Baaghi TV

Category: بلاگ

  • ائیر فون کو نہایت کارآًمد اور طبی سینسر میں بدلنے والی چپ ایجاد

    ائیر فون کو نہایت کارآًمد اور طبی سینسر میں بدلنے والی چپ ایجاد

    دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہیڈ فون اور ایئرفون میں ایک چپ کا اضافہ کرکے انہیں نہایت کارآمد سینسر میں بدلا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رٹگرز یونیورسٹی کے انجینیئروں نے انتہائی کم خرچ اور آسان چِپ بنائی ہے جو ہیڈفون کو سینسر بنادیتی ہےاور اس کی ریڈنگ اسمارٹ فون پر آسکتی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ سینسر بڑا ہے لیکن اسے مزید حساس اور چھوٹا بنایا جاسکتا ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس ایجاد کو ’ہیڈفائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    ہیڈ فونز میں صرف ایک چپ کے اضافے سے ہیڈفون دل کی دھڑکن ناپنے، جائرواسکوپ، اسراع پیما (ایسیلرومیٹر) ، مائیکروفون اور دیگرآلات کا کام کرسکتے ہیں۔

    اس ایجاد کے تحت تین ڈالر سے لے کر 15 ہزار ڈالر تک کے ہیڈفون استعمال کئے گئے اس کے بعد ہیڈفائی نے 97 سے 99.5 تک درستگی سے یوزر کو شناخت کیا۔ 96 سے 99 فیصد صحت سے دل کی دھڑکن گننے اور 99 فیصد ہی حرکات و سکنات کو کامیابی سے نوٹ کیا تاہم یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے-

  • 20 سال قبل دریافت کیا گیا رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ کو زمین کے پاس سے گزرے گا   ناسا

    20 سال قبل دریافت کیا گیا رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ کو زمین کے پاس سے گزرے گا ناسا

    امریکی خلائی تحقیقاتی کے ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 21 مارچ بروز اتوار رواں برس کا سب سے بڑا سیارچہ زمین سے 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا جس کا سائز915 میٹر قطر ہے-

    باغی ٹی وی:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیارچہ ’’2001 FO32‘‘ اتوار کو زمین کے نزدیک سے گزرے گا جسے خلا باز قریب سے دیکھ سکیں گے۔ یہ سال کا سب سے بڑا سیارچہ ہوگا جو زمین سے صرف 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا۔

    ناسا کے اعلیٰ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیارچے کو 20 کی جسامت کے برابر یا اس سے بڑے 95 فیصد سیارچوں کی فہرست تیار کی جا چکی ہے اور اگلی صدی تک ان میں سے کسی کا بھی زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ناسا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ 1 لاکھ 24 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا جو رفتار زمین کے نزدیک سے گزرنے والے سیارچوں کی عمومی رفتار سے زیادہ ہے۔ اس سیارچے کو 20 سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب زمین کے نزدیک سے گزرنے والی خلائی اجزا کے مطالعے کے ادارے کے ڈائریکٹر پاؤل چوڈاز کا کہنا ہے کہ جب یہ گزر رہا ہو گا تو آسمان پر موجود تمام اجزا سے زیادہ روشن نظر آئے گا۔ گو زمین اور سیارچے کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا تاہم اسے خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔

    ناسا کے لانس بینر نے بتایا کہ اس قدر قریب سے گزرنے سے سیارچے کی سطح سے سورج کی کرنوں کے عکس سے ہمیں اس سیارچے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے گا کیوں کہ فی الوقت ہمارے پاس اس کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں-

    سائنسدانوں نے کرہ ارض کے قریب نئی ’سپر ارتھ‘ دریافت کر لی

    چار ارب ساٹھ کروڑ سال پُرانا شہابی پتھر دریافت

  • جماعت اسلامی یوتھ پی کے 78 کے زیر اہتمام، پارٹی چیرمینز کا خطاب

    جماعت اسلامی یوتھ پی کے 78 کے زیر اہتمام، پارٹی چیرمینز کا خطاب

    جماعت اسلامی یوتھ پی کے 78 کے زیر اہتمام، کوہاٹی
    گیٹ پشاور میں جوانوں کے مسائل کے حوالے سے یوتھ جرگہ منعقد ہوا_

    جس میں پی کے 78 اور گرد و نواہ کے علاقوں سے جوانوں اور سیاسی نمائندوں سمیت جماعت اسلامی یوتھ پی کے 78 شمالی کے صدر شیخ عرفان،

    صدر پی کے 78 شرقی امین جان، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ پشاور عبدالرحیم، جماعت اسلامی یوتھ پشاور کے صدر حسن بشیر، اور امیر

    جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے شرکت کی اور خطاب کیا_

    حسن بشیر صدر جماعت اسلامی یوتھ پشاور اور امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کوہاٹی گیٹ میں یوتھ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

    پاکستان کی تمام پارٹیاں ایک خاص ٹولے کے افراد پر مشتمل ہیں جوپچھلے 75 سال سے پاکستان میں مختلف پارٹیوں اور جھنڈوں تلے حکومت کررہے ہیں_

    حکومتی پارٹی تحریک انصاف سمیت تمام پارٹیوں نے ہمیشہ جھوٹے وعدوں کے نتیجے میں پشاور کے جوانوں کا ووٹ حاصل کر کہ حکومت حاصل کیا

    لیکن پشاور کا جوان آج بھی بے روزگاری، منشیات، سٹریٹ کرائم اور بدامنی کا شکار ہے_ پشاور میں حکومت نے دوران حکومت کوئ تعلیمی ادارہ قائم

    نہیں کیا، جوانوں کے لئیے کھیلوں کے میدان یا پارک نہیں بنیں، ہنر مندی اور آئ ٹی کے کوئ سینٹر موجود نہیں ہیں_ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ

    منظم جماعت ہے جو پشاور سمیت ملک بھر میں جوانوں کی حقیقی ترجمانی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے_ وقت آگیا ہے کہ پشاور کے جوان جماعت

    اسلامی یوتھ پشاور کے پلیٹ فارم پر منظم ہو کر چوروں، لٹیروں اور جاگیرداروں سے حکومت چھین کر پاک دامن اور با صلاحیت افراد کے حوالے کرے_

  • گوگل کوصارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے پر5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہونے کا امکان

    گوگل کوصارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے پر5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہونے کا امکان

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو ’’انکوگنیٹو موڈ‘‘ یعنی پوشیدہ رہ کر سرچنگ کے آپشن کا فائدہ اُٹھا کر سرفنگ کرنے والے صارفین کو ٹریک کرنے پر 5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تین صارفین نے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گوگل انہیں اُس وقت بھی خفیہ طور پر ٹریک کرتا ہے اور ڈیٹا جمع کرتا ہے جب وہ پوشیدہ رک کر سرچنگ کا آپشن استعمال کر رہے ہوتے ہیں یا صارفین کے اپنے طور پر پرائیویسی سیٹ کرنے کے باوجود گوگل ٹریکنگ جاری رکھتا ہے۔

    صارفین نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ گوگل کا پرائیوٹ ڈیٹا ٹریکنگ بزنس ہے جو صارفین کی جانب سے پرائیویسی سیٹنگ سخت کرنے یا کروم میں پوشیدگی کا طریقہ استعمال کرنے کے باوجود نجی معلومات اور دیگر براؤزرز تک رسائی حاصل کرکے ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ضلعی جج نے اس مقدمے کے فیصلے میں لکھا کہ گوگل نے صارفین کو پیشگی مطلع نہیں کیا تھا کہ وہ انگوگنیٹو موڈ میں بھی صارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے میں ملوث ہے جس پر گوگل کو سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کہ 5 بلین ڈالر تک کے ہرجانے کا بھی ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب گوگل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انکوگنیٹو کا مطلب پوشیدہ نہیں ہے اور موڈ کے استعمال کے ساتھ بھی صارف کی سرگرمیاں اُن ویب سائٹس پر بھی نظر آسکتی ہے جو وہ دیکھتے ہیں جب کہ کسی بھی تیسرے فریق کے تجزیات یا اشتہارات کی خدمات وزٹ کردہ ویب سائٹ استعمال کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گوگل نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ تیسری پارٹی سے باخبر رہنے والے کوکیز کو مرحلہ وار بنا رہے ہیں اور وہ کوکیز کو کسی ایسی جگہ سے تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے جو ناگوار ہوسکتا ہے حالانکہ اس سے کمپنی کے اشتہاری کاروبار پر اثر پڑے گا-

  • کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کی صورتحال ، از تحریر انجینئر رمیض احمد کمبوہ

    کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کی صورتحال ، از تحریر انجینئر رمیض احمد کمبوہ

    کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کی صورتحال ، انجینئر رمیض احمد کمبوہ خانیوال

    چند مہینے پہلے کی بات ہے کہ مجھے سعودی عرب میں لائسنس کے حصول کے سلسلے میں سعودیہ کے شہر الخرج میں جانے کا اتفاق ہوا. جہاں پر "دلح "کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ موجود ہے جہاں پر باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ کی تعلیم دی جاتی ہے اور سعودیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اس تعلیمی ادارے میں دس دن تک تعلیم حاصل کرنا لازم ہوتی بعد ازاں ٹیسٹ کے مرحلہ سے پاس ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کر دیا جاتا ہے. میری کلاس میں طلباء کی تعداد ساٹھ تھی جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا وہاں میری ملاقات میری ساتھ والی نشست پر بیٹھے ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس کا تعلق انڈیا کے علاقے ویسٹ UP مسلمان گھرانے سے تھا مختلف تعارف کے بعد باتوں کا سلسلہ آگے بڑھا تو اس نے پاکستان اور انڈیا بالخصوص کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ شروع کر دیا. انڈیا اور کشمیر میں ہندوں کے ہاتھوں مسلم کمیونٹی پر ہونے والے ظلم و ستم بیان کرنے لگا. وہ شخص RSS کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والی بربریت سے بخوبی آگاہ تھا اس نے بات مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں مسلمانوں کو ہر طریقے سے تنگ کیا جاتا ہے کبھی اذان پر پابندیاں لگا دی جاتی ہے کبھی گائے کے گوشت کا نام نہاد الزامات لگا کر مسلمانوں کو بڑی بے دردی سے شہید کر دیا جاتا ہے. تو کبھی مسلمان عورتوں کی عزت سے کھیلا جاتا ہے. مختصر یہ کہ مسلمانوں کو تنگ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. پاکستان کو بنے 73 سال ہو گئے لیکن آج بھی ہندوستان میں مسلمانوں کو وہی اذیتیں اور تکالیف برداشت کرنا پڑ رہی ہے. 73 سال گزرنے کے بعد مسلمانان ہندوستان کو کوئی نمایاں حیثیت حاصل نہیں کر سکے. اور آج بھی ہندوستان اور کشمیر کا مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہا ہے. انڈیا کی سیاسی پارٹی BJP جسکے رہنما انڈیا کا وزیر اعظم نریندر مودی ہے. جس کے زیر سایہ ایک ذیلی تنظیم RSS کے نام سے چل رہی ہے. جس میں باقاعدہ طور پر ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلا ف اکسایا جاتا ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں کے خلاف انہیں تربیت دی جاتی پھوٹ کوئی مسلمان ظلم و ستم کے خلاف بندوق اٹھاتا ہے تو اسے دہشتگردی کا لیبل لگا کر قتل کر دیا جاتا ہے.کشمیر میں آئے روز جعلی پولیس مقابلوں میں مسلمانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے وہ انڈین مسلمان پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ جو مسلمان تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے خوش قسمت تھے. اور دوسرا ہم شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا میں موجود مسلمانوں کی حالت اس سے بھی ابتر ہوتی. اور مزید کہہ رہا تھا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کی پاکستان سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں میں دل سے پاکستان کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مزید پاکستان کو ترقی دے اور آخر میں اس کے یہ الفاظ تھے کہ ایٹمی پاکستان دنیا کے کافروں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے

  • شیخوپورہ تحریک انصاف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اور پاکستان زندہ باد ریلی

    شیخوپورہ تحریک انصاف کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اور پاکستان زندہ باد ریلی

    شیخوپورہ تحریک انصاف کے زیراہتمام جاوید لطیف کے بیان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پاکستان زندہ باد ریلی

    ریلی کی قیادت صوبائی صدر سنٹرل پنجاب سینٹر اعجاز چوہدری اور صوبائی وزیر میاں خالد م

    پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر و صدر سنٹرل پنجاب اعجاز چوہدری پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب

    وطن فروش تمہاری زبان پر تھو اعجاز احمد چوہدر

    جاوید لطیف نے یہ کہا کے پاکستان نہ کھپے اعجاز احمد چوہدری

    بے نظیر کی شہادت پر لوگوں نے کہا پاکستان نا کھپے مگر زردری نے کہا پاکستان کھپے

    وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بڑوں نے قرانیاں دیں

    ان کو لیڈر بیماری کا بہانہ بنا کر باہر بھاگ گیا

    غداروں کی سزا موت ہو سکتی ہے مگر اس کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

    جاوید لطیف پاکستانی قوم سے معافی مانگے

    پی ڈی ایم کا کوئی بندہ استعفی نہ دے سکا

    ان غداروں کو اٹھا کر اسمبلیوں سے باہر کر دیں گے

    عمران خان ان کو شکست فاش دے چکا ہے

    سینیٹ کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی جماعت بن گئی ہے

    مریم نواز اور ان کے حواریوں کی زبانیں کھینچ لیں گے

    فوج کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا

    مریم نواز کا باپ بھاگ گیا باہر چھلانگیں لگاتا پھرتا ہے

    مریم نواز یہاں اداروں کے خلاف بکواس کرتی ہے

    ان کو نہیں چھوڑیں گے غداروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گےور ان کے حواریوں کی زبانیں کھینچ لیں گے

  • ہزاروں ای میل سرور خطرناک حملوں کی زد میں ہیں    مائیکرو سوفٹ

    ہزاروں ای میل سرور خطرناک حملوں کی زد میں ہیں مائیکرو سوفٹ

    مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ ہیکروں کا ایک گروہ ’ایکسچینج ای میل سرورز‘ پر حملہ کرکے وائرس یعنی میل ویئر پھیلارہے ہیں جس وجہ سے ہزاروں ای میل سرور خطرناک حملوں کی زد میں ہیں۔

    باغی ٹی وی :مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ہیکروں کا ایک گروہ ’ایکسچینج ای میل سرورز‘ پر حملہ کرکے وائرس یعنی میل ویئر پھیلارہے ہیں جن میں عام وائرس، ٹروجن ہارس، اسپائی ویئر اور تاوان لینے والے رینسم ویئر تک شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو مائیکروسافٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس میل ویئر کو ڈیئرکرائے یا ڈوجہ کرِپٹ کا نام دیا گیا ہے اور چینی ہیکرز کا ایک گروہ جس کا نام ’ہیفنیئم‘ ہے وہ ان سرور کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھارہا ہے۔

    کمپنی کے مطابق ہیفنیئم وہ بنیادی گروہ ہے جونظام میں موجود بنیادی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کے باوجود دو مزید گروہ ایسے ہیں جو ایکسچینج سرورز کو نشانہ بنارہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق رینسم ویئر کے ماہر مائیکل جیلسپائی کہتے ہیں کہ امریکا، کینیڈا اورآسٹریلیا کے کئی سرور ڈیئرکرائےوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے مائیکروسافٹ کو انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’گِٹ ہب‘ میں ہیکرز کی چھیڑ چھاڑ محسوس ہوئی اور اس کی رپورٹ بھی شائع کرائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک اور کمپنی نے 82 ہزار سرورز میں ایسی کمزوریاں اور زدپذیری کو نوٹ کیا ہے جو معاملے کو مزید مشکل بنارہی ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں اور صحت کے نظام سے وابستہ سینکڑوں ویب سائٹس اور سرورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    تاہم ڈیٹا چراکر یا کسی اور طریقے سے تاوان مانگنے کا کوئی واقعہ اب تک سامنے نہیں آیا۔

  • پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ کی تیاریاں شروع۔

    پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ کی تیاریاں شروع۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے ایگزیکٹو رہنما اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج 15مارچ بروز پیر کو لاہور میں منقد ہوگا۔

    اجلاس میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل اور سید حسن مرتضی کے علاوہ وسطی پنجاب کے 26 اضلاع کے صدور اور ڈویژنل سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں عثمان ملک ،عاصم بھٹی اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے جو کہ اجلاس کے بعد دیگر قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

  • نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے کچھ صارفین کو اسکرین پر میسجز موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے اگر یہ اکاؤنٹ آپ کا ذاتی نہیں ہے تو آپ کو ویڈیوز دیکھنے کے لیے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیہ ٹیسٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ آیا وہ شخص یہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا مجاز ہےتاہم ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کیا کمپنی اس ڈیزائن کو اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنائے گی۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہےکہ نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم پر غیر مجاز افراد کے خلاف کاروائی کی کوشش کررہا ہے تاہم اب تک یہ غیر واضح ہے کہ کتنے لوگ نیٹ فلکس کے شرائط و ضوابط کے تحت اسے استعمال کررہے ہیں۔

    نیٹ فلکس کی آزمائش کے دوران صارف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہیں اُس کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے جو کمپنی کی جانب سے انہیں میسج یا ای میل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے-

    دوسری جانب انڈیپنڈنٹ اردو نے اپنی رپورٹ میں تحقیقاتی کمپنی ’میگڈ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ35 فیصد ملینیئلز (1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے نوجوانوں) نے سٹریمنگ سروسز کے اپنے پاس ورڈ شیئر کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جنریشن ایکس (اڈھیر عمر) کے 19 فیصد جبکہ 13 فیصد بے بی بومرز (ضعیف العمر) افراد نے ایسا کیا۔

    ’میگڈ‘ کے مطابق مجموعی طور پر نو فیصد صارفین پاس ورڈ شیئر کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ تناسب پہلی نظر میں زیادہ نہیں لگتا لیکن یہ عمل لاکھوں ڈالر تک نقصان کا باعث بن سکتا ہے-

    رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے چیف پروڈکٹ آفیسر گریگ پیٹرز کا کہنا ہےکہ ہم اس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں تاکہ صورت حال ہماری نظر میں ہو۔ ہم صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حل تلاش کر لیں گے۔‘

    تاہم پیٹرز کا کہنا تھا کہ فوری طور پر کمپنی کے پاس اس حوالے سے اعلان کرنے کے لیے کوئی بڑا منصوبہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو سٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لاتعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں-

  • یوٹیوب نےکورونا ویکسین  اور وائرس سے متعلق ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    یوٹیوب نےکورونا ویکسین اور وائرس سے متعلق ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    دنیا بھر کی مقبول سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 جھوٹی معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کا موادعالمی ادارہ صحت اور صحت کے حکام مثلاً این سی ایچ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے برعکس ہے۔

    یوٹیوب ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ سے زائد غلط معلومات فراہم کرنے والی ویڈیو ز کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوزمیں ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ، بانجھ پن میں اضافے کا سبب یا پھر ویکسین میں خفیہ مائیکروچپ جیسے دعوے کیے جانے جیسا مواد شامل تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ان اعداد وشمار میں ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کا مواد صرف ویکسین سے متعلق نہیں تھا بلکہ ویڈیوز میں وائرس کے حوالے سے بڑے پیمانے پر طبی لحاظ سے گمراہ کن دعوے بھی کیے گئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسینز سے متعلق کیے جانے والے غلط دعوؤں اور گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی ایسے مواد کی تلاش اور انہیں حذف کیے جانے سے متعلق سرگرم عمل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں کمپنی کی جانب سے ویکسین کی افادیت کو کم کرنے سے متعلق بنائی جانے والی ویڈیوز پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔