Baaghi TV

Category: پنجاب

  • عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے –

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘، عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دوسری جانب آج پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

  • پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،احسن اقبال

    نارووال :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے-

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےسیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔

    وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہےپی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے، اور اگلے انتخابات میں عوام ایسے رویے کو مسترد کردیں گےموجودہ عالمی حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا گزشتہ دو برس میں ملک کو معاشی تباہی کے دہانے سے نکالا گیا ہے اور آنے والے تین سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان

    احسن اقبال نے کہا کہ انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ مستقبل کی کامیابی کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے مسلم لیگ (ن) اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے، عوام نے نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے اور اب تعمیر و ترقی کی سیاست ہی ملک آگے بڑھا سکتی ہے۔

    محکمہ تعلیم کی عدم توجہی گرلز ہائی سکول گلیانہ بنیادی سہولیات سے محروم

  • علی امین گنڈا پور   کی طرف سے ٹی وی اینکر آفتاب اقبال   کو لیگل نوٹس جاری

    علی امین گنڈا پور کی طرف سے ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کو لیگل نوٹس جاری

    سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا

    جھوٹ اور مذہبی منافرت کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے پر یوٹیوبر آفتاب اقبال کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ آفتاب اقبال نے اپنی ویڈیو میں بےبنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے، جن میں انہوں نے "ابرہام اکارڈ” جیسے مذہبی اور حساس معاملے کو سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی۔ اس عمل کو عوامی سطح پر مذہبی جذبات بھڑکانے اور نفرت انگیزی کے مترادف قرار دیا گیا۔ نوٹس کے مطابق، اس پروپیگنڈے سے نہ صرف سابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی سیاسی اور سماجی ساکھ کو نقصان پہنچا بلکہ عوامی جذبات مجروح ہوئے۔ آفتاب اقبال کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے الزامات واپس لیں، عوامی طور پر معافی مانگیں، اور آئندہ اس نوعیت کے بیانات سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری پر سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور بتائیں کے بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی،کیا وجہ ہےکہ ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے، وفاقی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہے، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے،کل عظمیٰ بخاری نے کہا بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ تھے تو وہ سازشیں کررہے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت شہبازشریف کریں اور بتائیں اگر بلاول نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو کیاسازش کی، شہبازشریف تو بلاول کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ کتنے کامیاب وزیر خارجہ ہیں، کیا وزیراعظم پنجاب کی حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی تعریف کریں گے؟ پاکستان جب تنہائی کا شکار تھا تو بلاول نے آئیسولیشن سے نکالا تھا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، جب نہریں بنانے کی بات ہو رہی تھی تب بھی پنجاب میں پانی کی کمی تھی، ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھاکہ پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی ہے، اگر آپ نئی نہریں بنائیں گے توپنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا، انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اور سندھ کی اکثریت پیپلزپارٹی سے مطمئن ہے، پیپلزپارٹی کےکامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں۔

  • عمران ریاض کے پیکا ایکٹ کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران ریاض کے پیکا ایکٹ کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران ریاض خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے معروف صحافی اور ولاگر عمران ریاض خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یہ احکامات اُس مقدمے میں جاری کیے ہیں جو عمران ریاض خان پر جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران ریاض خان کے خلاف جمع شدہ شواہد اور شکایات کی بنیاد پر عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔ عدالت کے حکم کے بعد ایجنسی نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کردی ہے۔

  • دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں،کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا،دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریاؤں میں موجودہ بہاؤ کے باعث بھی متعدد مقامات پر نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر 56 ہزار اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ہے۔‎دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 37ہزار،خانکی ہیڈ ورکس پر پنتیس ہزار جبکہ قادر آباد کےمقام پر 17 ہزارکیوسک ہے ‎دریائےراوی جسڑ پر 6 ہزار، شاہدرہ پر 5 ہزار ،‎بلوکی ہیڈ ورکس پر 25 ہزار اور ہیڈسدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 24 ہزار کیوسک ہے ‎ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28ہزار اور ‎پنجند کےمقام پر 95ہزارکیوسک ہے،جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ ختم ہو گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    این ڈی ایم اے کا این ای او سی تمام صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات باہم پہنچائی جا رہی ہے،عوام خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر سے گریز کریں، سیلابی ریلوں کو کراس کرنے سے گریز کریں، امدادی کیمپوں میں موجود لوگ اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی ہدایات کا انتظار کریں۔

  • ناتجربہ کاری کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ وسیع ہوا،  شرجیل میمن

    ناتجربہ کاری کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ وسیع ہوا، شرجیل میمن

    سندھ کےسینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دائرہ محدود کیا جاسکتا تھا مگر ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ تباہی ہوئی۔

    سینیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے حکومت پنجاب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں سیلاب پر کوئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بنے تو پتا چل جائے گا کہ پنجاب میں تباہی اس سے کم ہوسکتی تھی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ وسیع ہوا، اگر اچھی منصوبہ بندی کی جاتی تو اتنی تباہی سے بچا جاسکتا تھا۔

    https://x.com/sindhinfodepart/status/1970038275361665026

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں محکمہ آبپاشی نے اچھی منصوبہ بندی کی، وزیراعلیٰ صاحب خود ہر چیز کو مانیٹر کررہے تھے، مانیٹرنگ سیلز بنائے گئے، ( ہر محکمے سے ) ایک ایک نمائندہ وہاں موجود ہے، اور آج بھی مانیٹرنگ سیلز قائم ہیں،میں یہ نہیں کہوں گاکہ سو فیصد ( تباہی سے ) بچ گئے، میں بھی کوئی غلط بات نہیں کروں گا، پنجاب میں پانی زیادہ آیا تھا، تاہم اگر بہتر منصوبہ کی جاتی اور محکمہ آبپاشی کی رہنمائی کی جاتی تو تباہی کو محدود کیا جاسکتا تھا۔

    کراچی میں قتل ہونیوالے3 خواجہ سرا مرد نکلے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ گرو کی مدعیت میں درج

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 3 ماہ میں940آپریشنز میں 89 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 3 ماہ میں940آپریشنز میں 89 دہشت گرد گرفتار

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے جبکہ 2، 2 دہشت گرد القاعدہ، حزب التحریر اور جیئے سندھ تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

    آپریشنز کے دوران 20.2 کلوگرام دھماکا خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹرز، 183 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 717 ممنوعہ تنظیموں کے پمفلٹس، میگزینز، ڈیٹونیٹنگ کورڈ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف 87 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے دہشت گرد اہم عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پنجاب کو محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی دہشت گرد یا ریاست مخالف عنصر کو بخشا نہیں جائے گا۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب

    فخر زمان کا غلط آؤٹ، پاکستان نے امپائر کےخلاف شکایت کردی

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ گرو کی مدعیت میں درج

  • مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ

    مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کچرا جمع کرنے کے لیے رَنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا،پہلے مرحلے میں ’’اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘‘ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی-

    پنجاب حکومت کے حکم نامے کے مطابق سرکاری و نجی درس گاہوں میں پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں،سینیئر وزیر موحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی رانا سکندر وزیرِ تعلیم اور ذیشان ملک وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دیے گئے، 30 ستمبر تک تمام اسکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی،یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا اور رنگ دار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے۔

    الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا ک کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

    پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونے والا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا،گرے رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لیے استعمال ہوں گے، نارنجی ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

    ان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہےپنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139) پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لیے رابطہ بھی کر سکتے ہیں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    وزیرِاعظم نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ای پی اے ٹیم درس گاہوں کا معائنہ بھی کرے گی۔ معیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

  • شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔

    فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے،رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے 2018 کے بعد ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچ گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ سابق حکومت کے دور میں ہوا، لیکن اگر یہ فیصلہ کرنا ہی تھا تو وقت پر کیوں نہ کیا گیا؟ موجودہ حکومت رواں برس عوام کو ریلیف اور سبسڈی دینا چاہتی تھی، مگر آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا، ہم نے دشمن ملک کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کیے اور معرکہ حق میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اب بھی امن کا خواہاں ہے اور حملہ نہیں کرے گا، تاہم دفاع ضرور کرے گا،ہمارے سپہ سالار نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا جواب پوری دنیا دیکھے گی اور اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر متحد تھی، جو دشمن کے مقابلے میں ملک کے دفاع کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

    تنگوانی:دو قبائل میں فائرنگ، ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوگئی، پی ڈی ایم اے

    ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے