Baaghi TV

Category: کاروبار

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں‌ اضافہ ، معیشت کی بہتری کی علامت

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں‌ اضافہ ، معیشت کی بہتری کی علامت

    پاکستان میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ معیشت کےلیے ایک خوش آئند بات ہے .اس سلسلے میں رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    جولائی 2019 میں چار کروڑ 67 لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ چار کروڑ 20 مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فٹ بالز کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر تقریبا دو کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔صرف اس مد میں‌اضافہ ملکی معیشت کے لیے بہتری کی علامت ہے.

    اس سلسلے میں‌ وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز، پروڈکشن اور انویسٹمنٹ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019کے دوران برآمدات میں 14فیصد اضافہ اور درآمدات میں اٹھارہ فیصد کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہیں

  • عالمی مارکیٹ میں‌خام تیل کی قیمتوں میں‌30 سالہ ریکارڈ اضافہ، ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا

    عالمی مارکیٹ میں‌خام تیل کی قیمتوں میں‌30 سالہ ریکارڈ اضافہ، ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا

    سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں‌کے بعد وہی ہوا جس کا دنیا کو خدشہ تھا ، آرمکونے اپنے خام تیل کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا یوں 30سال میں ہونے والا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے.عالمی مارکیٹ میں پیر کے دن سے 15 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے . اس طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برس کے دوران ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ اور کاروبار میں ریکارڈ حجم دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد مملکت کی تیل کی پیداوار کم ہو کر آدھی رہ گئی تھی۔

    امریکی صدر ٹرمپ اس اضافے کو کوئی خاص اضافہ نہیں قرار دے رہے ہیں .

    امریکی صدر نے وایٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے بڑے ذخائر ہیں محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک خاص حصہ چالو کر کے اور دیگر ممالک بھی اشتراک کریں تو ہم سپلائی کے اس خلا کو پر کر سکتے ہں
    حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

  • خود ساختہ کرایہ

    خود ساختہ کرایہ

    قصور
    رائیونڈ قصور کا کرایہ عید سے پہلے ہی ٹرانسپورٹروں نے خود ہی 50 روپیہ فی سواری مقرر کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ نور محل سے 28 کلومیٹر اور نئے لاری اڈے سے 32 کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 40 روپیہ فی سواری مقرر تھا مگر سنگدل ٹرانسپورٹروں نے عید قربان سے قبل ہی فی سواری کرایہ 50 روپیہ مقرر کر لیا جس کی شکایت لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو کی مگر کوئی حل نہیں نکلا اس کے علاوہ کسی بھی ٹویوٹا ہائی ایس،کوسٹر اور بس میں کرایہ نامہ نہیں لگا جس پر کئی سواریاں بحث کرتی ہیں تو کنڈیکٹر ڈرائیور حضرات اس سواری سے جھگڑتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں جس سے مرضی بست کر لو ہم یہی کرایہ لینگے لوگوں نے ڈی سی قصور پرائس مجسٹریٹ اور آڑ ڈی سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصوری آلو

    قصوری آلو

    قصور
    قصوری آلو 80 روپیہ فی کلو

    تفصیلات کے مطابق قصور کا شمار آلو کاشت کرنے والے بڑے بڑے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے سالانہ لاکھوں ٹن آلو پورے ملک کے علاوہ افغانستان بھی بیجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے قصور کی عوام کو آلو 80 روپیہ فی کلو مل رہے ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نئے آلو کی قیمت فی کلو 52 روپیہ جبکہ پرانے کی آلو کی قیمت 19 روپیہ فی کلو مقرر ہے مگر سبزی فروش حضرات پرانا آلو 40 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک آلو بیجھتے وقت اپنے ملک کی ضرورت کو نہیں دیکھا جاتا جس سے ان دنوں آلو کا بحران پر جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے تاجر اور آڑھتی اپنی مرضی کے داموں آلو بیچتے ہیں جو کہ ہمیں مجبورا خریدنے پڑتے ہیں اور پھر ہمیں بھی مجبور ہو کر حکومتی قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ اگر سنجیدہ ہے تو بیرون ملک بیجھے جانے والے آلو کی مقدار مقرر کرے بڑے تاجر نفع کے چکر میں سارا آلو باہر بھیج دیتے ہیں جس سے ملک میں آلو کا بحران پر جاتا ہے

  • شہری ہوشیار، حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا پروگرام بنالیا

    شہری ہوشیار، حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا پروگرام بنالیا

    حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا پروگرام بنا لیا، پاکستانی عوام پر 63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیار کر لی ہے
    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا پروگرام بنا لیا، پاکستانی عوا پر 63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیار کر لی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جنوری سے جون کے بقایا جات دینے کے لیے حکومت کا انوکھا اقدام اداروں کے واجبات اب عوام سے وصول کیے جائیں گے.جبکہ سی پی پی اے نے وصولیوں کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، صارفین سے بقایا جات وصولی سے ٹیرف میں فی یونٹ 70 پیسے اضافہ متوقع جبکہ ایک سال میں وصولی کی صورت میں ٹیرف میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔موجودہ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی کا طوفان پہلے ہی ہے اس اقدام سے اور بھی مہنگائی ہونے کا خدشہ ہے ،

  • مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں ہو گا

    مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا
    ای سی سی اجلاس میں ملک میں گندم کے ذخائر کا جائزہ لیا جائے گایوتھ لون اسکیم کےلیےٹیکنیکل گرانٹس ایجنڈے میں شامل ہوں گے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 2نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائےگا

  • مرکزی انجمن تاجران سرگودہا نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

    مرکزی انجمن تاجران سرگودہا نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا نے چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان مرکزی انجمن تاجران فاونڈر گروپ کی بھرپور حمائیت کا اعلان کرتی ھے ناصر سہگل صدر شیخ نعیم کپور کا سپائیسی میرج ھال میں شہر وضلع بھر کے کی مختلف تنظیموں کے صدور وعہدیران کی موجود گی میں حمائیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق شھر وضلع سرگودھا کی تاجر برادری نے اپنا پلہ چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا یہ تقریب اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور پروقار تقریب سپائیسی میرج ھال میں منعقد ھو ئی اسکی میں شہر کے مختلف بازوں کے صدور وعہدیران نے بھر پور شرکت کی اور فاونڈر گروپ کے گروپ لیڈر عامرعطاء باجوہ راو فضل الرحمن ناصر سہگل شیخ نعیم کپور حاجی عتیق الرحمن میاں عبدالخالق شھباز خان نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ھوئے کہاھے کہ انشاءاللہ 17اور18زستمبر کو فاونڈر گروپ کے امیدوار ایسوسی ایٹ اور ایزیگٹوں باڈی کے ممبران بھاری اکثریت کامیاب ھونگے کیونکہ حقیقی گروپ صرف اور صرف فاونڈر گروپ ھی ھے جو پوری تاجر برادری کے تعاون سے اپنی کامیابی کے جنھڈے گاڑ تاھے اج فاونڈر گروپ کی بدولت پوری دنیاں میں سرگودھا چیمبر اف کامرس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتاھے الحمداللہ چیمبر اف کامرس کی ایک ایک پائی کاحساب موجود ھے چیمبر کا ھر ممبر ایک ایک پائی چیک کرسگتاھے اج تاجر برادری کی ذات کاروباری معاملات کو مسئلہ درپیش اتاھے تو تاجر برادری کے ساتھ ھمہ وقت چیمبر اف کامرس کھڑی ھوتی ھے اور بھرپور شرکت کرتی ھے انہوں نے کہاکہ فاونڈر گروپ میں کالی بھیڑے نکل چکی ھیں فاونڈر گروپ سے اب مفاد پرست لوگوں کا صفایا ھوچکاھے یہی وجہ ھے کہ ھر مرتبہ فاونڈر گروپ برسر اقتدار میں ھوتا ھے آخر میں دعا کرائی گئی

  • عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر بھی ٹیکس

    عورتوں پر ٹیکس بڑھ گیا
    تفصیلات کے مطابق عورتوں کی رنگ صاف کرنے والی کریم جو کہ محض 5 دن پہلے 85 روپیہ کی تھی اور کریم پر ٹیکس 12 روپیہ تھا اب وہی کریم 90 روپیہ کی اور ایک کریم پر ٹیکس 12 روپیہ سے بڑھا کر 13 روپیہ کر دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہنگائی میں اکیلے تاجر ہی نہیں بلکہ گورنمنٹ بھی شامل ہے نیا ٹیکس لگنے کے بعد ہی تاجر حضرات اپنے دام بڑھاتے ہیں
    نیز عورتوں نے کہا ہے کہ صابن سے لے کر گھی تک ہر اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ تنخواہیں اور مزدوری آٹے میں نمک کے برابر بڑھی ہیں جس سے گھر چلانا مشکل ہونے کیساتھ ساتھ گھروں میں میاں بیوی کے جھگڑوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لہذہ گورنمنٹ خدا کا خوف کرے اور قیمتوں میں اضافہ نا کیا جائے

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا

    روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا

    کاروباری ہفتے کے آغاز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 21 پیسے اضافہ ہوا ہے. پیر کےدن انٹر بینک میں ڈالر 156.19 سے بڑھ کر 156.40 روپے پرہو گیا اور اس قیمت پر خریدو فروخت جاری ہے.

    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • آئندہ سال سسٹم میں کتنے  ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیر توانائی کا اہم دعویٰ

    آئندہ سال سسٹم میں کتنے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیر توانائی کا اہم دعویٰ

    آئندہ سال سسٹم میں کتنے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیر توانائی کا اہم دعویٰ

    باغی ٹی وی رپورٹ ،وزیر توانائی عمر ایوب خاں نے کہا ہےکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں جا رہی تھیں
    آئندہ سال سسٹم میں 26 ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کریں گے،2030تک30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی ، ملک میں 60 فیصد بجلی ڈالرز خرچ کر کے پیدا کی جا رہی ہے .2030تک30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی .
    واضح رہے کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے ، ان کے اقدام سے براہ راست ریلیف نظر نہیں‌آ رہا ، غریب عوام کو مہنگائی ، بیروز گاری کا سامناہے . اب تک اسی قسم کی باتیں اور دعوے ہیں. ایسی تبدیلی جس سے عوام کو حقیقی طور پر ریلیف ملے شہری اس ک منتظر ہیں.

    سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے،عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں بھی مہنگا ہونے کا امکان