Baaghi TV

Category: بلاگ

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی و ی : کرونا وائرس کا ڈر اب بھی سوار ہے . ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی دوسری ٹیسٹنگ آئسولیشن کے 6 روز مکمل ہونے پر کی گئی جبکہ اسکواڈ کی تیسری اور آخری ٹیسٹنگ 12ویں روز ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی تیسری ٹیسٹنگ بھی منفی آنے کے دو روز بعد آئسولیشن ختم ہو گی۔ادھر نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا، جہاں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے باصلاحیت انڈر19 کرکٹرز ریڈ بال کرکٹ مقابلوں کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس سلسلے میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان تین روزہ طرز کی کرکٹ کے مقابلے لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

  • شاداب خان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے ،پی سی بی

    شاداب خان پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے ،پی سی بی

    راولپنڈی، محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آلراؤنڈر شاداب خان زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے تاہم انہیں ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے آئندہ دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس ہونے کی شکایت کی تھی۔

  • نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ  کی اننگز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کی اننگز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے پہلے روز باولرز کو برتري حاصل رہي تين ميچيز کی پہلي اننگز مکمل ہوگئيں۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پہلے میچ میں محمد وقاص اور کپتان محمد حریرہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنالیے ہیں۔ محمد وقاص 21 چوکوں کی مدد سے 124 رنز بناچکے ہیں۔ ارحم نواب 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی دعو ت پر سنٹرل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے والے کپتان محمد حریرہ نے 127 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کے اویس عباس اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
    پہلے راونڈ کے دوسرے ميچ ميں
    مبصر خان کی آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت مریدکے کنٹری کلب میں جاری میچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ ناردرن کو اپنی پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے مزید تین رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 113 رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالیے ہیں۔ مبصر خان 58 اور کپتان رضا المصطفیٰ 29 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 33.4 اوورز میں 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مبصر خان اور عادل ناز نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی۔ ناصر فراز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری پہلے راونڈ کے تيسرے ميچ کے پہلے روز سندھ نے بلوچستان کے 161 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 160 رنز بنالیے ہیں اور اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ غازی غوری 54 اور عدیل میو 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بلوچستان کے کبیر راج 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عالیان محمود اور عدیل میو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بلوچستان کی پوری ٹیم 161رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عالیان محمود نے 71 رنز کے عوض 4 جبکہ عدیل میو اور عاصم علی نے بالترتیب 24 اور 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔بلوچستان کے کپتان ابراہیم سینئر 50 اور اوپنر حسیب اللہ 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

  • قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چیمپئن کا آغاز ، پہلے روز پانچ میچز کھیلے گئے

    قومی ہاکی چمپين شپ شروع ہوگی۔ آرمی نيوی واپڈا نيشنل بنک اور ماڑی پٹروليم کي ٹیموں نے اپنی اپنی حريف ٹيموں کو شکست دے دی
    روالپنڈ ی ميں جاری چمپين شپ کے پہلے روز پانچ ميچيز کھيلے گئے۔ مہمان خصوصی جنرل ريٹائرڈ اصغر نواز اور صدر پی ايچ ايف برگيڈئير ريٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے چمپين شپ کا افتتاح کيا۔ پہلے ميچ ميں آرمی نے باآسانی پوليس کی ٹيم کو ايک کے مقابلے نو گول سے شکست دی ۔ دوسرے ميچ ميں نيوی نے پورٹ قاسم کو دو کے مقابلے ميں چھ گول سے واپڈ نے پنجاب کو دو کے مقابلے ميں آٹھ گول سے نيشنل بنک نے پی اے ايف کو دو کے مقابلے ميں چار گول سے ماڑی پٹروليم نے سوئی سدرن گيس کو تين کے مقابلے ميں چار گول سے شکست ديکر کاميابی حاصل کی۔

  • زمبابوے پاکستان کے خلاف کتنے ٹی 20 میچز جیتا

    زمبابوے پاکستان کے خلاف کتنے ٹی 20 میچز جیتا

    زمبابوے پاکستان کے خلاف کتنے ٹی 20 میچز جیتا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ایک روزہ میچ کی سیریز کے بعد اب پاکستان زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ کھیلنے جا رہی ہے . زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تاحال سنگل ٹی 20 میچ بھی نہیں جیت سکی ہے،اب تک کھیلے گئے تمام 11میچز پاکستان نے جیتے ہیں،اس طرح مہمان ٹیم راولپنڈی میں ایک بڑی ٹیم کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو فتح کی منتظر ہے۔کمال بات یہ بھی ہے کہ ٹی 20 میں پاکستان زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست رہنے کے باوجود کبھی بھی اپنے مجموعہ کو ڈبل سنچری میں تبدیل نہیں کرسکا ہے اور اس کا بڑے سے بڑا مجموعہ 198رنزکا رہا ہے۔ان میچز میں سے2مقابلے 22سے 24مئی 2015کو لاہور میں ہوئے جو پاکستان نے جیت لئے۔8میچز ہرارے میں کھیلے گئے جن میں میزبان ٹیم ناکام رہی،12 اکتوبر 2008کومقابلوں کی تاریخ شروع ہوئی اور آخری میچ4جولائی 2018کو ہرارے میں ہوا،ہر بار پاکستان کامیاب رہا۔

    زمبابوے ٹیم ٹی 20 انٹر نیشنل میں آسٹریلیا،بھارت،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کو ہراچکی ہے ،اگر چہ وہ پاکستان کے ساتھ انگلینڈ،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے بھی جیت ہیں سکی لیکن یہ بھی یاد رہے کہ ان ٹیموں کے خلاف پاکستان کے 11میچز کے مقابلے میں اس نے کہیں کم میچز کھیل رکھے ہیں اس لئے پاکستان کا ریکارڈ تو شاندار ہے لیکن خطرہ اپنی جگہ موجود رہےگا۔
    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7نومبر کوراولپنڈی میں کھیلا جائے گا،راولپنڈی میں زمبابوے کے آخری ون ڈے میچ جیتنے کے باعث کرکٹ تیزی بڑھ گئی ہے اور ریکارڈ اتھل پتھل ہونے کا خطرہ موجود ہے

  • شدت پسندی کے سدباب میں منبر و محراب ،ریاست اور عوام کا کردار از طہ منیب

    شدت پسندی کے سدباب میں منبر و محراب ،ریاست اور عوام کا کردار از طہ منیب

    شدت پسندی سب سے بڑا مسئلہ ہے، شدت پسندی کا سبب جہالت ہے۔ جہالت کا خاتمہ علم سے ممکن ہے۔ علم کا منبع قرآن و حدیث ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں بھی مسجد کا منبر و محراب سب سے موثر پلیٹ فارم ہے ۔ اس پلیٹ فارم کے درست استعمال سے معاشرے میں تعمیر و ترقی اور امن و امان کا قیام ممکن ہے ۔ شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے سب سے پہلے علماء آگے بڑھیں اور اپنے اپنے مسالک میں موجود شدت پسندی پر مبنی کفر وتکفیر کے فتوے بانٹنے والے علماء کا بائکاٹ کرکے انہیں تنہا کریں اسکے بعد ریاست منبر و محراب کے تعاون سے ایسے شدت پسندوں کے خلاف ریاستی رٹ کو بحال کرے اور آخر میں عامتہ الناس اجتماعی شعور کا ثبوت دیتے ہوئے شدت پسندوں کی حوصلہ شکنی کرے۔

    یاد رہے ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر گستاخی کے فتوے اور اسکی بنیاد پر ایک مسلمان کا خون جو کعبتہ اللہ کی حرمت سے بڑا ہے کسی صورت خیر کا باعث نہیں ہوگا۔ خوشاب واقعہ ابتدا ہے ، اگر سب نے اپنا کردار ادا نا کیا تو فتنہ و فساد اور فرقہ واریت کا خوفناک باب کھلنے کا خدشہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و حدیث کا درست فہم اور اور معمولی فروعی معاملات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    لاہور: ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے،پی سی بی نے اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا،اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوارہیں۔

    بورڈکے اعلی عہدیدار کی راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات ۔بورڈ آفیشلز نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیش کش کردی ۔بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سوچنے کا وقت مانگ لیا،بابر اعظم آئندہ دو تین روزمیں بورڈ حکام کو جواب دیں گے ۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی اپنے قریبی رفقا سے مشاورت جاری ہے،بابر اعظم کے ٹیسٹ قیادت سنبھالنے پر محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

  • قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

    قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

    تفصیلات کے مطابق کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ 5 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران ڈوگر74 اور بلاول اقبال نے ناٹ آؤٹ 55 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 237 رنز کے تعاقب میں کے پی کی پوری ٹیم 56.2 اوورز میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کامران افضل نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوپنر مصدق احمد 70 اور مہران ابراہیم 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جلات خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے ناردرن کوایک اننگز اور 63 رنز سے ہرادیا۔ دوسری اننگز میں 67 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے اسپنر جلات خان نے میچ میں کُل 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 206 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ناردرن کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ناردرن کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، ضیاد خان نے 81 رنز بنائے۔حیات اللہ نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ناردرن کے 169 رنز کے جواب میں بلوچستان نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائےتھے۔ اویس ضیاء نے سب سے زیادہ 108 اور اکبر الرحمٰن نے 79 رنز بنائے۔ شہباز خان 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےتھے۔ ناردرن کے فرحان شفیق نے 4 جبکہ راجہ فرزان نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے میچ کے آخری روز 145 رنز کا مطلوبہ ہدف 38.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جاہد علی 55 اور دانش عزیز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سعد خان نے 42 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔اس سے قبل سدرن پنجاب نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 23 رنز کی سبقت کی بنیاد پر سدرن پنجاب نے سندھ کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔ابرار احمد نے 53 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اپنے نام کیں۔پہلی اننگز میں سدرن پنجاب کے 126 رنز کے جواب سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔سدرن پنجاب کے علی عثمان نے 34 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

  • اچھی بیوی سے متعلق بیان پر صارفین کی موٹیویشنل اسپیکر اور رائٹر قاسم علی شاہ  پر تنقید

    اچھی بیوی سے متعلق بیان پر صارفین کی موٹیویشنل اسپیکر اور رائٹر قاسم علی شاہ پر تنقید

    پاکستان کے معروف و مقبول موٹیویشنل اسپیکر اور لکھاری قاسم علی شاہ پرگزشتہ چند روز سے ان کے ایک ویڈیو کلپ پر تنقید کی جارہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا کہ خاتون کو اچھی بیوی کیسے بننا ہے۔

    باغی ٹی وی :36 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سے قاسم علی شاہ کا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جس میں قاسم علی شاہ نے ایک اچھی بیوی اور ماں سے متعلق بات کی ہے۔

    مذکورہ سوال پر مشتمل 36 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ قاسم علی شاہ کی تقریباً 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس ویڈیو کا ہے جسے انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر رواں برس مئی میں اپلوڈ کیا تھا یہ قاسم علی شاہ کے سوال و جواب کے اس سیشن کا ایک حصہ ہے جس میں انہوں نے حور فاطمہ نامی خاتون کے سوال کا جواب کا دیا تھا۔

    حور فاطمہ نے اپنے سوال میں پوچھا تھا کہ کیا ملازمت کرنے والی خواتین بچوں کی اچھی مائیں ثابت نہیں ہوپاتیں؟

    تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں قاسم علی شاہ نے خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھی بیوی کیسے بننا ہے یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کسی اسکول میں چلے جائیں جہاں بیٹیاں ہماری پڑھتی ہیں10 سال میٹرک کی ڈگری تک،اچھی بیوی کیسے بننا ہے یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔

    ویڈیو میں قاسم علی شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالانکہ عورت کی زندگی میں دو کرداروں کی بہت اہمیت ہے جن میں سے ایک کردار ہے اچھی بیوی کا اور دوسرا اچھی ماں کا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں کہیں نہیں پڑھایا جاتا کالج میں نہیں پڑھایا جاتا اور یونیورسٹی میں بھی بالکل بھی نہیں پڑھایا جاتا اور جو ذریعہ باقی رہ گیا کہ اچھی ماں اور اچھی بیوی کیا ہوتی ہے تربیت کا وہ ذریعہ گھر ہےیعنی بچی اپنی ماں کو دیکھے۔

    یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قاسم علی شاہ پر کئی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

    اسی حوالے سے پاکستانی کامیڈین اور تھیٹر ایکٹر شہزاد غیاث شیخ نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تنقیدی انداز میں لکھا کہ گرلز اسکولز کیوں ہیں اگر وہ انہیں شوہروں کی غلامی کیسی کرنی ہے نہیں سکھا سکتے؟’
    https://twitter.com/Shehzad89/status/1323299001177878530?s=20
    انہوں نے مزید کہا کہ’لاہور گرامر اسکول (ایل جی ایس) کو اپنا نام لاہور گروم سلیوز رکھ لینا چاہیے، سائنس کی ساری کتابوں کو آگ لگائیں اور لڑکیوں کو بتائیں کہ بہتر وِگس کیسے بناتے ہیں، تاکہ قاسم علی شاہ دوبارہ کبھی بھی کیمرا پر ایسے دکھائی نہ دیں۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ دیکھیں یہ کس نے کہا ہے انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔

    اس صارف نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میری قبر میں بچھو اس کی وجہ سے آئیں ہم سب کو سکھیا جائے کہ ایک اچھی بیوی میسے بننا ہے وہ بھی دسویں گریڈ تک ؟پیدا ہوتے ہی شادی کر دیا کریں بس نہیں چلتا نا جاہلوں کا –

    اس نے مزید لکھا کہ تو اس شخص نے یہ کہا ہے کہ خواتین کو میٹرک تک آخر کار اچھی بیوی کیسے بناتے نہیں سکھایا جاتا جو اُن کا آگے ایک سب سے ضروری کردار ہے ایک وائف کیسے بننا ہے اور اچھا کیسے کرنا یہ نہیں سکھایا جاتا-

    صارف نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کیا عمران خان ‘پرفیکٹ وائف 101‘ کے نام سے ایک نیا مضمون متعارف کروا سکتے ہیں اور جب ہم لڑکیاں یہ مضمون پڑھیں گی تو اس وقت لڑکے کھیلوں کی کلاس میں جا سکتے ہیں کیونکہ وہ تو پرفیکٹ ہیں۔

    ساتھ ہی لکھا کہ میں نے بھی اس کے بعد اس ویڈ یو کو سننا چھوڑ دیا ، اس لئے اس نے نتیجہ اخذ کیا لیکن قاسم علی شاہ ہم آپ کی کتابیں باہر پھینک رہے ہیں

    https://twitter.com/SundusSaleemi/status/1323321553875017730?s=20
    ایک اور ٹوئٹر صارف نے اسی صارف کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر اچھی بیوی بننے کا مطلب ہے کہ بیوی، شوہر کی فرمانبردار ہو، اس کی ضروریات، خواہشات، پسند اور ناپسند کی تابع ہو، شوہر کے گرد گھومتی زندگی بنائے تو تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


    قاسم علی شاہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور صارف نے سوال کیا کہ مردوں کو بہتر انسان بننا کیوں نہیں پڑھاتے جبکہ پاکستان کو ریپ، غیرت کے نام پر قتل، ایسڈ حملے، گھریلو تشدد، جبری شادیوں جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے تو کیوں نہ مردوں کو بہتر شوہر، باپ، انسان اور شہری بننا سکھایا جائے؟


    صحافی عافیہ سلام نے طنزیہ اندا میں لکھا کہ اچھا باپ اور شوہر بننے کی تعلیم تو کنڈرگارٹن میں شروع ہوتی ہے نا؟


    علی خان ترین نے لکھا کہ اگر معاشرے میں خواتین کے حصول کارنامے ’’ اچھی بیوی ‘‘ (جس کے ذریعہ میں مانتا ہوں کہ اس کا مطلب ایک نافرمان ہے) معاشرے کی ترقی کیسے ہوسکتی ہے۔واقعتا اس کا قصور بھی نہیں ہے۔ یہ جس معاشرے میں ہم بڑے ہو رہے ہیں۔جناب، اپنا دماغ کھولیں ، دوسری ثقافتوں کے بارے میں جانیں۔ کچھ مارگریٹ میڈ پڑھیں۔

    جہاں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے قاسم علی شاہ کے مذکورہ بیان کی تائید بھی کی۔

    رانا عمران جاوید نے کہا کہ قاسم علی شاہ بالکل ٹھیک ہیں خاندان ایک بنیادی اکائی ہے جو ایک معاشرہ تشکیل دیتی ہےاگر لڑکیوں اور لڑکوں کو خاندان میں ان کے کردار سے متعلق تعلیم نہیں دی جاتی تو کوئی معاشرہ پنپ نہیں سکتا۔


    رانا عمران جاوید نے کہا کہ یہ خواتین کی محرومی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کا تعلق معاشرتی ترقی سے ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ 36 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ پر ہم سوالات اور اعتراضات اٹھارہے ہیں ہم نے جاننے کی کوشش نہیں کی کہ سوال کیا تھا؟ قاسم علی شاہ نے اس سے پہلے یا بعد میں کیا کہا؟


    علی بیگ نامی صارف نے لکھا کہ کیا آپ بھی جانتے ہیں کہ وہ کون ہے؟ 30 سیکنڈ کا یہ کلپ آپ کو تصویر کا مکل رُخ نہیں دکھا سکتا-


    محمد عمار راشد نے لکھا کہ اگر لڑکی نے اچھی بیوی نہیں بننا تو آپ اُسے کیا بنانا چاہتے ہیں قسم صاھب نے کیا غلط کہا ہے بلکہ قاسم صاحب نے ایسی بات کہی ہے آج سے پہلے کسی نے نہیں کہی-


    محمد شہزاد افضل نامی صارف نے لکھا کہ قاسم علی شاہ صاحب ہمارے athecs پہ بات کر کے سوسائٹی کے استحکام کی بات کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اسے گھسیٹ گھساٹ کے یورپی کلچر کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں

  • سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم میں رد و بدل

    سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم میں رد و بدل

    سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم میں رد و بدل

    باغی ٹی وی : سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم نے غلام مدثر کی جگہ عدیل ملک کو بطور کن کشن متبادل اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان تین روزہ میچ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

    فیلڈنگ کے دوران غلام مدثر کے سر پر گیند لگی تھی، جس کے بعد مقررہ پروٹوکول کےتحت دونوں ٹیموں کے فزیوز نے ان کی انجری کا جائزہ لیا۔ آج کھیل مکمل ہونے پر غلام مدثر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

    سندھ سیکنڈ الیون کے ہیڈ کوچ اور منیجر غلام علی کی درخواست پر میچ ریفری محمد اسلم نے عدیل ملک کو غلام مدثر کے کن کشن متبادل کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی۔