وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے دستک ہیلپ لائن سے متعلقہ کاغذات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔”مریم کی دستک” پروگرام کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ مریم کی دستک‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا صوبے کو ایک کلک پر لانے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے، میرا خواب ہے کہ حکومت پیپر فری ہو، ایپ کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، مریم کی دستک ایپ پر کل 535 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھ اکہ فیلڈ ہسپتال سے غریب و نادارلوگوں کا علاج ہو رہا ہے، پہلے لوگوں کو لائن میں لگ کر ادویات لینا پڑتی تھیں، اب دل کے مریضوں کو ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے رمضان پیکیج لوگوں کو گھروں تک پہنچایا، آئی ٹی کے شعبے میں ایک لاکھ تک نوکریاں پیدا کریں گے، 32 فیلڈ ہسپتال دیہات میں کام کر رہے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کو آئے صرف تین ماہ ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، روٹی 25 روپے سے 12 روپے تک آ گئی ہے، سبزیوں کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو گندم ہم خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی، ہم نے پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا، اسی وجہ سے روٹی کی قیمت نیچے آئی ہے، بہت سال بعد مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہم نے تین ماہ میں مہنگائی کم کر کے دکھائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا دہشت گردی،غنڈہ گردی اور جلاؤگھیراؤ کے دن ختم ہو گئے، اب ترقی کا دور نہیں رکے گا، بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دینےوالے دوست نہیں ان کے دشمن ہیں، سیف سٹی میں ورچوئل خواتین پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔
Category: پنجاب

پنجاب، مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ تک نوکریاں ملے گی، وزیر اعلی پنجاب

پنجاب : انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم سے متعلق تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔خضر افضال نے بتایا کہ انسدادِ پولیو پروگرام مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ شامل ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم کا دورانیہ 7 جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روز تک ہو گا۔سربراہ انسدادِ پولیو مہم نے یہ بھی بتایا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے۔خضر افضال نے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے کیونکہ صوبے کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے اور گرمیوں کا موسم تو پولیو وائرس کے لیے انتہائی سازگار ہے، اس موسم میں پولیو وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ گرمیوں اور عید کی چھٹیوں میں آمد و رفت زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

ریٹائرڈ جج صاحبان کو الیکشن ٹربیونلز میں نہ لایا جائے، ملک احمد بھچر
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹھے ایک شخص کو کابینہ کے فیصلوں میں پابند کر رہے ہیں، ان کو متنبہ کرتا ہوں اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگائیں کہ بندے کو آگے آنا پڑے، ہم تحریک کیلئے بالکل تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ یہ گورنمنٹ فارم 47 کی ہے اور عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں ریٹائرڈ ججز ٹھیک فیصلے دیں گے؟ میں کہتا ہوں ریٹائرڈ ججز درست فیصلے نہیں دے سکتے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں ان کے گلے میں پڑے گی ، ٹک ٹاکرز پنجاب گورنمنٹ کا ایک مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو دبائے، اس وقت یہ اپنے گلے پھانسی کے پھندے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی والے دن ہمارے 16 بندے شہید ہوئے، ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں، یہ نئے نئے اوچھے ہتھکنڈوں کی طرف جا رہے ہیں، یہ اس ملک کو بنانا ری پبلک بنانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم نہ کیا جائے، ہم ایک تحریک کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات سے رہائی دلوائیں۔
پنجاب،5جون سے ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کا آغاز ہو رہا ہے
ترجمان پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کااستعمال ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کیا جاۓ گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیے جائیں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،میٹرو بسوں اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جائیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔مریم اورنگ زیب کامزید کہنا تھاکہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری، پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔
پنجاب ،بھکاری مافیا کی شامت آگئی
پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کے لیے بیرک تیار ہوگئے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہوگی۔پنجاب بھر میں بھکاری مافیا کی سختی آگئی، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، صوبے بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار ہوگئے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے، بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قانون بچوں کے اغواء اور جبروتشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والے ہینڈلرز سخت سزا پائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔

2 اوباش نوجوانوں کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ویڈیو بنا کر وائرل کردی
پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔
پولیس نے بتایا کہ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے تاحال نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔
دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار
خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار</h4
علاوہ ازیں پولیس اہلکار کے بھتیجے کو ہی ہنی ٹریپ کا شکار بنا لیا گیا اظہر نامی نوجوان کو راستے سے لفٹ لینے کے بہانے لڑکی بینہ پٹھانی کے اڈے پر لے گئی، وہاں پر پہلے سے موجود پولیس اہلکار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کر کے ویڈیوز بناتے رہے بعد میں نوجوان کے گھر فون کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے نوجوان کے گھر والوں کی طرف سے ریسکیو 15پر کال کیئے جانے پر پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔ ایس پی ٹاون جڑانوالہ کے حکم پر مدیحہ نامی خاتون نامزد جبکہ ایک خاتون سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ملک عابد ظفر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔بھارت میں خاتون اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی

پنجاب میں کسی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، عظمی بخاری
حکومت پنجاب نے جناح اسپتال لاہور کے نام کی تبدیلی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو فرضی اور جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں کسی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے منسوب ایک ایسا نوٹیفکیشن شیئر کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ بورڈ آف مینجمنٹ، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور کی جانب سے پاس کردہ قرارداد میں علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور سے منسلک انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا نام ’ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (ایم این آئی سی وی ڈی) لاہور رکھا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے،جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،کسی ہسپتال کا نام نہیں بدلا جارہا،عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے، جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، کسی اسپتال کا نام نہیں بدلا جا رہا۔
واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاہم اس پر سیکریٹری کے دستخط موجود نہیں ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی مارک کی گئی ہے جب کہ نوٹیفکیشن کے آخر میں فاطمہ نورین سینیئر پلاننگ آفیسر ٹو کا نام اور دستخط بھی موجود ہیں، تاہم ان کے دستخط اصل ہیں یا جعلی ہیں اس کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پنجاب حکومت کا اینٹی بائیوٹک ادویات سے متعلق اہم فیصلہ
پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک دواؤں کا بے جا استعمال روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر بغیر ڈاکٹر نسخے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جبکہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی 2019 میں اسلام آباد میں موجود تمام میڈیکل اسٹور کو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون
فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی ( ایف آئی اے) نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے کارروائیاں کی، چھاپہ مار کاررو ائیاں ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئے گئے جس میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کے مالکان کو تحویل میں لےلیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں،تینوں ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کئے۔ ملزمان کے خلاف کارروائیاں نویٹیک کی شکایت پر کی گئی کہ یہ افراد جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں اور مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان نےجعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، کارڈز اور ڈپلومے بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئےجبکہ جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفیکٹس ،لیٹر ہیڈ اور ایمبوزڈ مشینز برآمد کر لئےگئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پنجاب، خسرے سے 5 دن میں 5 اموات
پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ۔ خسرےکےباعث 5 دنوں میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دونوں صوبائی وزرا صحت کل کبیروالہ، ضلع خانیوال جائیں گے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، خسرےکےباعث 5دنوں میں5بچےجاں بحق ہو گئے ہیں جن میں یاسین ،شہزاد ،زبیدہ، زینب اورنوازشامل ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں خسرہ کے بڑھتے کیسز پر صوبائی محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔تحصیل کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات پر فوری نوٹس لیکر سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر عبد المجید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریوینٹو سروسز) ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، ڈی ڈی ایچ او کبیروالہ ڈاکٹر عالم شیر کو معطل کیا گیا۔









