رپورٹ (کاشف تنویر ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائز ہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہا کہ وہ حکومتی کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی قوت خرید کے مطابق کم شرح منافع پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفیں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ شہریوں کو ازاں نرخوں پر ضروری اشیائے خوردنوش سمیت پھل اور سبزی کی فراہمی ارزاں نرخوں پر ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہ ہے۔ منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاءکی خرید و فروخت کر سکیں۔دریں اثناء اے سی ساجد منیر نے لیدھر خورد کے قریب حمزہ رائس فلور ملز کو اچانک چیک کیا تو وہاں ہر چینی کی 400 بوری پائی گئی جس پر اے سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رائس ملز مالکان کو 25 ہزار رپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی کے سٹاک کو گورنمنٹ ریٹس پر 2 دن میں فروخت کیا جائے۔ اس موقع پر ساجد منیر کلیار نے کہا کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔
Category: کاروبار

ڈالر ہوا مزید مہنگا
ڈالر ہوا مزید مہنگا
باغی ٹی وی رپورٹ :ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 19 پیسے اضافے کے بعد 165 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 84 پیسے بڑھی تھی جس کے بعد 165 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کے چند روز قبل آنے والے مالی استحکام کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی بحران کا سبب بننے والی کورونا وائرس کی وباء نے عالمی اور ملکی معیشت پر نمایاں اثرات ڈالے ہیں، دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان پر بھی اس کے تباہ کن اثرات ابھی پوری طرح سامنے آنا باقی ہیں، اگر حالات یونہی رہے تو روپے کی قیمت مزید گر سکتی ہے۔

ڈالر کی قیمت میںاضافہ
ڈالر کی قیمت میںاضافہ
باغی ٹی وی : انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.80روپے سے بڑھ کر 164.85 روپے اور قیمت فروخت 164.90 روپے سے بڑھ کر165.15روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر164.80روپے اور قیمت فروخت 165روپے سے بڑھ کر165.30روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا

ڈالر کی قدر میںاضافہ
ڈالر کی قدر میںاضافہ
باغی ٹی وی رپورٹ :مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر165روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو اوریوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی اپونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی اور سعودی ریال کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید70پیسے کے اضافے سے164.10روپے سے بڑھ کر164.80روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے 164.40روپے سے بڑھ کر164.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے164روپے سے بڑھ کر164.40 روپے اور قیمت فروخت 164.50روپے سے بڑھ کر 165روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوںمیں یورو کی قیمت خرید182روپے اور قیمت فروخت 184روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید202.50روپے سے گھٹ کر202روپے اور قیمت فروخت 204.50روپے سے گھٹ کر 204روپے ہوگئی ۔
واضحرہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 824 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی دو گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 242 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 28,239,059 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,372,505,059 بنتی ہے۔
گزشتہ روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا اور انڈیکس کا اختتام 33 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا
واٹس ایپ کپمنی نے ای کرنسی کا آغآز کر دیا جس میں واٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی چیز کی ادائگی خود کر سکتے ہیں جبکہ برازیل میں چھوٹے کاروبار کا لین دین واٹس ایپ کے ذریعے کرنے کا آغاز کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق آج سے برازیل میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کے لئے ادائیگی شروع کرنا شروع کر رہے ہیں۔ اس طریقہ سے اتنا ہی آسان رقم بھیجنا اور وصول کرنا ہیں جیسے فوٹو شیئر کرنا۔
اس طریقہ کار کو شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو بھی واٹس ایپ میں ہی فروخت کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ، ہم فیس بک پر کام کررہے ہیں ، جو ہمارے ایپس میں ادائیگی کرنے کا ایک محفوظ اور مستقل طریقہ فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں کو یہ ممکن بنانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی بینکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جن میں بینکو ڈو برازیل ، نوبینک ، سکریڈی نیز برازیل میں کاروباری افراد کے لئے معروف ادائیگی پروسیسر سییلو بھی شامل ہیں۔ برازیل پہلا ملک ہے جہاں ہم واٹس ایپ میں بڑے پیمانے پر ادائیگی کرتے ہیں۔
بجٹ کے بعد پہلے روز سٹاک مارکیٹ میںشدید مندی
بجٹ کے بعد پہلے روز سٹاک مارکیٹ میںشدید مندی
باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 786.72 پوائنٹس گر گیا۔ جس کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی غیر یقینی صورتحال چھائی رہی جس کے باعث پہلے دو گھنٹوں کے دوران 262 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، اسی کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا اور دوپہر بارہ بجے کے بعد انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
مندی کا تسلسل جاری رہا، اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 786.72 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 33824.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.27 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ 16 کروڑ 45 لاکھ 16 ہزار 745 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابقا نٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 164.50روپے سے بڑھ کر164.60روپے اور قیمت فروخت 164.80 روپے سے بڑھ کر 164.90 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 164.30روپے اور قیمت فروخت 164.80روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 182روپے سے بڑھ کر183.50روپے اور قیمت فروخت184روپے سے بڑھ کر 185.50روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت 207روپے پر بدستور برقرار رہی ۔
واضحرہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی
سٹاک مارکیٹ میں تیزی
باغی ٹی وی : ٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 63.50 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث جہاں پر معاشی مشکلات کا سامنا ہے وہیں پر روپیہ بھی روز بروز گراوٹ کی طرح جا رہا ہے دریں اثناء پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 63.50 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35128.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، کاروبار میں 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 52 لاکھ 61 ہزار 603 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 11,102,017 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 631,808,745 بنتی ہے۔







