پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صوبائی کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024ء کی منظوری بھی دی، اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہونگے، ریلیف ہیمپر میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلو گھی اور 2 کلو بیسن شامل ہوگا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن یونٹ اور سپیشل برانچ کی ٹیمزکو فیلڈ سروے کر کے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔پنجاب کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ دن رات محنت کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی تشکیل کی منظوری، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی منظوری اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔
Category: پنجاب

پنجاب وزیر اعلی نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ 9 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل کےنویں ایڈیشن میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )میں اعصاب شکن مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگزکی کپتانی شان مسعودکررہےہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی سربراہی رائلی روسوکررہےہیں۔یادرہےکہ ایونٹ میں آج دومیچ کھیلےجائیں گے،پہلےمیچ میں کراچی کنگ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہونگےجبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزمیں جوڑپڑےگا۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔
صدارتی انتخابات: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ کو طلب،جبکہ پی پی پی کا نمبر گیم پورا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن10بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔
صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبرگیم پورا ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا چکی ہیں۔
پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی کابینہ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں، کابینہ کیلئے منتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے ، پنجاب کابینہ کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی ،پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نامزد صوبائی وزراء سے حلف لیں گے ۔
گورنر ہاؤس انتظامیہ کو حلف برداری کے حوالے سے آگاہ کردیاگیا ،نامزد صوبائی وزراء کو اطلاع دے دی گئی ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی ،پنجاب کابینہ میں 16 سے 25وزراء شامل ہونگے ،پنجاب کابینہ میں مشیران اور معاونین خصوصی بھی شامل ،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،رانا ثنااللہ ، پرویز رشید ،عظمی بخاری ،خواجہ عمران نذیز ،خواجہ سلمان رفیق، صہیب بھرت ،ملک فیصل ایوب کھوکھر، رانا سکندر حیات، سردارشیر علی گورچانی ،میاں مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین کا نام شامل ہے، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کا ایک ایک وزیر بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوگا۔پنجاب حکومت نے 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 25 رکنی کابینہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق شامل ہیں۔ ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور بلال یاسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان جےیوآئی پنچاب حافظ غضنفر عزیزکاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہونگے۔ کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے۔وکلاکنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینئرقانون دان بھی خطاب کرینگے۔ترجمان جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کرینگے۔7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔ اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔

سابق وزیراعلی پنجاب دہشتگردی کے تین مقدمات میں نامزد
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل کے تین تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں نامزد کر دیے گئے۔ تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکام کو مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل راولپنڈی کے تین تھانوں تھانہ ٹیکسلا میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 9مئی 2023 کے مقدمہ نمبر 940، اسی طرح دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ہی تھانہ ٹیکسلا میں درج 11 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 948 اور تھانہ صدر واہ میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 10 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 744 میں نامزد ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں.

مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مریم اورنگزیب کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔ ن لیگ نے مریم اورنگزیب کو پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کیلئے رکھا گیا ہے۔

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس
پنجاب کی نئی منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی کو فون کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی محمد عامر سے بات کرکے تمام غلط فہمیاں دور کیں ۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد عامر نے ٹویٹر پر پیغام جار ی کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری گزارش پر توجہ دی اور اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے کال کی ، ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی حیثیت میں تمام غلط فہمیاں دور کیں ، میں آپ کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔‘‘
یاد رہے کہ محمد عامر نے ملتان میں پی ایس ایل میچ کے دوران پولیس افسروں کی جانب سے فیملی کے ساتھ کی جانے والے بدتمیزی پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔محمد عامر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ’’ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پر میرے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!۔‘‘محمد عامر نے مریم نواز کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے واقعے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اسد قیصر
اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا مکمل اور مستقل خاتمہ ہو۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جی ڈی اے، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،مریم نواز جو کل وزیراعلی بنی ہے اس کو کون مانے گا لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔
ہم چاہتے ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، ہماری جدوجہد قانون اور آئین کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔ ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔









