Baaghi TV

Category: پنجاب

  • وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

    وزیر اعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے، وزیراعظم شہبا زشریف سعودی عرب کے دورے میں وفد کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان میں سرمایہ کاری بارے سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوں‌گی،وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، چند دن قبل سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران سعودی وفد کی وزیراعظم، آرمی چیف و دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف نےرمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں انکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی،

    سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے،عظمی بخاری

    پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے،عظمی بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے، مخالفین اپنی غنڈہ گردی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے شروع کر دیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگا تھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتے تھے، اب ان کو دھاندلی کے لئے سہولت کاری میسر نہیں اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔

  • ضمنی انتخاب میں جیت پی ایم این کی ہو گی، مریم نواز

    ضمنی انتخاب میں جیت پی ایم این کی ہو گی، مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امید ظاہر کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا۔ میرا مشن نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاناہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

  • ضمنی انتخاب، مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ

    ضمنی انتخاب، مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔
    فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، ووٹ کاسٹ کرنے آئی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ سٹیشن 171 میں سنی اتحاد کونسل اور آئی پی پی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، موقع پر موجود پولیس نے آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جھگڑا کیمپ لگانے پر ہوا۔

  • بیرسٹر سیف وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، ہر معاملے پر طبع آزمائی نہ کریں، عظمی بخاری

    بیرسٹر سیف وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، ہر معاملے پر طبع آزمائی نہ کریں، عظمی بخاری

    بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا کہ بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نےکہا مجھے واش روم کلینر کے قطرے دیے گئے، پوچھتی ہوں کہ بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپ کے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے، میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کردیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔

  • شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری

    شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری

    تحریک انصاف کےرہنما شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کو آج طلب بھی کرلیاہے۔واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب ضمنی الیکشن کیلئےدفعہ144نافذ کی ہے جس ہر شیرافضل مروت نےبیان دیا تھاکہ وہ کسی دفعہ144کونہیں مانیں گے۔

  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مزید سیلابی صورتحال کا خدشہ  ہے ،این ڈی ایم اے

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مزید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ،این ڈی ایم اے

    محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ میں 21اپریل تک دیر مالاکنڈ، صوابی، کوہستان، مردان، شانگلہ،چارسدہ، سوات، نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ سلسلے کے باعث بلوچستان میں خصوصاً کیچ، قلات، خضدار، اواران کے علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔
    پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے ، 25 تا 29 اپریل کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات مزید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔نشیبی علاقوں کے مکین سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔ آسمانی بجلی چمکتے وقت سائیکل، موٹر سائیکل یا بغیر چھت کے گاڑیوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں،اونچی عمارتوں، درختوں، کھمبوں، پہاڑیوں، اینٹیناز، موبائیل ٹاور ز وغیرہ سے دور ہو جائیں۔

  • احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر مشتمل رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نمائندہ انور حسین حاضری مکمل کر کے پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید کارروائی 6 جون تک ملتوی کر دی۔حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی صحت ان کی پیشی کو روکتی ہے۔ ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس کی سماعت کی۔

  • پنجاب حکومت کا سپیشل افراد کے لئے خصوصی ” ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء

    پنجاب حکومت کا سپیشل افراد کے لئے خصوصی ” ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء

    وزیر اعلی پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں سپیشل افراد کے لئے خصوصی ” ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء اورمعذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کے لئے قرضہ سکیم کا اجراء معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کے لئے وی اے ڈبلیو سی سنٹر بننے کی منظوری بھی دی گئی۔
    لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے اور سپیشل افراد کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے ” ہمت کارڈ” اور بیت المال کے تحت "نگہبان کارڈ” کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران اجلاس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ سپیشل افراد کے لئے خصوصی "ہمت کارڈ ” اور بیت المال کے تحت "نگہبان کارڈ” کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے، معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کے اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور سپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں سپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دے دیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔دوران اجلاس لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرز کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ سپیشل افراد کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سدباب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سنٹرز بنانے کی منظوری بھی گئی جبکہ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

  • ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی

    ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی

    ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی۔