Baaghi TV

Category: پنجاب

  • تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے ، وزیر اعلی ہنجاب

    تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے ، وزیر اعلی ہنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت فیڈریشن کے سابق صدر میاں انجم نثار اورسینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کررہے تھے ، ملاقات میں تاجر برادری اورصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تاجر برادری اورصنعتکاروں کے جائز مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروی دی

    ۔عثمان بزدار نے گفتگو کے دوران کہا کہ تاجر برادری و صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ، کورونا کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔حکومت نے کورونا کے دوران بھی بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف پیکیج دیا اورکاروبار کو جاری رکھا گیا۔اب کورونا کا ایک اورامتحان سامنے ہیں،ہمیں تاجر برادری کا احساس ہے،

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے کورونا سے بھی لڑنا ہے اوربزنس بھی چلانا ہے۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے مسائل حل کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔تاجر برادری اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے، تاجر برادری اورصنعتکار معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں

    تاجر برادری اورصنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہرممکن سہولتیں دیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ملکی معیشت کے استحکام کیلئے صنعتی ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔انڈسٹریل ا سٹیٹس میں صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دیں گے۔ صنعتکار دوست ماحول کو پروان چڑھائیں گے-صنعتی ترقی کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی۔

    عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کاروباری ماحول ساز گار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔سابق حکومتیں 72برس میں وہ کام نہ کرسکیں جو آپ کی حکومت نے اڑھائی برس کے عرصے میں کیے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان اقبال شیخ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر چوہدری محمد سلیم، نائب صدر محمد عارف یوسف جیوا، نائب صدر (پنجاب) راجہ محمد انور، نائب صدر (بلوچستان) ناصر خان، نائب صدر چیمبرز آف سمال ٹریڈرز محمد نواز، کوآرڈینیٹر پنجاب ایف پی سی سی آئی محمد علی میاں، سابق چیئرمین پی پی ایم اے ذکاء الرحمن،ایف پی سی سی آئی کی سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ندیم قریشی اوردیگر شامل تھے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے

  • پنجاب کلچر ڈے کا آغاز کب ہوا اس دن کو کیوں منایا جاتا ہے

    پنجاب کلچر ڈے کا آغاز کب ہوا اس دن کو کیوں منایا جاتا ہے

    پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر میوزک،نمائش اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں پنجاب کلچر ڈے کو منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی اپنی پنجاب کی

    عظیم اقدار سے روشناس کروانا ہے گیارہ مارچ 2020 حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار پنجاب کلچر ڈے منانے کا فیصلہ کیا وزیر اعلی پنجاب

    عثمان بزادار کی ہدایت پر پنجاب کلچر ڈے تیاریاں کا جائزہ لینے کیلئے العمر کمیٹی روم میں اجلاس منعقد کیا گیا سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ

    جہانگیر انور نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادار کی ہدایت پر آج کے نوجوان نسل کو اپنی عظیم اقدار سے

    روشناس کروانے کے لیے ہر سطح پر صوبہ بھر میں اس دن کا انعقاد 14مارچ 2020کو کیا گیا

  • *سرکاری نوکریوں کے لئے امتحان لینے اور امیدواران کا انتخاب کرنے والے اداروں  کے کردار پر سوالیہ نشان *

    *سرکاری نوکریوں کے لئے امتحان لینے اور امیدواران کا انتخاب کرنے والے اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان *

    لاہور ۔ پنجاب پولیس بھرتی سکینڈل میں اینٹی کرپشن نے سی ٹی ایس ٹیسٹنگ سروس CTS کے آپریشنل مینجر امجد جاوید کو گرفتار کر کے تحقیقات کا

    آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس نے کانسٹبلبز ، ڈرائیورز ، لیڈی کانسٹبل وغیرہ کے تحریری امتحان کرپشن کی نظر ہونے پر چار مفاد

    کنندہ امیدواروں کو گرفتار کرکے یکم جنوری 2021 کو پرچہ درج تھا۔

    جس پر سینئر سپیشل جج محمد علی قذافی کی عدالت نے معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر چنیوٹ پولیس نے

    سکینڈل مذید تفتیش کے لئے جنوری کے پہلے ہفتے اینٹی کرپشن کو بھیج دیا ۔

    ملزم امجد جاوید ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس میں بھرتیوں کی سیل اور طریقہ واردات کو سامنے لے آیا۔ ملزم نے یونیفارم کے شوق میں چھپی عجب

    کرپشن کی غضب کہانی اپنی زبانی بیان کردی۔ ملزم کے مطابق جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس میں نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے

    گئے۔ ملزم امجد جاوید نے مذید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اوسط تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کا پیپر کی بُکنگ ہوتی رہی۔ چنیوٹ میں پچاس

    سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوری۔میں نے اپنے فرنٹ مین اصغر نامی شخص کے زریعہ ساری ڈیلنگ کی۔ اصغر محکمہ موسمیات کا ملازم اور

    چنیوٹ کے علاقے لالیاں کا رہنے والا ہے۔ میں پنجاب بھر میں کانسٹبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا ۔ میرے ذمہ پنجاب بھر میں

    کانسٹبلز کے امتحان کے لئے امتحانی مراکز کا تعین ، پیپر سیٹنگ ، پیپر مارکنگ، رزلٹ کمپائلنگ میری ہی ذمہ داری تھی۔ چنیوٹ پولیس میں143

    آسامیوں پر 1169 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ پاس کیا۔چنیوٹ پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان 6 دسمبر 2020 کو منعقد ہوا۔ امتحان میں 1109

    امیدواران نے حصہ لیا۔ امتحان کے دو دن بعد پیسے دینے والے امیدواران کے پرچے دوبارہ مکمل کئے گئے۔ملزم امیدواران کو پرچہ خالی چھوڑنے کا

    کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے۔

    اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

  • جیل میں رہنے والے قیدیوں کے اہل خانہ بڑی خوشخبری آگئی

    جیل میں رہنے والے قیدیوں کے اہل خانہ بڑی خوشخبری آگئی

    صوبہ پنجاب میں قیدیوں کو بیوی کے ساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت مل گئی ، باغی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کےساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیدی کو اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے حکمنامے پر عملدرآمد فوری طور پر ہو گا۔

    حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیملی ہومز میں رہنے کے لیے قیدی یا اس کی بیوی کو درخواست دینا ہو گی جس پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر نکاح نامے کی تصدیق کے بعد فیملی ہومز کے استعمال کی اجازت دے گا اور فیملی ہومز صرف سزا یافتہ قیدی استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں میں فیملی ہومز تیار کر لیے گئے ہیں جس میں ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم کی سہولت موجود ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق فیملی ہومز کی تعمیر 11 برس قبل شروع ہوئی تھی اور منصوبہ 2010 میں مکمل ہونا تھا لیکن مالی بحران کے باعث 11 برسوں میں صرف چند جیلوں میں فیملی ہومز بن سکے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں فیملی ہومز تیار ہیں۔

  • خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ ، ویڈیو وائرل

    خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ ، ویڈیو وائرل

    پاکپتن کے نواحی علاقہ پیر غنی میں ابراھیم مانیکا کی منگنی تقریب پر ابراھیم مانیکا کے والد لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے بڑے بھائی سابق کسٹم افیسر ۔۔میاں خاور مانیکا کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ منظر عام پر پولیس خاموش تماشائی ، تا حال کوئی کاروائی نہ کی جا سکی

    پاکپتن کے گاؤں پیر غنی میں خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔۔۔نئی سامنے آنے والی ویڈیو دن کے وقت کی ہے۔اور اس میں خاور فرید مانیکا کو خود فائرنگ کرتے واضع دیکھا جاسکتا ہےاور اس فائرنگ کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی کافی مہنگا اور جدید قسم کا بتایا جارہا ہےجس کے استعمال سے رات کے بعداب دن کو بھی پورا علاقہ گونجتا رہا۔۔۔مگرکسی قسم کی کوئی کاروائی یا پھر اس سے متعلق پولیس کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آسکا اس واقع پر پولیس افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے فائرنگ کی تڑتڑاہت سے علاقہ مکین شدید خوف حراس کا شکار ہیں۔۔فائرنگ کرنے والا خاور مانیکا لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے بڑے بھائی ہیں.

    طاہرفرید باغی ٹی وی پاکپتن

  • بستی ملوک میں سیوریج انتظا میہ کی ناا ہلی

    بستی ملوک میں سیوریج انتظا میہ کی ناا ہلی

    شجاع آباد بستی ملوک روڈ پر سیوریج نظام ناکام ہونے کے باعث گندا پانی روڈ پر جمع ہونے لگا اہل علاقہ مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے سکول کالج جانے والے طلباءوطالبات اور نمازی حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشان دکھائی دینے لگے اہل علاقہ کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایم این اے خان ابراہیم خان کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے بستی ملوک روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے جلد از جلد روڈ کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہلیان علاقہ مختلف امراض میں مبتلا ہونے سے بچ سکیںتفصیلات کے مطابقشجاع آباد بستی ملوک روڈ سیوریج کے پانی

    اور گندگی میں ڈوب گیا اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ اپنے دفاتر میں میٹنگز تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بلدیاتی نظام کا بوریا بستر خود تبدیلی سرکار ہی لپیٹ چکی ہے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ملتان کو سب اوکے کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے جبکہ حقیقی صورتحال انتہائی تعفن زدہ ہے تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکین تعفن زدہ ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں بستی ملوک روڈ پر کھڑے سیوریج کے پانی کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

    شہریوں نے انتظامیہ کو متعدد مرتبہ صفائی کی درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بستی ملوک روڈ کی طرف توجہ دے گندا پانی نکلوا کر شہریوں کےلیے بستی ملوک روڈ کی سڑک تعمیر کرائی جائے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایم این اے خان ابراہیم خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں بستی ملوک روڈ پر موجود گندگی سے نجات دلائی جائے اور روڈ کی تعمیر جلد ازجلد کرائی جائے

  • آئی جی پنجا ب کی زیر صدا رت محکمہ پو لیس کا اجلا س

    آئی جی پنجا ب کی زیر صدا رت محکمہ پو لیس کا اجلا س

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری، جدید وسائل کے حصول، پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور قابل ہیومن ریسورس کی ریکروٹمنٹ سمیت مختلف امور میں بہتری کیلئے دیگر سرکاری محکموں کو محکمہ پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے فالواپ اور کوارڈی نیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس کوورکنگ میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور سروس ڈلیوری اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزیدتیز اور بہتر ہوسکے۔انہوں نے تمام یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی

    تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور کرکے انہیں منظور ی کیلئے واپس بھجوائیں اور جہاں ضرورت ہووہاں متعلقہ افسران سے خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں اورپولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ انکی منظوری کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی لیگل، وزیر قانون سمیت دیگر دفاتر سے کلوز کوارڈی نیشن رکھیں جبکہ اضلاع میں ایس پی کملینٹس کی آسامیوں کی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ APCsاور 4Gلوکیٹرز خریدنے کیلئے بھجوائی گئی سمری کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک موٹر ٹرانسپورٹ بل2020میں ترمیم کی سمری کی منظوری کیلئے کلوزفالواپ کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ پی ایچ پی پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور نئی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے حصول کیلئے بھجوائی گئی سمری پر پیش رفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ سپیشل برانچ میں ریسرچ آفیسرز کی تعیناتی سے متعلقہ سمری کی منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ موثر فالواپ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی میں سائیکالوجسٹ، کریمنالوجسٹ اور دیگر ملازمین کے پے پیکج میں بہتری بارے بھجوائی گئی سمریزکو بھی جلد از جلد منظور کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پولیس کی سمریز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت محکمہ پولیس کی زیر التواء سمریز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز کا جائزہ لیا گیا۔تمام یونٹ سربراہان زیر التواء سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے موثر رابطہ کاری سے کاوشیں کومزید تیز کریں۔آئی جی پنجاب لاہور09مارچ-

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مزید بہتری، جدید وسائل کے حصول، پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور قابل ہیومن ریسورس کی ریکروٹمنٹ سمیت مختلف امور میں بہتری کیلئے دیگر سرکاری محکموں کو محکمہ پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے فالواپ اور کوارڈی نیشن کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس کوورکنگ میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور سروس ڈلیوری اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزیدتیز اور بہتر ہوسکے۔انہوں نے تمام یونٹ سربراہا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور سے متعلق حکومتی محکموں کو بھجوائی گئی تمام سمریز پر ہونے والی پیش رفت کا دوبارہ جائزہ لیں اور محکموں کی جانب سے لگنے والے اعتراضات کو جلد از جلد دور کرکے انہیں منظور ی کیلئے واپس بھجوائیں اور جہاں ضرورت ہووہاں متعلقہ افسران سے خود بات کرکے ان سمریز کی فی الفو ر منظوری کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی مصالحتی کمیٹیوں اورپولیس کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے چنانچہ انکی منظوری کے لیے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی لیگل، وزیر قانون سمیت دیگر دفاتر سے کلوز کوارڈی نیشن رکھیں جبکہ اضلاع میں ایس پی کملینٹس کی آسامیوں کی سمریز کی جلد از جلد منظوری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ APCsاور 4Gلوکیٹرز خریدنے کیلئے بھجوائی گئی سمری کی جلد منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک موٹر ٹرانسپورٹ بل2020میں ترمیم کی سمری کی منظوری کیلئے کلوزفالواپ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پی ایچ پی پوسٹوں کا دائرہ کار بڑھانے اور نئی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے حصول کیلئے بھجوائی گئی سمری پر پیش رفت کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے جبکہ سپیشل برانچ میں ریسرچ آفیسرز کی تعیناتی سے متعلقہ سمری کی منظوری کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ موثر فالواپ یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی میں سائیکالوجسٹ، کریمنالوجسٹ اور دیگر ملازمین کے پے پیکج میں بہتری بارے بھجوائی گئی سمریزکو بھی جلد از جلد منظور کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں محکمہ پولیس کی سمریز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ، لیگل، لاجسٹکس،ٹریفک اور دیگر ونگز کی جانب سے مختلف محکموں کو بھجوائی گئی سمریز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

  • کامونکی۔پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    کامونکی۔پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    کامونکی۔پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔کامونکی۔کانسٹیبل مبشر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں دم توڑ دیا۔
    ڈی ایس پی عامر ملک کے مطابق کامونکی۔کانسٹیبل مبشر کو نفسیات کا مسئلہ تھا۔۔کانسٹیبل مبشر نفسیات کی دوائی بھی کھا رہا تھا۔ڈ۔کانسٹیبل مبشر تھانہ سٹی کامونکی میں تعینات تھا ۔۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سمیت سینئر افسران پولیس ملازمین نے شرکت کی۔شہید کے جسد خاکی کو ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا ، شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں للیانی ضلع سرگودھا روانہ کیا گیا

    آئی جی اسلام آباد پولیس کا اس موقع پر لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے، شہید کی فیملی کا ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا ، شہید ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، شہید ہیڈ کانسٹیبل نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ، پولیس کا ہر افسران و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ائی جی اسلام

  • صاف پانی کمپنی ریفرنس :شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم  جاری کر دیا

    صاف پانی کمپنی ریفرنس :شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

    احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کو اشتہاری قرر دینے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہاکہ رابعہ عمران اوران کے شوہرایک ماہ میں پیش نہیں ہوئے،عدم پیشی پررابعہ عمران اورعمران علی کواشتہاری قراردیاجاتاہے،عدالت نے کہاکہ دونوں کی جائیدادکی تفصیلات آئندسماعت پرجمع کرائی جائیں،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا۔

    احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی ریفرنس میں نیب لاہور نے صاف پانی کمشن کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر وسیم اجمل سابق کنوینر انجینئر قمر اسلام سمیت 20 افراد کو نامزد رکھا ہے۔

    عدالت میں پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا گیا سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی لیگی رہنما قمر السلام کرونا کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت طلبی نوٹس کے بعد شہباز شریف کے داماد عمران یوسف اور بیٹی رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہ

  • پولیس انسپکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ، عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

    پولیس انسپکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ، عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس انسپکٹر کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نےراولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حددو میں فائرنگ سے شہید ایس ایچ او انسپکٹر میاں عمران عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید انسپکٹر عمران عباس پنجاب پولیس کا فخرہے،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید انسپکٹر عمران عباس کے لواحقین کے ساتھ ہیں،شہید انسپکٹر عمران عباس کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے۔

    وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار اور قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے