نئی دستاویز کے مطابق رواں سال بجلی صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 2 ہزار 163 ارب روپے کے قریب ادا کرنا ہوں گے۔ پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 25.32 روپے فی یونٹ لگایا گیا ہے جبکہ 2026 کے لیے یہ تخمینہ 3 ہزار 185 ارب روپے ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال 2026 میں سب سے مہنگی بجلی درآمدی کوئلے سے پیدا ہوگی جس کی فی یونٹ لاگت 45.94 روپے ہوگی، جبکہ جوہری ایندھن سے 20.85 روپے، درآمدی ایل این جی سے 28.95 روپے، فرنچ آئل سے 45.97 روپے، مقامی کوئلے سے 25.27 روپے، بگاس سے 17.66 روپے اور مقامی گیس سے 14.51 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، پانی سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت رواں سال 12 روپے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
Category: پنجاب
-

رواں سال بجلی صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس پر اربوں روپے ادا کرنا ہوں گے
-

لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار
لاہور پولیس نے لیاقت آبادسے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لے کر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا، خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیابچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
بلغاریہ ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوش آمدید کہنے والا یورپی ملک
قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب
بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا
-

شاہدرہ میں عرس کی لائٹس کے پیسوں کا مطالبہ، مریدین کا دکاندار پر تشدد
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مرشد کے عرس کے موقع پر لائٹس لگانے کے پیسوں کا مطالبہ کرنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پندرہ سے زائد مریدین نے دکاندار پر حملہ کیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ دکاندار نے تھانے پہنچ کر درخواست دی اور مؤقف اختیار کیا کہ عرس کے لیے تین روز تک فینسی لائٹس استعمال کی گئیں۔ جب لائٹس کی رقم کا تقاضا کیا گیا تو مریدین نے اس کی دکان پر دھاوا بول دیا اور مارپیٹ کی۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کو نامزد جبکہ پندرہ نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ -

لاہور ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کی شدید مذمت، پی بی سی کا فوری کارروائی کا مطالبہ
پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے لاہور ہائی کورٹ کے معزز ججز کے خلاف بے بنیاد الزامات پر جاری کردار کشی کی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم عدلیہ کے وقار اور وقار کے خلاف ہے اور جب عدالتی کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے اضافی ججز کی تصدیق کے لیے اجلاس بلایا، اسی دوران یہ بدنما مہم شروع کی گئی۔
چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) معمولی معاملات پر کارروائی کرتی ہے لیکن ججز کے خلاف اس غیر اخلاقی مہم پر خاموش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ NCCIA اس مہم میں شامل ویلاگرز اور دیگر افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے، ان کے خلاف FIR درج کی جائے اور سختی سے قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر ججز نہایت اہل، ایماندار اور آزاد ہیں، ان کی دیانتداری پر کوئی شک نہیں اور قانونی برادری اور عوام میں ان کا مقام بہت بلند ہے۔ پاکستان بار کونسل نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے۔
چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے کہا کہ قانونی برادری اور کونسل کسی کو بھی معزز، آزاد اور اہل ججز کے خلاف بدنظمی پھیلانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ -

نادرا پاک آئی ڈی ایپ: گھر بیٹھے یونین کونسل اندراج کی سہولت
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج کروا رہے ہیں، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت پنجاب کے تمام اضلاع، سندھ کے 6 اضلاع کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار جبکہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دستیاب ہے۔ دیگر علاقوں میں اس سروس کی توسیع پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری مطلوبہ دستاویزات مکمل کر کے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں اور متعلقہ سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔
پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، نائکوپ اور پی او سی کی تجدید یا ترمیم، خاندان کے افراد کی تفصیلات کی مفت فراہمی، ڈیجیٹل دستاویزات کی محفوظ اسٹوریج، ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کے ساتھ پاسپورٹ، جانشینی سرٹیفکیٹ اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔ -

وزیر داخلہ محسن نقوی: ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے قرآن میں واضح پیغام موجود
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو بھی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا، قرآن پاک میں اس کے لیے واضح پیغام موجود ہے۔ لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مولانا فضل الرحیم کو دل کے صاف انسان قرار دیا اور ان کے ساتھ عقیدت کا تعلق ہونے کا ذکر کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم نے جامعہ اشرفیہ کو جدید خطوط پر استوار کیا اور ہمارے علما کرام محفوظ ہیں اور ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔
محسن نقوی نے اس دوران وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے بھی سوال اٹھایا کہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کے معاملات اسی طرح نمٹائے جائیں گے جیسے پہلے بھی کئی بار نمٹائے جا چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ان کا کام بنیادی طور پر دوسرا ہے، جبکہ مذاکرات کا کام متعلقہ حکام کریں گے۔ -

گلشن حدید میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، ڈرائیور فرار
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، اور واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ ذوالفقار لاشاری کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ذوالفقار لاشاری برہان گھر کے قریب کیبن سے کچھ لینے کے لیے باہر نکلا تھا۔
متاثرہ خاندان نے سڑکوں کی خراب حالت اور بس ڈرائیورز کی غفلت کو ایسے حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور ٹوکن کے لیے ریس لگاتے ہیں اور بعض اوقات کنڈیکٹر کو بھی بس چلانے دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ یکم جنوری سے اب تک شہر میں ٹریفک حادثات میں دس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔ -

پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری
پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری ہے، جہاں وکلاء اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ بیشتر اضلاع میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ کئی مقامات پر کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بار کی مجموعی طور پر 8 نشستوں پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ انتخابات میں 15 ہزار 851 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ نائب صدر کی مرکزی نشست پر 5 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ نائب صدر کینٹ کی سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ آمنے سامنے ہیں۔ سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے اسد عباس، ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر میدان میں ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نزیر پڈھیار کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ لائبریری سیکرٹری کے لیے ارشد چدھڑ سمیت 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
شیخوپورہ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے انتخابات الیکشن بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے باعث مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ ایک ہی دن میں کاغذات کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کو ناممکن قرار دیا گیا۔ الیکشن بورڈ کی تبدیلی کے بعد سابق فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ انتخابات اب 17 جنوری کو ہوں گے۔ بیلٹ پیپرز پر دستخط اور کاغذات کی جانچ کے لیے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گوجرہ بار ایسوسی ایشن گوجرہ بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں 397 وکلاء حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اتحاد گروپ اور جی ڈی اے گروپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اتحاد گروپ کے اعجاز اختر کہوجہ صدر جبکہ میاں عثمان محمود جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔ جی ڈی اے گروپ کی جانب سے میاں راغب شہزاد صدر اور ایاز افضل بسرا جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔
گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 3460 وکلاء بائیو میٹرک طریقہ کار کے ذریعے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ صدر کی نشست پر دو امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدوار میدان میں ہیں۔ دیگر 6 نشستوں پر 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
راولپنڈی بار ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سال 2026-27 کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ لائبریری سیکرٹری چوہدری کاشف متین اور آڈیٹر محمد نزاکت بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ صدارت کے عہدے پر اسد محمود راجہ، سردار بلال قیوم خان اور طارق محمود ساجد اعوان کے درمیان مقابلہ ہے۔ نائب صدر کی نشست پر شازیہ یاسین ہاشمی شانزے اور محمد عمران کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری کی نشست پر پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احسن سلیم منج اور شیخ صدام طارق کے درمیان مقابلہ ہے۔ فنانس سیکرٹری کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات 20 رکنی الیکشن بورڈ کی نگرانی میں ہو رہے ہیں اور ووٹرز کے لیے پنجاب بار کونسل کا اصل کارڈ لازم قرار دیا گیا ہے۔
ملتان بار ایسوسی ایشن ملتان بار میں 7 نشستوں پر 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدر کی نشست پر سیدہ بشریٰ نقوی اور چوہدری محمد افضل جٹ آمنے سامنے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ملک سعادت حسین اور چوہدری محمد افضل شاہد سندھو کے درمیان مقابلہ ہے۔ نائب صدر کی نشست پر چار امیدوار جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے دو خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
بہاولنگر بار ایسوسی ایشن بہاولنگر ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 673 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ نائب صدر سمیت دیگر تمام عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ الیکشن بورڈ کے مطابق انتخابی عمل پُرامن ہے۔
قصور، ننکانہ صاحب اور اٹک بار ایسوسی ایشنز قصور بار کے انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وفاقی وزیر ملک رشید احمد خان کے ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی امکان ہے۔ ننکانہ صاحب بار میں 897 وکلاء ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اٹک بار ایسوسی ایشن میں 570 وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ دونوں اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ -

پنجاب: ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے-
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیب جلد فعال کر دی جائیں گی فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کیتھ لیبیں فنکشنل ہوں گی، کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،ضلعی کارڈیالوجی سینٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تر بیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کے لیے سپیشل پے پیکیج بھی متعارف کروایا جائے گا-
پنجاب: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم جدید ترین کیتھ لیب عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کرے گی، ہسپتالوں میں رش کم ہوگا اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی مریم نوازشریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔
-

پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟
حمزہ مجید چوہدری او زی گروپ کے چیئرمین ہیں جو آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 8ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘سیالکوٹ’ ٹیم کےمالک بن گئے ہیں۔
حمزہ مجید چوہدری کی کمپنی او زی ڈیولپرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بولی کے عمل میں 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر سیالکوٹ کے نام سے ٹیم حاصل کرلی،حمزہ مجید چوہدری ایک اوورسیز پاکستانی ہیں جن کی پیدائش کویت میں ہوئی تھی جہاں ان کا خاندان مقیم تھا تاہم بعد میں وہ تعلیم کے لیے آسٹریلیا چلے گئے اور 2008 میں ایک کمرے سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا اوزی گروپ کا آغاز انہوں نے 2019 میں کیا جو زیادہ تر ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں کام کرتا ہےحمزہ مجید کے مطابق وہ 2020 میں پاکستان منتقل ہوئے پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے اور لوگوں کا اس شعبے سے اعتماد اٹھ گیا ہے-
حمزہ مجید چوہدری کی قیادت میں او زی گروپ مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی قائم کرچکا ہے گروپ سے وابستہ برانڈز، جن میں وائز مارکیٹ بھی شامل ہے، کاروباری دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں حمزہ مجید کا گروپ لاہور کی بلند ترین عمارت بھی تعمیر کر رہا ہے جس پر کام جاری ہے۔
گلین میکس ویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان
پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ حمزہ مجید چوہدری بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں بھی شامل رہے ہیں ان کی جانب سے برطانیہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی اسپانسرشپ بھی کی جاچکی ہے، تاہم پی ایس ایل ٹیم کو خرید کر انہوں نے اس کھیل میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے مقامی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا کی ڈویژنل کرکٹ کو پاکستان میں متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
او زی ڈیولپرز کی کامیابی کے ساتھ ہی سیالکوٹ نے ملک کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا ہے یہ فرنچائز شہر کی نمائندگی کرے گی جو عالمی سطح پر کرکٹ اور اسپورٹس سامان سازی کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔