Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.30 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.35 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.25 روپے میں فروخت ہوا۔واضح‌رہے کہ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

    گزشتہ ہفتے کوروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ زبر دست تیزی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔آج جب مارکیٹ کھلی تو37983 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔ایک ہفتہ مندی کے بعد آج جب مارکیٹ کھلی تو سرمایہ کار کافی متحرک رہے اور انڈیکس میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔کرونا وائرس نے دنیا بھر میں معاشی سرگیوں‌کو شدید متاثر کیا ہے اور سٹاک مارکیٹ پر اپنے منفی اثرات چھوڑے ہیں.

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، 4 برسوں کے دوران تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سامنے آرہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عالمی تیل منڈی کے مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    صدر پیوٹن نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ نرخوں میں کمی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کے نرخ 1 برس کے دوران انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں جبکہ تیل نرخوں میں کمی کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے، اوپیک پلس نے بتایا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ذمہ دارانہ فیصلہ کرے گی۔

    اوپیک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تیل کے نرخوں میں تیزی کے ساتھ آنے والی گراوٹ کو روکنے کی کوشش کرے گی

  • مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    باغی ٹی وی :موجودہ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی تیزی سے بڑھی لیکن اب اعداد و شمار سے ثابت ہورہا ہے کہ اب اس میں کمی آنے لگی ہے. وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020 کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

    اس سلسے میں وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے میں 12.40 فیصد رہی۔

    جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران مہنگائی کی شرح جولائی تا فروری 19-2018 کے مقابلے میں 11.70 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد، چینی کی قیمت میں 8 فیصد، پھل کی قیمت میں 4 فیصد اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

    دیکھا جائے تو ایک ماہ میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26 فیصد، ایل پی جی اور بجلی 13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک سال میں پیاز 102 فیصد، دال مونگ 84 فیصد، آلو 83 فیصد، سبزیاں 62 فیصد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ہفتے بھی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ایک سال میں گیس چارجز 55 فیصد، دال ماش 51 فیصد، مکھن 43 فیصد، چینی 37 فیصد، گھی 34 فیصد، موٹر فیول 27 فیصد، دال چنا 24 فیصد اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 61 فیصد، انڈے 10 فیصد اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔

  • سونے کی قیمت میں‌کمی

    سونے کی قیمت میں‌کمی

    سونے کی قیمت میں‌کمی

    کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے فی تولہ کی کمی ہوگئی ہے۔ 650 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 93 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80 ہزار 461 ہوگئی ہے۔پاکستان میں ایک گرام سونے کی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی ہے.
    اس سے پہلے سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے.اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 82562 روپے ہوگئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں.تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز بھی مندی کےبادل چھائے رہے۔آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس38087 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب رواں ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی ابتدائی گھنٹہ کاروباری حضرات کیلئے بھاری ثابت ہوا وار انڈیکس37907 تک نیچے آگیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔

  • ای پے پنجاب  کے ذریعے  کتنے  ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 5 ماہ سے کم وقت میں 1 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول کر لیا گیا۔ یہ بات پنجاب آئی ٹی بورڈ کے تحت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور‘ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن سہولت ملنے سے ٹیکسوں کی ادائیگی میں تیزی آ ئی ہے۔

    ای پے پنجاب منصوبہ‘پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے گزشتہ برس 4 اکتوبر کو شروع کیا گیاجسکے تحت پانچ سرکاری محکموں کے 13 ٹیکس ایک کلک پر ادا کئے جا سکتے ہیں۔ایپ سے ٹوکن ٹیکس‘ وہیکل رجسٹریشن‘پراپرٹی ٹیکس و دیگر کی فوری ادائیگی ممکن ہو گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عنقریب تعلیمی اداروں کی داخلہ فیس‘ لائسنس فیس‘ ای چالان وغیرہ بھی ایپ سے جمع کرائے جا سکیں گے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا تھا کہ ڈیبٹ‘ کریڈٹ کارڈ‘ موبائل والٹس جیسے ادائیگی کے نئے چینلز کو شامل کرنے سے ریونیو کے حصول میں مزید تیزی آئیگی۔

  • کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کر گیا

    کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کر گیا

    کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کر گیا

    باغ ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سامنے آئی ہے. 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا ہے.کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 858 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا.واضح‌رہے کہ سٹاک مارکیٹ ایک ہفے سے شدید مندی کی طرف جارہی ہے.
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے. وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیس بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

  • کرونا وائرس کا خوف اسٹاک مارکیٹ پر بھی طاری

    کرونا وائرس کا خوف اسٹاک مارکیٹ پر بھی طاری

    کرونا وائرس کا خوف اسٹاک مارکیٹ پر بھی طاری
    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پر بھی کورونا وائرس کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 858 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا.