Baaghi TV

Category: کشمیر

  • 32850 دنوں پر مشتمل ظلم کی داستان . تحریر :‌ غنی محمود قصوری

    32850 دنوں پر مشتمل ظلم کی داستان . تحریر :‌ غنی محمود قصوری

    ہندوستانی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، وادی کشمیر جنت نظیر میں مسلمان 95 فیصد،جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ مت 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں.

    1931 سے کشمیری قوم تقریبآ 32850 دنوں سے غلامی کی زندگی گزار رہی ہے مگر گزشتہ 730 دنوں یعنی 5 اگست 2019سے ان کی مظلومیت میں انتہاہ کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ غاصب ہندو نے کیا ہے.

    ہندوستان میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کرکے پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کیا تاکہ کشمیر کو تقسیم کرنے کے فارمولا پر عمل درآمد کیا جائے.

    کرفیو لگاتے ہی ہندوستانی گورنمنٹ نے 500 سے زائد حریت لیڈروں بشمول بزرگ ترین لیڈر سید علی شاہ گیلانی کو قید کر دیا
    جس پر کشمیری قوم سراپا احتجاج بنی اور اور گزشتہ دو سالوں سے 5 اگست کو بطور یوم سیاہ منا رہی ہے.

    اس سال بھی 5 اگست کو کشمیری بطور یوم سیاہ کے طور پر منائینگے کشمیریوں نے پوری وادی کو ہندوستانی فوج کے انخلا پر مبنی پوسٹرز سے بھر دیا ہے اور ہڑتال کے ساتھ احتجاج کی کال بھی دی ہے جس کیلئے مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار فوج کا ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے.

    بھارت نے اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں پر ظلم کی ہر حدیں پار کیں ہیں مگر کشمیری قوم کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے بڑھتا ہی چلا گیا ہے.

    ہندوستان نے 1989 سے لے کر ابتک مقبوضہ وادی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 1 لاکھ سے زائد معصوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا.

    ہندوستان کی اس قتل غارت گری سے 25 ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب کشمیری بچے یتیم ہوئے ہیں جبکہ ہندوستانی فوج نے 13 ہزار سے زائد کشمیری خواتین کی عصمت دری کی اور 2 لاکھ سے زائد املاک کو تباہ کیا.

    حتی کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی خاطر جانوروں پر استعمال کی جانے والی پیلٹ گن کشمیریوں پر استعال کی جاتی ہے. اس پیلٹ گن میں 300 سے 600 چھرے ہوتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں داخل ہو کر سخت اذیت کا باعت بنتے ہیں.
    ایک تحقیق کے مطابق پیلٹ گن سے متاثرہ 33 فیصد سے زائد افراد دوبارہ اپنی آنکھوں کی بینائی حاصل نہیں کر پاتے مگر اس سب مظالم کے باوجود وہ ایک ہی نعرہ لگاتے ، کشمیر بنے گا پاکستان، ہندوستان جتنا مرضی ظلم کرلے وہ اپنا مستقل جبری قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا کیونکہ کشمیری وہ قوم ہے جس نے ایک اذان کی تکمیل کی خاطر 22 شہادتیں پیش کی تھیں.

    رواں سال ہندوستان نے مظالم کی نئی داستان رقم کی ہے مگر اس کے ساتھ کشمیریوں نے بھی جرآت و استقامت کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے. کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ رہا ہے.

    ادھر آ ستم گر ہنر آزمائیں
    تم تیر آزماؤں ہم جگر آزمائیں

    ان شاءاللہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا.

  • آزاد کشمیر کا سیاحتی مقام گنگا چوٹی  تحریر: محمد خواص خان

    آزاد کشمیر کا سیاحتی مقام گنگا چوٹی تحریر: محمد خواص خان

    خوبصورت علاقے قدرت کی تخلیق کا ایک بہترین شہکار ہیں ۔ جن کو دیکھنے سے بنی نوع آدم سکون اور راحت محسوس کرتی ہے وطن عزیز بھی خوبصورت مقامات کی دولت سے مالا مال ہے بلند وبالا چوٹیاں، گہرے اور ٹھنڈے بہتے چشمے سفید اور سبز چادر اوڑھے دلکش پہاڑ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔ پاکستان بھر سے لاکھوں اور دنیا بھر سے سینکڑوں سیاح ان مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔ جتنی ہمارے ہاں خوبصورت ترین علاقے ہیں بدقسمتی سے اتنے ہی یہ علاقے پسماندہ اور سہولیات سے محروم ہیں ماضی قریب تک تو کسی گورنمنٹ بے بالکل بھی اس طرف توجہ نہیں دی جبکہ موجودہ حکومت آٹے میں نمک کے برابر کچھ کررہی ہے ۔ حالانکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سیاحتی مقامات سے اچھی خاصی آمدن لے رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں ان چیزوں کو پس پشت ڈال جارہا ہے ۔

    کشمیر جنت نہیں ہے لیکن جنت نما ضرور ہے ۔ کشمیر کا تقریبا ہر علاقہ گرین اور انتہائی خوبصورت ہے کشمیر میں بہت زیادچشمے اورخوبصورت چوٹیاں ہیں لیکن ان تک پہنچنے کے لیے راستے انتہائی دشوار ہیں ۔ اسی لیے زیادہ تر سیاح وہاں کا رخ نہیں کرسکتے ۔ انہی بلند و بالا چوٹیوں میں سے ضلع باغ میں واقع گنگا چوٹی ہے ۔ جو انتہائی خوبصورت چوٹی ہے

    اسلام آباد سے 200 کلو میٹر شمال مشرق میں آزاد کشمیر کے دو اضلاع باغ اور مظفر آباد کے سنگھم پر واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام جسے گنگا چوٹی کہاجاتا ہے ۔اسے گنگاکیوں کہا جاتا ہے یہ ایک حل طلب سوال ہے ظاہراً یہ نام ہندو مذہب سے منسوب ہے تاریخ دان اس حوالے سے لکھتے ہیں کہ شہنشاہ ساگر دَوم کے زمانے میں قحط کی صورتحال ہو گئی۔ انسان اور جانور نڈھال ہو کر مرنے لگے. ساگر دَوم بہت پریشان ہو گیااس نے شیوا کو براہمان کے پاس بھیجا پھر وہاں سے آکاش گنگاکا وجود ہوا ہے جو ہندوں کی کتب میں درج ہے ۔بعض کتب میں یہ چوٹی دیوی گنگا کے نام سے منسلک ہے ۔ گنگا چوٹی کی بلندی تقریبا دس ہزار فیٹ ہے ۔یہاں پہنچنے کے لیے باغ سے براستہ سُدھن گلی سے پہنچا جاسکتا ہے ۔سُدھن گلی میں طعام وقیام کا اعلی بندوبست ہے ۔خصوصاً دیسی ہوٹل اپنی نفاست اور لذیذ دار کھانوں سے مشہور ہے اگر آپ کا یہاں جانا ہو تو ایک دفع ضرور ٹیسٹ کریں سپیشلی کڑی پکوڑہ اعلیٰ ومعیاری ہے۔ سُدھن گلی سے آگے آدھا راستہ پکا اور زیادہ کچا ہے تاہم اس پر کام جاری تھا یہاں گرمیوں میں موسم کافی معتدل اور سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے کے بے تاب رہتا ہے ۔یوں تو سارا کشمیر ہی خوبصورت ہے لیکن گنگا چوٹی اس خوبصورتی کا ایک خاص درجہ رکھتی ہے۔سرسبز میدان ،ٹھنڈی ہوائیں اور دھند کے ساتھ ساتھ ہم نے بھی گنگا چوٹی کی طرف سفر کا آغاز کیا گوکہ راستہ طویل تھا لیکن ہر حسین منظر نے آنکھوں کو تازگی اور دل کو سکون میسر کیا راستے میں ایک دو کیمپ(جن میں چاٸےاوربسکٹ کاساماں موجودتھا) اور کافی سارے مویشی نظر آئے ہم جوں ہی آدھے راستے پہنچے بادلوں کو بھی پتہ چل گیا کہ مہمان پہنچ چکے ہیں ۔گنگا چوٹی کے چاروں اطراف جنگلات ہیں ۔گنگا چوٹی جنگلی حیات اور نباتات کا مسکن ہے جہاں موسم بہار میں ہر طرف خوبصورت پھول کھلتے ہیں. چوٹی جولائی میں اکثر سفید چادر اوڑھے رکھتی ہے جس سے آپ مکمل نظارہ نہیں کر سکتے۔سیروسیاحت پر پہلی تحریر ہے آئندہ لکھنے کا مصم ارادہ ہے ۔آپ لوگوں سے بھی گزارش ہے سیاحتی مقامات کا پروموٹ کریں ۔

    Twitter I’d link
    @iamkhawaskhan

  • بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے     اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد کے لئے آواز ضرور اٹھانی چاہیئے اراکین یورپی پارلیمنٹ

    بارسلونا : سپین کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انسانی حقوق کی شدید پامالی پر خط لکھنے والے یورپین پارلمینٹیرین میں6 ہسپانوی ممبران شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یورپین پارلمینٹیرین میں کاتالان آزادی پسند رہنما پوجدیمونت اور ان کی پارٹی کے دیگر دو اراکین شامل ہیں اس میں ایک رکن سوشلسٹ پارٹی اور ایک رکن سیوتادانس جماعت کا اور پودیموس کی جانب سے واحد یورپین پارلمینٹیرین ایدویا ولا نوا رویز شامل ہیں۔یوں مجموعی طور دونوں حکومتی جماعتوں ، حزب اختلاف اور آزادی پسند جماعتوں نے کشمیر کے موقف کی تائید کی ہے۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے اپنے کمیشن سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ 2021 اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس نے 2018-2019 کی رپورٹ میں میں شائع کیا ہے۔

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ 2019سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے، نقل وحرکت، معلومات تک رسائی، صحت، تعلیم اور آزادی اظہار کے حوالے سے حالات خراب ہیں۔

    یورپین کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیرلیئن اور نائب صدر جوزف بوریل کو مخاطب کرکے خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور بین الاقوامی قواعد کے مطابق قانون کے چمپیئن کے طور پر یورپی یونین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اپنی آواز ضرور اٹھانی چاہیے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ یورپی یونین کو عالمی برادری کی جانب سے کشمیریوں کے لیے کیے گئے وعدوں پر عمل کروانے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنی تمام قوت اور ذرائع استعمال کرنے چاہیئں۔

    یورپی اراکین نے واضح کیا کہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی حیثیت سے ہم بھارت اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ساتھ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ اپنی کاؤشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کر تے ہیں تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے ان کی آواز سننا اور فیصلے کا موقع دینا انتہائی ضروری ہے۔

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

    خط میں لکھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے، لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے اور لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہے، کئی لوگ زیر حراست ہیں۔

    اراکین یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت یہاں پر قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، یہ دو جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان خطرے کی علامت ہے جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتی ہے۔

    قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم…

    اراکین یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حالات مزید بگڑ گئے ہیں کیونکہ مقامی آبادی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور بھارت کا متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ان حالات کی وجہ سے وادی میں بدامنی پیدا ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین تناؤ بھی بڑھتا ہے۔

    ہر ہفتے کم از کم 30 ہزار افغان بے گھر ہو رہے ہیں:امریکی اخبار

  • شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کے سفیر مقرر

    شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کے سفیر مقرر

    سابق کرکٹر شعیب اختر کو کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ایکسپریس سے مشہور سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’ میں امن کے فروغ کے لیے کام کروں گا۔ لیگ ایک دوسرے کے درمیان پل بنانے اور امن کے فروغ کے لیے ہے۔


    انہوں نے کہا کہ میں مرانے سے زیادہ کھیلنے پر یقین کرتا ہوں، دلوں کو توڑنے کی بجائے دھڑکنوں کو جوڑنے پر یقین رکھتا ہوں‘۔

    ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ’ میں نفرتیں پھیلانے سے زیادہ محبتیں بڑھانے پر یقین رکھتا ہوں۔

    شعیب اختر نے لکھا کہ کے پی ایل اور بی سی سی آئی کے درمیان ہنگامہ کیوں ہے؟انہوں نے لکھا آپ کا اپنا راوالپنڈی ایکسپریس میرا Pace Ambassador سے #PeaceAmbassador تک سفر کیا ہو سکتا ہے-


    تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کا سفیر مقرر کئے گئے ہیں-

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    خیال رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں لیگ میں بھارتی دباؤ کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں-

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

  • بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا  کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا بین الاقوامی کھلاڑیوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) پر واضح جواب دے دیا ہے جو سفارتی محاذ پر بھارت کی ایک اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

    رشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سازشوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی کے پی ایل کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کے پی ایل میں حصہ لینے کے لیے کل پاکستان پہنچیں گے. دونوں کھلاڑیوں، ان کے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دے گی۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارتی حکومت سے درخواست ہے کھیل کو سیاست سے الگ رکھے۔ کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گذارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے۔ اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کریں۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    خیال رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے بعد ازاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

  • کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کے بارے میں بات چیت کے بعد سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ تاہم ، اس کے شروع ہونے میں چار دن باقی ہیں ، تازہ ترین پیش رفت کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسی طرح انگلش اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈوں کو بھی خطوط لکھ کر کہا تھا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکیں۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرد یا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

  • آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : قانون ساز اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 29 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان پیپلز پارٹی بارہ سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ نوازسات سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    قانون ساز اسمبلی میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست ہے۔ پیپلز پارٹی کی دو نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں۔ چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں علما و مشائح، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کے لیے مختص نشستوں پر انتخاب آج ہو گا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئےنمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں سردار تنویر الیاس…

    دوسری جانب پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی،لائحہ عمل کیا ہوگا؟

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئےنمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں      سردار تنویر الیاس خان

    وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئےنمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں سردار تنویر الیاس خان

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نمبر ون ،نمبر ٹو کی کوئی لائن نہیں ، عمران خان کا فیصلہ من وعن قبول کریں گے –

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے مجھے جو ٹاسک دیا اس کو پورا کریں گے بیرسٹر سلطان کو ہمیشہ بڑا بھائی کہا وہ قابل احترام ہیں، وہ پارٹی کے صدر ہیں ،ہم نے کبھی ان کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا ،اختلافات کی غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں ،الیکشن میں ہم نے مل کر کمپئین کی اور جلسوں میں اکٹھے رہے،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    آزاد کشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں…

    سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات ایک ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے ،آزاد کشمیر میں حکومت سازی مکمل ہونے پر عمران خان اے جے کے اسمبلی سے خطاب کریں گے-

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کو صوبہ بنانے کے پروپیگنڈہ میں کوئی حقیقت نہیں ،آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہےگی ،کشمیری عوام وزیر اعظم عمران خان کے ہر فیصلہ پر لبیک کہیں گے کیونکہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اورانہوں نے یہ بن کر دکھایا ۔

    یفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں آئی جی اسلام آباد

    سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سمیت آزاد کشمیر میں متحد ہے اور رہے گی راجہ فاروق حیدر نے تیرہویں اور چودہویں ترمیم کے حوالے سے کیا کھویا کیا پایا ؟سب کچھ سامنے لایا جائے گا، عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا آج تک کسی نے نہیں کیا۔

    وفاقی پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یکم سے 4 اگست تک پر وقار تقاریب

  • کشمیر پریمیئر لیگ بھارتی سیاست کی نظر !  تحریر: حسن ریاض آہیر

    کشمیر پریمیئر لیگ بھارتی سیاست کی نظر ! تحریر: حسن ریاض آہیر

    بھارتی فاشسٹ حکومت ایک بار پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئی اور پاکستان کےخلاف اوچھےہتھکنڈے اپنانا شروع کردیے۔
    6 سے 16 اگست تک آزاد کشمیر مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ ہونےجا رہی ہےجس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نےشرکت کرنا تھی۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو اور ان سےمنسلک کرکٹ بورڈز کو دھمکایا کہ اگر آپکےکھلاڑی کے پی ایل میں شرکت کریں گےتو انہیں بھارت اپنےملک میں کھیلنےسےمعطل کردےگا اور سیکورٹی سےمتعلق بھی دھمکایا۔جس کے بعد اطلاع ہےکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں حصہ لینےسے روک دیاہے۔
    دوسری جانب کے پی ایل انتظامیہ نے اس معاملےکا نوٹس لیا اور کسی غیر ملکی کھلاڑی کو شامل نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کو بتایاگیا کہ کے پی ایل اب محض مقامی کھلاڑیوں پر مبنی ہوگی۔
    لیکن دلشان نےتمام مشکلات کےباوجود کھیلنےکا فیصلہ کیا۔
    کے پی ایل نے ایک بار پھر مقامی کھلاڑیوں کی فہرست کھول دی ہے اور وہ تمام غیر ملکیوں کی جگہ لیں گے۔
    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار خان آفریدی نےکشمیر کے پی ایل کےعہدے داروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتےہوئے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ بی سی سی آئی کےشیطانی ایجنڈے کا نوٹس لےجس کا مقصد کرکٹ کو اپنےسیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل بینادی انسانی حق ہے۔بھارت کے زیر اثر عالمی کھیلوں کا ہوناقابل قبول نہیں۔
    پاکستان کا کے پی ایل کروانے کا مقصد آزاد کشمیر کےپرامن حالات،تقافت،پاکستان کو کھیلوں کےلیے محفوظ ملک ثابت کرنا اور دنیا کےسامنے ایک اچھا امیج پیش کرناہے۔
    اسکےبرعکس مودی حکومت نے ظلم و بربریت کی داستان مقبوضہ کشمیر میں رقم کی اور پرتشدد کرفیو کو دو سال ہونےکو ہیں۔
    @HRA_07

  • کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر  برہم

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کی جانب سے آئی سی سی کے متعدد ممبران کو کشمیر پریمیئر لیگ سے اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز کو واپس بلانے پر زور ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ پی سی بی سے منظور شدہ ایونٹ ہے-

    ترجمان پی سی بی نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ایک بار پھر آئی سی سی ارکان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی ہے،بی سی سی آئی کا یہ رویہ اسپرٹ آف کرکٹ کے برخلاف اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے-

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی یہ معاملہ آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھائے گا-

    اس سے قبل جموں و کشمیر کی رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہرشل گبز کے کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں نے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کو ناکام بنانا چاہتا ہے کیونکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ لفظ کشمیر جڑا ہے بھارت لفظ کشمیر کو دنیا کو مٹانا چاہتا ہے-

    ہرشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    مشعال ملک کاکہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسند حکومت کھیل سے بھی خوفزدہ ہے عالمی پلئیرز کو کشمیر پریمیئر لیگ میں بھرپور رول ادا کرنا چاہیےآئی سی سی کو بھارتی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے-

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

    بھارت کی دھمکی پر انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرد یا تھا تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے-

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    گویا جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز نے بھی کے پی ایل سے دستبراداری سے اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں کشمیر پریمئیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے بھارتی بورڈ نے دباؤ ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی-

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ہرشل گبز نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-