Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟

    پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟

    اسلام آباد : سافٹ وئیر کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.4 فیصد اضافہ ہو ا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سافٹ وئیر برآمدات کا حجم 1.09 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران یہ حجم 1.06 ارب ڈالر تھا ،
    رپورٹ کیمطابق ملک میں کام کرنے والی 5000 سے زائد آئی ٹی کمپنیاں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ مختلف ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں ، پاکستان میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایپلی کیشنز تیار کرنے والے فری لانسرز کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے ، سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کا ائی سی ٹی کا مجموعی سالانہ ریونیو 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ تین سال کے دوران شعبہ میں 3 فیصد سے زائد شرح نمو کیساتھ ترقی متوقع ہے ،

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟

    وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق دور میں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، 300 یونٹ کے صارفین کو مہنگائی سے ڈھال دی ہوئی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ سابق دورمیں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، ن لیگ حکومت نے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، گردشی قرضہ ن لیگ کے دور حکومت میں ماہانہ 38 ارب روپے بڑھتا تھا جس کوہم 12ارب روپے ماہانہ پرلے آئے ہیں، کیپسٹی چارجزکا ملبہ اب عوام پرگر رہا ہے۔ متبادل توانائی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہوگی، بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے، ایک یونٹ کا ریٹ پچھلے سے کم پر لانا چاہ رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔
    ان کاکہنا تھاکہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کارآرہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے80ارب روپے حاصل ہونگے، 25ارب بجلی پر لگائیں گے اورباقی55ارب آئی پی پیزکو ادائیگیوں میںخرچ ہونگے۔ قیمتوں میں اضافے کی ن لیگ حکومت ذمے دارتھی اورہے، یہ بارودی سرنگیں ن لیگ گاڑکرگئی جس کا خمیازہ اب حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

    قبل ازیں وزیرتوانائی عمرایوب خان سے چین کے سفیر جاؤ جنگ اور فرانس کے سفیر مارک بیریٹی نے ملاقات کی۔ چینی سفیر سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔ چینی سفیرجاؤ جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے، توانائی اور اشیا سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی سے ملاقات میں وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں ہائیڈل پاور میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔

  • اسلام آباد دھرنے میں شرکت ہو گی یا نہیں ،تاجر کب فیصلہ کریں گے

    اسلام آباد دھرنے میں شرکت ہو گی یا نہیں ،تاجر کب فیصلہ کریں گے

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ، شیخ ندیم خاور صدر مرکزی انجمن تاجران نے بتایاکہ اسلام آباد میں شریک ہونے پر مشاورت کی جائے گئی ،
    مشاورتی اجلاس میں شہر بھر کی تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا کل کے اجلاس کی اطلاعات دے دی گئی ہے، مشاورت کے بعد تمام تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ خصوصی مشاورت کی جائے گئی ،9 اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے پر مشاورت ہوگئی ، آل پاکستان تاجر تنظمیوں مسلسل رابط میں ہیں ،

  • پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، اماراتی سفیر

    پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، اماراتی سفیر

    پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر الزابی نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 کے آخر تک پاکستان میں آئل یفائنری پروجیکٹ کے سلسلے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کی کرنے جا رہے ہیں، اور یہ پروجیکٹ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا،

    آئل ریفائنری کا یہ پروجیکٹ ابوظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی اور پاک عرب ائل ریفائنری (پارکو) اور او ایم وی کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے، اماراتی سفیر الزابی نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کو لیکر دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں جاری ہیں اور جو معاملات طے ہونا باقی رہ گئے ہیں ان کو جلد حل کر لیا جائے گا ، اور اس سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا ،

  • ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا.

    ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا.

    ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا.
    ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا. جون کے اختتام تک ترکی کے بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 446.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ترکی کے بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم قومی آمدن کا 61.9% ہو گیا ہے جب کہ ان میں خالص قرضوں کا حجم قومی آمدن کا 37.2% بنتا ہے۔

    رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حکومتی سیکٹر کے خالص بیرونی قرضے 103 ارب ڈالر رہے جن میں ترکی کی وزارت خزانہ کے قرضوں کا حجم تقریبا 14.7 ارب ڈالر ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ برس پاک بحریہ نے ترکی سے 4 ملجم کلاس بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا،ترکی سے ملنے والی جنگی جہازوں سے پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا،یہ جہاز جدید نظام سے لیس ہوں گے ان پر مقامی سطح پر تیار ہونے والا میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

    پاک ترک دوستی، ترکی نے پاکستان کے دفاع کے لئے ایسا قدم اٹھایا کہ مودی سرکار پریشان ہو گئی

    ترکی ،پاک بحریہ کے جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب

  • بھارت سے تجارت کیسے ہوگی وزارت تجارت نے خط لکھ دیا

    بھارت سے تجارت کیسے ہوگی وزارت تجارت نے خط لکھ دیا

    وزارت تجارت کابھارت سےدوطرفہ تجارت پرپابندی سے متعلق چیئرمین ایف بی آرکوخط
    باغی ٹی وی رپورٹ : وزارت تجارت نے بھارت کے ساتھ پابندی لگارکھی ہے بھارت کےساتھ دوطرفہ تجارت پر9اگست سےپابندی لگائی گئی ہے،بھارت سےتجارتی پابندی کااطلاق ذاتی اورکاروباری دستاویزات بھجوانےپرنہیں ہوتا.حکومتی وزارتوں،سفارتی مشنز،بینک کےدستاویزات بھارت بھجوانےپربھی پابندی نہیں،بھارت سےدوطرفہ تجارت پرپابندی کااطلاق تہنیتی کارڈبھجوانےپربھی نہیں ہے..
    واضح رہے کہ مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں صوبہ سندھ اورپختوانخواکوگندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، خیبرپختوانخواکوڈیڑھ لاکھ ٹن، سندھ کوایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، خیبرپختونخواہ نے2لاکھ ٹن،سندھ نے4لاکھ ٹن کامطالبہ کیاتھا، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کوگندم پاسکوکےذریعےفراہم کی جائےگی

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، صنعتی و تجارتی اداروں سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    حکومت کا ایک اور یو ٹرن ، بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی

  • آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
    جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 752 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 16 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

  • سونا مسلسل سستا جان کر  قارئین خوش ہو جائیں.

    سونا مسلسل سستا جان کر قارئین خوش ہو جائیں.

    سونا مسلسل سستا جان کر قارئین خوش ہو جائیں.

    تفصیلات کے مطابق :مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل دوسرے روز کم ہوگئے، آج فی تولہ سونا 1100 روپے اور فی اونس 19 ڈالر سستا ہوگیا۔

    گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں مقامی سطح پر 500 روپے فی تولہ اور عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر فی اونس کمی ہوگئی تھی۔

    کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے کمی سے 85 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہوکر 73 ہزار 645 روپے کا ہوگیا۔

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال پر رپورٹ آگئ

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال پر رپورٹ آگئ

    واپڈا کے ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال واضح کر دی.

    واپڈا کے ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 19 ہزار ،اخراج19 ہزارکیوسک ہے.تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ41 ہزار ایکڑ فٹ ہے.منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 50 لاکھ 81ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا،منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1کروڑ1 لاکھ 98 ہزارایکڑ فٹ ہے

  • پہلی سہ ماہی میں 90 فیصد ٹیکس ٹارگٹ وصول کرلیا جائے گا ، شبر زیدی

    پہلی سہ ماہی میں 90 فیصد ٹیکس ٹارگٹ وصول کرلیا جائے گا ، شبر زیدی

    چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہماری درامدات کا دباؤ لگ بھگ تین ارب ڈالر کا ہے، اگر یہ درآمدات کا دباؤ نکل جائے تو ہم ٹیکس اہداف کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور وصول کردہ ٹیکس ہمارے ٹارگٹ کا 90 فیصد ہے ، اسلام اباد مین تقریب میں شرکت کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹیکس اہداف میں 111 ارب کی کمی ہو گی، 963 ارب تک تیکس اکٹھا کر لیا جائے گا،
    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ منی بجٹ لانے کا کوئی چانس نہیں ہیں، ٹیکس ریفنڈ ادا کر دئیے ہیں اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں، تاجروں کیساتھ ہر سطح پر مزاکرات کیلئے تیار ہیں،