Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر سستا ہو گیا

    ڈالر سستا ہو گیا

    ڈالر سستا ہو گیا
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.07 سے کم ہوکر 154.85 روپے پرفروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 155.80 روپے رہی جو کہ گزشتہ روز 155.30 روپے تھیاسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.10 میں فروخت ہوا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.

  • ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 155.80 روپے رہی جو کہ گزشتہ روز 155.30 روپے تھی۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.10 میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل کے وزیر بیژن زنگنہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایران کے مفاد میں ہے۔

    عراق میں امریکی اور اتحادی افواج کے زیر استعمال دو فضائی اڈوں پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حملوں کے فوری بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4.5 % سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک تیل کی پیداواری تنصیبات حملوں سے متاثر نہیں ہوتیں اس وقت تک منڈی میں تناؤ ایک جانب رہ سکتا ہے۔ ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹویٹس فی الوقت کچھ عرصے کے سکون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    ادھر عراق میں امریکی افواج پر ایرانی میزائل حملے کے بعد بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے یورپی اسٹاک مارکیٹ میں اُن کمپنیوں کے حصص کو فروخت کرنا شروع کر دیا جو مشرق وسطی میں عسکری جارحیت کی روشنی میں خطرات کا سامنا کر سکتی ہیں۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح‌رہے کہ بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    باغی ٹی وی، ڈالرذخیرہ کرنے والے ہو جائیں ہشیار ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ڈالر خریدنے والوں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018 ,2017 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں 24 ہزار افراد نےڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جن میں 9 ہزار880 کا تعلق لاہورسے ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں جن کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ

  • ڈالرکی قیمت میں اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے سے بڑھ کر 155.13 روپے کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد ڈالر 154.95 سے بڑھ کر155.02 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.

  • امریکہ ، ایران کشیدگی  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی :امریکہ اورایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1596.30 ڈالر ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے سے 63.34 ڈالر فی بیرل ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے ہوا تھا۔
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 4 سینٹس کے اضافے کے بعد قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔
    و اضح‌رہے کہ اس سے پہلے مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ’کریش‘ ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1027 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ انویسٹرز کے 170 ارب روپے ڈوب گئے۔

  • ایران امریکا کشیدگی کا پاکستان سٹاک مارکیٹ پربرا اثر پڑ گیا

    ایران امریکا کشیدگی کا پاکستان سٹاک مارکیٹ پربرا اثر پڑ گیا

    ایران امریکا کشیدگی کا پاکستان سٹاک مارکیٹ پراثر پڑ گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ’کریش‘ ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1027 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ انویسٹرز کے 170 ارب روپے ڈوب گئے۔
    تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی، 1027 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث حصص مارکیٹ کی 11 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 42300، 42200، 42100، 42000، 41900، 41800، 41700، 41600، 41500، 41400، 41300 کی حدیں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز مارکیٹ میں چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 157.46 پوائنٹس کی مندی کے بعد 42323.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی سے 42,323.30 پر رہا۔

    جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 480 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوان 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔نماز جمعہ کے وقفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروباری حضرات کافی محتاط دکھائی دیے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان مارکیٹ میں مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    ایرانی جنرل پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے اعلان کے فوری بعد بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں براہ راست 4% کا اضافہ ہو گیا۔

    دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل سلیمانی جمعے کو علی الصبح بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک میزائل حملے میں مارا گیا۔اس دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 68.25 ڈالر اور یو ایس کروڈ کی قیمت 62.93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    ایوانڈا برکرویج ہاؤس کے تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا ہے کہ "مشرق وسطی کی صورت حال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا اور عراق میں ایران نواز جماعتوں کے درمیان کشیدگی اور تناؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے”۔آر بی سی مارکیٹس میں گلوبل کموڈیٹی اسٹریٹجی کی سربراہ حلیمہ کروفٹ کا کہنا ہے کہ "اس بات کا مستقل خطرہ ہے کہ عراق ،،، امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا اکھاڑہ بن جائے گا.

    مریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ عراق تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک میں پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے۔ وہ یومیہ تقریبا 34 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کر رہا ہے۔ اس میں زیادہ تر جنوب میں بصرہ کی بندرگاہ سے ہوتا ہے۔
    خیال رہے کہ امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں عراق کے اندر ایرانی جنرل اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ افراد کو ہلاک کردیا ہے. جس کے بعد ایران نے اس کا بدلہ لینےکا عزم صمیم ظا ہر کیا ہے .

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ ہوا معملولی  سا کمزور

    ڈالر کے مقابلے روپیہ ہوا معملولی سا کمزور

    ڈالر کے مقابلے روپیہ ہوا معملولی سا کمزور

    باغی ٹی وی :جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے گزشتہ دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، صبح کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم بعد ازاں ڈالر کی طلب کے باعث اس کی قدر بڑھ گئی۔

    جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی۔
    31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا۔
    واضح رہےگزشتہ سال کے آخری چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے