Baaghi TV

Category: پنجاب

  • وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپوراعتماد کےاظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپوراعتماد کےاظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد نے پیش کی، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی شریک ہوئےاجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

    اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

    پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں صوبےکی ترقی کو روکنے اورحکومت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنےمیں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات، گورنر کی تعیناتی کو روکنے کےغیر آئینی اقدامات اوراسپیکر پرویز الہٰی کےخلاف عدم اعتماد کےلیے آئین میں مقرر کردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی گئی-

    قرارداد میں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیر آئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، اسپیکر کا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

    افسوس ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے۔کھیل اور تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی، انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

    انہوں نےکہا ہے کہ ہم نےعوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گےساتھ نبھانے والے اتحادیوں سےکیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا۔ساتھ دینےوالوں کیلئےخود جا کر ووٹ مانگوں گاعمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔نواز شریف او ر شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کیا گیا وعدہ پوراکرنے کاحکم دیا ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت

    لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانےکی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئین و قانون کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے۔ آج ہر حال میں اجلاس ہو گا اور ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے آگے کھائی اور پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے ساتھ آل شریف کا بغض ہے اور آج نہیں تو کل اجلاس ہو جائے گا تحریک انصاف کامیاب اور ن لیگ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہےاسپیکر نے آئین و قانون کےتحت اسمبلی کا اجلاس بلایا ہےپرویز الہٰی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں اتفاق فاونڈری میں کوئی مزدور احتجاج کرتا تو اسے بھٹی میں پھینک دیا جاتا تھا۔

    دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ ضمیر فروش ڈی سیٹ ہوگئے،حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہا،آئی جی پنجاب شریف خاندان کے ذاتی ملازم نہ بنے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس سے محاصرہ کرواکر رکوانے کی مذمت کرتے ہیں،اسمبلی اسٹاف کی غیر قانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو ملک کو پولیس اسٹیٹ بنا دیتا ہے-

    شہباز گل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے ، پنجاب اسمبلی کو بند کر کے ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کیا گیا-

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے نواز شریف کو بلائیں ، کیوں نہیں بلاتے؟ کیونکہ انہیں پتہ ہے حکومت جا رہی ہےاب انہیں عوام میں جانا ہے۔ عوام میں آئیں، عوام ان کا سیاسی حشر کریں گےآصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاوں باندھ کرسیاسی طور پر لکشمی چوک میں مارا ہے۔جنہیں گالیاں دیتے تھے انہی سے مدد مانگ رہے ہیں آج تین بجے کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

    شیخ رشید نے پنجاب اسمبلی میں پولیس تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے پولیس کے ذریعے بند کردئیے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند کرنا پہلی قسط ہے، دوسری قسط آنے والی ہےیہ سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سائینٹفک انداز سے کیسز کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ مجھے قتل کروانا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلوائے گی۔

    لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کا دن دیہاڑے اغوا

  • دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم اجلاس سے قبل ہی صبح پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا اور اسمبلی میں ملازمین کو داخلے سے روک دیا گیا۔

    پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا،وزیراعظم

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اس تمام صورتحال پر اراکین اسمبلی کو ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون ہمیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے تمام اراکین اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ آج بھی گورنر پنجاب ہیں اور گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔ باپ بیٹا اسمبلی کے ساتھ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز کم ہیں جبکہ میں آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔

    عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

    قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی ایما پر پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو گرفتار کیا جارہا ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ معاملہ پر فوری نوٹس لیں ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے منحرف اراکین فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری کو مراسلہ لکھا لیکن عمل در آمد نہیں کیا گیا پنجاب اسمبلی کو قانون سازی سمیت دیگر امور سے روکا نہیں جا سکتا-

    واضح رہے کہ لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ نہیں جانے دیا جار ہا پولیس نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں دروازے بند کر کے پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا-

    قبل ازیں ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر کے اندر داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

    شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

    رائے ممتاز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر چھاپہ مارا اور رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت پر مبنی ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے رائے ممتاز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائے ممتاز کو حراست میں لے کر حکومت نے شکست تسلم کرلی۔

    حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

    خیال رہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گيا تھا، 25 ارکان کے نشستوں سے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے تاریخ تبدیل کر دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں تھانہ کوہسار لایا گیا تھا –

    شیریں مزاری کواغواکیاگیا،عدلیہ سوموٹولے:بابراعوان

    شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا اور تھانہ کوہسار لے گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جایا جانا تھا. شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، عملہ وارنٹ گرفتاری لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑا کر رہا کیا جائے-

    شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

  • گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پرگوگل کا خراج تحسین

    گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پرگوگل کا خراج تحسین

    52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غلام حسین المعروف گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انھیں ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، وہ 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، صرف 10 برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کر کے ہندوستان بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑے انہیں “رستمِ زماں” بھی کہا جاتا ہے، وہ قدیم فنِ پہلوانی کے بانیوں میں سے تھے۔

    15 اکتوبر، 1910ء کو انہیں جنوب ایشیائی سطح پر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا، پہلوانی کی پوری تاریخ میں وہ واحد پہلوان ہیں جنہیں 50 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط کیریئرمیں ایک بار بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، گاما پہلوان کا تعلق کشمیری بٹ خاندان سے تھا، غیر منقسم ہندوستان میں “دتیا” کی شاہی ریاست کے حکمران بھوانی سنگھ نے نوجوان پہلوان گاما اور ان کے بھائی امام بخش کی سرپرستی کی تھی-

    گاما پہلوان کو اصل شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے 19 سال کی عمر میں انڈین ریسلنگ چیمپئن رحیم بخش سلطانی والا کو چیلنج کر دیا جو خود بھی گوجانوالہ کےکشمیری بٹ خاندان سےتھےتوقع یہ تھی کہ تقریباً 7 فٹ قد کےرحیم بخش 5 فٹ 7 انچ قامت والےگاماکو سیکنڈوں میں چت کر دیں گے لیکن ادھیڑ عمری ان کے آڑے آئی اور وہ نوجوان گاما کو شکست نہ دے سکے، یوں یہ مقابلہ برابر رہا۔

    1910ء تک سوائے رحیم بخش کے وہ ہندوستان کے تمام نامی گرامی پہلوانوں کو شکست دے چکے تھے، بعد ازاں مغربی پہلوانوں کا مقابلہ کرنے وہ اپنےبھائی کےساتھ بحری جہازمیں انگلستان پہنچے ان کا پہلا مقابلہ امریکی پہلوان بنجامین رولر عرف “ڈوک” سے ہوا جسے پہلی بار ایک منٹ 20 سیکنڈ اوردوسری بار 9 منٹ 10 سیکنڈ میں زیر کیا-

    دوسرا مقابلہ اسٹینی سیلس زبسکو سے 17 ستمبر، 1910ء کو ہوا، جسے شکست دے کر 250 پاؤنڈ کی انعامی رقم اور “جون بُل بیلٹ” جیت لی، (یہ بیلٹ ہر ورلڈ چیمپین حاصل نہیں کر سکتا،صرف مستند چیمپئنز کو دی جاتی ہے) ان کا یہ اعزاز 109 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی قائم ہےجس کے بعد انہیں “رستمِ زماں” یا ورلڈ چیمپئن کا خطاب دیا گیا، انگلستان کے دورے میں انہوں نے یورپی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے جویان لیم، عالمی چیمپئن سوئیڈن کے جیس پیٹرسن اور فرانس کے مورس ڈیریاز کو بھی شکست دی۔

    گاما پہلوان کی خوراک میں روزانہ 15 لیٹردودھ، 3 کلومکھن، بکرے کا گوشت، 20 پاﺅنڈ بادام اورپھلوں کی3 ٹوکریاں شامل ہواکرتی تھیں،ان کا سارا خرچہ مہاراجہ پٹیالہ خود برداشت کرتے تھے۔ 40 پہلوانوں کے ساتھ کشتی کی تربیت ، 5 ہزار بیٹھک اور 3 ہزار ڈنڈ لگانا ان کا روز کا معمول تھا۔

    قیامِ پاکستان کےبعد وہ لاہور منتقل ہو گئےجہاں انہوں نے اپنے بھائی امام بخش اوربھتیجوں بھولو برادران کےساتھ بقیہ زندگی گزاری، زندگی کے آخری ایام میں بیمار ہوئے لیکن حکومت نے ان کے علاج میں خاص دلچسپی ظاہر نہ کی اور فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ82 برس کی عمر میں23 مئی 1960 کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا-

    گاما پہلوان دنیائے پہلوانی کا ایک ایسا بادشاہ تھے جس کی جگہ آج تک کوئی نہیں لے سکاپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز رشتے میں گاما پہلوان کی نواسی بتائی جاتی ہیں۔

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم

    لاہور: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں پولیس کی جانب سے شدید بدنظمی ہوئی اور شہباز شریف اور ججز کو بھی عدالت کے باہر روکنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : آج لاہور کی خصوصی سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے تھے اس موقع پر پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے اور بھاری نفری تعینات کی، جبکہ عدالت میں صحافیوں اور عام سائلین کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔ پولیس کی بدانتظامی کی وجہ سے ناخوشگوار صورتحال پیش آئی اور ججز و وکلا کو بھی اندر آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    شیرانی جنگلات میں آگ کا واقعہ:جسٹس جمال خان مندوخیل کی چیف جسٹس پاکستان سےازخود…

    اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز اعوان نے شہباز شریف سے کہا کہ جو حالات اس عدالت کے باہر ہوگئے ہیں ایسا تو کبھی نہیں دیکھا، میں گاڑی میں بیٹھا تھا اور میری گاڑی روک لی، آپ کی سیکیورٹی والا میرے گن مین کے گلے پڑا تھا اور اس کا گریبان پکڑا ہوا ہے، آپ کی سیکیورٹی نے عدالت کو ہی بند کردیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسی کوٸی ہدایت نہیں دی گئی تھی، مجھے بھی اندر نہیں آنے دیا جارہا تھا، میں خود باہر کھڑا تھا، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    اس موقع پر عدالت نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کیا لیکن عدالتی اہلکار کے بلائے جانے پر دونوں افسران عدالت میں نہ آئے جس پر جج نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں کہ عدالت کا حکم نہیں مان رہےاگر یہ سکیورٹی ہے تو اللہ ہی حافظ ہے، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا جب کہ اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بھی عدالت میں بتایا کہ انہیں بھی راستے میں روکا گیا۔

    عدالت نے ان شہباز شریف سے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں اور انتظامیہ کے سربراہ ہیں، یہاں بھی حکم دے سکتے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں ابھی وزیر اعلی حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لیے کہتا ہوں۔

    نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا،خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے…

    ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر جج نے کہا کہ آئندہ نہیں، آج کی بات کریں، آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کےخلاف کارروائی کرکےبتائیں، میں اس میں باقاعدہ حکم جاری کروں گا، کیا سکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟

    ایس پی نے بتایا کہ یہ رابطے کا فقدان ہوا ہے، عدالت کا مکمل احترام ہوگا، فاضل جج نے ایس پی سے سوال کیا کہ یہ عدالت کا احترام ہو رہا ہے؟ تحریری طور پر دیں کس نےجج کی گاڑی روکی۔

    دوسری جانب صحافیوں کا داخلہ بند کرنے پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی عدالت کے باہر ہی دھرنا دے کر کہا کہ وزیراعظم بھی اسی وقت اندر جائیں گےجب صحافی جائیں گےدھرنے کی وجہ سےوزیراعظم بھی عدالت کے باہر ہی کھڑے رہےاور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں آگے جانے سے روکا گیا۔

    بعدازاں ان کے حکم پر سیکیورٹی نے صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت دیدی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بھی شکوہ کیا کہ میری گاڑی کو بھی باہر ہی روکا گیا اور تمام ریکارڈ باہر پڑا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

  • رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

    رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

    گجرات میں رشتے کے تنازع پر چچا نے اسپین سے آئیں دو پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گجرات پولیس کے مطابق تھانہ گلیانہ کی حدود میں مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی دو بھتیحیوں کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

    سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

    پولیس حکام کے مطابق 20 اور 24 سالہ مقتول بہنیں چند روز قبل ہی اسپین سے پاکستان آئیں تھی جنہیں اُن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکےقتل کر دیا ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی قتل کامقدمہ درج کرکےملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی طالبعلم زخمی

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں بھکھی روڈ پر پانی کے چھینٹے پڑنے پر جھگڑے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے فائرنگ سے ہلاک ہونے والا جواں سال طیب مرغی کی دکان چلاتا تھا، طیب دکان کے باہر پانی کا چھڑکاؤ کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان پر پانی کے چھینٹے پڑ گئے۔

    پشاور: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایس ایچ او شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان عمر اور جنید نے طیش میں آ کر بحث و تکرار شروع کر دی اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طیب جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

  • صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم مشورہ

    صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم مشورہ

    لاہور:صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو فوری طور پرعہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کو آئینی و قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے منصب سے استعفیٰ نہ دیں پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی آنے دیں پھر فیصلہ کریں۔

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مقرر کردہ 19 افسران کو فارغ کردیا

    ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو دی جانےوالی بریفنگ میں کہا گیا ہےکہ گورنر کے پاس آئینی اختیار ہےکہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں لیکن قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آجائے گی وزیرا علی ٰکے خلاف اعتماد کے ووٹ یا عدالتی فیصلے پر عمل کرنے میں وقت درکار ہو گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے فوری بعد بلائی گئی پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے بلا یا تھا حالانکہ اس سے خطاب کے لیے وہ بطور خاص مری سے لاہور پہنچے تھے صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بلائی تھی۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    دوسری جانب آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا کیونکہ اب سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے کہ اب پنجاب میں ہمارا وزیر اعلی آئے گا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے جا چکی اب دوبارہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی منتخب ہوں گے پنجاب کے حوالہ سے ن لیگ نے مشاورتی اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اراکین کو متحد رکھنے پر بات چیت کی جائے گی ۔

    پنجاب میں پی ٹی آئی ہے وزیر اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی بھی وزیر اعلی بننے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ زمینی حقائق کے مطابق ن لیگ کے پاس اب بھی اکثریت ہے-

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

  • فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کے ساتھ مزدور کی مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: 6 سالہ بچے کو مدرسے میں کام کرنے والے مزدور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچ گئی اور بچے کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ اہلخانہ کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حتمی مؤقف دیا جاسکتا ہے۔

    تیس برسوں میں ساٹھ طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سکول ٹیچر گرفتار

    قبل ازیں کراچی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد ذبح کر دیا گیا پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا او ر شبہ ظاہر کیا ہے کہ زیادتی میں کئی افراد ملوث ہوسکتے ہیں شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد نیشنل ہائی وے ایبٹ فارما میڈیکل کمپنی کے عقب میں واقعے عمر ماروی گوٹھ میں فیصل پبلک اسکول پیالہ ہوٹل کے قریب واقع ایک لائبری کی عقبی گلی سے 8 سالہ بچے کی لاش ملی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 8 سالہ شاکر حسین ولد عبد الرشید کے نام سے کی گئی، مقتول کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلے کے ذریعے بے دردی سے شہ رگ کاٹ کر ذبح کیا تھا۔

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

  • پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کےآفیسرز کیخلاف اچانک پولیس متحرک،متعدد آفیسرز زیرحراست

    پنجاب اوراسمبلی کا آئینی قانونی بحران ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی آفیسرز کی گرفتاریوں کے لئے پولیس کے چھاپے ، کچھ اسمبلی آفیسرز کو حراست میں لے لیا گیا سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر کے باہر اچانک پولیس تعینات کردی گئی-

    ذرائع کے مطابق پولیس کے اہلکار جی او آر میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ پر تعینات کردیئےگئے محمد خان بھٹی جی او آر میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ،پہلے سے خفیہ مقام پر رہائش پذیر ہیں –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ا سمبلی محمد خان بھٹی کے ساتھ تعینات اسمبلی کے دو سیکورٹی آفیسرز کو بھی پولیس نے حراست میں لےلیا علی ذیشان جونیئر سیکورٹی اسسٹنٹ اورغلام مرتضی جونیئرسیکورٹی اسسٹنٹ کوحراست میں لیا گیا ہےدونوں سیکورٹی افیسرز گریڈ گیار ہ کے پنجاب اسمبلی کے آفیسرز ہیں-

    حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے،شیخ رشید

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کےساتھ تعینات ریسرچ آفیسر شہباز احمد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا شہباز احمد گریڈ سترہ کے پنجاب اسمبلی کے آفیسر ہے سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپے مارے تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر حمزہ کو حراست میں نہ لیاجاسکا-

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلےبھی تین ایم پی او کےتحت حراست میں لینےکی کوشش کی گئی تھی سیکرٹری کوارڈینینش عنائت اللہ لک کو گزشتہ دنوں تین ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا دونوں آفیسرز ڈپٹی کمشنر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں قانونی ریلیف کے لئے گئے تھے-

  • لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کردیئے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کیے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-

    پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات کردیا، سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال تعینات کردیا ہے جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ تعینات کردیا گیا سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے –

    لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج لیہ غفار مہتاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے
    ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کو خانیوال سے فیروز والا تعینات کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کو وہاڑی سے فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے-

    فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک…

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

    پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،سی ای او پاکستان ریلوے