Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • چاند پر دکھائی دینے والی ’پراسرار جھونپڑی‘ کی حقیت سامنے آ گئی

    چاند پر دکھائی دینے والی ’پراسرار جھونپڑی‘ کی حقیت سامنے آ گئی

    بیجنگ: گزشتہ ماہ چین کی خلائی گاڑی ’یُوٹو 2‘ نے چاند پر ایک پراسرار چیز دور سے دیکھی تھی جو کسی چوکور جھونپڑی کی طرح نظر آتی تھی اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے-

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کےمطابق چینی خلائی ایجنسی کےسائنسدانوں نے اس پراسرار چیز کو مذاقاً ’پراسرار جھونپڑی‘ کا نام دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیومالائی کہانیوں کا ’جیڈ خرگوش‘ اسی جھونپڑی میں رہتا ہے۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر کا دل لگا دیا

    اگرچہ یہ سب صرف مذاق تھا لیکن کچھ لوگوں نے اسے اتنی سنجیدگی سے لیا کہ وہ ’چاند پر خلائی مخلوق کا ٹھکانہ دریافت‘ جیسے دعوے بھی کرنے لگےاس ’پراسرار جھونپڑی‘ کی حقیقت جاننے کےلیے ’یوٹو 2‘ روور کو آہستہ آہستہ اس کی سمت بڑھایا گیا جو روور سے اندازاً 262 فٹ دور تھی۔

    کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    چاند گاڑی نے ہر روز صرف چند فٹ فاصلہ طے کیا کیونکہ یہ سفر بہت احتیاط طلب تھا بالآخر تقریباً ایک مہینے بعد یہ ’پراسرار جھونپڑی‘ کے نزدیک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اب ’یوٹو 2‘ چاند گاڑی نے اس ’پراسرار جھونپڑی‘ کی مزید تصاویر جاری کی ہیں جو خاصی قریب سےکھینچی گئی ہیں ان سے معلوم ہواہے کہ یہ صرف ایک معمولی پتھر ہے جو نہ جانے کب سے وہاں پڑا ہوا ہے اور تو اور، قریب سے دیکھنے پر یہ پتھر کسی بھی زاویئے سے جھونپڑی جیسا دکھائی نہیں دیتا۔

    خلائی مخلوق سے ملاقات: "ناسا” نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

    غالباً بہت زیادہ فاصلے اور کیمرے میں دھندلاہٹ کی وجہ سے ابتدائی تصویروں میں یہ پتھر ایک جھونپڑی جیسا دکھائی دے رہا تھا حالانکہ حقیقت اس سے بالکل ہی مختلف ہےغرض چاند پر چرخہ کاتنے والی بڑھیا کی طرح ’پراسرار جھونپڑی‘ کا معاملہ بھی بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا۔

    ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

  • شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    سیئول: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا،شمالی کوریا کا جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سن 2022 میں شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ہے-

    باغی ٹی وی :جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح میزائل کا تجربہ کیا شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب لانچ کیا گیا۔

    خلائی مخلوق سے ملاقات: "ناسا” نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

    جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی فائرکی گئی بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی مشن برائے اقوام متحدہ جس میں امریکا، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، برطانیہ اورالبانیہ شامل ہیں نے گزشتہ ہفتے کئے گئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی۔

    شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں تاہم وہ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اکثر تجربات کرتا رہتا ہے۔

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    قبل ازیں شمالی کوریا نے 5 جنوری بدھ کو بھی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا بدھ کے روز داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سن 2022 میں شمالی کوریا کا پہلا میزائل تجربہ تھا

    بعد ازاں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا "شمالی کوریا اکثر میزائل داغتا رہتا ہے، جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔”

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج ممکنہ مزید میزائل داغنے کی تیاری کی صو رت میں پوری طرح تیار ہے اور ہم امریکا کی معاونت سے صورت حال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل داغنے کے بعد کی صورت حال کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

    جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی اور کہا کہ میزائل داغنے کا یہ واقعہ "ایسے وقت پیش آیا ہے جب داخلی اور خارجی استحکام انتہائی اہم ہیں۔” کونسل نے شمالی کوریا سے مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی۔

    بھارت کا اگنی پرائم کے بعد ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ

    جاپان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ جاپانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع جمعے کے روز اپنے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں اور وہ سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن نے گزشتہ ہفتے حکمراں جماعت کی ایک کانفرنس کے دوران ملک کی فوجی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور بیلیسٹک میزائلوں کے تجربے کی وجہ سے شمالی کوریا کے خلاف کئی طرح کی بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں۔

    شمالی کوریا نے جب سن 2006 میں اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا تھا تو اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ پیونگ یانگ کی جانب سے اس طرح کے دیگر تجربات کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں میں بھی مزید سختی ہوتی رہی جوہری سرگرمیاں ختم کرنےکےبدلے میں پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے نئے سال کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں شمالی کوریا سے مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ آنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک امن معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن کوشش کریں گے۔

    شمالی کوریا نے آخری مرتبہ اکتوبر 2021 میں بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اسے ایک آبدوز سے داغا گیا تھا۔ اس سے قبل اکتوبر اور ستمبر کے مہینے میں چار دیگر میزائل تجربات بھی کیے تھے جس میں ہائپر سونک میزائل کا تجربہ بھی شامل تھا۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ

  • امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر کا دل لگا دیا

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر کا دل لگا دیا

    امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں شاندار کارنامہ انجام دے کر ملک کا نام روشن کر دیا-

    باغی ٹی وی : کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے گریجویٹ پاکستانی ڈاکٹرمنصور محی الدین نے امریکا میں دل کی تبدیلی کا کامیاب کارنامی سرانجام دے کر پہلی بار یہ ثابت کر دیا کہ دل کی تبدیلی کیلئے کسی انسان کا انتظار کرنے کی ضروت ختم ہوگئی انسان کسی جانور کے دل کے ساتھ بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا جس کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے ہیں جن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے-

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کی حالت سات گھنٹے تک جاری رہنے والے تجرباتی ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوند کاری) کے تین دن بعد بہتر ہے۔ یہ ہارٹ ٹرانسپلاٹ امریکی ریاست بالٹیمور میں کیا گیا ہے بینیٹ کی زندگی بچانے کے یہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ آخری امید اور انتہائی ناگزیر تھا۔ تاہم اب بھی یہ واضح نہیں ہے کہ مستقبل میں اُن کی زندہ رہنے کے کتنے امکانات ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق مریض نے اپنے آپریشن سے پہلے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں پتا ہے یہ اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے مگر ان کے لیے یہ آخری چوائس تھی کہ موت کو قبول کریں یا پھر ٹرانسپلانٹ کرائیں۔

    امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے اس سرجری کے لیے امریکی میڈیکل ریگولیٹر سے یہ کہتے ہوئے خصوصی اجازت لی تھی کہ اگر یہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ نہ کیا گیا تو بینیٹ کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ بینیٹ کی خرابی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا تھا یہ سرجری، ٹرانسپلانٹ سرانجام دینے والی میڈیکل ٹیم کی برسوں کی محنت اور تحقیق کا ثمر ہے اور یہ دنیا بھر میں انسانی زندگیوں کو تبدیل کر سکتا ہے۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    ڈاکٹر منصور نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابتدائی تجربات میں بندر کا دل لگایا جاتا تھا لیکن وہ مفید ثابت نہ ہوا البتہ خنزیر پر تجربہ مفید رہاہم نے سارے جانوروں کا معائنہ کیا کہ کونسا جانور انسان کے قریب ہے، شروع میں بندروں کا دل لگایا گیا تو وہ اتنا مفید ثابت نہیں ہوا چند مہینوں کے خنزیر کا دل بڑے انسان کے دل کے برابر کے سائز پر آجاتا ہے، اس کے علاوہ بھی کچھ وجوہات ہیں جس بنا پر ہم نےتمام ریسرچ خنزیرپرکی

    Dr.Mansoor

    ان کا کہنا تھا کہ خنزیر کے دل کے جینیاتی کوڈ کو ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور اس میں کوئی بھی جینیاتی تبدیلی کی جا سکتی ہے مغرب میں خنزیر کو روز مرہ کی غدا میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس لیے اس کا دل لگانے میں کچھ معیوب نہیں سمجھا گیا مریض میں خنزیر کے دل کے ٹرانسپلانٹ پر ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئی۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر منصور کا کہنا تھا کہ ابتدائی تجربے کی وجہ سے لاگت زیادہ ہے لیکن ٹرانسپلانٹ میں فکر کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں جس مریض میں دل لگایا وہ بہت بیمار تھا، سوائے اس کے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، اس معاملے پر مریض اور اس کے دل کو مسلسل مانیٹر کرنا پڑتا ہے، خیال رکھنا پڑتا ہے کہ ہم نے مریض کو نیا دل دیا ہے لیکن کیا باقی جسم بھی اس چیز کو قبول کرے گا۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

  • کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر’ڈیئر 8 آر‘

    الینوئے: ایک امریکی کمپنی کی جانب سے خودکار طور پر ہل چلانے کے علاوہ کاشت کاری کے دوسرے متعلقہ کام بڑی مہارت سے انجام دینے والا ٹریکٹر پیش کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی ’جان ڈیئر‘ کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ ٹریکٹر امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’کنزیومر الیکٹرونکس شو 2022‘ میں رکھا گیا جو 5 سے 8 جنوری تک جاری رہی یہ دنیا میں جدید ترین ایجادات کی سب سے بڑی سالانہ نمائش بھی ہے اس ٹریکٹر کو ’ڈیئر 8 آر‘ (Deere 8R) کا نام دیا گیا ہے جو 40 ہزار پاؤنڈ (18 ٹن سے زیادہ) وزنی ہے۔

    ٹریکٹر اپنے اسٹیریو کیمروں کے چھ جوڑوں کی مدد سے کھیت پر نظر رکھتا ہے اور جی پی ایس سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے مطلوبہ راستوں پر ہل چلاتا ہے اس کا خودکار نظام طاقتور مائیکروپروسیسرز، سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے ایک پروگرام سے لیس ہے جو موبائل ایپ کے ذریعے کسان کے اسمارٹ فون سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ


    کسان کا صرف اتنا کام ہے کہ وہ ٹریکٹر سے ہل یا کوئی دوسرا متعلقہ زرعی آلہ منسلک کرے اورایپ کے ذریعےاس اراضی کی نشاندہی کردے کہ جہاں ٹریکٹر سے ہل چلانا یا کوئی اور کام لینا مقصود ہے کسان ایپ سے ٹریکٹر کو کام شروع کرنے کی ہدایت دے اور اس کے بعد چاہے تو اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارے یا پھر کچھ اور کرے۔

    دنیا کی پہلی الیکڑک کار کب بنائی گئی؟ تحریر:عفیفہ راؤ

    یہ ٹریکٹر ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سارا کام خودکار طور پر سنبھالتا ہے جبکہ اس دوران وہ ہل چلانے کے علاوہ کھیت میں فصلوں اور مٹی کی صحت،مٹی میں نمی کی مقدار اور دوسری اہم زرعی معلومات بھی جمع کرتا رہتا ہے۔

    پرانے اور گہرے زخموں پر نظر رکھنے والی” پٹی” وی کئیر

    اس پورے عمل میں ویسے تو کسان کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر کبھی کبھار ٹریکٹر کا سامنا کسی غیر متوقع صورتِ حال سے ہوجائے کہ جسے اس کا سافٹ ویئر سنبھالنے کے قابل نہ ہو، تو پھر اس کا نظام فوری طور پر ایپ کے ذریعے کسان کو اس کی خبر دیتا ہے تاکہ وہ اس مشکل یا رکاوٹ کا ازالہ کرنے کےلیے اس کی مدد کرے۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    جان ڈیئر کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جیمی ہنڈمین کا کہنا ہے کہ خودکار ٹرک اور کار کے مقابلے میں خودکار ٹرک بنانا زیادہ مشکل کام تھا کیونکہ ٹریکٹر کو ان دوسری گاڑیوں سے کہیں زیادہ کام کرنے ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے مربوط ہونے کے علاوہ اپنی اپنی جگہ بہت پیچیدہ بھی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ’ڈیئر 8 آر‘ کو زرعی ٹیکنالوجی میں ایک نیا انقلاب قرار دے رہے ہیں اب تک کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ

  • ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

    ایلون مسک نے1 گھنٹہ میں 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز یعنہ 3 کھرب،34 ارب کما کے ریکارڈ قائم کر دیا ٹیسلا کے حصص، پیر کو 13.5 فیصد بڑھ کر 1,199.78 ڈالر ہو گئے، جس کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان بلوم برگ انڈیکس میں ان کی دولت 304 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    جبکہ کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، 196 بلین ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک سے کہیں پیچھے رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں امریکی کار کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ نئی گاڑیاں اپنے صارفین تک پہنچائیں یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ بنتی ہے۔

    ٹیسلا نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی ڈلیوری میں ہر سال 50 فیصد اضافہ کریں گے، تاہم گزشتہ برس حاصل کردہ نتائج اس سالانہ ہدف سے کہیں زیادہ تھے۔ گزشتہ برس کی صرف چوتھی سہ ماہی میں ہی ٹیسلا نے 3 لاکھ 8 ہزار 600 کاریں فروخت کی تھیں۔

    ٹیسلا کو اکتوبر میں سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اسے کار رینٹل کمپنی ہیرٹز نے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر دیا، جس کی سپلائی اس سال مکمل ہو جائے گی یہ اعلان اس کار کمپنی کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کمپنیوں کے کلب میں لے آیا تھا۔

    دی گارجئین کے مطابق الیکٹرک کاروں کے ذریعے ٹیسلا کو دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ، مسک نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھ کر خلائی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایک نجی راکٹ کمپنی جو دسیوں ہزار کے نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کا ایک بڑا ادارہ بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

    SpaceX پہلے ہی 1,600 سے زیادہ سیٹلائٹس لانچ کر چکا ہے، جس میں 18 دسمبر کو ایک حالیہ لانچ بھی شامل ہے جس میں مزید 52 سیٹلائٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ خلا کے ریگولیشن کی کالوں کا مرکز بن گیا ہے جبکہ ایلون مسک نے ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کی کمپنی خلا میں بہت زیادہ جگہ لے رہی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے ہزاروں منصوبہ بند سیٹلائٹس بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر رہ سکیں گے۔

    ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

    فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسک نے ان تنقیدوں کو مسترد کر دیا کہ SpaceX ریڈیو فریکوئنسیز اور مداری سلاٹس پر حاوی ہے مسک نے کہا کہ خلا بہت زیادہ ہے، اور سیٹلائٹ بہت چھوٹے ہیں۔ "یہ کوئی ایسی صورتحال نہیں ہے جہاں ہم مؤثر طریقے سے دوسروں کو کسی بھی طرح سے روک رہے ہیں۔ ہم نے کسی کو کچھ کرنے سے نہیں روکا ہے اور نہ ہی ہم اس کی توقع رکھتے ہیں۔”

    یوروپی اسپیس ایجنسی کے سربراہ جوزف اسبچر نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ مسک خلا میں "قواعد بنا رہی ہے”۔ جوزف اسبچر نے یورپ اور دیگر ممالک سے مربوط کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ SpaceX کا نکشتر دوسرے ممالک یا کمپنیوں کو اپنے سیٹلائٹ لانچ کرنے سے نہ روکے۔

    دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ایک دن کی آمدنی 4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

    مسک نے مصنوعی سیاروں کی تعداد کا موازنہ زمین کی سطح پر موجود 2 بلین گاڑیوں سے کیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ "دسیوں اربوں” سیٹلائٹس کی گنجائش موجود ہے۔ ایف ٹی نے ایک فلکیاتی طبیعیات دان کا حوالہ دیا جس نے اس دعویٰ پر اختلاف کیا کہ سیٹلائٹس کو تصادم سے محفوظ طریقے سے بچنے کے لیے بڑے خلاء کی ضرورت ہے۔

    SpaceX پر چین کی طرف سے بھی تنقید کی گئی ہے، جس نے اس ہفتے عوامی طور پر امریکہ پر چینی خلائی سٹیشن اور سٹار لنک سیٹلائٹس کے درمیان دو قریب گم ہونے کے بعد بین الاقوامی معاہدے کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔ چین نے کہا کہ خلائی اسٹیشن کو جولائی اور اکتوبر میں مصنوعی سیاروں سے بچنے کے لیے ہتھکنڈوں پر مجبور کیا گیا تھا۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

  • خلائی مخلوق سے ملاقات: "ناسا” نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

    خلائی مخلوق سے ملاقات: "ناسا” نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

    نیو جرسی: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے ایک نئے پروگرام کے تحت 24 مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلی ہیں –

    باغی ٹی وی :امریکی اخبار ’دی ٹائمز‘ کے مطابق ناسا نے جن 24 مذہبی رہنماؤں کی خدمات حاصل کیں ان میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا بھی شامل ہیں جب خلائی ایجنسیاں زمین سے باہر رہنے کے قابل سیاروں اور اجنبی زندگی کی تلاش کے لیے نئی دوربینیں، روور اور تحقیقات شروع کر رہی ہیں، ایک برطانوی پادری ناسا کی یہ سمجھنے میں مدد کر رہا ہے کہ کس طرح ماورائے زمین کی دریافت کائنات کو دیکھنے کے انداز کو بدل دے گی۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    ریو ڈاکٹر اینڈریو ڈیوسن، کیمبرج یونیورسٹی کے ایک پادری اور ماہر الہیات، آکسفورڈ سے بائیو کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کے ڈگری ہولڈر، ان 24 ماہرینِ الہیات میں شامل ہیں جنہوں نے پرنسٹن میں سینٹر فار تھیولوجیکل انکوائری (CTI) میں ناسا کے زیر اہتمام پروگرام میں حصہ لیا۔ امریکہ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کہ دنیا کے بڑے مذاہب اس خبر پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے کہ ہمارے علاوہ اور ہمارے جیسی اور بھی مخلوق ہے-

    رپورٹ کے مطابق قریباً ایک سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد خلائی مخلوق سے رابطے کی صورت میں مذہبی نقطہ نگاہ کو جاننا، سمجھنا، اور اسے مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ترین ردِعمل کا تعین کرنا ہے۔

    ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    کائنات میں زمین جیسے سیاروں کے علاوہ وہاں پر انسان جیسی ذہین اور ترقی یافتہ مخلوق ملنے کے امکانات بہت روشن ہیں لیکن اب تک ایسی کسی ’خلائی مخلوق‘ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

    ہوسکتا ہے کہ آنے والے ہزاروں سال تک ہمیں خلائی مخلوق کا کوئی سراغ نہ ملے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ چند مہینوں کے دوران ہمیں اپنے جیسی کسی ذہین خلائی مخلوق کا پیغام موصول ہوجائے۔

    ایسی صورت میں ایک پوری نوعِ انسانی کی حیثیت سے ہمارا جامع ترین جواب کیا ہونا چاہیے جو ہماری علمی سطح کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد کا اظہار بھی کرے؟ اس منصوبے کا مقصد یہی تعین کرنا ہے۔

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    سال بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کو ’فلکی حیاتیات کے سماجی مضمرات‘ کا عنوان دیا گیا ہے جو پرنسٹن یونیورسٹی، نیو جرسی کے ’مرکز برائے مذہبی تحقیق‘ (سینٹر فار تھیولوجیکل انکوائری) یا مختصراً ’سی ٹی آئی‘ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

    امریکی اخبار ’دی ٹائمز‘ میں اس پروگرام کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کے بعد سے یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ شاید ناسا نے خلائی مخلوق دریافت کرلی ہے یا اس کا رابطہ کسی ذہین خلائی مخلوق سے ہوگیا ہے تاہم اس بارے میں اب تک ناسا کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    چین نے”ناسا” کو بھی پیچھے چھوڑدیا، دنیا کا طاقتور ترین ” خلائی…

  • صارفین واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھ سکیں گے

    صارفین واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھ سکیں گے

    سان فرانسسكو: دنیا بھر میں مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاہم اب ایپلیکیشن کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں ’واٹس ایپ پے‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین رقم کی لین دین بھی کررہے ہیں۔

    موبائل فونز جن پر یکم نومبر سے واٹس ایپ نہیں چلے گا

    اب کمپنی نے اس فیچر کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے صارفین کو بینک کھاتے پر مکمل نظر رکھنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت آسانی سے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن تفصیلات اور بقایا رقم کے بارے میں جان سکے گا۔

    فیچر کا ستعمال:
    جن کو واٹس ایپ پے کی سہولت حاصل ہے انہیں سب سے پہلے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس( یوپی آئی) کی مدد سے بینک ٹو بینک ٹرانزیکشن کا آپشن ان ایبل کرنا ہوگا اس کے بعد صارف کے واٹس ایپ کا نمبر اکاؤنٹ سے منسلک ہوجائے گا، جب وہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے منٹ میتھڈ میں جاکر درج کرے گا تو وہاں ساری تفصیل اسٹیٹمنٹ کی طرح سامنے آجائے گی۔

    فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا استعمال، والدین کی اجازت ضروری

    اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے طریقہ استعمال

    سب سے پہلے واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پیمنٹ پر کلک کریں جہاں بینک اکاؤنٹ پیمنٹ میتھڈ نظر آئے گا، اس کو کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اکاؤنٹ کھل جائے گا البتہ بیلنس نظر نہیں آئے گا، جس کو دیکھنے کے لیے یو پی آئی پن درج کرنا ضروری ہوگا۔

    واٹس ایپ کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ افراد کے لیے زبردست فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گروپس کو ایک جگہ کرنے کے حوالے سے ’کمیونیٹیز‘ نامی فیچر پر کام شروع کیا ہے، جس کے بعد صارف زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو فولڈر کی طرح ایک جگہ جمع کرسکیں گے یہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن پر آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جسے صارفین زبردست اور شاندار قرار دے رہے ہیں۔

    طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

    کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ایک فولڈر ہوگا ، جس کو تشکیل دینے والا صارف خود ہی ایڈمن ہوگا اور وہ گروپس ایڈمنز کی طرح کسی بھی میسج اور گروپ کو حذف کرسکے گا جبکہ صارف اپنی مرضی کے حساب سے کمیونٹی کا نام اور گروپ کی تفصیل کو درج کرسکے ۔

    پاکستان کا چھوٹا سا گاؤں ، جہاں ڈیجیٹل انقلاب اب بھی نیا پن رکھتا ہے

    جب کوئی نیا ممبر کمیونٹی کو چھوڑ دے گا تو پھر اُسے گروپ کا لنک اور یہاں شیئر ہونے والے مواد تک رسائی نہیں ہوسکی گی بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا سادہ الفاظ میں اگر اس فیچر کی بات کی جائے تو اسے ذیلی گروپ یا سب گروپ کا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے صارف اور ممبران چیزوں کو کنٹرول کرسکیں گےامکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ جلد اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کو ہیکرز کی رسائی سے کس طرح محفوظ رکھا جائے

  • خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    محکمہ انسانی حقوق پنجاب کی جانب سے این جی او کے تعاون سے خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں گزشتہ چند برس کے دوران خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کے حصول، تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں اورجائیداد سے وراثت اور ووٹ سمیت کئی حقوق دیئے گئے ہیں تاہم ان پرابھی تک عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی پہلی خواجہ سرا میک اپ آرٹسٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

    سال 2021 کے دوران بھی خواجہ سراؤں کو ان کی الگ پہچان اورحقوق کی فراہمی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم پنجاب میں ابھی تک ٹرانس جینڈررائٹس ایکٹ ابھی تک منظورنہیں ہوسکا ہے۔

    "مخنث” افراد کیلئے سب انسپکٹراورکانسٹیبلز لیول کی آسامیوں پردرخواستیں جمع کرانے کا اعلان

    تاہم اب محکمہ انسانی حقوق پنجاب نے خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی این جی او کی معاونت سے خواجہ سراؤں پر تشدد،امتیازی سلوک اورشکایات کے اندارج کیلیے موبائل فون ایپ متعارف کروادی ہے۔

    پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل پر تشدد

    ٹوکیو اولمپکس:دنیا میں پہلی بار خواجہ سرا نے سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

    ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم کی نمائندہ گل مہرسید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں مرکزی اورصوبائی حکومتوں نے خواجہ سراؤں کے کئی ایک مسائل پرتوجہ دی ہے اوران کیلئے قانون سازی کی گئی ہے ۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

    رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

    خواجہ سرا ماہم نے بتایا کہ ہمارے معاشرے اورخاندانوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے،ابھی ٹرانس جینڈرکمیونٹی کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات نظر آنا شروع ہوگئے85 فیصد خواجہ سرا بالکل ان پڑھ ہیں فیشن ڈیزائنرخواجہ سرا ہیرعلوی کہتی ہیں کہ خواجہ سراؤں سے جنسی اورجسمانی تشدد، اہم مسئلہ ہے۔

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

  • امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    ورجینیا: دفاعی تحقیق کے امریکی ادارے ’ڈارپا‘ کی نگرانی میں سمندری گہرائی میں خودکار انداز سے سفر کرنے والے جاسوس ڈرونز آبدوز کا 2020 میں شروع ہونے والا منصوبہ ’مینٹا رے ڈرون پروگرام‘ اپنے دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈارپا کے مطابق یہ کوشش جدید ٹیکنالوجیز کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کے تحت پے لوڈ کے قابل خود مختار بغیر پائلٹ کے زیر آب گاڑیاں (UUVs) سمندر کے ماحول میں طویل مدتی، طویل فاصلے کے مشنوں پر کام کریں گی اس زیرِ آب ڈرون کے بڑے اور پھیلے ہوئے پر ہوں گے جن کی وجہ سے یہ ’مینٹا رے‘ مچھلی کی طرح دکھائی دے گا۔

    ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    ’مینٹا رے انڈر واٹر ڈرونز‘ کی جسامت بہت بڑی ہوگی لیکن اب تک ان کی حتمی جسامت کا تعین نہیں کیا گیا ہے نئے مرحلے کےلیے دو امریکی دفاعی اداروں، نارتھروپ گرومین اور مارٹن ڈیفنس گروپ کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنے اپنے طور پر اصل جسامت والے مینٹا رے ڈرونز تیار کریں گےان میں سے جو ڈیزائن بھی امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) کو زیادہ مناسب لگے گا، اسی کو آخری اور پیداواری مرحلے کےلیے منتخب کیا جائے گا۔

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

    ’ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی‘ (ڈارپا) کے مطابق، ایسے کسی بھی ڈرون کو سمندر میں لمبے فاصلے تک پہنچنے کے علاوہ نمکین سمندری پانی کے اندر طویل مدت تک محفوظ اور کارآمد حالت میں رہنے کے قابل بھی ہونا چاہیے علاوہ ازیں، ڈارپا کا یہ تقاضا بھی ہے کہ اس ڈرون کو مرمت اور دیکھ بھال کےلیے انسانی مداخلت کی بھی کم سے کم ضرورت پڑے جبکہ اس کی بیٹریاں بھی طاقتور ہوں جو سمندری پانی کے بہاؤ سے خود کو دوبارہ چارج بھی کرسکیں۔

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    ان تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ ’مینٹا رے‘ ڈرونز کا حساس آلات سے لیس ہونا بھی لازمی ہے تاکہ وہ سمندر کی گہرائی میں رہتے ہوئے دور دراز مقامات پر نظر رکھ سکیں اور امریکی افواج کو دشمن آبدوزوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت سے بروقت آگاہ کرتے رہیں اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی امریکی فوج کو خلا، فضا اور زمین کے علاوہ سمندر کی گہرائی میں بھی جاسوسی کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔

    انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت

  • ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    واشنگٹن: سائنسدانوں نے سمندر کے اوپر منڈلانے والے ایک بالکل نئے قسم کے طوفان کو ’فضائی جھیل‘ کا نام دیا ہے اسے مغربی بحرِہند سے افریقی سمندروں تک جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ہوائی بگولوں کی وجہ سے بنتا ہے جس کی رفتار بہت مدھم ہوتی ہے اور پانی کے وسیع ذخائر پر مشتمل یہ نظام بارش برسانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اس کی تفصیلات امریکن جیوفزیکل یونین کی موسمِ خزاں کی حالیہ کانفرنس میں بیان کی گئی ہیں۔

    "خودکش مشین” کو استعمال کرنے کی قانونی منظوری مل گئی

    رپورٹ کے مطابق سمندری ماحول کے عین اوپر اس سے قبل تنگ اور طویل فضائی کیفیات نوٹ کی گئیں جن میں پانی کی وسیع مقدار بھری ہوتی ہے جنہیں سائنسدانوں نے فضائی دریا کا نام دیا تھا عین نمی سے بھرپور یہ گول دائرے ہوتے ہیں جنہیں فضائی جھیل یا ایٹماسفیئرک لیک کہا گیا ہے فضائی جھیل پورے فضائی موسم سے الگ تھلگ کٹ کر رہتی ہے-

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    تحقیق کے مطابق نمی سے بھرے چھوٹے چھوٹے نظاموں کو افریقی ساحلوں تک جاتے ہوئےدیکھا گیا ہےجہاں یہ نیم بنجر علاقوں اور ساحلوں پربارش برسارہے ہیں ماہرین نے مسلسل 5 سال تک فضائی جھیلوں پر غور کیا ہے جو سست روی سے آگے بڑھتے ہیں اور طویل ترین طوفانی جھیل 27 روز تک برقرار رہی تھی۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    5 سال میں مجموعی طور پر 17 جھیلوں کو دریافت کیا گیا ہے جو خطِ استوا کے اردگرد 10 ڈگری پر دکھائی دی ہیں۔ خیال ہے کہ دیگر علاقوں میں یہ فضائی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں جہاں وہ بڑے سائیکلون کی شکل اختیار کرلیتی ہیں سائنسدانوں نے فضائی جھیلوں کی تشکیل اور دیگر موسمیاتی کیفیات سے الگ ہونے کے سوالات پر بہت غور کیا ہے پہلا مفروضہ تو یہ ہے کہ شاید اندر کی جانب تیز ہوا سے یہ سب کچھ بنتا ہے اور دوم مجموعی فضائی اور موسمیاتی کیفیات اسے جنم دے رہی ہے۔

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    سائنسدانوں کے مطابق کلائمٹ چینج کا پہلو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور وہ اندرونی قوت کے تحت ایک جگہ سے دوسرے ملک جاتے رہتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس سے مشرقی افریقا کے ساحلی علاقوں میں بارشیں ہونے لگی ہیں لیکن بارشوں کی یہ مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ ایک مصنوعی جھیل پورے سال ایک کلومیٹر وسیع سوئمنگ پول کو چند سینٹی میٹر تک ہی بھر سکتی ہے۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ