Baaghi TV

Category: پنجاب

  • آٹے کی قیمت میں  مزید اضافہ

    آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

    پنجاب: ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق 300 روپے کے اضافے سے20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے،پنجاب کے کئی شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہےہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 41.90 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گیس کی قیمتوں میں480 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چائے کی پتی 8.88فیصد مہنگی ہوئی دال مسور 5.28 اور چکن 3.99 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں لہسن 3.09 اور نمک کی قیمت میں2.93 فیصداضافہ ہوا،آٹا 2.64 ، ایل پی جی 2.03 اورآلو 2 فیصد مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں13 اشیاء سستی،13 کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ ٹماٹر11.16 اور چینی 4.24 فیصد سستی ہوئی،پیٹرولیم مصنوعات ،پیاز،گھی اور کوکنگ آئل بھی سستا ہوا۔

    محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 …

    محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  • پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ کی پارٹی صدر سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی.


    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، اور مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان شاءاللہ، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شاءاللہ مہنگائی ختم کریں گے،
    شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، ان شاءاللہ، پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی،

  • پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جبری لاپتہ کیے گئے کارکنان اور ذمہ داران کی فوری بازیابی و رہائی کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بلے کے نشان سے محروم کرنے کی کوشش شرانگیز منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے محفوظ فیصلوں کے ذریعے انصاف کے دروازے بند کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ جھوٹی پروپیگنڈا مہم چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سے دستبردار کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔
    اس موقع پر کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متنازعہ عدالتی کارروائی کے ذریعے انصاف سے محروم کرنے کی مذمت کی .
    کمیٹی نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کی اقتدار تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کی ریاستی کوششیں تباہ کن ہیں۔ اجلاس میں انتخابات میں شرکت اور امیدواروں کے تعیّن کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

  • پنجاب :بار کونسل میں ڈسپنسری فنکشنل کرنے کا اعلان

    پنجاب :بار کونسل میں ڈسپنسری فنکشنل کرنے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل کیلئے ڈسپنسری 10دن میں فنکشنل کرنے کا اعلان کردیا، محسن نقوی نے کہاکہ اپنا کام ختم کرکے گھر جانا ہے، اپنے پروفیشن پر واپس لوٹ جائیں گے،ہم نگران سیٹ اپ کے لئے آئے لیکن عرصہ کچھ لمبا ہوگیا۔ خیبرپختونخوااور سندھ میں وکیل وزیر اعلیٰ ہیں،وکلا پروٹیکشن ایکٹ کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی مشاورت سے کمیٹی قائم کی جائے گی،بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر کام شروع کرنے کیلئے دن مقرر کریں، معاملات طے کرکے سنگ بنیاد رکھ دیں گے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وکلاکام شروع کرنے کیلئے دن مقرر کریں،چیک لیکر سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آجائیں گے،تقریب میں مدعو کرنے پر چاروں صوبے، اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے وکلارہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    محسن نقوی نے کہاکہ بین الصوبائی بار کونسلز اجلاس کی تقریب میں شمولیت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،چیئرمین احسن بھون کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،میرا فرض ہے کہ وکلابرادری کی جائزخواہشات پوری کرنے کی کوشش کروں،آج رات تک پولیس کے فوکل پرسن کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
    ان کا کہناتھا کہ میرے بہت سے فیملی ممبر وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں،کوشش ہے کہ جتناوقت میسر ہے ریلیف دینے کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں کرلیں،محسن نقوی نے کہاکہ نگران حکومت کو اپنا کام کرنا ہے اور وقت مکمل ہونے پر گھر چلے جانا ہے،خیبر پختونخوا اور سندھ کے وز رااعلیٰ وکلا برادری سے ہیں جو بہت زبردست کام کررہے ہیں،پنجاب کے لائرز کا ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی کی معاونت کریں گے،یہ حکومت سے لائرز سے محبت کرنے والی حکومت ہے،کوشش ہے کہ وکلافرینڈلی حکومت ہوں اسی میں کامیابی ہے،

  • نیب کی ٹیم نے عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی

    نیب کی ٹیم نے عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے آج بھی تفتیش کی گئی ،نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا، آج بھی نیب کی ٹیم تفتیش کیلئے جیل پہنچی تھی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔نیب کی ٹیم تفتیش کرکے واپس روانہ ہوگئی۔
    یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی۔
    عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی اور کیس کی سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کر دی۔

  • جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا، سراج الحق

    جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو ملک میں کو ایجوکیشن ختم کر کے خواتین کےلیے علیحدہ اسکولز، کالجز اور جامعات بنائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیہ میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔
    سراج الحق نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے جنوبی پنجاب میں جاگیر داروں کی حکمرانی ہے۔ جنہوں نے جاگیر داروں کو چیلنج کیا ہے ان کی دعوت پر لیہ آیا ہوں۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لیہ کی تاریخ میں خواتین کا سب یہ سےبڑا ورکرز کنونشن ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ ہم نے فلسطین کےلیے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو نہ ڈاکٹر عافیہ قید ہوتی نہ کشمیر پر قبضہ ہوتا۔
    انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوگی تعلیم مفت ہوگی۔ ہماری حکومت میں جو والد اپنی بچی کو تعلیم سے محروم کرے گا وہ جیل جائے گا۔ ہم یکساں تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا حکومت ملی تو سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔ خواتیں کے لیے علیحدہ اسکولز، کالجز اور جامعات بنائیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے۔

  • آڈیالہ جیل کے حکام کا پرویز الہی کے بیان پر وضاحت

    آڈیالہ جیل کے حکام کا پرویز الہی کے بیان پر وضاحت

    جیل خانہ جات پنجاب نے سابق وزیر اعلی کے بیان پر وضاحت دی ہے انکا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایسی کسی ملاقات کا کوئی سوال نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں الگ الگ جگہ رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے پرویز الہٰی کی بھی اڈیالہ جیل میں کوئی ملاقات ہوئی نہ رابطہ ہوا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے یورپی یونین اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نمائندگان کی ملاقاتوں کے دعویٰ پر جیل حکام کا مؤقف سامنے آگیا۔
    ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور وکلاء کے سوا کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، فیملی اور وکلاء سے ملاقاتوں کا باقاعدہ ریکارڈ بنایا جاتا ہے، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کیلئے 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس میں نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

  • پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نگران وزیر تجارت کو خط لکھ دیا

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نگران وزیر تجارت کو خط لکھ دیا

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے نگراں وزیر تجارت کو خط لکھ کرچینی کی برآمد کیلئےمدد مانگ لی خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر تجارت اضافی چینی کی برآمد کا معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں، شوگرملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شوگر انڈسٹری سے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس سال جنوری میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔خط میں کہا گیا ہے کہ اضافی چینی کی برآمد سے 40 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا کہ شوگر ملز کے پاس31 اکتوبر 2023 تک11 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ تھا، چینی کا اضافی اسٹاک 2 ماہ سے زائد عرصے تک چلے گا۔

  • پنجاب :لاہور ہائی کورٹ کا سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    پنجاب :لاہور ہائی کورٹ کا سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کے خاتمے کیلئے فوری اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی موجودہ صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا جو احوال ہے اس کی ذمہ دار حکومت ہے، شہر کی جو حالت ہے وہ آپ دیکھ لیں، آپ شہر کے مالک ہو آپ سب کچھ کرسکتے ہو، پہلے یہ سموگ نومبر کے آخر اور دسمبر میں آتی تھی، اب یہ سموگ اکتوبر میں شروع ہوچکی ہےسموگ کی خطرناک صورت حال کے پیش نظرپنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10 اضلاع کے تعلیمی ادارے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جسکی باقائدہ نوٹینفکشن جاری کار دی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہالز دوپہر 3 بجے کھلیں گے۔
    لاہور ہائیکورٹ نے تمام سکولز، کالجز کے بچوں کو کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکول کالجز کے بچے اپنے علاقوں میں اگر کالا دھواں چھوڑنے والا کوئی کارخانہ ہے تو اطلاع دیں، کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کل سے سکولز کالجز میں جاکر بچوں کو آگاہ کریں، کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کر کے ڈی سیل نہ کیا جائے۔

  • پنجاب : سموگ کے پیش نظر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی

    پنجاب : سموگ کے پیش نظر فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی

    فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی،پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان معاہدہ
    محکمہ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب معقد کی گئی جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر پنجاب وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہے لہذا مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سموگ میں کمی کے لئے ماحول دوست بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پرداخلے پر پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان آج معاہدہ طے ہوا ۔ ایکسل لوڈ رجیم پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، زائد وزن والے ٹرالرکسی بھی صورت موٹروے اور ہائی ویز داخل نہیں ہونگے۔ معاہدے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور موٹروے پولیس کے درمیان وہیکلز فٹنس اور روٹ پرمٹ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوگا اورمحکمہ ٹرانسپورٹ اور موٹروے پولیس انفارمیشن کے تبادلے اور قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کریں گے۔محکمہ ٹرانسپورٹ اورموٹروے پولیس کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ (پلاننگ) اور ڈی آئی جی (آئی ٹی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مفاہمت کی یاداشت کی پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ یقینا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو فری رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اورفری رجسٹریشن کی مدت گزرنے کے بعد غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشاؤں کو روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے وسط میں ٹراما سنٹر کی اشد ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کے تعاون سے ٹراما سنٹر بنانے کے لئے تیار ہے۔ اس دوران تقریب میں موجود صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنایا جارہا ہے اورصوبے کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتوں کے لئے کوشاں ہیں۔ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ شعبہ کی آٹو میشن کے لئے انقلابی اقدام کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے آٹو میشن کے اقدامات دیگر صوبوں کے لئے بھی قابل تقلید ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سٹیشن قائم کیے جارہے ہیں۔ لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے ضروری امور طے کر لیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس(سنٹرل ریجن)،ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نیشنل ہائی وے،ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل ون،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ٹرانسپورٹ،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،سی ای او پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔