Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سٹاک مارکیٹ میں  ہفتے  کے دوران پہلی بار تیزی دیکھی گئی

    سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران پہلی بار تیزی دیکھی گئی

    سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران پہلی بار تیزی دیکھی گئی

    باغی ٹی وی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران 537.58 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، رواں ہفتے کے دوران پہلی مرتبہ مارکیٹ میں بڑھوتری دیکھی گئی۔ آج ہونے والی تیزی کے سببب حصص کی مالیت میں 80 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 537 پوائنٹس کے اضافہ ساتھ 30 ہزار 667 کی سطح پر اختتام ہوئی۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 203,904,750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,995,020,795 بنتی ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 416 پوائنٹس سے ہوا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 30 ہزار 129 کی سطح سے ہوا، آج 238,267,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,417,662,147 بنتی ہے۔

    گزشتہ دو ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے اور تقریبا 40 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نہ صرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

  • ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر158.57 سے بڑھ کر 158.80 روپے کا ہوگیا ہے۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار رہی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا ۔ اب پھر جب سے کرونا وائرس کی خبریں‌ گردش میں‌ ہیں. تب سے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے .

  • اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا

    اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا

    اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا
    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 286 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔

    کاروباری کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1752 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 28 ہزار 664 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 30 ہزار 129 کی سطح سے ہوا، آج 238,267,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,417,662,147 بنتی ہے۔

  • کورونا وائرس   نے روپے کی قدر بھی کم کردی

    کورونا وائرس نے روپے کی قدر بھی کم کردی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 31 پیسے بڑھ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.52 سے بڑھ کر 158.65 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار رہی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا ۔ اب پھر جب سے کرونا وائرس کی خبریں‌ گردش میں‌ ہیں. تب سے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے .

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ عالمی بینک نے بھی 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کر دی ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی طرف سے پانچ کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

    کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی تو حکومت نے ورلڈ بینک سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔ اس وقت پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انفراسٹرکچر، ہسپتال، ایمبولنس، ادویات، ماسک اور دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہو گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک 35 کروڑ ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک سے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

  • کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا

    باغی ٹی وی :کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام بچت بازار اور میلوں کے جاری حکم نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق بچت بازار کے ایم سی کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں اور میئرکراچی نےکورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا جس کے بعد تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیے گئے اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے
    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حکومت نے کافی اقدام کیے ہیں. تعلیمی سرکاری اور نجی ادارے پہلے ہی بند ہیں.اسی طرح ہر طرح کی تقریبات پر پابندی ہے .

  • تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید مشکلات کا شکار، حکومت ان کا خیال کرے

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وجہ سے جو افراد ان اداروں سے معاشی طور پر وابستہ ہیں اور ڈیلی ویجز کے طور پر اپنا معاشی سرکل چلائے ہوئے ہیں.شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں.تعلیمی اداروں میں جو افراد کینٹین وغیرہ چلاتےتھے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا رزق کماتے تھے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں . ان میں سے بعض کی حالت تو ایسی ہے کہ ان کا چولہا بھی نہیں جل رہا اور وہ قرض لینے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں.

    حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایسے افراد کے لیے لازمی طور پر کوئی لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ متاثرین اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکیں اور اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں.واضح‌رہے کہ اگر ان کا حل نہ نکالا گیا تو ایسے لوگ پھر جرائم اور ڈگیتیاں کرنے پر مجبور ہوں گے.
    ایسے حالات کی بہترین مثال یہ ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے ان لوگوں کے لیے سرکاری خرچے کا بندوبست کیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں.حکومت پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تا مشکل کی گھڑی میں ایسے افراد بے یارو مددگار نہ رہیں.

  • سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    باغی ٹی وی :رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس گر گیا۔

    آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ہے، اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق آج جب کاروباری ہفتے کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 651 پوائنٹس گر کر 34 ہزار 409 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کے بعد کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل دوسرے ہفتے میں چوتھی مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔ 45 منٹ تک کاروبار معطل رہنے کے بعد جب دوبارہ بحال ہوا تو بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار دیکھا گیا اور 11 بجکر 42 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 601 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 459 پوائنٹس پر موجود رہا۔

    بتدائی ڈیڑھ گھنٹے بعد شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا اور 30 انڈیکس میں 5 فیصد گراوٹ کے بعد مارکیٹ بند کی گئی جبکہ 100 انڈیکس میں 4 فیصد تک کی کمی ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 45 منٹ کی بندش کے بعد جب دوبارہ کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 1802 پوائنٹس تک گر گیا اور انڈیکس 34 ہزار 258 پوائنٹس تک گر گیا۔

    آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 335 تک گرنے کے بعد 33 ہزار 684 کی سطح پر بند ہوئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 170،250،710 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7،421،631،933 بنتی ہے۔

  • ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے لگی

    ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے لگی

    ورجن ایئر لائنز عملے کو بلا معاوضہ چھٹی پر بھیجنے پر مجبور

    باغی ٹی وی کرونا وائرس نے دنیا کی معیشت کے ساتھ ساتھ اینرلائن انڈسٹری کو بھی ہلا کر رکھ دی اہے ورجن اٹلانٹک کے عملے کو آئندہ تین ماہ کے دوران آٹھ ہفتوں کی بلا معاوضہ چھٹی لینے کو کہا جائے گا ، تاکہ کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران ہونے والے نقصان سے ایئر لائن نمٹ سکے.

    عالمی سفری پابندیوں اور اس بیماری کی وجہ سے سفر کرنے میں ہچکچاہٹ کے باعث ، مسافروں کی طلب میں کمی سے نمٹنے کے لئے ایئر لائن بھی ہے ۔ورجن اٹلانٹک کی 26 مارچ تک روزانہ کی پروازوں میں 80 فیصد کمی اور لندن ہیتھرو سے نیوارک روٹ کو فوری طور پر محور کردیا جائے گا۔واضح ہے کہ صنعت کو زندہ رہنے کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکومت کی حمایت کی ضرورت ہوگی اور بحران ختم ہونے پر وہ کام جاری رکھے گا،

    کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ایئر لائنز کو رواں سال اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرناپرا ہے اور یہ خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ سنگا پور ایئر لائن نے اپنے ملازمین پر بھاری پے کٹ لگا دیا ہے . اسی طرح فلائی بے کے ہزاروں سٹاف ممبرز نئی ملازمتوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں. ہانگ کانگ ایئر لائن نے کھانا دینے کی سہولت ختم کردی .اسی طرح بہت سے ممالک کی جانب سے پروازوں میں کمی یا پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے۔

    دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا

  • کورونا وائرس کے اثرات  بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی مرتب

    کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی مرتب

    کورونا وائرس کے اثرات بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز پر بھی پڑ گئے

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کےدرمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم دہلی سے فوری وطن واپس روانہ ہو گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے کوروناوائرس کےسبب انڈین پریمئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر آئی پی ایل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔
    اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔