Baaghi TV

Category: پنجاب

  • لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہےاس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےگلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 423 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ کے علاقے میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

  • 
پنجاب میں بسنت: شہریوں سے ذمہ داری کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل

    
پنجاب میں بسنت: شہریوں سے ذمہ داری کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل

    
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت کے تہوار کو ذمہ داری کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
    عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹرسائیکلوں پر مفت نصب کیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔ ڈور کے پنے، ہر پتنگ اور گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں، جبکہ پتنگیں فروخت کرنے والے اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
    ‎بسنت کے تین دن شہریوں کو الیکٹرک بسیں، رکشے اور ٹیکسیوں کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 25 سال بعد عوام کو بسنت جیسے ثقافتی تہوار کو محفوظ انداز میں منانے کا موقع فراہم کیا ہے اور پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔

  • نواز شریف اور اسحاق ڈار  کا داتا دربار کا دورہ

    نواز شریف اور اسحاق ڈار کا داتا دربار کا دورہ

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز حضرت علی ہجویریؒ (داتا دربار) کا دورہ، کیا مزار پر پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں-

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد کلیانی، ایڈمنسٹریٹر محمد علی خان سمیت دیگر افسران اور منیجرز بھی موجود تھے،میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے انہوں نے ملک اور قوم کے امن، سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

    اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، اور اس مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے،زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہر سال ملک بھر سے اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین داتا دربار آتے ہیں، اور حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ زائرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مزار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے ایسے منصوبے مذہبی ورثے کے تحفظ اور عوام کو جدید و بہتر خدمات فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،حمد نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ان کی محنت، لگن اور وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • پنجاب  حکومت 5ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

    پنجاب حکومت 5ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت صرف 3 فروری سے 16 فروری کے مختصر عرصے میں 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جون 2026 کا ہدف رمضان سے قبل ہی حاصل ہونے جا رہا ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہےہزاروں غریب والدین کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5 ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے ہیں فروری کے صرف 13 دنوں میں بقیہ 3040 اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے فیز میں 1960 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں چکی ہیں،دھی رانی پروگرام صرف مسلمان نہیں، ہندو، کرسچن اور ہر مذہب کی بیٹیوں کے لیے برابر ہوگا،ہر بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلاحی ویژن عملی شکل اختیار کر گیاہے پورے پنجاب میں رواں مالی سال کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز 3 فروری سے شروع ہو گا۔

    اسرائیل نے رفح کراسنگ محدود طور پر کھول دی

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    چاند کی جانب سفر ، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

  • لاہور میں  5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان

    لاہور میں 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں 4 فروری سے 8 فروری تک 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کا آغاز 4 فروری کو شب برات سے ہو گا۔ جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل ہو گی اس کے بعد 6 سے 8 فروری تک بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل 5 دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی، ان تعطیلات کے دوران اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

    حکام نے بسنت کے دوران خصوصی طور پر پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات پر زور دیا کیونکہ ماضی میں اس موقع پر ہجوم اور حادثات کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں،طویل تعطیلات کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کا احترام، عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہےمقامی منتظمین کی جانب سے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں جن میں موسیقی کی محفلیں، پتنگ بازی کے مقابلے اور کمیونٹی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

  • پیپلز پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، راجا پرویز اشرف

    پیپلز پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، راجا پرویز اشرف

    پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھا، کیونکہ پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی-

    لاہور میں ماڈل ٹاؤن پیپلز پارٹی کے آفس میں تقریب منعقد کی،تقریب میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ، سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، احسن رضوی، راؤ بابر جمیل اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں انہوں نے کراچی کے گل پلازہ واقعے اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، جبکہ مین ہول میں گرنے والی ماں اور بیٹی کے واقعے پر فوری کارروائی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ منظم اور مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی شدت پسندی کے بجائے شدت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے، جبکہ لاہور کی نئی تنظیم پورے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کا سبب بنے گی، 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوئی تھی اور پارلیمنٹ کی اکثریت سے کسی بھی آئینی ترمیم کی منظو ری ممکن ہے،بسنت ایک خوبصورت تہوار ہے، لوگوں کو خوشیاں دینا ضروری ہے، تاہم شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہےجن افراد کی غفلت ثابت ہو، انہیں سزا ملنی چاہیے، جبکہ بسنت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات ایک مثبت قدم ہیں۔

    ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

    سید حسن مرتضیٰ نے خطاب میں کہا کہ اگر پارٹی لاہور میں مضبوط ہوگی تو اس کا اثر دیگر شہروں میں بھی نظر آئے گا اور اب تنظیمی اختلافات سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے فیصل میر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پر وہ شکر گزار ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان ریلی پیپلز پارٹی کا ایک بڑا پاور شو ثابت ہوگی،ڈاکٹر عائشہ شوکت نے اس موقع پرکہ آئندہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی-

    سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت

  • مریم نواز کا پرواز کارڈ پروگرام، ہنرمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    مریم نواز کا پرواز کارڈ پروگرام، ہنرمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

    ‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پرواز کارڈ کے ذریعے صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو تین لاکھ روپے بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔
    ‎پرواز کارڈ، راہ روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں رقوم کی فراہمی میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور 50 ہزار ہنرمند نوجوان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
    ‎مریم نواز نے بتایا کہ صوبے کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو تربیت دی گئی، جبکہ ایک ہزار بچوں کو گارمنٹس کے شعبے میں روزگار فراہم کیا گیا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نہ صرف ہنر سکھایا جا رہا ہے بلکہ باعزت روزگار بھی فراہم کیا جا رہا ہے، اور ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان اپنی صلاحیتوں سے کما رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام وسائل عوام کی خدمت کے لیے خرچ کیے جا رہے ہیں، اور موبائل پولیس اسٹیشن گھروں کی دہلیز پر عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔
    ‎مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ ہنر مند افرادی قوت کی دنیا بھر میں طلب ہے، اور پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

  • نوجوانوں کو ہنر مند  اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، مریم نواز

    نوجوانوں کو ہنر مند اور بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
    ‎اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور گلف میں سب سے مشکل ملازمت پاکستانی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے گئے ہیں اور اسکلز پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ پرواز کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ بچوں نے ٹریننگ حاصل کی۔
    ‎مریم نواز نے کہا کہ کئی بچے ای بزنس شروع کر کے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی قائم کی گئی ہے جہاں ایک ہزار بچوں کو تربیت دی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب سے 45 ہزار ملازمتوں کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔

  • اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

    اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

    لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

    والڈ سٹی اتھارٹی نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بسنت سے قبل اندرون لاہور کی خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اندرون لاہور کی 346 خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئی ہیں جبکہ انتہائی خستہ حال 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں جو خطرےکے باوجود خالی نہیں کرائی جا سکیں، آباد عمارتوں میں103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار پائی ہیں جبکہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار اور 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں، خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لیے غیرمحفوظ ہیں، جس کیلئے والڈسٹی اتھارٹی کے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کیےجا رہے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردیں،حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں سمیت 30 روز کیلئے مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری و خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے بسنت کے دوران بغیر تصویر والی یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈّا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، خلاف قانون پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل، ذخیرہ، فروخت اور استعمال قابلِ تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے-

  • گل پلازہ سانحہ، کراچی والوں اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

    گل پلازہ سانحہ، کراچی والوں اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

    ‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گل پلازہ میں آگ ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور ان کے لیے یہ بڑا دکھ ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ کراچی کے عوام، سندھ حکومت اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پیشکش کی کہ اگر کسی قسم کی سہولت یا مدد کی ضرورت ہو تو وہ ہر ممکن تعاون کے لیےتیار ہیں۔