قصور
ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 8-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے
Category: کاروبار
-

مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر
-

ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی
باغی ٹی وی : ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے استعمال ہوگی.ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم دے گا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کےلیےاضافی فنڈنگ کی منظوری دے گئی ہے
پاکستان کوایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان
-

پاکستان کی دھاتی مصنوعات کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ
رواں مالی سال (2019۔20) کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک سے دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی برآمدات میں 35.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران دھاتوں کی برآمدات اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 115.044 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 84.827 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جس میں 35.62 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن اشیا نے مثبت نمو میں حصہ لیا ہے اس میں تانبا اور اس کے مصنوعات شامل تھیں ، اس دوران اس کی برآمدات گذشتہ سال 28.295 ملین ڈالر سے بڑھ کر 77.044 ملین ڈالر ہوگئیں ، جس میں 172.28 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ایلومینیم اور اس کے سامان کی برآمدات 52.24 فیصد اضافے سے 5.742 ملین $ سے 8.742 ملین ڈالر ہوگئی جبکہ ٹولز ، اوزار ، کٹلری ، چمچ اور کانٹے کی برآمدات بھی 10.86 فیصد اضافے کے ساتھ 12.080 ملین ڈالر سے 13.393 ملین ڈالر ہوگئی۔ دوسری مختلف دھاتی مصنوعات کی برآمدات بھی 8.57 فیصد اضافے سے 0.373 ملین ڈالر سے 0.405 ملین ڈالر ہوگئی۔
-

مقامی صنعت کار کو آن لائن شاپنگ اسٹورز کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک پذیرائی کیلئے آن لائن شاپنگ سٹورز کو مقامی تجارتی مراکز کیساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نومنتحب صدر صبور ملک نے کہا کہ مارکیٹنگ کے جدید طریقوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، راولپنڈی چیمبر مقامی دستکاریوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرے گا اور متعلقہ صنعت کار کی شراکت سے دستکاروں کے کام کی مارکیٹنگ سے روزگار و کاروبار کے مواقع فراہم کرے گا ، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کیلئے آن لائن شاپنگ سٹورز کو مقامی مراکز کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے ،
-

پولی تھین بیگ پر پابندی کے باعث کاغذی تھیلوں کی مانگ میں اضافہ
کراچی: سندھ و وفاقی حکومت کی جانب سے ماحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں ماحول میں جلد تحلیل ہونے والے شاپنگ بیگز کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجےمیں پلاسٹک کو گھلانے والے کیمیکل کی قیمت میں بھی 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے موحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد شہر میں پلاسٹک کو تحلیل کرنے والے کیمکل کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، پلاسٹک کو گھولنے کی صلاحیت رکھنے والے کیمیکل اوکسو بایئو ڈی گریڈ کی قیمت میں 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے ، اوکسو بائیو ڈی گریڈ شاپنگ بیگز کی تیاری کے وقت صرف ایک فیصد ملایا جاتا ہے اور اسے سویڈن اور ویتنام سے درآمد کیا جاتا ہے، ٹرانسپیرنٹ اوکسو بائیو ڈی گریڈ کا 20 کلو کا تھیلا 9860 روپے مہنگا ہو کر 23860 روپے کا ہو گیا ،
-

سٹاک مارکیٹ کی بڑی چھلانگ
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ، اس ہفتے کے آغاز سے لیکر احتتام تک سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ، ہفتے کے روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 952 جبکہ اتوار کے روز 281 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ اس ہفتے کی کاروباری سرگرمیوں کا احتتام مثبت انداز میں ہوا ، ماہرین معشیت کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں حالیہ بہتری کی بڑی وجہ حکومت کے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات کا طے پا جانا ، تاجروں کی آرمی چیف سے ملاقات اور بیرونی سرمایہ کار کے اعتماد کا بحال ہونا شامل ہیں ، تاہم سرمایہ کار پاکستان میں افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پریشان بھی ہیں جس کو مد نظر رکھ کر وہ محتاط انداز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ،
-

بیرون ملک پاکستانیوں کی کتنی رقم پڑی ہے اہم خبر آگئی
بیرون ملک پاکستانیوں کی کتنی رقم پڑی ہے اہم خبر آگئی،
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی 11ارب ڈالررقم ڈیکلیئر ہوئی ہے،ملکی استحکام کوکسی صورت بھی قربان نہیں کریں گے،
ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ سے متعلق خطرے کی کوئی بات نہیں،سفارتی طور پر بھارتی عزائم دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت کردار ہے،دیگر ممالک سے بھی تفصیلات آنے پر رقم میں اضافہ ہوگا.بیرون ملک پاکستانیوں کے11ارب ڈالرڈیکلیئر ہوئےہیں،
اقامہ کی تفصیلات کےلیےاو ای سی ڈی کو خط لکھنے لگے ہیں ہمیں صرف 28ممالک کا ڈیٹا ملا ہے،اقامہ کی تفصیلات بھی نہیں ملیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی 11ارب ڈالررقم ڈیکلیئر ہوئی ہے،ایف اے ٹی ایف کا لمبا چوڑا پلان ہے، اچھے کی امید رکھنی چاہئے،حماد اظہر
-

موجود حکومت نے کتنے اخراجات کم کیے، اہم خبر
موجود حکومت نے کتنے اخراجات کم کیے، اہم خبر
وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ہم نے45ارب روپے کے اخراجات کو کم کیا ہے. اسپتال کے ایک بیڈ پر حکومت کا 45لاکھ روپے سالانہ خرچ ہے.کیا ڈاکٹروں کو وقت کا پابند بنانا برا کام ہے.ڈاکٹر سرکاری اسپتال آنے کے بجائے اپنے کلینکس پر بیٹھنا پسندکرتے ہیں.ہم نے45ارب روپے کے اخراجات کو کم کیا ہے.اخراجات کم کرنےمیں وزیراعظم اوران کی ٹیم نےسب سےپہلےقدم اٹھایا،ہم اپنے گھروں کے گرد بلٹ پروف دیواریں نہیں بنوارہے.ہمیں عوام کے دکھوں اور مسائل کا علم ہے.ماضی میں فون کالز پر سفارشیں اور کام کرائے جاتے تھے،ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال
ڈینگی کو لاہور کے 78 لاکھ گھروں میں تلاش کیا ، مگر ظالم پھر بھی قابو نہ آیا ، میاں اسلم اقبال
-

حماد اظہر نے معیشت بارے وہ بات کہہ دی کے عام آدمی سن کر ہنس پڑے
وزیر برئے ریوینیو حماد اظہر کہا ہےکہ سخت فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا،
باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برئے ریوینیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سخت فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا،سابق حکومت نےسیاست بچانےکےلیےمعیشت تباہ کردی..تاجر برادری کی آرمی چیف سے بہترین ملاقات رہی.تاجر برادری کو معیشت کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا.
گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا،استحکام کوکسی صورت بھی قربان نہیں کریں گے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں.مدرسوں کےبچوں کوسیاسی ہتھکنڈوں کےلیےاستعمال نہیں کرناچاہیے،فضل الرحمان کے ساتھ کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہیں،مذہبی طبقہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے،کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت جمود کا شکار تھی، الحاج ممتاز اختر کاہلوں
-

تاجروں نے فیصلہ کر لیا ،اسلام آباد جائیں گے
سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی )مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کا اھم اجلاس زیرصدارت صدر شیخ ندیم خاور منعقد ہوا ، جس میں آل پاکستان تاجر تنظموں کی جانب سے کل اسلام آباد میں “ تاجر بچاو کنونشن “ میں شرکت کرنے اور مرکزی تنظم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چویدری کی جانب سے دعوت مشاورت کی گئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے عہدیدارن کل پیر 7 اکتوبر کو “ تاجر بچاو کنونشن “ میں بھر پور شرکت کریں گئی ،اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور ، چیرمین خواجہ احمد حینف ، جنرل سیکرٹری محمد سلیمان مغل ، سرپرست اعلی طارق سعید ساہنی ، سرپرست مختار مرزا ،چیرمین الیکٹریکل ایسویسی ایشن خواجہ حافظ طارق ، میاں ماجد حیات ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، خواجہ یاسر قیوم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، شیخ فیصل ڈپٹی گروپ لیڈر ، شیخ بلال ظفر سینئر نائب صدر ، امجد محمود بھٹی سینئر نائب صدر ، میاں عبد الروف ، رانا ریاض ، شیخ ایوب الہی نائب صدر ، محمد لیق ، خالد بٹ ، اشرف ڈوگر نائب صدر ، شیخ منور عزیز نائب صدر ، ریاض منیر نائب صدر ،ملک علاوہ الدین سئینر وائس چیرمین ، فنانس سیکرٹری کامران سرور اور خالد بٹ کے علاوہ دیگر تاجروں نے بھرپور شرکت ،اجلاس میں مرکزی قیادت کی طر فسے احتجاجی پروگرام کی کال کے حوالے سے غوروخوص کیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ کل 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاجی پروگرا م میں ضلع سرگودھا سے تاجربرادری کے قافلے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔اجلاس میں مقررین نے کہاکہ ٹیکسوں کی بھرمار اورتاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔شناختی کارڈ کی شرط اور دیگر ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروباری حلقوں اور تاجروں کو سخت مایوس کیاہے اورمسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت تاجربرادری کو درپیش مسا ئل،خدشات وتحفظات دور کرنے میں ناکام ہے۔ 7 اکتوبر کو اسلام ا ٓباد آبپارہ مارکیٹ میں ملک گیر تاجر کنونشن میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں بھرپور شرکت کویقینی بنانے کیلے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی اورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔