Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 976 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار182 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخو 1 لاکھ 3ہزاراور419، پنجاب 2 لاکھ 61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • لاہور ، اسلام آباد موٹروےبند ،  سینکڑوں گاڑیاں مسافروں سمیت پھنس گئیں ، مسافر شدید پریشان

    لاہور ، اسلام آباد موٹروےبند ، سینکڑوں گاڑیاں مسافروں سمیت پھنس گئیں ، مسافر شدید پریشان

    ملک بھر میں جاری تحریک لبیک کے مولانا سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف اجتجاج کے باعث کئی شہروں کو جان کر دیا گیا ، اس سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد موٹروے بھی اجتجاج کے پیش نظر بند ہے لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ لاہور آنے والی سینکڑوں مسافر گاڑیوں گاڑیوں کو کمپنیوں نے موٹروے پر ہی رکنے کی ہدایت کر دی ہے جس سے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ، پچھلے تین گھنٹے سے گاڑیاں موٹروے پر ہی رکی ہیں اور ٹریفک کی روانی کا انتظار کر رہی ہیں

    لاہور سمیت پاکستان کے کئی شہری بند کردیے گئے ، احتجاج ، دھرنے ، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

    باغی ٹی وی : مذہبی تنظیم تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنے جاری ہیں۔ جس وجہ سے لاہور سمیت پورے ملک میں سٹرکیں بلاک ہیں . اور جگہ جگہ احتجاج اور دھرنے جاری ہیں .

    لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی. لاہور یہ علاقے -فلیٹی چوک فیصل چوک .رہائی کورٹ چوک ریگل چوک -ایواری چوک گورنر ہاؤس چوک (کھلا)

    کورپوریشن چوک آؤٹ فال روڈ.یتیم خانہ چوک.خیابان چوک. محافظ ٹاؤن ٹھوکر چوک ای ایم ای روڈ قائد اعظم انٹرچینج ۔ داروگالا چوک،چونگی امرسدھو دونوں ، چاروں اطراف سے 10 شاہدرہ چوک ، شادباغ ، جورے پل ضرار شہید روڈ ، برکی روڈ ، ھٹہ چوک بیدیاں روڈ

    والٹن روڈ، کینال روڈ ، کپ اسٹور مسریشاہ ، ہربنس پورہ انٹرچینج پرچی سڑکیں ، شالیمار چوک غاس منڈی، رنگ روڈ پر قائد اعظم انٹرچینج نیازی شہید انٹرچینج، باگڑیاں چوک، سندر روڈ ،آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔ اسٹار گیٹ کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ احتجاج اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث اٹھال چوک بند کردیا گیا ہے جبکہ اٹھال چوک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کےداخلی راستے بھی بلاک ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور مری جانےوالے راستوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔

    ۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک نے آئی جی پنجاب سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ، پاکستان عوامی تحریک نے آئی جی پنجاب سے بڑا مطالبہ کر دیا

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور ۔ے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی سی نے جن افسران کو بطور ملزم طلب کیا ان کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں، عوامی تحریک نے سانحہ میں ملوث پولیس افسران کی فہرست آئی جی پنجاب کو بھجوا دی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں تاحال کسی ملزم کو کوئی سزا نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں ملوث تمام پولیس افسروں کو ترقیاں مل گئی ہیں۔ تھانہ فیصل ٹاؤن کا ایس ایچ او رضوان قادر جو سانحہ میں براہ راست ملوث ہے وہ بھی انسپکٹر سے ترقی پا کر ڈی ایس پی ہو گیا۔ اے ٹی سی نے جن افسران کو بطور ملزم طلب کیا انکا عہدوں پر رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے آئی جی پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ان پولیس افسروں اور اہلکاروں کی فہرست بھی بھجوائی ہے جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت نے 14 بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں بطور ملزم طلب کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف انسپکٹر نہیں قتل میں نامزد ایس پی، ڈی ایس پی اور ڈی آئی جی رینکس کے افسروں کو بھی ہٹایا جائے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درج ذیل افسران اور اہلکاروں کی فہرست آئی جی پنجاب کو بھجوائی ہے۔

    *لسٹ ملزمان (سانحہ ماڈل ٹاؤن)*

    رانا عبد الجبارسابق DIG آپریشن
    سلمان علی خان SP
    طارق عزیز (SP (SSP ایڈمن
    ڈاکٹر فرخ رضا SP
    عبدالرحیم شیرازی SP
    عمر ورک SP/CIA
    عمر ریاض چیمہ SP
    عمران کرامت DSP
    خالد ابو بکر DSP/CIA
    عبداللہ جان DSP
    رضوان قادر ہاشمی انسپکٹر SHO
    محمد احسان اشرف انسپکٹر SHO
    اشتیاق احمد انسپکٹر SHO
    عاطف معراج انسپکٹر SHO
    شیخ عاصم SI/SHO
    عامر سلیم شیخ انسپکٹر SHO
    میاں یونس انسپکٹرSHO
    ملک حسین SI/SHO
    عاطف ذوالفقار SI/SHO
    بشیر نیازی انسپکٹر CIA
    آصف ذولفقار SI/SHO
    عبدالرؤف SIانچارج ایلیٹ فورس
    حافظ اطہر محمود SI ایلیٹ فورس
    عابدحسین کانسٹیبل نمبر/C 21194 گن مین DIG آپریشن رانا عبد الجبار
    نثاراحمد کانسٹیبل نمبر /C 8215 ایلیٹ فورس گن مین طارق عزیز SP
    محمد تحسین نجم T/ASI
    وسیم گن مین /C 14690
    اقبال گن مین /C 20509
    محمد ندیم اقبال /C6132
    محمد افضل /C20850
    امجد علی/C 20070گن مین عمران کرامت DSP
    محمد نوید 12858/HC ایلیٹ فورس
    خرم رفیق 3130 /HC ایلیٹ فورس
    حسن علی QRF-T/ASI
    ذیشان علی کانسٹیبل /C19058
    فاروق نیاری T/ASI
    احسن بٹ کانسٹیبل
    بابر ریاض کانسٹیبل
    دلاور حسین عرف عبید کانسٹیبل
    شکیل فلک /C20524 فلائنگ سکواڈلاہور
    طیب طارق /C 20206 فلائنگ سکواڈلاہور
    سید احسن عابد 15042/C فلائنگ سکواڈلاہور
    غلام عباس /C22668 فلائنگ سکواڈلاہور
    محمد عرفان /C22239 فلائنگ سکواڈلاہور
    عرفان علی کانسٹیبل /C19997 ایلیٹ فور س لاہور
    شجاعت حسین /C13 ایلیٹ فور س لاہور
    تنویر عباس QRF-T/ASI کمپنی پولیس لائن لاہور
    عمران علی 2045/ HC ایلیٹ فورس لاہور
    مرتضیٰ کانسٹیبل
    بنیامین کانسٹیبل
    درج ذیل پولیس افسران واہلکاران نے کنند آلہ کیذریعہ مضروب کیے:
    آفتاب احمد پھلر وان DSP
    معروف صفدر واہلہSP
    محمد ندیم SPانویسٹی گیشن (حال SPڈولفن)
    غلام علی سب انسپکٹر
    عبد الجاوید/C7388
    محمد حسین /C12150
    پرویز اختر ASI
    مدثرحسین 13774/C
    عرفان عظیم T/ASI
    بشیر احمد نمبر/HC3420 غازی کمپنی لاہور
    حنیف نمبر /C14908 غازی کمپنی لاہور
    راشدنمبر /C22916 غازی کمپنی لاہور
    افضل نمبر /C23132 غازی کمپنی لاہور
    ندیم نمبر کانسٹیبل غازی کمپنی لاہور
    خضر حیات T/ASIٹیپو کمپنی لاہور
    طارق نمبر /C2420 غازی کمپنی لاہور
    انور نمبر /C5050 غازی کمپنی لاہور
    عارف نمبر /C8413 غازی کمپنی لاہور
    بشارت سلیم T/ASIٹیپو کمپنی لاہور
    ماجد کانسٹیبل غازی کمپنی لاہور
    اعظم نمبر /C7150 غازی کمپنی لاہور
    داؤ د نمبر /C15067 غازی کمپنی لاہور
    شہزاد نمبر /C6373 غازی کمپنی لاہور
    عمران نمبر /C18828 غازی کمپنی لاہور
    محمد یونس /C4551 غازی کمپنی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ
    ارشاداللہ /C4967 غازی کمپنی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور
    عباس نمبر /C1122 غازی کمپنی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور
    بلال نمبر /C15597 غازی کمپنی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور
    محمد لقمان کانسٹیبل نمبر /C 626 پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور
    محمد اسلم نمبر /C22867 غازی کمپنی پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور
    اقبال گل سب انسپکٹر
    بابر سہیل /C 7204
    محمد جمیل /C10810گن مین
    میرکا شف خلیل DSP
    میاں شفقت علی DSP/CIA
    رانا محمودالحسن DSP
    رانا محمد اسلام DSP
    اقبال خاں ASP
    ممتاز حسین SI/SHO

  • کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، صدر پی ایم اے پنجاب نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ، صدر پی ایم اے پنجاب نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سرگودھا ، پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے کرونا آئیسولیشن وارڈ فل ہونے کے ساتھ ساتھ میڈیکل وارڈ میں بھی کرونا کے مشتبہ مریضوں کی بہتات ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 مریض کرونا وارڈ میں داخل ہونے کیلئے آرہے ہیں۔ لیکن وارڈ فل ہونے کی وجہ سے بمشکل ایک یا دو مریضوں کو ہی داخلہ ملتا ہے۔

    جس کی وجہ سے دن بدن حالات سنگین ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ کے بیڈز کی تعداد میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی مطالبہ کیا کہ پنجاب کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے کرونا وارڈز کو فعال کیا جائے۔ مزید برآں انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کرونا کیلئے آئیسولیشن وارڈز نہ بنائے گئے تو یہ بیماری انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گی اور کئی مہینوں تک اس کو کنٹرول کرنے مشکل ہو جائے گا۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ غریب مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھ کر بروقت علاج کرکے اس بیماری کو روکنے میں مدد مل سکے۔

    دوسری جانب پی ایم اے سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کا ہنگامی اجلاس مورخہ 7 اپریل 2021ء بروز بدھ بوقت ساڑھے 8 بجے پی ایم اے آفس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر غلام حسین فیضی کرینگے۔ اس اجلاس میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں‘ کلینکس اور لیبارٹریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے والے محکمہ جات کے بارے میں بھی لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

  • پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش

    پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش

    پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے محکمہ لائیواسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کامیاب ایمبریو ٹرانسفر سے بچھڑے حاصل کیے۔

    رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری لائیو اسٹاک ثاقب ظفرکا کہنا ہے کہ مقامی نسلوں کے تحفظ اور پیداواری بہتری کیلئے ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی والی کامیابی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک تحقیقی ادارے اوکاڑہ اور ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ کامیابی وزیر اعظم کے غذائی خود کفالت پروگرام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • مانگے تانگے کی سواریوں سے ریل کا ڈبہ کون بھرتا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    مانگے تانگے کی سواریوں سے ریل کا ڈبہ کون بھرتا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی۔ ڈی۔ایم کا عبرتناک انجام انکی منافقت کے باعث ہوا ہے۔ پی ڈی ایم قصہ پارینہ ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم درحقیقت ایک دوسرے کو دھوکہ دہی کا پروگرام تھا۔سب سے زیادہ نقصان جعلی راجکماری کو ہوا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عدم اعتماد اسمبلی کے فلور پر ہوتی ہے ٹی وی کی سکرین پر نہیں۔ فردوس عاشق اعوان عدم اعتما د کا لفظ پیپلز پارٹی کے منہ پر پھبتا ہی نہیں ہے۔ان کیلئے یہ نام لینا بھی شرمناک ہے۔ پنجاب اسمبلی میں سات نشستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ مانگے تانگے کی سواریوں سے ریل کا ڈبہ بھرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ ریل کا ڈبہ بھر بھی گیا توپٹری پر نہیں چڑھ سکے گا۔ پیپلز پارٹی صرف گیڈر دھمکیاں ہی دے سکتی ہے کیونکہ جن کا سہارا لے کر وہ پنجاب اسمبلی میں مہم جوئی کرنا چاہتے تھے انہوں نے نہ صرف اپنے کندھے بلکہ اپنا ہاتھ بھی ان سے ہٹا لیا ہے۔

    اب یہ لوگ ایک دوسرے سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے پیچھے لگ کر جس طرح مولانا نے اپنی دنیا اور آخرت تباہ کر لی وہ سب کیلئے مقام عبرت ہے۔بچوں کی سیاست نے مولانا کاجو اپنا انجام کیا آئیندہ وہ سیاست کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچیں گے۔ پی ڈی ایم کے تینوں کو پیغام یہ ملا ہے کہ بلاول آر ہو گیا، مریم پار ہو گئی، مولانا خوار ہو گئے اور عمران برقرار رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کرونا نیگیٹو ہوُگیا ہے اور اب وہ تازہ دم ہو کر سیاسی مخالفین کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔
    قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج وزیر اعلی کے ساتھ چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے سرگودھا اورچنیوٹ کیلئے 17۔ارب60کروڑ کے ڈویلپمنٹ پیکیج،اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ فیصل آبادچنیوٹ،سرگودھا سڑک کی تعمیر کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرانے کااعلان کیاگیا اس منصوبے پر 12۔ارب70کروڑ روپے لاگت آئیگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرگودھا کیلئے 12۔ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان میں 43ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شامل ہونگے۔ا ن میں سرگودھا میں سوشل سکیورٹی ہسپتال،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز شعبہ حادثات،روڈ سیکٹر کے 26میگا پراجیکٹ شامل ہیں۔

    سرگودھا تا مخدوم انٹرچینج موٹر وے 42کلومیٹر طویل دورویہ سڑک بنے گی،109کلومیٹر طویل مزید سڑکیں بھی تعمیر ہونگی۔ فراہمی و نکاسی آب پارک بیوٹیفکیشن سمیت 13منصوبے شامل،رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت بھی ہوگی۔سرگودھا میانوالی روڈ کا دوسرا حصہ خوشاب سے سرگودھا،سیال موڑ تک مکمل کرنے کیلئے پی ایس ڈی پی میں پیش ہوگا۔سرگودھا میں 62کروڑ30لاکھ روپے کے 6منصوبوں کا افتتاح،کھیت تا منڈی52کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ وزیر اعلی نے بوٹینیکل گارڈن اورمیاواکی فارسٹ کابھی افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے محنت کش بچوں سے سکینڈ شفٹ لرننگ سینٹرکی تختی کی نقاب کشائی کرائی۔1۔ارب 21کروڑ کے 4نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد،پناہ گاہ،ڈی سی کمپلیکس اورانبالہ کالج بی ایس بلاک بنے گا۔کھیت تا منڈی سڑکوں کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں 53کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے 6منصوبے بھی مکمل کیے جائینگے

    ۔وزیراعلیٰ کا چنیوٹ کیلئے 5ارب 61کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان،روڈ سیکٹر کے 6منصوبے شامل ہونگے۔وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں 43کرروڑ71لاکھ کے 4روڈ سیکٹر منصوبوں کا افتتاح اور85کروڑ31لاکھ کے 2منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔چنیوٹ میں 250بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ڈسٹرکٹ کمپلیکس،پولیس لائن،لالیاں اوربھوانہ میں نئے کالج بنیں گے۔چنیوٹ اور سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہر ضلع خوشحال کے نعرے کے تحت پورے پنجاب کی یکساں ترقی کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے تمام اضلاع کے عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں کی ضروریات پوری ہو نگی اور پورے پنجاب کا بجٹ ایک ہی ضلع پر خرچ کرنے جیسی نا انصافی کا خاتمہ ہو گا۔

  • بااثر افراد نے  نوجوان پر تشدد کر کے  ویڈیو وائرل کر دی

    بااثر افراد نے نوجوان پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کر دی

    حافظ آباد بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد ، ویڈیو وائرل،وائرل ویڈیو میں 4سے 6 اوباش افراد 1 نوجوان پر مکے ،تھپڑ اور گندی زبان استعمال کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ، نو جوان تشدد کرنے والوں سے تشدد کی وجہ پوچھتا رہا

    تھانہ سٹی حافظ آباد کے علاقہ محلہ شریف پورہ مانگٹ روڈ پر 4 سے 6 اوباش افراد کی 1 نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونا قانون نافذ کرنے والوں کے لئے ایک سوالیہ نشان بن گیا ۔مانگٹ روڈ حافظ آباد کا نوجوان حسنین مانگٹ روڈ سے گزررہا تھا کہ علاقہ محلہ پیر کالے شاہ کے 4سے 6 افراد جن میں اسد ماچھی، اسامہ بٹ ، جیری ، شاہ نواز ،راجہ اور اس کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کر دیا ۔حسنین تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن اوباش نوجوان حسین پر نہ صرف تشدد کرتے رہے بلکہ اس کی وڈیو بھی بناتے رہے اور بعد میں ویڈیو وائرل کرکے علاقہ میں خوف ہراس پھیل کر قانون نافظ کرنے والوں کو چیلنج کر دیا

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1376492523716276224?s=20

  • پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان    از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از طہ منیب

    چند روز قبل عثمان رضا جولاہا صدر والنٹیئر فورس پاکستان کی دعوت پر انسٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں وفاقی وزیر علی محمد خان ، ترجمان پنجاب حکومت سیمابیہ عارف، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان فرخ ڈال، صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی سمیت متعدد یوتھ قائدین شریک ہوئے۔

    قومی یکجہتی کے عنوان پر ملک کے طول و عرض سے نوجوان شریک تھے۔ بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا سمیت کشمیر سے نوجوان قیادت نے اپنے مسائل بتانے کے ساتھ ساتھ انکے حل پر زور دیا۔

    راقم نے قیام پاکستان کی بنیاد یوم پاکستان کی روداد اور نظریہ پاکستان کی اہمیت کو یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا کہ یہ دو قومی نظریہ ، نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان تھا جسکی بنیاد پر یہ ملک لا الہ الااللہ کے نظام اور اسکے احکامات کی تعمیل کیلئے حاصل کیا۔ آج ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی حالت زار اس نظریہ کی حقانیت پر دلالت کرتی ہے۔

    جہاں ایک سال قبل متنازعہ شہریت بل میں لاکھوں مسلمان سڑکوں پر جبکہ ہزاروں طلباء نیو دہلی میں لاٹھیوں اور گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ چند دن پہلے ایک مسلم بچہ مندر میں پانی پینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا جبکہ بابری مسجد، گجرات فسادات سمیت ہند میں مسلم کش فسادات کی ایک تاریخ ہے۔

    جب یہ نظریہ کمزور پڑا تو ہمارا ملک دولخت ہو گیا جہاں کل مودی نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کے قیام کی جدوجہد میں شرکت کی وجہ سے اپنی گرفتاری کا حوالہ دیا اور اس سے قبل اندرا گاندھی نے بھی انڈین پارلیمنٹ میں اپنی فاتحانہ تقریر میں نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبونے کی بات کی تھی۔

    دوسری طرف ہزاروں پڑھے لکھے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، انجینئرز کشمیری نوجوانوں کا پچھلی ایک دہائی میں تکمیل پاکستان کی جنگ میں پیش کیا گیا مقدس خون پاکستانی ارباب اختیار کے سامنے سوال بن کر کھڑا ہے۔

    پاکستان کی یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ، یوتھ اگر نظریہ پاکستان کے سبق کو یاد کرے اور اس پر عمل پیرا ہو تو یہ ارباب اختیار کو بھی نظریہ پاکستان پر کھڑا کر سکتی ہے۔ یہ نظریہ پاکستان ہی ہے جو ہماری سالمیت اور بقا کا ضامن ہے۔

  • موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم کے منطقی انجام تک پہنچنا کس چیز میں معاون ثابت ہو گا، فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم کے منطقی انجام تک پہنچنا کس چیز میں معاون ثابت ہو گا، فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مجرم کا اپنے انجام تک پہنچ جانا پاکستان میں ریپ کیسز کو روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔

    لاہور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موٹروے زیادتی کیس کے مجرم کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کیس کا منصفانہ اور ریپڈ ٹرائل پاکستان میں ریپ جیسے بہیمانہ جرائم کو روکنے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب انعام غنی اور پورا محکمہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ معصوم بچیوں اور خواتین کی عزتیں پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا موجودہ حکومت کا عزم ہے اور آج کے فیصلے سے عوام کو حکومت اور اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے آخر میں کہا کہ ہماری خواتین کی طرف بڑھنے والا ہر شیطان دوسروں کے لیے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

  • ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام

    ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام

    ( 20 مارچ 2021 شام 6:30 ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، وزیر اعلی عثمان بزدار ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہونگے،

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے، شوبازی والے منصوبے”سفید ہاتھی“ بن کر خزانے پر بوجھ بنے
    حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے، نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں

    کورونا کی وباء میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو ٹیلی فون،ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا