Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی :امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معاشی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ملکی کرنسی مارکیٹ میں جو

    امریکی ڈالر کرونا وائرس بحران سے قبل مسلسل بہترین دکھاتے ہوئے 150 روپے کی سطح پر واپس پہنچ گیا تھا، وہی امریکی ڈالر اب چند ماہ کے دوران ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید52 پیسے کے اضافے سے168.18روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
    ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ، 97 پوائنٹس کا اضافہ

    باغی ٹی وی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں، آج ٹریڈنگ کے دوران 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں نے وطن سے محبت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا، سٹاک مارکیٹ میں 97 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 168 روپے 30 پیسے پرفروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز دشمن ملک کے ایما پر دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج پر 4 دہشتگردوں نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر ہلہ بولا تھا جنہیں ریپڈ رسپونس فورس نے مذموم مقاصد کے تکمیل سے پہلے ہی مار گرایا

  • ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    ڈالر کی قمیت میں‌کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26پیسے کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روزڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 26پیسے کم ہو گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167.10روپے پر آگیا۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح‌ پر

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح‌ پر

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    باغی ٹی وی : آج کاروبار کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ پانچ ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ 5ہزار100روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں 90 ہزار 106 روپے ہو گئی ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 52 پوائنٹس پر موجود تھا۔

    ابتدا میں کے ایس ای 100 ا نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا لیکن جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 967 کی سطح پر آ گیا تھا۔

    کاروبا رکے دوران انڈیکس میں 81 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 133 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 34,743,575 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,619,053,146 بنتی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی :ریٹ میں پھر اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 57 پیسے مہنگی ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر ریٹ پھر بڑھ گیا، انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ رواں ماہ کے دوران ڈالر 2 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا ہے، 29 مئی کو ڈالرکی قیمت 163 روپے 10 پیسے تھی۔یاد رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر پانچ پیسے سستا ہوا تھا اور 166.58 کی سطح پر ٹریڈنگ ہوئی تھی۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ ملا جلا رجحان
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجھان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 438 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 88 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 33 ہزار 516 پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ دیر مثبت زون میں نہ رہ سکا اور ابتدائی مثبت رجحان کے بعد جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 367 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 33 ہزار 71 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 49,354,068 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,172,153,205 بنتی ہے۔

  • ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا
    باغی ٹی وی : ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہاں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، گزشتہ دو ہفتے کے دوران امریکی ڈالر روپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئ

  • رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا، رپورٹ جاری

    رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا، رپورٹ جاری

    رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا، رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2020ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 20-2019ء کے ابتدائی 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 91 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق چین نے سب سے زیادہ 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرے نمبر پر ناروے نے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

    جولائی سے مئی کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں 75 کروڑ ڈالر کی گئی۔ دوسرے نمبر مواصلات کے شعبے میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تیل وگیس کے شعبے میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر ہوا مزید مہنگا

    روپے کے مقابلے ڈالر ہوا مزید مہنگا

    روپے کے مقابلے ڈالر ہوا مزید مہنگا

    باغی ٹی وی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہااور ڈالر.70 166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے165.50روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے166روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166 روپے سے بڑھ کر166.70روپے پر جا پہنچی۔

    فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے سے205.30روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.30روپے ہوگئی۔