Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا ہے-

    آئمہ کرام کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئمہ کرام نے شرکت کی،تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی –

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، اٹک سے رفیق مغل، فیصل آباد سے رضوان کوثر، ملتان سے نادر رضا جعفری، لاہور سے عبدالوحید، بھکر سے غلام مصطفی، پاکپتن سے اویس منظور، مظفر گڑھ سے سید محمد عون اور ڈی جی خان سے عطاالرحمن کو اعزازیہ کارڈ پیش کیے گئے۔

    ٹریفک قوانین اور منشیات پر زیرو ٹالرنس، آر پی او شیخوپورہ

    punjab

    پنجاب میں پہلی بار 66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےشفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، جس کے تحت اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جا سکے گی فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ادا ئیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی آمد کو حکومت پنجاب کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں دینی اور اخلاقی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہےکئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔

    مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزارمساجد ہیں اور 70 ہزارمساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کرےگی اوراعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اورشفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے، فروری کے آخرسے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اورآئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔

    انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں، یاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔

    ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔

  • مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں دوبارہ گندم کا بحران

    مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں دوبارہ گندم کا بحران

    
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے تک جا پہنچا ہے۔
    ‎چکی مالکان کے مطابق 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 1300 سے 1500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ادھر پشاور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
    ‎فلار ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کے اجرا میں تاخیر کے باعث پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی دستیابی بھی متاثر ہے اور مہنگی گندم کے باعث کئی فلار ملز نے پسائی روک دی ہے۔
    ‎فلار ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کے مطابق 4600 روپے فی من گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جتنی گندم فراہم کر رہا ہے، اتنا ہی آٹا مارکیٹ میں بھیجا جا رہا ہے۔ گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال گندم کا اجرا نمایاں طور پر کم رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب محکمہ خوراک کے ترجمان نے آٹے کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور پنجاب بھر میں آٹے کا ایک ہی سرکاری ریٹ مقرر ہے۔ ترجمان کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے، اور حکومت آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دے گی۔

  • 
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

    
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

    
امریکا کی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا، تاہم اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کو چوبیس گھنٹے سیکریٹ سروس کی سکیورٹی حاصل ہوتی ہے، تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سکیورٹی کی نوعیت ان کے سفری شیڈول کے مطابق کم یا زیادہ کی جاتی رہتی ہے۔

  • شدید دھند کے باعث  موٹروے کے مختلف حصے بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    وسطی پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے پیش نظر موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف موٹروے سیکشنز بند کر دیئے ہیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بڑی گاڑیوں کے لیے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے موٹرویز کی بند ش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں،موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے اور تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    ترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کیلئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

  • میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    رانا ثنا اللہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرےملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں، محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی،اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

  • جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔

    پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہےاعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی اور عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار کا مرتکب قرار دیا گیا۔

    پنجاب بار کونسل نے کہا کہ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی اور نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے جبکہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پر وکلا برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    پنجاب بارکونسل نے بتایا کہ میاں علی اشفاق کے عمل کو پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا-

    واضح رہے کہ میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں اور دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف دائر کیس میں پیش ہوئے تھے اور اس دوران وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا-

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے بتایا کہ رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر لبرٹی چوک پر رات بارہ بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،یہ پروگرام شہریوں میں خوشی اورجوش وخروش پیدا کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا اورحکومتِ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کواپنی اولین ترجیح کے طورپرجاری رکھے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور شہرکی خوبصورتی برقراررکھنے کے اقدامات پرخصوصی توجہ دی جائے گی،مشیر وزیراعلیٰ نے اہلِ وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک پیش کیں اورکہا کہ نئے سال میں بھی حکومت ہر شعبے میں عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کرے گی۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جشن اور ترقیاتی اقدامات سے بھرپور استفادہ کریں اور نئے سال میں بھی حکومت کے اقدا مات میں تعاون کریں۔

  • نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سخت سیکیورٹی انتظامات

    نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سخت سیکیورٹی انتظامات

    نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے سال نو کی آمد پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق سیکیورٹی ڈیوٹی پر 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلزاور16 ہزار 977 کانسٹیبلزودیگراہلکار تعینات کیے گئے ہیں، صرف لاہور میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارمختلف مقامات پرفرائض انجام دیں گے۔

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ ملک دشمن اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائےنیو ایئر نائٹ پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اورہلڑبازی کی ہرگز اجاز ت نہیں ہو گی، خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کو فوری طور پرحراست میں لیا جائے گا۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، ڈولفن اسکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر گشت بڑھائیں گی،سی سی پی او لاہور، آر پی اوزاورڈی پی اوزکوامن و امان کی فضا برقراررکھنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن ریٹائر

    آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 پردیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

  • وزیراعظم  رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم رحیم یار خان پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔</strong>یو اے ای کی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا تھا۔

    27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

    یکم جنوری کو بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک

    پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا، سینیٹر کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا

    ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی ،ایران کاسخت ردعمل سامنے آگیا

  • پنجاب  پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    پنجاب بھر کے 90 ڈی ایس پیز 2026 میں ریٹائر ہو جائیں گے

    پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطحی انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے مجموعی طور پر 90 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ڈی ایس پی سال 2026 کے دوران اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے-

    محکمہ پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں مختلف اضلاع اور برانچز میں تعینات سینئر ڈی ایس پیز شامل ہیں فیصل آباد میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران بھی اس فہرست کا حصہ ہیں جن کی ریٹائرمنٹ سے انتظامی ڈھانچے میں رد و بدل متوقع ہے-

    سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف کا ردعمل

    ریٹائر ہونے والوں میں ڈی ایس پی عامر وحید، ڈی ایس پی رانا نصراللہ، ڈی ایس پی اشتیاق رسول، ڈی ایس پی لال محمد خان کھوکھر ڈی ایس پی طاہر صدیق سمیت دیگر سینئر افسران شامل ہیں، جو مختلف حساس اور اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب پولیس میں پروموشنز اور نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت کئی اضلاع میں نئی قیادت سامنے آئے گی پولیس حکام کے مطابق اس عمل کو ادارہ جاتی پالیسی کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال اور انتظامی امور پر کوئی منفی اثر نہ پڑے –

    اپوزیشن لیڈر کی تقرری :اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف وہپ کو چوتھا خط ارسال کردیا

    یاد رہے کہ ریٹائر ہونے والے بیشتر افسران نے طویل عرصے تک فیلڈ، انویسٹی گیشن سکیورٹی، اسپیشل برانچ اور دیگر اہم ونگز میں خدمات انجام دیں اور متعدد اہم آپریشنز میں کردار ادا کئے ہیں-