Baaghi TV

Category: پنجاب

  • 5 ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

    5 ہزارکے نوٹ پر قائداعظم کیساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، ن لیگی رہنما کا مطالبہ

    مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا،انہوں نے ایوان میں 5 ہزار کا نوٹ لہراتے ہوئے کہا کہ

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار کا نوٹ لہراتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہی ے،انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہوگا-

  • پاکستان کی سفارتی کامیابی پر  قومی اسمبلی میں متفقہ  قرار داد منظور

    پاکستان کی سفارتی کامیابی پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان کی سفارتی کامیابی پر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے سول و عسکری قیادت کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی، جسے تمام ارکان کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔

    قرارداد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن و استحکام کے تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ ایوان نے جنگ بندی اور امن فریم ورک معاہدے کو خطے اور دنیا میں استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور عاصم منیر کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کی ہے۔قرارداد میں مذاکراتی عمل میں شامل پوری پاکستانی ٹیم کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ امریکا اور ایران کی قیادت کو تاریخی امن معاہدے کی تکمیل پر مبارکباد دی گئی۔ایوان نے اس معاہدے کو علاقائی امن، معاشی استحکام اور توانائی کے تحفظ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری عالمی سطح پر ملک کے مثبت، تعمیری اور ذمہ دار کردار کا مظہر ہے

    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو تاریخی سفارتی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان کے لیے سفارتی سنگ میل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا، گزشتہ روز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر تھا،تاریخی سفارتی کامیابی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات قابل ستائش ہیں،تاریخی سفارتی کامیابی میں اسحاق ڈاراور محسن نقوی کی خدمات بھی قابلِ ستائش ہے،وزارت خارجہ اور وزیراعظم کی ٹیم کی کاوشیں بھی لائقِ تحسین ہیں،پاکستان کو ایسی سفارتی کامیابی پہلے کبھی حاصل نہیں ہوئی،

  • پنجاب :ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری

    پنجاب :ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں غیر قانونی فیٹ میلٹنگ، بون کرشنگ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ڈرون سرویلنس ٹیمیں چوبیس گھنٹے فعال ہیں اور کسی بھی غیر قانونی یونٹ کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،11 اور 12 جون کے دوران مجموعی طور پر 263 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں متعدد خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ایک یونٹ کو مسمار بھی کیا گیا ، اس دوران ایف آئی آرز درج کی گئیں اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی اور قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے دوران 929 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے مزید برآں 16 کاروبار ی اداروں نے رضاکارانہ طور پر سنگل یوز پلاسٹک یعنی ایس یو پی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے خود کو ’ایس یو پی فری زون‘ قرار دے دیا ہے ادھر پنجاب انوائرمنٹل ریفر نس لیبارٹری نے بین الاقوامی معیار آئی ایس او 17025 کے تحت پروفیشنسی ٹیسٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے،لیبارٹری نے 19 تجزیاتی پیرامیٹرز، بشمول ہیوی میٹلز، کی جانچ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 5 پیرامیٹرز میں پرائم زیڈ اسکور حاصل کیا، جسے پنجاب کے ماحولیاتی گورننس نظام پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جدید، ماحول دوست اور بین الاقوامی معیار کے سلاٹر ہاؤسز کا مؤثر آپریشن بھی یقینی بنایا جا رہا ہے غیر قانونی اور غیر معیاری ذبح خانوں کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے جبکہ مریم اورنگزیب نے سلاٹر ہاؤسز کے جامع سروے، میپنگ اور فیلڈ وزٹس فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے کو صاف، سرسبز، صحت مند اور پائیدار ماحول کی جانب لے جانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    پنجاب حکومت مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج 2 بجے پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔

    پنجاب اسمبلی کا 43 واں بجٹ اجلاس 16 جون بروز منگل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے ،اجلاس میں آئندہ مالی سال کا اہم بجٹ پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اخراجات کے نئے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔

    بجٹ کا مجوزہ حجم 5 ہزار 131 ارب روپے ہو گا، بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650 ارب، پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ مختص ہوں گے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا، مزدور کی ماہانہ اُجرت میں بھی اضافہ متوقع ہےبجٹ میں تعلیم کیلئے 900 ارب سے زائد، صحت کیلئے 680 ارب کے حجم کا تخمینہ لگایا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شروع کردہ تمام منصوبوں کی فنڈنگ میں اضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز ہے-

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی   محرم الحرام کے دوران بہترین سے بھی بہتر کارکردگی  کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی محرم الحرام کے دوران بہترین سے بھی بہتر کارکردگی کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ انتظامات کو پیچھے چھوڑ کر بہترین سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا،مریم نواز نے کہا کہ ہمیں ہر روز پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنی چاہیے یہ احساس نہیں آنا چاہیے کہ ہم نے بہت اچھا کام کر لیا ہے اور اب یہی کافی ہے جس طرح گزشتہ عید کے مقابلے میں اس عید پر بہتر انتظامات کیے گئے، اسی طرح گزشتہ محرم الحرام کے مقابلے میں کل سے شروع ہونے والا محرم بھی مزید بہتر ہونا چاہیے حساس مقامات پر خصوصی نگرانی انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انتظامی امور میں نیا معیار قائم کر دیا، عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں شاباش کی مستحق ہیں، کامیابی پر اکتفا نہیں بلکہ مسلسل بہتری ہماری پالیسی ہےانہوں نے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی اور سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، سیکرٹری ہوم اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی ٹیم اور پنجاب بھر کی سترہ فیلڈ فارمیشنز نے عید کے دنوں میں مثالی خدمات انجام دیں، جس کے باعث قربانی کے بعد صفائی آپریشن بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل ہوا جبکہ عیدگاہوں اور مساجد کی صفائی کے انتظامات بھی انتہائی قابلِ ستائش رہے۔

    مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ تمام اداروں نے ایک مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کیا ہے اور انتظامی امور کے لیے ایک جامع اور مؤثر بلو پرنٹ تیار کیا گیا ہے کیونکہ پہلی بار معاملات کو رسمی انداز کے بجائے گہرائی، سنجیدگی اور عملی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے اور ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لے کر انتظامی امور میں شفافیت اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کامیابی پر اکتفا کرنا ہماری پالیسی نہیں بلکہ ہمارا ہدف ہر آنے والے مرحلے کو پچھلے انتظامات سے بہتر بنانا ہے، اس لیے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور عوامی تحفظ کو اولین ترجیح بناتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کارکردگی کی ایک نئی مثال قائم کی جاسکے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ حساس اور اہم علاقوں میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی نفری کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے جبکہ مجالس اور جلوسوں کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ مسلسل جاری رہنا چاہیے اور محرم الحرام کے حوالے سے علمائے کرام اور مذہبی قیادت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام علمائے کرام اور رائے ساز شخصیات انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہی ہیں اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر امن و امان برقرار رکھنا ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے شدید گرمی کے پیشِ نظر تمام افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں یقینی بنائی جائیں اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے مفت پانی اور شربت کی فراہمی کو مسلسل جاری رکھا جائے،اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ، صفائی کے انتظا ما ت، واضح سائن ایج کی تنصیب اور راستوں سے تمام رکاوٹیں اور تعمیراتی ملبہ فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    مریم نواز شریف نے خاص طور پر تاکید کی کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر کھلا مین ہول یا خطرناک جگہ نظر نہیں آنی چاہیے اور تمام کھلے مین ہولز اور سیوریج پوائنٹس کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے انہوں نے ریسکیو، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز کو چوبیس گھنٹے الرٹ رکھنے اور فیلڈ ہسپتالوں سمیت طبی کیمپوں کی مؤثر تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ، محرم کے دوران قائم کیے جانے والے تمام معلوماتی اور سیکیورٹی کیمپوں کا ڈیزائن اور شناخت یکساں ہونی چاہیے کیونکہ شہریوں کی سہولت، تحفظ اور فلاح و بہبود پنجاب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • پنجاب حکومت  5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی

    پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کرے گی

    پنجاب حکومت کل 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی-

    پنجاب کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 3569 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650ارب،پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑمختص ہیں، سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا،سماجی تحفظ کیلئے 25 ارب،ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے 150 ارب،آپریشنل اخراجا ت کیلئے 580 ارب 20 کروڑ رکھنے کی سفارشات کی گئی ہے، دیگر پروگرام سرمایہ کاری کیلئے 221 ارب 90 کروڑ رکھے جائیں گے۔

    بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کیلئے 54 ارب رکھنے کی سفارشات،دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کیلئے 570 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،صحت کےلیے 680 ارب روپےکےمجموعی حجم کا تخمینہ،مفت ادویات کے لیے 100 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ،تعلیم کے لیے پنجا ب حکومت 900 ارب روپے سے زائد کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے-

    طلبا کے لیے لیپ ٹاپ ، الیکٹرک سکوٹیز اور سائیکل کی اسکیمیں شامل ہے، طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ منصوبہ کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ،یونیورسٹی گرانٹس کی مد میں 18 ارب روپے کا تخمینہ ہے پرواز کارڈ کے لیےپنجاب حکومت 7 ارب روپے کا تخمینہ ہے،رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کا تخمینہ ہے،سبسڈی کی مد میں 80 ارب روپےسےزائدکا،کسان کارڈ کے لیے 10 ارب روپے ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے 3 ارب روپے کا تخمینہ ہے-

  • شاہدرہ ٹاؤن: تیزاب گردی کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

    شاہدرہ ٹاؤن: تیزاب گردی کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

    شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آنے والے تیزاب گردی کے سنگین واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے ایک پان شاپ پر موجود دو افراد پر تیزاب پھینکا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ شفیق شدید جھلس کر زخمی ہو گیا، جبکہ 17 سالہ اسلے جان کے بازو پر بھی تیزاب کے باعث گہرے زخم آئے واقعے کے فوراً بعد دونوں متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، جس دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تیزاب گردی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ شہریوں کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • شوہر نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی  پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    شوہر نے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    ساہیوال کی شادمان کالونی میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو اس کے شوہر اور بہنوئی نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے زخمی ماں بیٹی کو علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے گھر کا فرنیچر اور برتن بھی جل گئے اس سے پہلے کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ محمد بلال کی بہن اور وہاڑی سٹی کی رہائشی ثوبیہ پروین نے تقریباً 15 سال قبل تحصیل ساہیوال کے چک 65/5-L کے شعبان بھٹی سے شادی کی، جوڑے کے پانچ بچے ہیں، مبینہ طور پر گھریلو تشدد ان کی پوری شادی شدہ زندگی کے دوران جاری رہا، ثوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور بہنوئی کی طرف سے اکثر بدسلوکی اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔

    چند ماہ قبل اس نے مسلسل تشدد کے باعث اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے بچوں سمیت شادمان چوک کے قریب کرائے کے مکان میں رہنے لگی وہ خاندان کی کفالت کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی جمعہ کو شعبان اور اس کے بھائی محمد عظیم نے مبینہ طور پر کرائے کے مکان میں گھس کر ثوبیہ اور اس کی ایک بیٹی پر پٹرول چھڑک کر انہیں آگ لگا دی، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل گھریلو سامان کو بھی مبینہ طور پر نذر آتش کیا۔

  • لاہور ،اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا میں تیز آندھی جھکڑ کے بعد موسلا دھار بارش

    لاہور ،اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں تیز آندھی جھکڑ کے بعد موسلا دھار بارش

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

    لاہور میں تیز آندھی اور جھکڑ کے بعد بارش شروع ہو گئی، تیز آندھی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی،گلبرگ، مسلم ٹاؤن، لکشمی چوک، قرطبہ چورک، اسلام پورہ، چوبرجی، مال روڈ،نشتر ٹاؤن، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ، سمن آباد میں بارش جاری ہےقذافی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے میچ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے بارش اور آندھی کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا،بارش کے باعث لیسکو کے 160سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے-

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ ہونے والی بارش نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا مارگلہ کی پہاڑیوں سمیت شہر بھر میں درختوں اور سڑکوں پر جمی دھول دھل گئی، جس سے قدرتی مناظر مزید دلکش ہوگئے۔

    خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب کے بعض علاقوں میں علی الصبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا موسلا دھار بارش نے کئی علاقوں میں جل تھل ایک کر دیا جبکہ شہریوں نے گرمی سے وقتی نجات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئی جہاں 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی فعال موسمی نظام ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہے اور اس کے زیر اثر 5 جون تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    ماہرین کے مطابق حالیہ بارشیں نہ صرف موسم کو خوشگوار بنانے کا سبب بنیں گی بلکہ ڈیموں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہتر ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

  • سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفانی بارش،20 سے زائد افراد زخمی

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفانی بارش،20 سے زائد افراد زخمی

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا –

    رپورٹس کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس نے شدید گرمی کی لہر کو وقتی طور پر ختم کر دیا ہے اس موسم کی تبدیلی کے نمایاں اثرات سامنے آئے ہیں-

    اسلام آباد ،لاہور ،جہلم،سرگودھا ،گجرات ،رحیم یار خان ، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے خیبرپختونخوا میں تیز ہوا ئیں،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئےتھرپارکر میں بارش اور سکھر میں ژالہ باری ہوئی جبکہ لاڑکانہ ،حیدرآباد، مٹیار ی، ہالہ،نیو سعیدآباد ، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچائی، جبکہ تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پارا چنار، ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی، تھرپارکر اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔