Baaghi TV

Category: مظفر گڑھ

  • جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، ملزمان سے کیا برآمد ہوا؟

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، ملزمان سے کیا برآمد ہوا؟

    مظفرگڑھ، دائرہ دین پناہ پولیس کی ملک محمد ایوب ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30 بور اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا

    تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک محمد ایوب کی پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں پر ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے تھانہ سٹی کوٹ ادو سے چوری شدہ موٹر سائیکل ھنڈا 70 ماڈل 2019 مالیتی /70000 روپے اور دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے۔

    ملزمان محمد الیاس شاہ اور منتظرمہدی شاہ تھانہ دائرہ دین پناہ اور تھانہ سٹی کوٹ ادومیں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔جن کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمات نمبر 78/21اور 79/21درج رجسٹر ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکےحوالات بند کیا موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ناسور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی.

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ*

  • اے وطن ہم تیری مٹی کی قسم کھاتے ہیں ، پیغام پاکستان کانفرنس

    اے وطن ہم تیری مٹی کی قسم کھاتے ہیں ، پیغام پاکستان کانفرنس

    مظفرگڑھ پاکستان کو ایک مضبوط ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کو اندر سے مضبوط بنائیں، لوگوں کے درمیان حق پر فیصلہ کریں ان کے حقوق ان تک پہنچائیں اور دوسروں کے ساتھ ایسا معاملہ کریں جیسا ان کے توقع رکھتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین

    مظفرگڑھ ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کی گئی ، اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد ڈاکٹر پروفیسر محمد ضیاء الحق، ڈی پی او حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، پروفیسر کوثر عباس بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کے افراد میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ ایک دوسرے کے حق پر ڈاکہ نا ڈالا جائے تاکہ ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پائے جب معاشرہ مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دینی او مذہبی اقدار پر کردار سازی کرنا ہے اور اس کیلئے پیغام پاکستان کو سکولوں کے بچوں تک پہنچانا ہے جہاں ایک قوم تیار ہوتی ہے تاکہ ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا ہو اور یہ ملک امن او ر سلامتی کا گہواہ بن سکے۔کانفرنس میں میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اساتذہ طلباءاور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • بے حیائی اور ایمان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مولانا یسین حیدر

    بے حیائی اور ایمان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مولانا یسین حیدر

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں مدرسہ رقیہ للبنات کے زیر اہتمام تقریب تکمیل قرآن منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ابراہیم بھٹی اور مولانا یسین حیدر سمیت دیگر علماء نے خطاب کی

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں مدرسہ رقیہ للبنات باغ والہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز تقریب تکمیل قرآن منعقد ہوئی جس سے پروفیسر ابراہیم بھٹی مولانا یسین حیدر سمیت علماء کرام نے خطاب کیا اس موقع پر مولانا یسین حیدر کا کہنا تھا کہ بے حیائی اور ایمان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے امت کو اپنے اندر حیا پیدا کرنا چاہیے اگر حیا نہیں تو پھر بندہ ایماندار نہیں اس موقع پر پروفیسر ابراہیم بھٹی مولانا عبدالکریم مولانا محمد اسماعیل ناصر نے بھی خطاب کیا

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1364138658681540608?s=19

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پٹرولنگ پوسٹ کی ماہانہ کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    پٹرولنگ پوسٹ کی ماہانہ کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    مظفرگڑھ پیٹرولنگ پوسٹ گبّر آرایں کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری، ڈرائیوران کولیکچرز،آگاہی پمفلٹ تقسیم۔ تفصیل کے مطابق dsp/php مظفر گڑھ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ گبّر آرائیں کی ماہانہ کارکردگی تسلی بخش رہی۔ ماہ فروری کے دوران ۔ 05 عدد جنرل ہیلپس دی گئی۔

    04 عدد ناجائز عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی،23 عددسلو موونگ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج php پوسٹ گبّر آرائیں محمّد اسلم ایس آئی نے کہاکہ بحکم ایڈیشنل آئی جیphp پنجاب لاہور، ssp/php ڈیرہ غازی خان کی ہدایت کے مطابق مؤثرگشت کی جا رہی ہے۔ حالیہ سموگ سے حفاظتی تدابیر اور ایکسیڈنٹ سے بچاؤ بارے ڈرائیوران کو لیکچرزدیئے جارہے ہیں۔

    شجرکاری مہم کے دوران بیٹ ایریا اور پوسٹ ھذامیں پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے۔ قانون کی بالادستی کیلئے پیٹرولنگ پولیس اپناکردارادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر، پیٹرولنگ آفیسرعارف حمید asi ہیڈ محررزاہد صدیق بھی موجود تہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • افسر کے ناروا رویے کے خلاف ملازمین سراپا اجتجاج

    افسر کے ناروا رویے کے خلاف ملازمین سراپا اجتجاج

    مظفرگڑھ (رپورٹ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر کے کے ناروا رویہ کے خلاف پاپولیشن ملازمین کا احتجاج ملازمین کو بلاوجہ تنگ کرنا وطیرہ بنالیا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محکمہ پاپولیشن ویلفئیر کے ملازمین نےڈسٹرکٹ آفیسر فرزانہ کوثر کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر موجود ملازمین نے بتایا کہ فرزانہ کوثر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر نے تعینات ہوتے ہی ملازمین کو پریشان اور تنگ کر نا وطیرہ بنا لیا جس وجہ سے محکمہ کے ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں

    اس موقع پر موجود میل اسسٹنٹ پاپولیشن ویلفیئر مدثر نیاز،سجاد خان، ملک عبد العزیز،ندیم نذر،حفیظ انجم، شاہد اقبال، فاروق احمد، نسیم رضا، عبدالغفار، خورشید احمد اور فیاض کورائی، ندیم نذر، غلام اکبر، سعید احمد و دیگر نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ آفس میں فرزانہ کوثر نے ملازمین کا داخلہ بند کیا ہوا ہے اور گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ آفیسر فرزانہ کوثر نے لنگر سرائے فلاحی سنٹر کا وزٹ کیا اور میل اسسٹنٹ مدثر نیاز کی

    حاضری رجسٹر میں حاضری ہونے کے باوجود غیر حاضری لگا دی اور غیر حاضر ہونے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے رویوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر فرزانہ کوثر کے ناروا رویہ کا نوٹس لیا جائے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • سینیٹری ورکرز کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف تیسرے روز کام چھوڑ ہڑتال

    سینیٹری ورکرز کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف تیسرے روز کام چھوڑ ہڑتال

    خانگڑھ میں سینیٹری ورکرز کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف تیسرے روز کام چھوڑ ہڑتال جاری۔تین ماہ سے بند تنخواہوں اور ٹاون کمیٹی کی بحالی کا مطالبہ۔عوامی راج پارٹی کا سینیٹری ورکرز سے اظہار یکجہتی۔

    مظفرگڑھ کے نواحی شہر خانگڑھ میں بلدیہ آفس خانگڑھ کے گیٹ پر سینیٹری ورکرز کی تیسرے روز کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔سینیٹری ورکرز نے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ تین ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔جس سے انکے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے۔سینیٹری ورکرز نے کہا کہ میونسپل کمیٹی خانگڑھ کو ٹاون کمیٹی میں تبدیل کیا گیا اور اب چند دن قبل ٹاون کمیٹی کو بھی ختم کردیا گیا۔متعدد بار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو تنخواہوں کی عدم فراہمی کے متعلق شکایات کی گئیں

    مگر انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہ رینگی۔رہنما عوامی راج پارٹی ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے سینیٹری ورکرز کے دھرنے میں شریک ہوکر سینیٹری ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا اور مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔سینیٹری ورکرز نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ تین ماہ سے انکی بندتنخواہیں ادا کی جائیں اور خانگڑھ کی ٹاون کمیٹی کو بحال کیا جاے
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • 17 کنسٹیبلان کی ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی ، نوٹٰفیکیشن جاری کر دیا گیا

    17 کنسٹیبلان کی ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی ، نوٹٰفیکیشن جاری کر دیا گیا

    مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال کی سربراہی میں قائم پروموشن بورڈ کی 17 کنسٹیبلان کی ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی سفارش پر ڈی پی او نے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا،تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں قائم تین رکنی پروموشن بورڈ نے 17 کنسٹیبلان کی ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی سفارش کی جسمیں 17 کنسٹیبلان کی ترقی کا ڈی پی او کیطرف سے ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان نے بورڈ ممبرز کی حیثیت سے شریک ہوئے،

    بعد ازاں ڈی پی او نے دیگر ممبران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے اور گروپ فوٹو بھی بنوایا، ترقی اپنے والوں میں شفیق احمد، محمد ناظم، عمران حیدر،شاکر حیات، شکیل احمد،فضل عباس، ناصر عباس، محمد شیراز، شوکت اقبال، کامران سہیل، محمد عمران، کاشف عمران،ظفر حسین، حاجی محمد نواز، خالد فاروق، محمد آصف اور شاہد اقبال شامل ہیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر ترقی کا عمل تیز کرتا ہوئے ترقی دی گئی ہے اور اس ترقی پر آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے آپ ہلکے سے زیادہ نیک نیتی سے کام کر کے اپنا اور محکمہ کا نام روشن کریں،
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی  ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم۔تفصیلات کے مطابق جتوئی ہیڈ بکائنی میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ، سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ، لیکٹوسکین کی مدد سے گاڑی نمبر LZD 2153 میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا۔دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

    ملاوٹ ثابت ہونے پر 1ہزار 450 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ جڑھ راتھیب میں واقع سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ بنیادی غذاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیلتھ ڈپو میں تبدیل . طالبات موذی امراض کا شکار

    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیلتھ ڈپو میں تبدیل . طالبات موذی امراض کا شکار

    گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنڈہ اسحاق فیلتھ ڈپو میں تبدیل تعفن پھیلنے سے طالبات موذی امراض کا شکار ہونے لگیں حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی کے علاقے بنڈہ اسحاق میں موجود گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچھلے کئی سال سے فیلتھ ڈپو میں تبدیل ہوچکا ہے مذکورہ سکول سے ملحقہ گندے پانی کا تلاب جو اب جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے میں تعفن پھیلنے سے طالبات متعدد موذی امراض جن میں کالا یرقان ملیریا ٹائفائیڈ شامل ہیں کا شکار ہورہے ہیں

    اس گندے پانی کے جوہڑ میں کئی بار بچیاں گر کر زخمی ہو چکی ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے کاموں پر جوں تک نہیں رینگ رہیں اہل علاقہ نے حکام بالا سے فوری جوہڑ ختم کرنے اور گندے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے متبادل انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    مجیب الرحمان شامی. باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • سب انسپکٹر  اغوا، پولیس میں کھلبلی مچ گئی

    سب انسپکٹر اغوا، پولیس میں کھلبلی مچ گئی

    مظفرگڑھ.اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلے صوبہ سندھ جانیوالا تھانہ روہیلانوالی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکڑ ظفر خود اغواء.پولیس زرائع
    اے ایس آئی ظفر نے گزشتہ روز آخیری کال کی کہ وہ نواب شاہ سندھ میں ھے اور اسکی جان خطرہ میں ھے.مظفرگڑھ.اے ایس آئی ظفر کے کال کرنے کے بعد اسکا موبائل مسلسل بند جا رہا ہے، روہیلانوالی میں تعینات اے ایس آئی کے اغواء کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی

    مظفرگڑھ. افسران کی نا اہلی بھی سامنے آگئی ملزمان کی گرفتاری کیلے اکیلے آفسر کو صوبہ سندھ روانہ کیا گیا تھا، پولیس ملازم کے اہل خانہ سخت پریشانی پر تھانہ روہیلانوالی پہنچ گئے اعلی آفسر کی رات گئے تک اہل خانہ کو بازیابی کیلے یقین دہانیاں ، مغوی اے ایس آئی کی بازیابی کیلے ٹیمیں صوبہ سندھ روانہ کر دی گئیں
    تھانہ روہیلانوالی کے اے ایس آئی محمد ظفر کے فون نمبر بند ہونے کا معاملہ ،

    مظفرگڑھ کے اے ایس آئی مقدمہ نمبر 518/11 بجرم 365 اے تھانہ روہیلانوالی کے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف تحرک کیلئے سندھ گیا تھا،اے ایس آئی کا کل مورخہ 17 فروری شام 4 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد نمبر بند ہو گیا، مظفرگڑھ، مسلسل رابطہ نہ ہونے پر پولیس ٹیم کو سندھ روانہ کیا گیا ہے،
    مجیب الرحمان شامی ، مظفرگڑھ