نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، تقریب ملتوی ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے منعقد ہونا تھی، تاہم حلف برداری کی تقریب اب 7 مئی بروز منگل کو شام 6 بجے گور نر ہاؤس لاہور میں ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے 40 ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا تھا۔
Category: پنجاب
-

لاہور ،وزیر داخلہ محسن نقوی کانادرا سینٹر دورہ ، شہریوں کے شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں شملہ پہاڑی کے نادرا سینٹر کا دورہ کیا، محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے .وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات پر اسٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینیٹر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے، شہریوں کی شکایات، تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔ -

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اب کس فورس کی وردی پہنے گی؟
پولیس یونیفارم کےبعدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔ ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کےلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی، مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں وردی پہنیں گی۔ ذرائع کےمطابق محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کر لیں، محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔ -

سابق وزیراعظم نوازشریف کوایک بارپھر پارٹی صدربنانےکافیصلہ
مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کااجلاس منعقدکیاگیا،پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظورکرلی گئی۔قراردادکےمطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہیں، میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا،سابق وزیراعظم کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں۔
قراردادمیں مزیدکہاگیاکہ اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں، پارٹی انکی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔قراردادمیں کہاگیاکہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا فلسطین پر صہونی مظالم کی پرزور مذامت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔ -

ہمیشہ پارٹی میں نوازشریف کا ہی بیانیہ رہا خواہ وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا، رانا ثناء اللہ
صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ خان نےکہاہے ،کہ نوازشریف کا ہی ہمیشہ بیانیہ رہا خواہ وہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا۔جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی اورغیرسیاسی رویہ کی وجہ سےملک کوسیاسی نقصان اٹھاناپڑرہاہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ خان نےپارٹی رہنماؤں کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہناتھا
کہ ن لیگ میں کوئی پارٹی گروپ بندی نہیں اور کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو نوازشریف کی مشاورت کےبغیر کیا گیا ہو، مسلم لیگ ن کی مزید عہدے میں بھی تبدیلی کئےجائیں گے۔ جس کی وجہ موجود عہدے داران کی حکومتی معاملات میں مصروفیات ہیں اتحادی حکومت کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے وہ ن لیگ کے منشور کی پابند نہیں۔رانا ثنااللہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں کے ذریعے ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں ان کی ہٹ دھرمی اور غیر سیاسی رویہ کی وجہ سے ملک کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔صدرمسلم لیگ ن نےکہاکہ علی امین گنڈا پور کا بیان قابل مذمت قابل اعتراض ہے ،ن لیگ کیُ حکومت پنجاب میں مریم نواز کی زیر صدارت عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور پارٹی وفاق و پنجاب میں ساتھ کھڑی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پارٹی میں صدارت کے علاوہ بھی دیگر سیٹوں پر تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ -

پنجاب ،محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن
پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات کے خصوصی اسکواڈ نے صوبے میں کامبنگ آپریشن کیا ہے۔ جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سرگودھا سے لاہور اسمگل ہونے والے پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے برآمد کرلیے گئے ہیں۔یہ کومبنگ آپریشن ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ خصوصی اسکواڈ نے گزشتہ شب شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کی گئی جس میں اسمگل کیے جانے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پانچ ہزار سے زائد جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جارہے تھے۔ضبط کیے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے بھی شامل ہیں۔ ان جنگلی پرندوں کو پنجروں میں بند کرکے اسمگل کیا جارہا تھا۔
-

کیا سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ حکومت میں شامل ہو رہے ہے؟
وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے دونوں رہنماں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔
-

نواز شریف کی ہدایت پر کل ہنگامی اجلاس طلب
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف چین میں موجود ہیں ۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کےپارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں۔نوازشریف نے راناثنااللہ کو پارٹی کو عوامی سطح پرمتحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کریڈےنواز شریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔
-

چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ
چنیوٹ: گندم کی کم قیمت پر خریداری اور کسانوں کے معاشی استحصال کے خلاف کاشتکار ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر سراپا احتجاج ہیں-
باغی ٹی وی : احتجاج میں صدر بار ایسوسی ایشن فضل کالرو سمیت کسانوں نے شرکت کی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے وجہ سے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے،ایک تو گندم کی قیمت کم کی گئی دوسرا حکومت کی جانب سے گندم خریداری کا ہدف بھی کم کر دیا گیا۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ اس وقت کسان سے 2800 سے لے 3300 روپے تک گندم خریدی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہےاگر ایسے ہی چلتا رہا تو کسان بددل ہو کر گندم کی بجاے دوسری فصلوں کی طرف توجہ کر لیں گے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے کسان مہنگے داموں بجلی، ڈیزل کھاد سمیت دیگر چیزیں خرید کر فصل کاشت کرتے ہیں جس کا پورا معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس : تفتیشی افسر سےعمران خان سمیت دیگر ملزمان کے موبائل …
مظاہرین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ باردانہ ایپ غیر فعال ہونے کی وجہ اکثر کاشتکاروں کی درخواستیں رہ گئی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے تاکہ کسانوں کا معاشی استحصال بند ہو سکے،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوے تو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی فصل کٹ کر منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئی تاہم کم قیمت پر فروخت نے کسانوں کو پریشان کردیا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر گندم فروخت ہونے لگی ہے۔
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
اس ھوالےسے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گندم کی امپورٹ نگران حکومت کے دور میں ہوئی،اس پر وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے فی الفور گندم خریداری نہ کرنے کی وجہ نمی ہے، دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا گندم کی سپورٹ پرائس کم مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،گرفتار دہشتگرد کا انکشاف
-

دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہونا وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔ عظمی بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ماہ کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا،یہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی اور ویژن کا ثبوت ہے،یہ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک اور فعال وزیراعلی کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور سستا آٹا مل رہا ہے،عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے اسکو پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں،مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین ان سے خوفزدہ ہیں،عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں،غریب کا پیٹ تقریروں اور بھڑکیں مارنے سے نہیں روٹی سے بھرتا ہے،ہماری وزیراعلی کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے،غریب کا چولہا چلے گا فلاحی ریاست بنیں گے اگر غریب کا چولہا بند تو ہم ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نیک نیتی اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کررہی ہیں اس لیے اللہ ان کو کامیابیاں دے ر ہا ہے۔
