Baaghi TV

Category: بلاگ

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں  اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    بی اوی جی میں چار نئے آزاد اراکین کی تقرری، سیزن 21-2020 میں شامل 50 فیصد ڈومیسٹک میچز کا کامیاب انعقاد، پی سی بی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری، انڈیپنڈنٹ ایڈجویڈیکٹرز کے پینل میں 3 نئے اراکین شامل، سال 20-2019 میں پی سی بی کو 3.8 بلین روپے کا منافع

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس 9 نومبر بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مندجہ زیل معاملات پر گفتگو ہوئی اور اس کے نتائج اس طرح ہیں

    پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 12 (1) کے تحت چار نئے آزاد اراکین کے ناموں کی متفقہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ان اراکین میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر شامل ہیں۔ جاوید قریشی اور عارف سعید کی تقرری تین سال جبکہ عاصم واجد اور عالیہ ظفر کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے۔

    ان نئے چار ناموں کی منظوری کے بعد نیا گورننگ بورڈ تشکیل پاگیا ہے۔نئے بورڈ کے تین دیگر اراکین کی تقرری کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابی عمل کے بعد ہوجائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ گورننگ بورڈ سے رخصت ہونے والے اراکین کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر ان کے مشکور ہیں،نئے آئین کی نفاذ کے باوجود ان معزز اراکین نے میری درخواست پر مزید کام کرنے کی حامی بھری۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ بی اوجی کے نئے آنے والے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، خصوصی طور پر ایک خاتون کی اس بورڈ میں شمولیت کے ایک قابل ستائش عمل ہے۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ سیزن21-2020 کے50 فیصد میچز کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کو سراہا ہے ۔ بورڈ آف گورنرز نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کرتے ہو ئے معیاری اور مقابلہ جاتی کرکٹ کے ٹورنامنٹس کروائے ، کرکٹ فینز نےان میچز کو پی ٹی وی ، اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پربھرپور انجوائے کیا ۔

    ‏ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں کل 33 میچز کھیلے گئے،ایونٹ خیبرپختونخوا نے جیتا ۔ 15 میچوں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون سنٹرل پنجاب نے جیتا ۔ نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں 31 میچز کھیلے گئے، جس میں سندھ نے کامیابی حاصل کی ۔ ان کے علاوہ چار روزہ فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کے 9 ، تھری ڈے قائد اعظم ٹرافی کے 15 جبکہ نیشنل انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کےابتدائی 3 میچز مکمل ہو چکے ہیں ۔

    ‏دوسری جانب ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ 8 سے 31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں منعقد ہوا جس میں کُل 27 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

    ‏بورڈ آف گورنرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے بقیہ چاروں میچز کے 14 سے 17 نومبر کےدوران انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان میچز کے لئے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اُدھر 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کے لیے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے جنوری / فروری میں دورہ پاکستان کے معاملات بھی درست سمت میں جاری ہیں۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنوری 2021 میں مختصر دورانئے کے لیے دورہ پاکستان کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ بورڈ آف گورنرز نے بڑی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیےآمادہ کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

    ‏چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے محاذ پر مثالی کامیابی حاصل کی ہے ، نہ صرف کوویڈ 19 کی صورتحال میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا انعقاد کرنا بلکہ مختلف کوچنگ اور اسپورٹنگ رولز میں سابق کرکٹرز کوشامل کرنا اس کی مثالیں ہیں۔

    ‏انہوں نے کہا کہ رواں دومیسٹک سیزن کے دوران میچز کے کامیاب انعقاد سے سے ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ ساوتھ افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی اایل پی ایس ایل کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ 18 دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کوششوں کو سراہا ہے اور قبول کیا ہے ۔

    پی سی بی نے کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، پھر چاہےاس میں کوئی کھلاڑی یا پھر کوئی آفیسر ملوث ہو، اسی پالیسی کے تحت بی اوجی نے پی سی بی کی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی پی سی بی کے تمام اسٹیک ہولڈرز جیسا کہ ملازمین، عہدیداران، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف پر لاگوہوگی۔

    اس پالیسی کے تحت اگر کسی بھی فرد کے پاس کوئی ایسی معلومات ہیں جو کہ وسل بلوئنگ قانون کے زمرے میں آتی ہیں تو وہ فرد متعلقہ پروٹیکٹڈڈسکلوزرآفیسر کو اس ای میل ایڈریس (whistle@pcb.com.pk), پر رابطہ کرسکتا ہے۔ اس فرد کو اس ای میل میں مکمل معلومات اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ثبوت فراہم کرنے ہوں گے، اس ای میل میں چیف ایگزیکٹو آفیسراور چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھی کاپی کرنا ہوگا۔

    پی سی بی یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ اس فرد کی شناخت کو مکمل صیغہ راز میں رکھے گا اور وہ اس فرد کو کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک ، ہراسگی یا انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھے گا، تاہم پی سی بی اس سلسلے میں کوئی بھی گمنام اطلاعات موصول نہیں کرے گا۔

    پی سی بی اپنے اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پی سی بی کی اس وسل بلوئنگ پالیسی کو انتہائی محتاط انداز اور ذمہ داری سے استعمال کرےکیونکہ اس ضمن میں لگائے جانے والے غیرسنجیدہ اور بے بنیاد الزامات اس شخص اور اس کے اہلخانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہمارے لیے معلومات کا ایک قابل قدر ذریعہ ہے، جو ہمیں کئی ممکنہ مسائل یا خطرات کی نشاندہی کرکے پی سی بی کو نقصان کے بچاسکتے ہیں۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ جیسے ہم مکمل نیک نیتی کے ساتھ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو معلومات کا تبادلہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ، اسی طرح ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ بدنیتی پر مبنی کوئی بھی رپورٹ اس ایماندار اور شخص کی ساکھ اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔اگر کوئی بھی وسل بلوئرصرف اپنے ذاتی فوائد کی غرض سے پی سی بی کو جان بوجھ کر گمراہ کرے گا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نےسال 20-2019 کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔ لہٰذا پی سی بی کےکُل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہوں گےہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 19-2018 میں 13.28 بلین روپے تھے ۔

    ‏ پی سی بی کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 20-2019 جلد پی سی بی کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی ۔

    ‏اُدھر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو دی گئی اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں 34 ملین روپے زائد میں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیا جوکہ گزشتہ سیزن 20-2019 کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے ۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ پی سی بی کو توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بی او جی کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ان میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس، آئی میڈیا کیمونیکشن سروسرز کےمعاہدے، سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سالہ معاہدے، ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے متعلق امور شامل ہیں۔

    بی او جی نے نومینیشن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹرز پینل کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ اب جسٹس ریٹائرڈعبدالسمیع خان، جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی اور جسٹس ریٹائرڈ شعیب سعید پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور تینوں فارمیٹ میں اپنائی جانے والی سلیکشن پالیسی پر اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔

  • نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نابینا خواتین کرکٹ ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔ اس کیمپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تجربہ کار کوچز سے لگ بھگ 30 کھلاڑی کرکٹ کوچنگ حاصل کر رہے ہیں۔ کھلاڑی بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور کرکٹ کھیلنے کی دیگر تکنیکیں سیکھ رہے ہیں۔ کل کیمپ کا آخری دن ہے اور ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

    ادھر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں جاری اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں ،اجلاس میں اسد علی خان، شاہ دوست، کبیر خان، عمران فاروقی، ایاز بٹ اور شاہ ریز عبداللہ روکھڑی موجود ہیں

    واپڈا کی نمائندگی خالد سلیم کررہے ہیں ،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے رکن غفران میمن اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کررہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کوشدید صدمہ ، اہم بانی شخصیت وفات پاگئیں

  • مداح آج جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں

    مداح آج جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں

    مداح آج ہر دلعزیز اور معروف شاعر جون ایلیا کی 18 ویں برسی منا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سید حسین جون اصغر نقوی جون ایلیا کے نام سے مشہور ہیں جو 14دسمبر سن 1931کو بھارت کے شہر امروہہ میں پید ا ہوئے جون ایلیا کو انگریزی،عربی اور فارسی پر مکمل عبور حاصل تھا ان کا پہلا شعری مجموعہ ’شاید‘کے نام سے شائع ہوا جس کو اردو ادب کادیباچہ قراردیا گیا اردو ادب میں جون ایلیا کے نثر اور اداریے کو باکمال تصور کیا جاتاہے۔

    جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’یعنی گمان ،لیکن ،گویا اور امور‘ شامل ہیں، بیشتر تصانیف کو پذیرائی ملی الگ تھلگ نقطہ نظر اور غیر معمولی، عملی قابلیت کی بنا پر جون ایلیا ادبی حلقوں میں ایک علیحدہ مقام رکھتے تھے-

    جو ن ایلیا اپنی نوعیت کے منفرد شاعرتھے انہوں نے انگاروں پر چل کر شاعری کی ادب سے جڑے شعرا کا ماننا ہے کہ جون اپنی منفرد شاعری میں اکیلا تھا ان جیسے کی اب دوبارہ توقع نہیں کی جاسکتی۔

    ان کی شاعری نہ ختم ہونے والے درد کی وجہ سے مشہور ہے۔ انہوں نے درد اور دکھ کا اظہار اس طرح سے کیا کہ کوئی بھی ان کی شاعری سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    ان کی شاعری میں درد کا بہاؤ ملتا ہے جس کی ہم منصبوں کی شاعری میں کمی ہے۔ جون ایلیا نحل پسند اور انتشار پسند تھے اسی طرح ان کی شاعری میں محبت کا ایک ممتاز فلسفہ تھا۔ ان کے مطابق ، محبت کی اعلی سطح در حقیقت عاشق سے علیحدگی کا آغاز ہے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں: بہت نزدیک آتی جا رہی ہو ۔۔بچھڑنے کا ارادہ کرلیا کیا؟ اور یہ بھی: کیا کہا محبت جاودانی ہے؟آخری بار مل رہی ہو کیا؟

    انہوں نے محبت ، فلسفہ محبت زندگی کے بارے میں بھی شاعری لکھی ، لیکن وہ درد کے شاعر کے طور پر مشہور ہیں-

    علاوہ ازیں جون ایلیا ان نمایاں افراد میں شامل ہیں جنھوں نے قیام پاکستان کے بعد جدید غزل کو فروغ دیا وہ جون ایلیا کو میر اور مصفی کے قبیل کا انسان قراردیتے ہیں۔

    جون ایلیا کی شاعری کو معاشرے اور روایات سے کھلی بغاوت سے عبارت کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ان کی شاعری دیگر شعراسے مختلف دکھائی دیتی ہے انھیں معاشرے سے ہمیشہ یہ شکایت رہی کہ شاعر کو وہ عزت وتوقیر نہیں دی جاتی جس کا وہ حقدار ہے زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8نومبر 2002کو انتقال کرگئے تھے۔

  • پی سی بی  کے بورڈ آف گورنرز کے  اجلاس کی تاریخ کا اعلان جاری

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان جاری

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس 9 نومبر بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

    اجلاس میں جن امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
    • پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ
    • مالی سال 20-2019 کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری
    • نومینیشن کمیٹی کی تجاویز
    • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چار میچز پر اپ ڈیٹ

    اجلاس کے اختتام پر پی سی بی اس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات جاری کردے گا۔

  • اداروں کو عزت دو بقلم: محمد نعیم ہاشمی

    اداروں کو عزت دو بقلم: محمد نعیم ہاشمی

    اداروں کو عزت دو
    محمد نعیم ہاشمی

    سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صاحب کے بہت سے کارہائے نمایاں اور خدمات ہیں۔ ان خدمات میں بطور خاص میاں صاحب کی طرف سے اردو زبان میں جدید نعروں کا اضافہ ضرور یاد رکھا جائے گا۔ آپ کے ذہن میں ان نعروں کی گونج تو ہو گی۔ کیا کہا، ذہن سے محو ہو گئے۔ بھئی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں بھلائی نہیں جاتیں۔ چلیں کوئی بات نہیں۔ ہم بتائے دیتے ہیں۔ ایک نعرہ تو تھا "مجھے کیوں نکالا” مگر وہ صرف موقعے پر ہی لگایا جا سکتا ہے۔ ایک سدا بہار قسم کا نعرہ بھی تھا۔

    جی ہاں بالکل درست، آپ نے درست اندازہ لگایا۔ وہ نعرہ تھا "ووٹ کا عزت دو” (اگرچہ ووٹ بریانی کی پلیٹ کے عوض ہی لیا گیا ہو۔) اس نعرے کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی اور کئی موقعوں پر استعمال بھی ہوا۔ اس نعرے میں کچھ حک و اضافہ کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ "اداروں کو عزت دو”۔ اس خیال کا شان نزول یہ ہے کہ اکثر حکومتی ادارے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی طرح بے حال ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ سرکاری نوکری کو مال مفت سمجھنے والے افسران دل بے رحم کے ساتھ اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھانے کی بجائے اپنے عہدے اور نوکری سے کما حقہ جفا کرتے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا نعم البدل نجی سکولوں اور ہسپتالوں کی صورت میں میسر ہے مگر دیگر محکمہ جات میں یہ ممکن نہ ہے اور یہی کمی اس نعرے کی تخلیق کا سبب بنی۔

    سرکاری وسائل کا نجی ضروریات کے لیے استعمال، دفتری امور میں عدم توجہ اور سائلین کو لمبے عرصے تک ٹرخاتے رہنا اس کی چیدہ چیدہ مثالیں ہیں۔ دو عشرے پہلے ایک دوست کو نادرا سے بچوں کا ب فارم بنوانا تھا۔ تاحال دفتروں کے چکر لگا رہا ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ہر چکر پر کوئی نئی داستان اور نیا پروسیجر سننے کو ملتا ہے اور اس طرح تحقیق کا یہ عمل تا حال جاری ہے۔ حکام بالا سے گزارش ہے کہ "اداروں کو عزت دو” کے نعرے کو عملی شکل دی جائے تاکہ عوام سرکاری محکموں سے متنفر نہ ہو اور با سہولت اپنا کام پورا کر سکے۔

    وزارت کا قلمدان کوئی پاس نہیں ہے
    شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات

  • سپیرئیر کالج، ننکانہ کیمپس میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

    سپیرئیر کالج، ننکانہ کیمپس میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

    نکانہ(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    سپیرئیر کالج، ننکانہ صاحب کیمپس میں، ضلعی سطع پہ دوسرا سالانہ مقابلہ "حُسنِ نعت” اللہ کے فضل و کرم سے، آج اختتام پزیر ہو گیا۔ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے مقابلہ میں شرکت کی۔پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ادارہ کی جانب سے شیلڈز، کیش پرائزز اور مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
    اِس موقعہ پر پرنسپل سپیرئیر کالج، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا، کہ گزشتہ سال کی طرح اِس بار بھی مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو، سکالرشپ دیا جائے گا، جس سے طلباء میں مزید عشقِ رسولﷺ پیدا ہو گا۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ یہ مقابلہ ضلع کی بجائے ڈویژن لیول پہ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ ميں  واپڈا، پی اے ايف ، آرمی ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن کی ٹيموں کی کاميابی۔

    قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ ميں واپڈا، پی اے ايف ، آرمی ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن کی ٹيموں کی کاميابی۔

    ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری چمپين شپ کے دوسرے دن کے پہلے میچ ميں واپڈا نے پولیس کو دو کے مقابلے ميں سات گول سے شکست دی. واپڈا کے سمیع اللہ نے تین ,علیم بلال نے دو ,اعجاز احمد اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول سکور کیا پولیس کے دونوں گول حمزہ نے اسکورکئيے. دوسرے میچ ميں پي اے ايف نے پورٹ قاسم کوايک کے مقابلے ميں دو گول سے ہرا ديا۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے احمر علی اور کپتان شہباز نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ پورٹ قاسم کا واحد گول ابوزر نے سکور کیا ۔

    تیسرے میچ ميں آرمی نے سخت مقابلے کے بعد نیوی کو دو کے مقابلے ميں تين گول سے ہراديا ۔ آرمی کے محمد عباس نے دو ,ارسلان نے ایک گول سکور کیا. نیوی کے محمد سویر اور ذوالقرنین نے ایک ایک گول سکور کیا ۔چوتھے میچ ميں نیشنل بینک نے سخت مقابلے کے بعد ماڑي پٹروليم کو ايک صفر سے شکست دي میچ کا واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔

    پانچويں میچ ميں سوئی سدرن نے1 پنجاب کو باآساني ايک کے مقابلے ميں چھ گو سے ہراديا ۔ سوئی سدرن کی جانب سے ذیشان اور مبشر نے دو ،دو علی شان اور احمد ندیم نے ايک ايک گول اسکور کيا جبکہ پنجاب کا واحد گول حنان نے اسکور کیا.

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

    سنٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر تیمور علی 59 اور کاشف بھٹی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ وقاص مقصود 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل علی وقاص 75 اور عمران بٹ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی۔

    این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز خیبرپختونخوا نے 93 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنالیے۔ خالد عثمان 6 اور ساجد خان 4 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس 28 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل عادل امین اور کامران غلام نے چوتھی وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت قائم کی۔ عادل امین 90 اور کامران غلام 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر مصدق احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب نے ٹاس کیے بغیر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز ناردرن نے سندھ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنالیے ہیں۔ وقاص احمد 18 اور نعمان علی 15 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل محمد نواز، حماد اعظم اور عمر امین نے ناردرن کی جانب سے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ محمد نواز 73 ، حماد اعظم 64 اور عمر امین 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سندھ کے تابش خان اور سہیل خان 3،3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد اب ہوگا واپس روانہ

    پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد اب ہوگا واپس روانہ

    پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد اب ہوگا واپس روانہ

    باغی ٹی وی : پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد ہفتے کی صبح وطن روانہ ہوجائے گا۔دورے کے آخری مرحلے میں کرکٹ جنوبی افریقہ کے چار رکنی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔مہمان وفد نے مائیک گیجر کی قیادت میں نیشنل ہائی ہرفارمنس سیںتر اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے وفد کو اسٹیڈیم کا دورہ کروایا۔ وفد کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے بریفنگ دی۔وفد کو بائیو سیکیور ماحول کے طریقہ کار پر بھی اپ ڈیٹ کیاگیا۔اس سے پہلے سکیورٹی امورز پر بھی وفد کی متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد کا پلان یے جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد دوسرے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • جنوبی افریقہ کے وفد کا مائیک گیجر کی قیادت میں قزافی اسٹیڈیم کادورہ

    جنوبی افریقہ کے وفد کا مائیک گیجر کی قیادت میں قزافی اسٹیڈیم کادورہ

    پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد ہفتے کی صبح وطن روانہ ہوجائے گا۔دورے کے آخری مرحلے میں کرکٹ جنوبی افریقہ کے چار رکنی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔مہمان وفد نے مائیک گیجر کی قیادت میں نیشنل ہائی ہرفارمنس سیںتر اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے وفد کو اسٹیڈیم کا دورہ کروایا۔ وفد کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے بریفنگ دی۔وفد کو بائیو سیکیور ماحول کے طریقہ کار پر بھی اپ ڈیٹ کیاگیا۔اس سے پہلے سکیورٹی امورز پر بھی وفد کی متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد کا پلان یے جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد دوسرے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔