Baaghi TV

Category: پنجاب

  • جس پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا ایس پی ماڈل ٹاؤن کا قبضہ گروپ طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن

    جس پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا ایس پی ماڈل ٹاؤن کا قبضہ گروپ طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن

    لاہور15 جنوری (حمزہ رحمن) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن کی قیادت میں پولیس کا بدنام زمانہ قبضہ مافیا اور رسہ گیر خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کے ڈیرے پرکریک ڈاؤن کیا گیا.
    ترجمان پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور کے مطابق موقع پر ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کے 03 اہم کارندے گرفتارکر لیے گئے
    ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتارملزمان میں فیاض،لال خان اور امیر محمد شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے رائفل،پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں، اور مقدمہ درج کر لیا گیا.
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.
    یاد رہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمدکو حال ہی میں کرائم کنٹرول لرنے لے لیے دوبارہ ماڈل ٹاؤن ڈویثرن میں جارج دیا گیا ہے.

  • ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    (حمزہ رحمن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کرونا کو شکست دے دی
    کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے صحت یابی کے فوری بعد فرائض کی انجام دہی کا آغاز کردیا.

    صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر پولیس فورس اور عوام کا شکر گزار ہوں۔ کرونا کیخلاف جنگ احتیاطی تدابیر’موثر علاج اور ہمت و حوصلے سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ کرونا کیخلاف نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مثالی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔جنوبی پنجاب پولیس فورس نے اپنے کمانڈر کی صحت یابی پر مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا.

  • مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے دو ریلوے پولیس اہلکار گرفتار، وفاقی وزیر ریلوے نے دیں سخت ہدایات

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہدایات پرآئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی کرپٹ عناصر کے خلاف مہم تیز تر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کروانے والے ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل عنائیت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں نے گرین لائن پر 10مسافروں کو حیدرآباد تا روہڑی سفر کروایا اور 4,000روپے بطور رشوت وصول کیے ۔

    عملہ ریلوے کے چیک کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے بغیر ٹکٹ سفر کیا ہے اور گشت پر مامور ریلوے پولیس ملازمین کو اس مد میں 4,000روپے ادا کئے ہیں موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس روہڑی نے دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتار کر لیا۔

    دونوں ریلوے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس روہڑی مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہےمسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں بیس ہزار بیس روپے وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروادیئے گئے۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارووائی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز اورچیف کمرشل منیجر ریلوے کو شاباش-

  • حکومت ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر کرنے کے لئے پرعزم

    سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔

    باغی ٹی وی : سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔ یونیسف (Unicef)کے تعاون سے پروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی۔ دیگر اضلاع میں بھی اس سلسلے میں سہولت مہیا کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ تونسہ کی بستی لنگاہ ،پردھان، شرقی گاﺅں میں 350سے زائد ٹوائلٹس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا ۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں سہولت کا ہونا ناگریز ہے۔ اوپن ٹوائلٹس حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہیں اس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ لوگوں سے مکالمہ کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر آئے۔

    لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ کمینوٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (CDO)کے ذریعے ٹوائلٹس کی تعمیر کو بر وقت اور یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان آرگنائزیشن میں مقامی لوگ شامل ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگوں تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ دیگر شہروں کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں سہولت کی فراہمی سے محرومیاں کا خاتمہ ہوگا۔

  • پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ساجد علی مروت نامی نے نجی موبائل کمپنی کے ریٹیلر ڈیل آفسیر کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے خواتین کے 110 مصنوعی انگوٹھے اور 350 جعلی ناموں پہ نکالی گئی سمیں برآمد کر لی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم ٹیلی نار کمپنی کا سیلز آفیسر ہے۔اور کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی خاطر دور افتادہ علاقوں کی چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے شناختی کارڈز پہ ثبت انگوٹھے کی نشان کو سکین کر کے ان نشانات کے مطابق ربر کے مصنوعی انگوٹھے تیار کر کے ان کے ذریعے سم نکلوا لیتے-

    ا ن میں کچھ بھاری رقوم پہ بیچ دیتے اور جو باقی بچتے انہیں ڈی ایکٹیو کر دیتے تھے اس گروہ میں خوشاب کا بھی ایک بندہ شامل ہے جو سب سسٹم چکا رہا ہے ۔اس طرح ملزم اب تک ہزاروں جعلی سمیں بیچ چکے ہیں۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی : سدھو موسیٰ والا کا نیا گانا ‘پنجاب’ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    بھارت: کسانوں کے ساتھ پنجاب کے گلوکار بھی اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور اپنے گیتوں کے ذریعے کسانوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :پورے بھارت کے کسان بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں بھارتی حکومت نے کسانوں کے خلاف تین نئے قانون بنائے ہیں جس میں کسانوں کو دی کو سبسیڈی کو بھی ختم کیا ہیں- جہاں کسان اور سکھ برادری کسانوں کی دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں وہیں کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں نے گانے گائے ہیں-

    کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکاروں گپی گریوال ودیگر بھی سامنے آ ئےاور انہوں نے اپنے فن کے ذرہعے بھارتی کسانوں کی‌آواز بھارتی سرکار اور دہلی کے ایوانوں اور پوری دنیا تک پہنچائی-

    بھارت کے معروف گلوکار و اداکار گپی گروال نے اس حوالے سے ایک گانے کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ اداکار ایک فوجی کی وردی میں بھارت کی حکومت کو کہہ رہا ہے اگر آپ نے کسانوں پر ظلم و تشدد بند نہ کیا ہم پوری بھارت سرکار کو مصیبت میں ڈال دیں گے-

    بھارت: کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی گلوکارگپی گروال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

    ویڈیو میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوج میں سب سے زیادہ پنجابی سکھ بھارت کی حفاظت کرتے ہیں اور اگر ہندو حکومت باز نہ آئی تو فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی-

    تاہم اب گپی گریوال کے بعد سدھو موسی والا ن7نے بھی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ،پنجاب مائے مدر لینڈ ،گانا جاری کیا ہے جس نے جاری کرتے ہی دھوم مچا دی ہے-

    بھارت: مودی حکومت کے خلاف کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے گلوکار بھی میدان میں کود پڑے

    سدھو موسی والا کے گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گانے کو محض دو روز قبل یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 5 ملین سے زائد بار دیکھا جا چُکا ہے-

    گانے کی ویڈیو میں پنجاب کے سکھوں کی آزادی کے لئے اور اپنے حقوق کے لئے کی گئی اب تک کی محنت اور جدو جہد کو دکھا یا گیا ہے-

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ماؤنٹ منگنوئی میں آج بھی چار گھنٹے سے زائد کا ٹریننگ سیشن ہوا،فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا ،نیٹ پر کھلاڑیوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں

    اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کل سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں،

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا،بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے،

  • صوبائی کابینہ پنجاب کا 39واں اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

    صوبائی کابینہ پنجاب کا 39واں اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 39واں اجلاس، پنجاب کابینہ کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کااظہار،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن النیہان کو چولستان اوررحیم یار خان میں لیز پر دی گئی سرکاری اراضی میں پرانے نرخوں کے مطابق ہی مزید توسیع دینے کی منظوری،اس اقدام سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے گی-
    پنجاب کابینہ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراضی کے حصول کیلئے5ارب روپے کا قرض دینے کی اصولی منظوریاتھارٹی کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان میں آنے والی سرکاری اراضی بھی دینے کی منظوری دیدی
    اتھارٹی اپنا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل پیش کرے گی

    ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران اور اتھارٹی کے چیئرمین راشد عزیز نے کابینہ کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی،پنجاب کابینہ کا صوبے میں پٹرول پمپس لگانے کے عمل کو آسان کرنے کے لئے بڑا اقدام
    پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کے طویل عمل کو آسان بنا دیا گیا،کابینہ نے پٹرول پمپس لگانے کے لئے این او سیز کے اجراء کی مدت 90روز سے کم کر کے 30روز کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کی جانب سے نابینا افرادکیلئے بڑی خوشخبری ،پنجاب کابینہ نے 3فیصد خصوصی کوٹے کے تحت نا بینا افراد کو ملازمتوں میں بالائی عمر میں خصوصی رعایت دینے کی منظوری دے دی
    پنجاب کابینہ نے بڑے ہسپتالوں میں چارجز وصول کرنے کی تجویز پھر مستردکر دی

    عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس سے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے آئے ہیں -یوزر چارجز پر فی الحال نظر ثانی نہیں کرسکتے-پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں نصاب کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی
    عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں رول 17-Aکے تحت مستقل بنیادوں پر ملازمتیں دینے کی منظوری،پنجاب کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز کے لئے پے پیکیج اورٹرمز اینڈ کنڈیشنز کی منظوری،کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی 2020کی منظوری دے دی،پالیسی کے تحت اساتذہ اور دیگر عملے کا گھر کے پا س ادارے میں تبادلہ ہوسکے گا،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ/پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے انڈومنٹ فنڈکیلئے 10کروڑ روپے کی سیڈمنی دینے کی منظوری،دی پنجاب لوکل گورنمنٹس اراضی استعمال کرنے کے پلان(لینڈ یوزپلان)رولز2020کی منظوری،بہاولپور میں 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کی ادائیگیوں کا معاملہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد،کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لیکر حتمی سفارشات پیش کرے گی

    گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی دینے کامعاملہ بورڈ آف ریونیو کےسپرد،لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹربیونل میں 2 ممبرز (تشخیص کنندہ) کے تقرر کی منظوری،کابینہ نے حسن احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چودھری کو ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی
    پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اپیلیٹ ٹربیونل کے جوڈیشل ممبرکے عہدے کیلئے حاضر سروس جج حبیب اللہ عامر کوتعینات کرنے کی منظوری
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت
    متعلقہ محکمے اتھارٹی کے معاملات کا جائزہ لیکر دوبارہ سفارشات پیش کریں گے،یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ایکٹ 1973کے سیکشن21میں ترمیم کا ایجنڈا موخر،ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے حوالے سے ایجنڈا بھی موخر،پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تقرری کامعاملہ موخر،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورکابینہ کا نئے وزراء سیدیاوربخاری اورخیال احمد کاسترو کی اجلاس میں شرکت پر خیر مقدم
    صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی

  • پنجاب یونیورسٹی سماجی بہتری کے ہر کام میں لیڈ کرتی ہے: چودھری سرور

    پنجاب یونیورسٹی سماجی بہتری کے ہر کام میں لیڈ کرتی ہے: چودھری سرور

    لاہور/ پنجاب یونیورسٹی میں ہیپاٹائٹس اینڈ ڈرگ فری یونیورسٹی پروگرام کا انعقاد کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی پنجاب یونورسٹی آمد ، اہلیہ گورنر پنجاب و چیئر پرسن سرور فاونڈیشن پروین سرور اور مسرت جمشید چیمہ بھی شریک۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گونر پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سماجی بہتری کے ہر کام میں لیڈ کرتی ہے۔ ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں قرآن پڑھائے جانے سے طلباء کی تربیت ہو گی۔ تمام یونیورسٹیوں کو ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری یونیورسٹی کے پروگرام میں شامل کریں گے۔

    گونر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں ثابت ہوا کہ متحد ہو کر ہم بہتر نتائج لے سکتے ہیں۔ این جی اوز نے متحد ہو کر 10 ارب روپے سے زائد کی چیرٹی کی۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری خطرناک اور سائلینٹ کلر ہے۔ یونیورسٹیوں کے ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری پروگرام میں این جی اوز کو بھی شامل کریں گے ۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاو کو روکنا علاج سے بھی بہت زیادہ اہم ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہیلتھ آگاہی کے لیے اپنا کردار لازمی ادا کریں۔ ہیپاٹائٹس اور ڈرگ فری پروگرام میں والنٹیر کو بھر پور طور پر سراہا جائے گا۔

    اس موقع پر پروین سرور نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے حوالے سی مہم اکیلے شروع کی آج 5 یونیورسٹیوں سمیت بہت سے ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ نہ صرف جیلوں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی فری ہیپاٹائٹس میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جسے روکنا ہوگا۔

    وی سی پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ چانسلر آفس نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر سماجی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹیوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔ چانسلر چوہدری سرور نے یونیورسٹیوں میں مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا بھی انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران یونیورسٹیوں نے گورنر پنجاب کی سربراہی میں خدمت خلق کی ہر ممکن کوشش کی ۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے کارکنوں کی نظر بندیوں کے خلاف اہم فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے کارکنوں کی نظر بندیوں کے خلاف اہم فیصلہ سنا دیا

    لاہور ہائی کورٹ ن لیگ کے کارکنوں کی نظر بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ۔عدالت نے درخواستوں کو موثر قراردے کر واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیا ۔
    وکلا درخواستگزاران کے مطابق تمام ن لیگی کارکنوں کی نظر بندیوں کے احکامات واپس لے کر رہا کر دیا گیا ہے ۔انکو درخواستوں کو واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔چیف جسٹس قاسم خان نے فیصل آباد کے فیصل حمید ۔ وقاص حیدر سمت 70 لیگی کارکنوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
    درخواستگزاران کی طرف سے فخر الزمان تارڑ اور رفاقت ڈوگر ایڈووکیٹس پیش ہوئے ۔وکلا درخواستگزاران نے اپنے بیانات میں کیا کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل ناکام رہی ہے ۔ عوام مہنگائی اور افراتفری کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں ۔

    مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں نے حکمرانوں کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اججتاج شروع کر رکھا ہے ۔ن لیگ سمت تمام اپوزیشن سیاسی جماعتیں اججتاجی جلسے کر رہی ہیں۔ 13 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان میں جلسہ ہے،حکومت کے ایماء پر جلسہ کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے
    حکومت کے ایماء پر کارکنوں کو نظر بند کیا جا رہا ہے،عدالت کارکنوں کی نظر بندیوں کو کالعدم قرار دے استدعا میں کہا گیا ،عدالت ن لیگ کے کارکنوں کو غیر قانونی تنگ اور حراسان کرنے سے روکنے کا حکم دے