سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگی ارکان اسمبلی عظمیٰ کاردار کے رویے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس نے ان کے اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد سخت انتباہ جاری کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت موقف اختیار کیا، خاص طور پر عظمیٰ کاردار کے زیورات کی چوری کے کیس کے حوالے سے، عظمیٰ کاردار کو ماڈل ٹاؤن کلب میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا، جس کی وجہ سے خواتین ملازمین پر پولیس تشدد ہوا تھا۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے لیگی ایم پی اے ملک وحید کو ایس ایس پی سے معافی مانگنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں دونوں ایم پی اے کو ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کو مطمئن کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران کلب سے عظمیٰ کاردار کا پرس چوری ہوا جس میں طلائی زیورات تھے، لیگی ایم پی اے نے چوری کا الزام کلب کی تین خواتین پر عائد کرتے ہوئے پولیس سے اُن کے خلاف کارروائی کروائی تھی۔ایک روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس نے بے گناہی کے باوجود تین خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے البتہ متعلقہ تھانے کے افسر نے ذرائع کو بتایا تھا کہ تینوں خواتین پر جرم ثابت نہیں ہوا اور لیگی ایم پی اے کے شوہر کو اعتماد میں لے کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ چند روز قبل ایم پی اے ملک وحید نے قانون کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور سرعام معافی منگوانے کے بعد اُس کا تبادلہ کروادیا تھا۔
Category: پنجاب

زیورات چوری الزام خواتین پر تشدد، وزیراعلیٰ کا عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس

پنجاب محکمہ ایکسائز نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے سدباب کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔
محکمہ ایکسائز نے یاددہانی کی پہلی مرحلے میں ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محکمہ ایکسائز نے 15 مارچ سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں پر سرخ اسٹیکرز لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 11 ہزار سے زائد گاڑیوں پر اسٹیکر لگ چکے ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ لاہور میں 400,000 سے زائد ٹیکس نادہندہ گاڑیاں ہیں اور ان میں سے 75 فیصد ٹیکس وصولی کا نشانہ بنی ہیں۔محکمہ ایکسائز کے حکام شوروم مال میں شوروم مالکان سے ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کا یہ قدم انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ گاڑیوں کے مالکان کو ٹیکس کی ادائیگی کی ضرورت اور اہمیت پر غور کرنے پر مجبور کرے گی،
اس فیصلے کی بنیاد پر، مختلف علاقوں میں مہم چلائی گئی ۔ جس میں مال روڈ، ہال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، ڈی ایچ اے رایا کلب، جیل روڈ، کوئینز روڈ، فیروز پور روڈ، اور ماڈل ٹاؤن مارکیٹس میں بھی یاددہانی سٹیکرز لگائے گئے۔ کریم بلاک راوی روڈ، ڈیوس روڈ، شیرانوالہ گیٹ، اور اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں پر یاددہانی کی گئی۔ یہ اقدام محکمہ ایکسائز کی سختی اور انتباہات کی روشنی میں کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو ٹیکس کی ادائیگی کے اہمیت پر آگاہی فراہم کی جا سکے گی،
ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہئے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ مریم نواز
لیگی ایم پی اے کے تمام انسپکٹرز کی جانب سے معافی کی درخواست نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایکشن لینے پر مجبور کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک واحد کے لیگی ایم پی ایز کے ناروا رویے کا نشانہ بننے والے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ملاقات کی، سی سی پی او بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے ایم پی ایز کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے سارا واقعہ سنا۔۔ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب نے بتایا کہ روٹین کا گشت کررہے تھے، دو گاڑیاں گزر رہی تھیں، باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں گاڑی کے سیاہ شیشے دیکھ کر روک کر چیک کیا، ایم پی اے نے اتر کر کہا کہ میں اس علاقے کا ایم پی اے ہوں، آپ نے چیک کیوں کیا ہے۔
یاسر نصیب نے مزید بتایا کہ میں نے ایم پی اے کو بتایا کہ میری ڈیوٹی ہے، میں نے اپنی ڈیوٹی کی ہے، کوئی بری بات نہیں، ایم پی ا ے نے کہاکہ میرے علاقے میں مجھے روک کر چیک کرنے سے میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے، ایم پی اے نے مجھ سے سر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے، آپ نے کسی سے نہیں ڈرنا، ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی، آپ کا کام یہی ہے اور آپ نے اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے، ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو یا چیف منسٹر ہو، قانون سے بڑا کوئی نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کیا، اس بات پر دل چھوٹا نہ کریں، میں نے اپنے ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے، ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، وزیراعلیٰ نے یاسر نصیب کی ٹرانسفر کے بارے میں سی سی پی او سے استفسار کیا اور کہاکہ اس قسم کا کوئی واقعہ ہو تو مجھ سے پوچھے بغیر کوئی ایکشن نہیں لینا۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ ایم پی اے کو شکایت تھی تو اسے میرے پاس آنا چاہئے تھا، انکوائری کے بعد ہم ایکشن لیتے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہئے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔انہوں نے یاسر نصیب کو تلقین کی کہ ویری ویلڈن، اپنی ڈیوٹی اسی طرح کرنی ہے، کسی کوتنگ نہیں کرنا، ناانصافی نہیں کرنی۔اب اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جائیں گی اور اس بدتمیزی کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی
پنجاب روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” پروگرام کا آغاز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوئی سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی .وزیراعلیٰ پنجاب نے روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” کے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ، وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائینگے جس میں ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ، سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کر دی ،
وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ" کے انقلابی پروگرام کا آغاز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم… pic.twitter.com/3i3uzLFsis
— PMLN Digital (@PMLNDigital) March 26, 2024
پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گےگھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت کی ،
دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی ،مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کے گھر پہنچ گئی جہاں انہوں والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔انہوں نے آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سےجاں بحق نوجوان کے گھر پہنچیں۔نواز شریف اور مریم نواز ڈجکوٹ روڈ پر پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان آصف اشفاق کے گھر گئے، آصف اشفاق کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، آصف اشفاق کی والدہ مریم نواز کو یہ بتاتے ہوئے رونے لگیں کہ انہیں آصف کی شادی کرنی تھی۔میاں نوازشریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔
نواز شریف اور مریم نواز گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق واسا ملازمین کے گھر بھی گئے، واسا فیصل آباد کے ملازمین آصف مسیح اور شان مسیح سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا، بیوہ کو دلاسا دیا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف اور شان کے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا بے حد دکھ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔
مونس الہی کے کاغذات نامزدگی میں کیا اعتراضآت اٹھائے گئے ہے؟
مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 62 (9) کے تحت مسترد کیے ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی میں اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری ہیں۔
ضمنی الیکشن 2024 کیلئے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔پی پی 158 کی ریٹرننگ افسر انعم فاطمہ نے مونس الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 (9) کے تحت مسترد کئے جاتے ہیں، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی کی 21 مارچ کو جانچ پڑتال ہوئی۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ امیدوار کے وکیل اعتراضات سے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے، مونس الہٰی کا وکیل 180 کنال اراضی سے متعلق کوئی دستاویزات فراہم نہیں کر سکا۔ریٹرننگ افسر نے فیصلے میں لکھا کہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر 180 کنال سے زائد کی زمین کا انکم ٹیکس اور زرعی آمدن کا ذکر نہ کرنے کا بھی اعتراض تھا۔فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ عام انتخابات2024 میں بھی مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے، مونس الہٰی کے اشتہاری ہونے سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔
بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن ٹی بی کے مکمل سدباب کیلئے ہمارے غیر متزلز ل عزم کا اظہار ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اورموثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی جان موثر علاج سے بچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج ہے،عوام میں اس امر کی آگاہی بہت ضروری ہے، صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ ٹی بی سے بچاؤ کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کی معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا پڑے گا، ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد تر ک نہیں کی جائے گی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ موذی مرض کے سدباب کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پنجاب : جعلی پائیوڈین، ڈیٹول، اور بیٹنو ویٹ کریم بنانے والی فیکٹری سیل
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کامنڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپوں کے دوران جعلی ادویات کا سٹاک قبضےمیں لے کر 2 گودام سمیت 3 مقامات سیل کردیئے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران نزیر کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنو ویٹ کریم تیار کی جارہی تھیں۔ صوبائی وزیر صحت عمران نزیرکے ہدایات پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے مظہر نام ملزم کو گرفتار کرکے فیکٹر ی کے 2گوداموں میں بھاری اسٹاک قبضے میں لیکر3 مقامات سیل کردیے ہیں ، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی قیادت میں بنائی گئی ڈرگ ونگ کی ٹیم نے سیمپلز لیکر ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیے، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین اور حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز میں لائق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ٹیم میں شامل تھے۔

نواب شاہ زمین کا تنازع 6 افراد کی جان لے گئی
نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ایس ایچ او پبجو خالد نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک فریق سے بتایا جا رہا ہے ، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے، آئی جی سندھ کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع میں پولیس الرٹ ہے۔
ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر جبکہ پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی باضابطہ تقرری کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق پی پی 87 میانوالی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت پی پی 125 ملتان تھری سے منتخب رکن اسمبلی پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔








