Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسلام آباد سمیت  ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان
    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، پھالیہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 40 ملی میٹر، راولپنڈی میں 15 ملی میٹر، اسلام آباد میں 12 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 13 ملی میٹر، گجرات میں 02 ملی میٹر، سندھ کے علاقے چھور میں 04 ملی میٹر، بدین میں ایک ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے ضلع کاکول میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

  • ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

    ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

    ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

    باغی ٹی وی : انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 23 پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10 پیسے اضافہ ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قدر 23 پیسے کے اضافے سے 167روپے 93پیسے سے بڑھ کر 168روپے16پیسے ہو گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت خرید 168روپے 40پیسے سے بڑھ کر168روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • آٹا، چینی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی

    آٹا، چینی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی

    : آٹا، چینی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی
    باغی ٹی و ی : آٹا، چینی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی، قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا، گیس کا گھریلو سلنڈر 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 230 روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر چند روز اور بند رہا تو قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

    مہنگائی مافیا پھر متحرک، گرم موسم میں بھی ایل پی جی 5 روپے مہنگی کر دی گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 105روپے مقرر ہو گئی۔ گھریلو استعمال کا گیس سلنڈر 60 روپے مہنگا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق تفتان بارڈر کی بندش سے ایل پی جی کی سپلائی کم ہوئی جس سے قیمت بڑھ رہی ہے۔

    گیس سلنڈر استعمال کرنے والے شہری پریشان ہو گئے۔ کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے، گیس مہنگی ہونے سے مزید مشکلات ہوں گی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سپلائی میں 1200 میٹرک ٹن کی کمی ہوئی ہے اور یہ صورتحال برقرار رہی تو قیمت مزید بھی بڑھ سکتی ہے.
    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 60 روپے اور کمرشل سلینڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ تفتان بارڈر سے سپلائی کی بندش ہے، اے سی تفتان نے ایل پی جی منتقل کرنے کے 14 پلانٹ سیل کر دیے ہیں۔

  • ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی

    ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی

    ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

    باغی ٹی وی رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی تھی۔

    دوسری کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی

    سونا ریکاڑ مہنگا ہونے کے بعداب بتدریج واپس آ رہا ہے. ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ تین روز کے دوران قیمت میں 12ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی

  • سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان

    باغی ٹی وی : سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران 317 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں 371 پوائنٹس کی گراوٹ کے سبب 100 انڈیکس 40 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

    آج کی صورتحال کے برعکس گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسرے کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رححان رہا، انڈیکس 644.39 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40559.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے کے قریب فائدہ ہوا تھا جبکہ پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی اور سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی

    باغی ٹی وی . سونا ریکاڑ مہنگا ہونے کے بعداب بتدریج واپس آ رہا ہے. ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ تین روز کے دوران قیمت میں 12ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1ہزار 933 روپے ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 100 روپے سستی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تاریخی 5 ہزار 229 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے ہو گئی ہے۔

    رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی تھی۔

    دوسری کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

    مجموعی طور پر تین کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 900 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    دریں اثناء چاندی کی قیمت میں بھی 200 روپے اور دس گرام کی قیمت میں 171.47 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت بالترتیب 1 ہزار 470 اور 1 ہزار 260.28 روپے ہو گئی ہے

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتر ہونے لگی

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتر ہونے لگی

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتر ہونے لگی

    باغی ٹی وی : ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوکر 168.26 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 168.70 روپے ہے۔

    بازارمیں آج 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 87 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے بڑھ کر 7491 ارب روپے ہے۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • ڈالر کی قیمت میں‌ مسلسل اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں‌ مسلسل اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں‌ مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی : انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے سے بڑھ کر 168.25روپے اور قیمت فروخت 168 روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سونے کی قیمت ایک دن میں ریکارڈ کم ہو گئی

    سونے کی قیمت ایک دن میں ریکارڈ کم ہو گئی

    ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 24 امریکی ڈالر کی قیمت کا تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2ہزار 30 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 131 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہو گئی ہے۔

    سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 670 روپے ہو گئی ہے تاہم حیران کن طور پر دس گرام سونے کی قیمت میں 34.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 431 روپے ہو گئی ہے.

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی سطح ‌پر پہنچ گئی

  • ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے بعد روپیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے کی سطح پرپہنچ کر بند ہوا۔

    دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی کرنسی میں مزید تنزلی کا امکان ہے، قوی امکان ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آئندہ چند روز کے دوران مزید اضافہ دیکھنے کو ملا اور امریکی ڈالر 170 روپے سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔