وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ سے متعلق اجلاس میں 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد گھر کی توسیع کے لیے پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 53,843 مکانات زیر تعمیر ہیں، جبکہ پراجیکٹ کے تحت اب تک 164 ارب 66 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ یہ اقدام عوام کو سستے اور سہل رہائشی منصوبوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Category: پنجاب
-

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ میں 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری، مریم نواز
-

پنجاب میں پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جدید الیکٹرک وہیکل خود ڈرائیو کی اور کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی اور زیرو کاربن اخراج کا ذریعہ بنے گا۔
لاہور میں پہلی مرتبہ جدید بی وائی ڈی الیکٹرک وہیکل کے ذریعے پولیس پیٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین پولیسنگ صاف فضا، ماحولیاتی تحفظ اور بہتر طرز حکمرانی کے وژن کی عملی عکاس ہے۔
افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں یونٹ کے قیام، مقاصد اور الیکٹرک وہیکلز کی تکنیکی خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی ایک بار مکمل چارج ہونے پر 410 کلو میٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں جدید سرویلنس پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور اسپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔
حکام کے مطابق اس وقت پیٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ تقریباً 28 ہزار لیٹر ایندھن استعمال کرتی ہیں، جس پر 7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔ گرین پولیسنگ یونٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں بچت متوقع ہے۔ -

سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر
سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی گئی-
گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال نئی گندم خریداری فی من 35سو روپے رکھی گئی ہے،2025میں گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی تھی،حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔
سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا،حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی،ڈی جی فوڈ ،ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا،منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے،کسان کو گندم کا 35سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔
-

کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور شادی سے انکار کرنے پر بےدردی سے قتل کردیا گیارپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی،مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
امن کی پاسبانی، قربانیوں کی گواہی اور بلوچستان کا محفوظ مستقبل،تحریر:نور فاطمہ
’ونڈر بوائے‘ کا سراب، پھر بھی تمھیں یقین نہیں؟تحریر:رقیہ غزل
-

پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب
لاہور: پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔
انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہےوفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی –
پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
-

لاہور: 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور:گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا، ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی،بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔
-

پنجاب حکومت کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
اس فیصلے کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کی مالی معاونت کی جائے گی، جبکہ بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے والدین کی مالی معاونت کے بعد بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اِس کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا-
پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے موجودہ قانون میں ترامیم کے لیے سفارشات طلب کر لیں ہیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد ٹاسک سونپ دیے گئے، بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ ہو گی،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہیلپ لائن اور بحالی مراکز قائم کیے جائیں گے، پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت والدین کو ماہانہ وظیفہ دے گی۔
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے،ملک بوستان
-

وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی
وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے،اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی،اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر اس بات پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیںزرمبادلہ کے حصول اور کسانوں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں، پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے رواں سال پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن تک متوقع ہے، جس کے باعث برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے کھلے دل سے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں،آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں بہتری سے نہ صرف کسان مستحکم ہوں گے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
-

4 سالہ سوتیلے بچے کے قتل کی ملزمہ کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے 4 سالہ سوتیلے بچے کے قتل کی ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ سماعت جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کی موت قدرتی نہیں تھی۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ یہ تحقیقات سے ہی معلوم ہوگا کہ آیا بچے کو ماں نے مارا یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کے نصف پہلو مدعی کی طرف سے اور نصف پولیس کی جانب سے متاثر ہو رہا ہے۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے خلاف نہ کوئی گواہ موجود ہے اور نہ ہی کوئی مضبوط ثبوت دستیاب ہے، اور یہ کہ خاتون کو جیل میں ایک بچے کی ولادت بھی ہوئی ہے۔ -

پنجاب :کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے 15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے، موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گےاسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہےکاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔