Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

    آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس43,065.10 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 43105 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔ آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ابتدائی کساد بازاری کے بعد سنبھل گئی ہے اور اس کی پرفارمنس بہتر ہو رہی ہے۔

    اس وقت 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح پرموجود ہے اور ایک سال 7 ماہ پرانی سطح پربحال ہوگیا ہے۔ماہرین کہتےہیں کہ سیاسی عدم استحکام، بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔۔ آئل ،بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزرکےشعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔۔

    ڈالراورشئیرزکی قیمتوں میں مسلسل ہونیوالی کمی چھوٹےسرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شئیرزکی خریداری پرراغب کر رہی ہے۔واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈالر ہوا مزید کمزور

    ڈالر ہوا مزید کمزور

    ڈالر ہوا مزید کمزور
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.10 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.80 روپے میں فروخت ہوا۔گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 89 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے کے بعد 76 ہزار 646 روپے ہوگئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

    بدھ کے روز جن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 43,207.81 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔اسٹاک مارکیٹ میں کھلے کے بعد دوسرے گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور اس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈالر روپے کے مقابلے کتنا ہوا سستا

    ڈالر روپے کے مقابلے کتنا ہوا سستا

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 10 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے

  • ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 100 دن میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول،موبائل اور انٹرنیٹ سے ٹیکس ادائیگی ہوئی آسان

    ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 100 دن میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول،موبائل اور انٹرنیٹ سے ٹیکس ادائیگی ہوئی آسان

    ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 100 دن میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول،موبائل اور انٹرنیٹ سے ٹیکس ادائیگی ہوئی آسان

    باغی ٹی وی ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 100 دن میں 50 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول،موبائل اور انٹرنیٹ سے ٹیکس ادائیگی ہوئی آسان شہریوں کو لمبی قطاروں اور ایجنٹ مافیا سے مل گئی نجات

    لاہور(15جنوری2020)شہریوں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لئے حکومت پنجاب کے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ”ای پے پنجاب” کے ذریعے ابتدائی 100 دن میں صوبہ پنجاب سے 50 کروڑ سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے یوں ای پے پنجاب ایپ اور پورٹل ٹیکس محصولات کی وصولی میں اضافے میں گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ یہ بات آج چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

    ای پے پنجاب‘پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے گزشتہ برس 4 اکتوبر کو شروع کیا گیا۔ یہ نظام عوام کو پیچیدہ اور روایتی عمل سے گزرے بغیر ٹیکس اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کا موثر اور آسان ترین آن لائن ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

    ای پے پنجاب سے5 سرکاری محکموں کے 13 قسم کے محصولات ایک کلک پر آن لائن گھر بیٹھے ادا کئے جا سکتے ہیں۔ان کے لئے شہریوں کو اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔

    ان محکموں میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بورڈ آف ریونیو، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، پنجاب ریونیو اتھارٹی، انڈسٹریز اور محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب شامل ہیں۔

    جو ٹیکس ای پے پنجاب کے ذریعے ادا کئے جا سکتے ہیں ان میں ٹوکن ٹیکس، موٹر وہیکل رجسٹریشن، موٹر وہیکل کی منتقلی، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، کاٹن فیس، ای سٹیمپنگ، میوٹیشن فیس، فرد فیس، خدمات پر سیلز ٹیکس، پنجاب انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ، سیس، روٹ پرمٹ اور بزنس رجسٹریشن فیس شامل ہے۔

    ای پے ایپ سے متعلقہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے سترہ ہندسوں کا پی ایس آئی ڈی نمبرجاری ہوتا ہے جسے شہری کسی بھی بینک‘ انٹرنیٹ‘موبائل بینکنگ‘اے ٹی ایم پر اندراج کر کے ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ عنقریب شہریوں اور کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ، موبائل والٹس، ٹیلکو ایجنٹ نیٹ ورکس اور ڈائریکٹ ڈیبٹ جیسے ادائیگی کے نئے چینلز کو شامل کیا جارہا ہے۔

    اسکے علاوہ بہت جلد ای پے پنجاب کے ذریعے سکولوں و کالجوں کی آن لائن داخلہ فیس، ڈرائیونگ لائسنس فیس، ای چالان، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، فٹنس سرٹیفکیٹ (کمرشل گاڑیاں) اور ایگری انکم ٹیکس بھی ادا کئے جا سکیں گے۔

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید کمی ہوگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.10 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہوا۔گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 218 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس تک گر گیا تھا اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ کما لیے، اہم خبر

    ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ کما لیے، اہم خبر

    ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ روپے کما لیے

    لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے وضع کردہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت ایک سروے کے مطابق 16 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے اب تک انٹرنیٹ سے تقریباً 23کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔

    یہ بات آج چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں قائم ای روزگار مراکز میں فری لانسنگ کے لئے مہیا سہولیات اور سٹاف کی کا رکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا ی روزگار تربیتی پروگرام میں امیدواروں کو تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں تربیت دی جاتی ہے۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جن میں سے چار خواتین کے لئے مخصوص ہیں۔