Baaghi TV

Category: بلاگ

  • وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    وفات کے 14 برس بعد شادی کرنے والا شخص

    موت و حیات کا سلسلہ انسان کی زندگی کا ناقابل تردید پہلو ہے مگر جدید ٹیکنالوجی کے زمانے میں اب فوت شدہ لوگوں کی شادیاں بھی ہونے لگیں۔

    پاکستان ایسا ملک بن گیا جہاں موت کے بعد بھی شادی ہو سکتی ہے اور یہی وہ اسلامی ملک بھی ہے جہاں بہت سے لوگ بغیر شادی کے ماں باپ بن رہے ہیں۔

    یہ سب انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری اپنے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ب فارم CRC) کے حصول کے لیے نادرا میگا سینٹر لاہور پہنچا۔ جب سینٹر میں موجود آفیسر نے شہری کی درخواست پر اس کا ڈیٹا سسٹم میں انٹر کیا تو 14 برس سے شادی شدہ 3 بچوں کے باپ کو معلوم ہوا کہ وہ تا حال کنوارا ہے کیونکہ نادرا کے پاس اس کی شادی کا اندراج نہیں جبکہ شہری نے اپنا نکاح نامہ نادرا سے رجسٹرڈ کروا رکھا ہے اور نادرا سے ہی تینوں بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھے ہیں۔ اب مسئلے کا حل یہ بتایا گیا کہ آپ شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں اور نیا کارڈ بننے پر بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے درخواست دیں۔ (بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام بھی محض 100 روپے فیس ادا کر کے شناختی کارڈ میں ترمیم کی درخواست کے تحت ہو سکتا تھا۔) بہرحال تجدید شناختی کارڈ کی درخواست دی تو معلوم ہوا کہ شہری کے والد جن کو فوت ہوئے 14 برس بیت چکے، نادرا ریکارڈ میں تاحال کنوارے ہیں۔ اگرچہ نادرا ریکارڈ میں ان صاحب کی اہلیہ اور بچوں کا ریکارڈ ایک ہی فیملی ٹری میں موجود ہے اور اہلیہ کی زوجیت اور ہر بچے کی ولدیت میں نام موجود ہے مگر چونکہ 2001 میں قائم ہونے والے ادارے نادرا میں شادی شدہ ہونے کا اندراج نہیں کروایا تھا لہذا تاحال کنوارہ ظاہر کیا گیا۔

    اس سارے مسئلے کا حل یہ تجویز ہوا کہ اب والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی درخواست دی جائے ۔ ریکارڈ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ یہ عمل پہلے سے اس شہری کے بھائی کی طرف سے کیا جا چکا ہے مگر تاحال ریکارڈ درست نہ کیا جا سکا۔ تاہم نادرا آفس میں ایک بار پھر فوت شدہ والد کی ازدواجی حیثیت تبدیل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عمل درآمد 4 سے 5 ماہ میں متوقع بتایا گیا ہے ۔ اس کے بعد ریکارڈ کی درستی کی امید کی جا سکتی ہے۔

    نادرا کے ریکارڈ میں آنے والے ایسے مسائل سے نہ جانے کتنے شہری پریشانی سے دوچار ہیں اور افسران شہریوں کو درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے جس سے یہ مسائل اور بھی بڑھ رہے ہیں۔ جب ادارہ 2001 میں بنا تو پہلے سے موجود ریکارڈ کی توثیق کارڈ کے اجراء کے موقع پر کیوں نہ کی گئی؟ اب جب کوئی دنیا میں نہیں رہا تو اس کے ریکارڈ میں سقم نکال کر لوگوں کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ عہدیداران سے ان معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور اصلاح کے لیے کوشش کی درخواست ہے۔

  • پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر

    پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر

    لاہور:پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر کروڑوں روپے کے درجنوں یونیورسٹیوں کے ڈیفالٹرقرار۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبوداور ان کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔پچھلےکچھ عرصہ سے پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کے آپریشنل کام بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے نئے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بچوں کےتعلیمی اداروں میں داخلوں میں رکاوٹ کی بڑی وجہ پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ فیسوں کی مد میں تعلیمی اداروں کے عوض کروڑوں روپے کی نادہندگی ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت اور کرپشن کی وجہ سے اس کے تحت تعلیم حاصل کرنے والےہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر بوجھ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ صنعتی کارکنان کی حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری طور پر حل کرنے کےلئےاقدامات کو یقینی بنائےتاکہ طلبا کی فیسوں کی بر وقت ادائیگی ہو سکے۔

    یاد رہے کہ یہ پیسہ صنعتی کارکنان کی خون پسینے کی کمائی سے ہی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کو مہیا کیا جاتا ہے لہزا ورکرز کو انکا حق مہیا کیا جائے-

  • لاہور قلندرز  نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی  بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

    ہفتے کی رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171رنز کا مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی تین بلے باز محض 33 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان6، تمیم اقبال 18 اور کپتان سہیل اختر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا تاہم کوئی دوسرا بیٹسمین ان کی ہمت بندھانے کے لیے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے ان کے ساتھ بالترتیب 55 اور 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے باز 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    16 اوورز میں 130 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر ڈیوڈ ویزے نے میدان میں قدم رکھا تو کریز پر موجود تجربہ کار محمد حفیظ کا حوصلہ بڑھا اور انہوں نے رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری 3 اوورز میں 36 رنز ردکار تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 18ویں اور 19ویں اوور میں بالترتریب 16 اور 20 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈیوڈ ویزے نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی۔ وہ 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تونوجوان بیٹسمین حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے ایک کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جس کے بعد پشاور زلمی کے متعدد بلے بازوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ کوئی لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شعیب ملک 39، فاف ڈوپلیسی 31، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، محمد عمران 8 اور کارلوس بریتھ ویٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان کا رخ کرنے والے ہارڈس ویلجوئن نے اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف کو 2 چوکے اور 2 چھکے جڑھ کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 170 تک پہنچادیا۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے16 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ثاقب محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈویزے اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میچ میں شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    (پی ایس ایل) پاکستان سپر لیگ فائیو کے کوالیفائر ون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    واضح رہے مارچ میں پی ایس ایل 5کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار ہیں۔

    میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،۔ ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بناسکی اور کراچی کنگز میچ 4 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گیا

    سپر اوور سے پہلے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان عماد وسیم 27 جب کہ ہیلز نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 3 جب کہ محمد الیاس، عمران طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں؟

    بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں؟

    وہ رشتہ دار جن کے متعلق صلہ رحمی کا حکم شریعت میں دیا گیا ہے؛ جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (اللہ تعالی نے فرمایا: میں رحمن ہوں، اور [رشتہ داری کیلیے عربی لفظ]رحم کو میں نے اپنے نام سے کشید کیا ہے، چنانچہ جو شخص رحم [رشتہ داری کو] جوڑے گا میں اسے جوڑ دوں گا اور جو اسے توڑے گا میں اسے جڑ سے توڑ دوں گا) ترمذی: (1907)، ابو داود: (1694)، اس حدیث کو شیخ البانی نے سلسلہ صحیحہ (520) میں صحیح قرار دیا ہے۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ: (جس شخص کو اچھا لگتا ہے کہ اسے لمبی عمر دی جائے اور اس کا رزق فراخ کر دیا جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔) اس حدیث کو بخاری: (1961) اور مسلم: (2557) نے روایت کیا ہے۔
    صبح صبح چائے کی دکان پہ میرا دوست میرے پاس بیٹھامجھے سلام کیا اس کی آنکھیں نم تھیں۔میرا ہاتھ پکڑا روتے ہوئے بولا عامرمیں آج خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہا ہوں۔میں حیران تھا اس کی کمر پہ تھپکی دی اور کہا ارے ایسا کیا ہوا گیا شیر کووہ مجھ سے نظریں نہ ملا رہا تھا۔پھر زور زور سے رونے لگاسب لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے میں نے اس کو چپ کروایاارے پاگل! سب دیکھ رہے ہیں میرے سینے سے لگ گیا روتے ہوئے بولا عامر بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں۔
    میں سوچ میں گم۔کیا ہو گیا؟ تم کو ایسا کیوں بول رہے ہو کہنے لگاعامرپتا ہے بہن کی شادی کو 10 سال ہو گئے ہیں۔ میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب رات کبھی بھی میں ابو یا امی جاتے ہیں۔میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی آپ کی بہن جب بھی آتی ہے اس کے بچے گھر کا نقشہ ہی بدل دیتےہیں۔ خرچ ڈبل ہو جاتا ہے اور تمہاری ماں
    ہم سے چھپ چھپا کر اس کو آپ کی کمائی سے کبھی کھانے کا سامان اور کبھی گھر کے اخراجات کے لیے پیسے دے دیتی ہے۔ اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں عامر مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے اے سی کا ریموٹ توڑ دیا میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا
    ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں۔ تب ماں چپ رہی
    لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں۔میری
    بہن کچھ نہ بولی شام کا وقت ہو رہا تھا۔ اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ آؤ میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں۔پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں ترکے کا بٹوارہ ہو رہا تھا تو میں نے صاف انکار کیاکہ میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا بہن سامنے بیٹھی تھی وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا ۔میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی وہ بیچاری خاموش تھی۔کورونا کے دن ہیں عامر کام کاج ہے نہیں میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں بہت پریشان تھا میں قرض کے بوجھ تلے دب چکا تھا۔بھوک سر پہ تھی میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ کے اتنے میں بہن گھر آگئی میں غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس۔ بیوی میرے پاس آئی کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لیے۔ پھر ایک گھنٹے بعدوہ میرے پاس آئی بھائی پریشان ہو میں مسکرایا نہیں تو ۔بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں میری گود میں کھیلتے رہے ہو اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو پھر میرے قریب ہوئی۔اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے آہستہ سے بولی پاگل توں اویں پریشان ہوتا ہے تیرا بھائی شہر گیا ہوا تھا
    بچے سکول تھے میں نے سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آوں۔ یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر
    بیٹے کا علاج کروا اور جا اٹھ نائی کی دکان پہ جا داڑھی بڑھا رکھی ہےشکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی تم نے۔میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا۔وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم کو میری قسم ہے میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے شاید اس کی جمع پونجی تھی۔میری جیب میں ڈال کر بولی بچوں کو گوشت لا دیناپریشان نہ ہوا کر
    تیرے بھائی کو تنخواہ ملے گی تو آوں گئ پھر
    جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ اتنے بال سفید ہو گئے تیرے اب بازار جاؤاور داڑھی منڈوا کر آؤوہ جلدی سے جانے لگی۔ اس کے پیروں کی طرف میں نے دیکھا ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی۔پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی عامر بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں اور بہنیں بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھیں
    اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں۔ںشاید کے ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لیئے ایک سکون آ جائے۔
    انسان انسانیت سے ہے۔
    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔
    ورنہ اطاعت کےلئے کم نہ تھے کروبیاں۔

  • مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    کراچی: مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آج تیسرا روز تھا۔کل چوتھے روز کے ہونے والے مقابلوں میں مین، وومین ریس کا آغاز صبح 9بجے کیا جائے گا۔آج کے ہونے والے مقابلوں میں شائقین کی ایک کثیر تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے موجود تھے۔


    چییئمپن شپ کے آج تیسرے روز کے خواتین کی Elite Criteriumمقابلے میں کنزہ ملک بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی راجیہ SSGCنے دوسری جبکہ ہمیرہ بائیکستان کرینک ایڈک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جونئیر وومن روڈریس میں اُنسہ بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن ہرا مقصود پنجاب نے دوسری اور ماہ نور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جبکہ مردوں کیElite Criteriumمیں رزاق SSGCنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ ولی اور علی الیاس بائیکستان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہوا جس میں ایدھی ایمبولنس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سائیکلسٹ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک سائیکلسٹ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال ایمبولنس کی مدد سے منتقل کیا گیا تاہم سائیکلیسٹ اب خطرہ سے باہر ہے ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے-

  • پشاور زلمی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

    پشاور زلمی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو پلے آف میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار-

    باغی ٹی وی :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زلمی کے فین سعید اللہ نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے گڈلک پیغام جاری کیا ہے اور ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے-


    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے مداح سعیداللہ کا جسمانی معذوری کے باوجود پرعزم حوصلے کا اظہار کیا اور لوگوں سےپشاور زلمی کی حمایت کرنے اور ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں کرنے کی اپیل کی-

    سعیداللہ نے کہا کہ کراؤڈ کے بغیر میچز ہورہےہیں لیکن ہم گھر بیٹھ کر میچز انجوائےکریں گے-

    پشاور زلمی کے مداح نے جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کی-

    سعید اللہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے سعیداللہ کو مین راونڈ میں خصوصی طور پر کراچی مدعو کیا تھا-

    پی ایس ایل،کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

  • جنوبی افریقا کےسابق کپتان  پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنےوالےساؤتھ افریقن اسٹار فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی پرخوش ہیں۔۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہےکہ پاکستان سپرلیگ کاحصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کرٹائیٹل جتواناچاہتاہوں۔

    پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جسکا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کےساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھاکر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔انڈر19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کےساتھ پاکستان آچکا ہوں۔ دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈالیون ٹیم کےساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔خوشی ہے پاکستان نےانٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے،

  • بلاول کہاں ہو؟ کشمور سے آئی ایک ماں اور بیٹی کی پکار، تحریر: رضی طاہر

    بلاول کہاں ہو؟ کشمور سے آئی ایک ماں اور بیٹی کی پکار، تحریر: رضی طاہر

    بلاول کہاں ہو؟ کشمور سے آئی ایک ماں اور بیٹی کی پکار

    تحریر : رضی طاہر

    گلگت بلتستان کے ٹھنڈے علاقے میں انتخابی مہم میں مصروف بلاول بھٹو کو فوری کشمور جانا چاہیے جہاں سندھ کی ایک ماں اور بیٹی کو مسلسل بے آبرو کیا گیا اور سندھ پولیس نامزد ملزمان میں سے دو کو پکڑنے میں ناکام ہے، کشمور میں پولیس نے ایک ماں کی فریاد پر ایک معصوم کلی کو بازیاب کرایا ۔انتہائی نامناسب حالت میں ہسپتال پہنچائی جانے والی ننھی کلی کو وحشیانہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود تھے اور تشدد کی وجہ سے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی ہے اس کے لیے ڈاکٹرز کو سرجری کرنا پڑی۔۔یہی نہیں بلکہ وحشی درندوں نے متاثرہ بچی کے بال بھی بے درد ی سے کاٹے۔۔۔دانت توڑے اور گلے سے دبایا بھی گیا۔۔۔ تاہم ریپ کی شکار اس معصوم کلی کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔۔۔ اس بے چاری کو تو معلوم ہی نہیں کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا ہے اور کیوں ہوا۔۔۔۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ گزشتہ منگل کی صبح ایک خاتون کشمور تھانے آئی اور شکایت کرائی کہ اس کی بیٹی کو یرغمال بنالیا گیا ہے ۔۔۔اس پر سندھ پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چھاپہ مارکر خاتون کی بیٹی کو برآمد کر تھا۔۔۔ کراچی کی اس خاتون کو کشمور ملازمت کا جھانسا دے کر بلایا گیا تھا۔۔۔ مگر روزگار کے بدلے عزت چھین لی گئی۔۔۔ تین روز تک اس خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جاتی رہی اور اس کی بیٹی کو یرغمال بنالیا گیا۔۔۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی کو یرغمال بنا کر اسے کوئی اور خاتون لانے کا کہا گیا لیکن خاتون نے قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا اور تھانے پہنچ گئی۔۔ ایک گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مصوم بچی کیساتھ یہ گھناونی حرکت کی لیکن دوسرے مجرموں کو ابھی بھی قانون کے شکنجے میں نہیں لایا جاسکا۔ ۔۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس واقعے کا اصل قصوروار کون ہے؟ وہ ماں جسے اپنی بیٹی پالنے کیلئے روزگارکی تلاش تھی۔۔ ۔ یا وہ ظالم مجرم جنہوں نے اپنی ہوس کی آگ بجھانے کیلئے روزگار کا جھانسا دیا۔۔۔ یا پھر سندھ کے حکمران ،جو مسلسل تیسری دفعہ بھی برسراقتدار آنے کے باوجود سندھ کی بیٹیوں کی عزت تک کی حفاظت نہ کرسکے۔۔۔ بلاول زرداری کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو اپنی کارکردگی دکھائیں۔۔۔ ان کو بتائیں کہ کیسے ان کے صوبے میں ماوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں کی حفاظت کی جارہی ہے۔۔۔ لیکن افسوس۔۔۔ بلاول کی کارکردگی کے خانے میں ان کی شہید ماں اور شہید نانا کے سوا کچھ نہیں ہے۔
    https://youtu.be/4_Lzx73h188

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم آفیشلز کے ہمراہ نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایرپورٹ سے ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھلیں
    ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست ہوئی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے تین صفر سے سریز اپنے نام کی تھی ۔۔