو گئے ، مظفرگڑھ۔ آئل ٹینکر سے جرنیٹر کے ذریعے پٹرول دوکان میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ اچانک جرنیٹر سے شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ آگ لگی ۔ جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے موقع پر موجود تین افراد زخمی۔ ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے بھاری نقصان سے بچا لیا ، فوری آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو جوان فائر فائٹنگ کر رہے ہیں۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • ٹریکٹر ٹرالی  اور موٹر سا ئیکل کے درمیان خون ریز تصادم، نوجوان جاں بحق

    ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سا ئیکل کے درمیان خون ریز تصادم، نوجوان جاں بحق

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شہرسلطان کی حدود تارے والی پل کے مقام پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خون ریز تصادم نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شہرسلطان کی حدود تارے والی پل کے مقام پر آیک تیز رفتار موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خون ریز تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شہرسلطان ہٹیاں کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نوجوان محمد انصر بلوچ ولد محمد ابراہیم موقع پر جان کی بازی ہار گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کور کرکے رورل ہیلتھ سنٹر شہرسلطان منتقل کردی ہے

  • شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ، آخر ایسا کیا ہو گیا

    شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ، آخر ایسا کیا ہو گیا

    مظفرگڑھ تھانہ خانگڑھ میں تعینات بداخلاق تھانیدار سے شہریوں کی جان چھوٹ گئی۔ ڈی پی اومظفرگڑھ نے اے ایس آئی مجاہد حسین کو کلوز ٹو لائن کردیا۔شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ میڈیا ٹیم اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ میں تعینات اے ایس آئی مجاہد حسین نے رشوت اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا۔

    تھانہ میں آنے والے سائلین سے بداخلاقی کرنا اس کا وطیرہ بن چکا تھا ۔مقدمات کے اندراج اور انصاف کے حصول کے لیے تھانہ خانگڑھ میں آنے والے سائلین سے پیسے بٹورنا ، غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنا اے ایس آئی مجاہد حسین کے معمولات میں شامل تھا ۔شہریوں نے متعدد بار الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے آفس آکر اے ایس آئی مجاہد حسین کے متعلق شکایات کیں تو الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صحافیوں نے متاثرہ شہریوں کی آواز کو بلند کیا۔

    جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اومظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے اے ایس آئی مجاہد حسین کو کلوز ٹو لائن کر دیا۔اے ایس آئی مجاہد حسین کو کلوز ٹو لائن کرنے پر شہریوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کا شکریہ ادا کیا

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • سورج مکھی لگائیں ، ملک کو خود کفیل بنائیں

    سورج مکھی لگائیں ، ملک کو خود کفیل بنائیں

    کسان سورج مکھی لگائیں ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بنائیں , محکمہ زراعت مظفر گڑھ کے زیراہتمام جتوئی میں سورج مکھی کی کاشت کے بارے ایک سیمینار ہوا جس کے مہمان خصوصی عبدالحی خان دستی معاون خصوصی زراعت پنجاب تھے

    مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی میں سیمنار منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عبدالحئی دستی اور ان کے علاوہ محکمہ زراعت کے اعلی افسران کی کثیر تعداد اور کسانوں نے شرکت کی

    ڈسٹرکٹ افسر زراعت مظفر گڑھ شوکت علی عابد نے کہا حکومت خوردنی تیل کی برآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے کسان سورج مکھی اگائیں اور ملک کو خودکفیل بنائیں عبدالحی خان دستی معاون خصوصی زراعت نے کہا کہ حکومت سورج مکھی بیج کے ہر بیگ پر پانچ ہزار روپے کی سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان زیادہ سورج مکھی کاشت کریں حکومت کسان کارڈ کا اجرا کرنے والی ہے جس سے کسان کو تمام سہولیات مسیر ہونگی
    اس موقع پر سید جمیل شاہ بخاری راو عاطف سمیت دیگر نے خطاب کیا

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • رنگا رنگ تقاریب ، جشن بہاراں کا آغاز کر دیا گیا

    رنگا رنگ تقاریب ، جشن بہاراں کا آغاز کر دیا گیا

    مظفرگڑھ، ضلعی انتظامیہ کیطرف سے مظفرگڑھ میں جشن بہاراں کے سلسلے میں تقاریب کا انعقاد، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین اور دیگر افسران کے ہمراہ فیاض پارک میں مختلف محکموں کی طرف سے سجائے گئے سٹالز کا وزٹ، ڈی پی او نے اس سلسلے میں منعقد کی گئی

    تقریب میں بھی پولیس افسران ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن بشیر اعوان، ایس ڈی پی او سٹی و صدر عظمت اللہ خاں و فاروق احمد خان کے ہمراہ شرکت بھی کی، ڈی پی او نے میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کی،*

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • واٹس اپ پر میسج کر کے سبز باغ دیکھاکر کیسے جمع پونجی لوٹی جاتی ہے

    واٹس اپ پر میسج کر کے سبز باغ دیکھاکر کیسے جمع پونجی لوٹی جاتی ہے

    جعل سازوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا واٹس اپ پر میسج کر کے سبز باغ دیکھاکر جمع پونجی لوٹ لی۔جاتی ہے

    مظفرگڑھ اور گردونواح میں سادہ لوح عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل ہوچکا ہے جعل ساز گروپ سب سے پہلے واٹس اپ پر اپنا پیغام بھیجتا ہے حس میں بھاری انعامات کا لالچ دے کر رابطہ کرنے کا کہا جاتا جب سادہ لوح لوگ رابطہ کرتے ہیں تو ان سے مختلف حیلوں بہانوں سے بھاری رقوم لوٹ لی جاتی ہیں اور بعد نمبر بند کردیا جاتا ہے جعل ساز گروہ اپنا میسج بھیجنے کے۔لیے جعلی سم نمبروں کا استعمال کرتے ہیں

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • قبضہ مافیا سرگرم ،کینییڈین نیشنلٹی ہولڈر نے  زمیندار کی اراضی  پر قبضہ کر لیا

    قبضہ مافیا سرگرم ،کینییڈین نیشنلٹی ہولڈر نے زمیندار کی اراضی پر قبضہ کر لیا

    مظفرگڑھ تھانہ صدر کی حدود موضع کھنگن شمالی میں قبضہ مافیا سرگرم کینیڈا نیشنلٹی ہولڈر نے مقامی زمیندار ممتاز احمد کے ملکیتی و مقبوضہ اراضی کھاتہ نمبر 110/107ہے جس پر فصل،گنا ،درختان اگائے ہوئے ہے کاٹ دیئے 15 پر کال کرنے کے بجائے الٹا ملزمان کے ڈیرے پر تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی تفصیل کے مطابق اسٹے کے باوجود مظفرگڑھ میں کینیڈا کا رہائشی مقامی زمیندار کیلئے ڈان بن کر سامنے آگیا

    مظفرگڑھ کھنگن شمالی میں ممتاز خان پٹھان کے ملکیتی رقبہ سے آصف محمود نے vigo ڈالے پر آکر زبردستی غنڈوں کے زور پر (جو کہ مسلح ہیں )سفیدہ کے درخت کاٹے اور محمد ناصر اور وقار خان کو تشدد کا نشانہ بنایاویڈیو وائرل درخواست گزار نے اپنے موقف میں بتایا کہ آصف محمود جو کہ کینیڈا ہوتا ہے اور پیسہ کے بل بوتے پر مقامی پولیس کو بھی خاطر میں نہیں لاتاایس ایچ او تھانہ صدر بھی درخت کٹائی روکنے میں ناکام ڈی پی او مظفرگڑھ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان نوٹس لیکر تحفظ فراھم کریں اور قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں شرپسند عناصروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ