آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی، اوگرا کی جانب سے کی جانے والی نئی سفارشات کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 2.55 روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ 3.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.41 روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی شامل ہے ،
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.19 روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،سفارشات کی منطوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.24 روپے سے 110.24 پر آ جائے گی جبکہ ا ڈیزل کی قیمتیں 127.14 سے 123.91 تک آ جائین گی، اگر وزیراعظم آفس سے قیمتوں کی منظوری ہو گئی تو نئی قیمتوں کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا،
Category: کاروبار

اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

نیپرا نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ٹیرف کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ بڑھا دی، نیپرا ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پاور سپلائی کمپنیوں کا لائن لاسسز اور دوسرے خسارے کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے،
نیپرا نے پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے اس سال دو آرڈرز جاری کیے ، پہلا آرڈر یکم جنوری 2019 کو جاری کیا گیا جس میں بجلی کی فی یونٹ پرائس میں 0.3324 روپے اضافہ کیا گیا جس سے نیپرا کو کل 33 ارب روپے وصول ہوئے ، اور دوسرا آرڈر بروز جمعہ جاری کیا گیا جس میں بجلی کی قیمت 52 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی اور اس پرائس ایڈجسٹمنٹ سے 52 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے ،
ورلڈ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشحبری سنا دی
پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگو نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کار کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پہلے 20 ممالک میں اگیا ہے، اور اس کی بڑی وجہ وفاق ، پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات ہیں ،
ورلڈ بینک نے پچھلے سال جو پاکستان متعلق رپورٹ جاری کی تھی اس میں بھی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا تھا لیکن ان کوششوں کو اعلانیہ طور پر سراہا نہیں تھا ، پہلے بیس ممالک میں پاکستان کی رینکنگ 24 اکتوبر کو شائع کی جائے گی ، رینکنگ میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کی تمام ممالک کی لسٹ میں بھی بہتری آئے گی جس میں 190 ملک شامل ہیں اور پاکستان 136 ویں نمبر پر موجود ہے،
پچھلے سال کی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی نو میں صرف تین اصلاحات کو تسلیم کیا تھا ، اور تسلی بحش ثابت نہ ہونے والی اصلاحات میں بجلی کا کنکشن لینے میں آسانی، ٹیکسز کی ادائیگی، تعمیرات کے محفوظ پرمٹ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، اور سرحد کے پار تجارت میں مشکلات شامل تھیں ، لیکن اس سال ورلڈ بینک نے پاکستان کی 10 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا ہے اور اس رپورٹ کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان "ایز آف ڈوئنگ بزنس” کی رینگ میں مزید بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کار مزید دلچسپی کا اظہار کرے گا،
آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے
آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے
آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ کے د ن اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، مارکیٹ 31 ہزار 4 سو پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 256 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 690 کر سطح پر دیکھا گیا ہے۔
بدھ کے روز یہ رجحان منفی تھا اور مارکیٹ بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 829 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 814 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔انڈونیشیا پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا

سعودی عرب نے گیس کی پیداواری صلاحیت پھر سے حاصل کر لی
سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت نے اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت واپس حاصل کر لی ہے۔
اس سلسلےمیں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار 8.8 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزیر کے مطابق الشیبہ اللیلہ کی فیلڈ میں مائع قدرتی گیس کے پلانٹ کے کام شروع کرنے کے نتیجے میں رواں ہفتے کے اختتام تک مقامی طلب کو مکمل طور پر پورا کر لیا جائے گا۔ اس دوران مقامی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو ایتھین کی رسد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔
آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ
سعودی وزیر برائے تونائی نے آرمکو کمپنی کا شکریہ ادا کیا جس نے توانائی کو واپس لانے کے لیے پیدا واری صلاحیت کو واپس لانے میں دن رات محنت کی اور اہم کردار ادا کیا.
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
یہ بات انھوں نےکل ایک نیوز کانفرنس میں کہی ، سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کے مطابق جو صارفین سعودی عرب سے تیل کے خریدار نہیں بھی ہیں وہ بھی متاثر ہوئے .اکتوبر میں سعودیہ کی یومیہ پیداوار اٹھانوے لاکھ بیرل ہوجائے گی۔سعودی شہزادے نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر حملہ کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کی جائے
آرامکو حملوںکے بعد سعودی عرب نے تیل کی مکمل سپلائی بحال کردی

پاکستان بھر کے انڈسٹریل و کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری
اسلام اباد : موجودہ حکومت نے برھتے ہوئے گردشی قرضوں اور آئی ایم ایف کے پیکجز سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور اس میں اصلاحات متعارف کروانے کا بیڑہ اٹھایا ، اس عزم نو کی تکمیل کیلئے ایف بی آر کے چھے ریجنل دفتروں نے بجلی کی تقسیم کرنے والی نو کمپنیوں ساتھ مل کر ایک ڈیٹا اکٹھا کیا کہ پاکستان میں بجلی کے کل انڈسٹریل صارف کتنے ہیں اور کمرشل کی تعداد کتنی ہے ، اور ان میں سے کتنے فائلر اور کتنے نان فائلر ہیں ، حاصل ہونے والے نتائج حیران کن تھے ، پاکستان میں کل نان فائلر انڈسٹریل یونٹس کی تعداد 267،724 تھی جبکہ بجلی کے کمرشل صارفین کی کل تعداد 25 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد ایف بی آر نے ان تمام نان فائلر صارفین کو نوٹسز جاری کیے کہ وہ اپنا انکم ٹیکس ادا کریں بہ صورت دیگر ان کا بجلی و گیس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور وہ دوبارہ انکم ٹیکس جرمانے کیساتھ ادا کرکے ہی بحال ہو گا

سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ
اسلام آباد: آئندہ موسم سرما میں ایک بار پھر گیس کا بحران پیدا ہونے کے خدشات قوی ہوتے جارہے ہیں کیوں کہ بجلی گھروں میں فرنس آئل کا عدم استعمال جاری رکھنے کے منصوبے کی وجہ سے کچھ فیلڈز سے تیل و گیس کی رسد معطل ہوسکتی ہے۔
اگر بجلی گھروں میں استعمال کے لیے فرنس آئل حاصل نہ کیا گیا تو آئل ریفائنریز اپنی پیداوار محدود کرسکتی ہیں، واضح رہے کہ مقامی طور پر پیداشدہ گیس اور درآمدی ایل این جی کے مقابلے میں فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے۔
پچھلی سردیوں میں بھی بجلی گھروں کی جانب سے فرنس آئل خریدنے سے انکار کے بعد آئل ریفائنریز نے پیداوار میں کمی کردی تھی اور اپنے پلانٹ بند کرنے دھمکی بھی دی تھی۔
ریفائنریز کی پیداوار میں کمی کے بعد تیل و گیس کے پیداکنندگان کو کچھ فیلڈز بند کرنی پڑی تھیں جس کے نتیجے میں مقامی طور پر پیداشدہ گیس کی پیداوار بھی محدود ہوگئی تھی اور بحرانی صورت حال نے جنم لیا تھا۔
300 فلائٹ کو بیک وقت ٹیک آف کرنے والے چینی ایئر پورٹ کا افتتاحکر دیا گیا،
300 فلائٹ کو بیک وقت ٹیک آف کرنے والے چینی ایئر پورٹ کا افتتاحکر دیا گیا،
باغی ٹی وی رپورٹ چین میں 11 ارب ڈالر سے تعمیر کیا گیا ہوائی باضابظہ طور پر کھول دیا گیا . بیجنگ ڈیکسنگ انٹ ‘ہوائی اڈہ جو ایک گھنٹہ میں 300 فلائٹ کوٹیک آف کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ، اس کا آج افتتاح ہو گیا چینی صدر نے آج باضابطہ طور پر اس کو افتتاحکیا ہے
عظمیم آرکیٹیکٹ زاہاحدید نے اس ہوائی اڈے کو ڈیزائن کیا ہے ، یہ روایتی چینی فن تعمیر کے اصولوں سے تیار ہوا ہے جو وسطی صحن کے چاروں طرف باہم منسلک ہے.
دریاؤں اور آبی ذخائر میںپانی کی تازہ صورت حال پر ترجمان واپڈا کی بریفنگ
دریاؤں اور آبی ذخائر میںپانی کی تازہ صورت حال پر ترجمان واپڈا کی بریفنگ
باغی ٹی وی رپورٹ :دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان واپڈ ا نے کہا ہے کہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ5ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ53 لاکھ98 ہزار ایکڑ فٹ ہےتربیلا میں پانی کا ذخیرہ 51لاکھ22ہزار ایکڑ فٹ ہے،ترجمان واپڈا.دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 900کیوسک اور اخراج14ہزار 900کیوسک پانی ہے
دریائے چناب میں پانی کی آمد 24 ہزار 600کیوسک اور اخراج 5 ہزار 700 کیوسک.چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 53 ہزار700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ55ہزارکیوسک.منگلا میں پانی کی آمد 14 ہزار200کیوسک اور اخراج28 ہزار 300 کیوسک ریکارڈکیا گیاہے .تربیلا میں پانی کی آمد89 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے
ڈالر کی قیمت 5 پیسے زیادہ ہو گئی
روپیہ ڈالر کے مقابلے میں استحکام کی طرف رواں دواں مگر سستی کے ساتھ، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔یوں جو کل تین پیسے کم ہوا تھا اب اس میں 5 پیسے اضافہ ہے
بدھ کے روز فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.15 روپے سے بڑھ کر 156.20 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے









