وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخ پرنہیں مل رہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع محکمہ صنعت و تجارت کا بتانا ہے کہ آئندہ صرف ایک افسر کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری قیمت سے 30 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں، آم 145 کے بجائے 250 اور آڑو 130 کے بجائے 200 روپےکلو فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لوکاٹ 120 کے بجائے 225 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ خربوزہ 70 کے بجائے 100، تربوز 30 کےبجائے 59 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اور لیموں 400 کی بجائے 600 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے پھل اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے اصل ذمہ دار آڑھتی اور افسر شاہی ہے۔
Category: پنجاب

ہمارے دروازے بامقصد مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے کھلے ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمت صحیح کی طرف ہو چکی ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ 76 ہزار انڈیکس کراس کر گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاروں کو حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے سفر کو محاذ آرائی کی سیاست سے بچائیں، پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہوتی ہے تو مشکلات پی ٹی آئی پر نہیں ن لیگ پر آئیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ملک ترقی کرے گا تو 24 کروڑ عوام کا بھلا ہو گا، اگر ملک بحران کی طرف جائے گا تو عوام اس کی سزا بھگتیں گے، پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ ہے سڑکوں کو چھوڑ کر ایوانوں میں آئے، ایوانوں میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی عدالت کو اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے لڑا کر اپنے لئے راستہ بنانا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2029ء تک انتظار کریں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، عوام کی خدمت کریں، جہاں پر جس کو مینڈیٹ ملا ہے عوام کی خدمت کریں، ہمیں اب جلسوں کا کھیل نہیں کھیلنا ہمیں عوام کی خدمت کا مقابلہ کرنا ہے، ہمارے دروازے بامقصد بامعنی مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ بامقصد بامعنی مذاکرات تبھی ہوسکتے ہیں جب ہر فریق کھلے دل سے مثبت ایجنڈے کے ساتھ مذاکرات کرے، ضد انا کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو وہ کامیاب نہیں ہوں گے، 9 مئی کے واقعات کو قوم کبھی معاف نہیں کر سکتی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاست میں مار کھانے کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کررہی ہے، آج پھر سیاست میں مات کھا چکی ہے، اس کو کوئی امکان نظر نہیں آرہا، اپنی سیاست کے لئے عدالت کے کندھے استعمال کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی عدلیہ بہت جہاں دیدہ اور میچور ہیں، پاکستان کے تمام ستون سمجھتے ہیں ہم سب کو مل کر پاکستان کے لئے کام کرنا ہے۔
پنجاب: طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی
راوالپنڈی اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں، بارش آندھی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔راولپنڈی کے نواحی علاقہ گوجرخان میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے، درخت، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو زرائع نے بتایا کہ نواحی علاقہ سنگنی میں چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں 15 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سیالکوٹ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔کشمیر روڈ پر محلہ اسلام نگر میں کباڑ خانے کی خستہ حال دیوار گرنے سے 2 افراد ملبے تلے آ کر دب گئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ملبے سے عاقب اور قمر کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں 27 سالہ عاقب دم توڑ گیا۔تحصیل پسرور کے علاقہ بھاگ میں چچا بھتیجا آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، 32 سالہ راحیل اور 12 سالہ محمد علی کھیتوں میں چارہ کاٹ رہے تھے کہ ان پرآسمانی بجلی گری۔
ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانہ،عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری
پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پرعمران خان نیازی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے پامکو(PAMCO)اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی۔ سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی کی منظوری دی۔ دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امدادکی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد اور پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، عظمی بخاری
وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیل سے منظم پروپیگنڈا پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے، فضول قسم کا الزام لگاتے ہیں کہ مجھے زہر دیا جائے گا۔ مسئلہ یہ نہیں کہ ان سے ملنے کون جا رہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے باہر کیا آ رہا ہے، لوگ ملاقات کے بعد باہر آکر کہتے ہیں یہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے، ایک منظم پروپیگنڈا کو جیل سے شروع کر کے پورے ملک میں پھیلایا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے ایک مہمان اڈیالہ جیل میں ہیں، اڈیالہ جیل والے مہمان پاکستان کو لاکھوں میں پڑتے ہیں، یہ علیحدہ پروپیگنڈا ہے کہ مجھے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک فضول قسم کا الزام لگاتے ہیں کہ مجھے زہر دیا جائے گا، اشتعال انگیزی اور اداروں کے خلاف مہم چلانا اس پارٹی کا ایجنڈا ہے، جن کو آج کل نیا نیا انقلاب آیا ہوا ہے وہ ملک کا نہیں سوچ رہے، بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں کونسی دودھ اور شہر کی نہریں بہادی تھیں؟صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیلی گراف میں کالم چھپتا ہے اور اس میں درج ہوتا ہے مجھے مار دیا جائے گا، یہ شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے جس کا تماشہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کی سلامتی عوام کیلئے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بھی اشتعال انگیزی یا سازش ہو ایک پارٹی کا نام آتا ہے، پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تلے ہوئے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سے بار بار اشتعال انگیزی ہو رہی ہے، اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھنا پڑے گا، ہمارے پاس کرنے کیلئے بہت سارا کام ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا فوکس عوام پر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری کابینہ نے آج مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا، چاول 100 روپے فی کلو سستے، 3500 والا گیس سلنڈر 2500 روپے کا ہوگیا ہے، روٹی 12 روپے، پٹرول سستا، سیمنٹ سریا، ڈالر ریٹ بھی کم ہوا ہے، عوام اپنے منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اشیا ضروریہ سستی ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
کاہنہ بازار میں ٹریفک اہلکار پر پولیس کی تشدد کی ویڈیو وائرل
کاہنہ پولیس نے رات گئے کاہنہ بازار میں ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، چیف ٹریفک پولیس آفیسر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا۔
کاہنہ پولیس کے اہلکاروں نے کاہنہ بازار میں ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد کیا جو کہ گھر سے میڈیکل سٹور پر دوائی لینے نکلا تھا۔پولیس کی جانب سے ٹریفک اہلکار لقمان کے کپڑے پھاڑ دیے، اس کے ہاتھ باندھ کر زمین پر بیٹھا دیا اور تشدد کرتے رہے۔تشدد کرنے والوں میں سب انسپکٹر عندلیب اور 7 سے 8 اہلکار شامل ہیں۔سب انسپکٹر عندلیب نے ٹریفک اہلکار لقمان کے ہاتھ رسیوں سے بندھوائے اور مشکوک شخص جان کر تشدد کیا گیا۔قریب سے گزرتے راہ گیر نےتمام واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کرلیا۔ فیملی ذرائع نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نےلقمان کوتھانے لے جاکربھی تشددکیا، جبکہ دوسری جانب سی ٹی او لاہورنے نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا ، اس دوران قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا، گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تعطیل کے باوجود 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی۔۔ قریبی گھر کے رہائشی ایک شہری میاں دادو نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ ہماری دعاؤں کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی ہیں،آپ کی مہربانی سے مسلہ حل ہوگیا ہے اور محلے داروں کو سکون مل گیا ہے۔

گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار
نارووال: گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والےگینگ کے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی :ڈی پی او کے مطابق 13 رکنی گینگ کے ملزمان نہر پر سیر کے لیے آنے والی لڑکیوں اور جوڑوں کی گن پوائنٹ پر نازیبا ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بٹورتے،ملزمان کوٹ گھمن کی لڑکیوں کے گھر پہنچے اور ویڈیو ز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی اور ڈیڑھ لاکھ روپے لیے، مزید رقم مانگتے رہے، لڑکیوں کی پھوپھی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب سرگودھا میں بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، نارووال میں اوباش گینگ خواتین سے زیادتی میں ملوث ہے، سرگودھا میں بیوہ عورت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سرگودھا کے چک 85 جھال کے قریب تین کار سواروں نے چنیوٹ کی بیوہ عورت (ن) کو لفٹ دی اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے، چک 90 جنوبی میں 8 سالہ بچے ناصر زبیر کو اوباش نے قبرستان کے قریب بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے گئے-
پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز
سرگودھا میں ہی قبرستان میں آٹھ سالہ بچے کو بدفعلی کو نشانہ بنا دیا گیا،اور فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم بچے کی جانب سے چیخ و پکار کرنے پر اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے-
نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

پنجاب ؛ کسانوں سے کیا وعدہ پورا کرنے کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
پنجاب حکومت کا تاریخی کسان دوست قدم سامنے آ گیا، کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔کسان کارڈ منصوبے پر 75 ارب روپے لاگت آئے گی، ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زرعی زمین رکھنے والے کسان کارڈ کے لئے اہل ہوں گے۔کسان کارڈ پر کاشتکاروں کو بیج اور کھادوں کی خریداری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فی سیزن بلاسود قرض دیا جائیگا، ابتدائی طور پر 5 لاکھ کسانوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کے تحت کارڈ جاری ہوں گے۔
بیج اور کھادوں کے ڈیلرز کو بھی بینک آف پنجاب رجسٹرڈ کرے گا، قرض کی ادائیگی کرنیوالے کسان ہی اگلے برس دوبارہ قرض لینے کے اہل ہونگے، بینک آف پنجاب نے 10 ہزار ڈیلرز کی رجسٹریشن بھی کر لی ہے۔بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو کارڈز فراہم کئے جائیں گے، کسانوں کو فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہو گی، بینک آف پنجاب کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرے گا۔
لاہور میں100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مریم نوازنے لاہور میں ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا، ساتھ ہی پرپل اور بلیو لائن ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا چاہیے، ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ لاہور کیلئے200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے، لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکروٹنگ شروع کردی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔









