Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کا بلندی کا سفر جاری، روپے کی دوڑ پیچھے کی طرف

    ڈالر کا بلندی کا سفر جاری، روپے کی دوڑ پیچھے کی طرف

    ڈالر کا بلندی کا سفر جاری، روپے کی دوڑ پیچھے کی طرف جاری ہے. انٹر بینک میں ڈالر 158.66 سے بڑھ کر 158.70 روپے پر آ گیا ہے۔

    دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو انٹر بینک میں یو کے پاؤنڈ 193.25 روپے، سعودی ریال 42.45 روپے ، یورو 176.36 روپے اور آسٹریلین ڈالر 107.82 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپےکا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    آج جب مارکیٹ 100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 86 سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد 28 ہزار 670 کی سطح تک پر پہنچی پھر سنبھل گئی ۔

    اس وقت 100 انڈیکس 13.91 پوائنٹس اضافے کے بعد 28 ہزار 778 کی سطح پر موجود ہے۔

  • سرمایہ کاری میں شاندار اضافہ ہوگیا

    سرمایہ کاری میں شاندار اضافہ ہوگیا

    اسلام آباد (اے پی پی) قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کےلئے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری پر منافع کی شرح12.47 فیصد سے 12.90 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر12 فیصد سے 12.96 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح8.5 فیصد10.25 فیصد تک بڑھائی گئی ہے.

    اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، پنشنرز بینی فٹ اکاﺅنٹ، شارٹ، لانگ اورمیڈیم ٹرم سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر بانڈز پربھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  • پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی

    پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی

    پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

    رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منطوری دی تھی

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے خوش کن خبر آگئی

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے خوش کن خبر آگئی

    اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ زرمبادلہ کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 815 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 703 روپے ہو گئی ہے۔

    صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 1514 ڈالر ہو گئی ہے جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی پڑے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی نہ آنے کے باعث بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے سونےکی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 87 ہزار 350 روپے ہو گئی تھی۔

  • ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا

    ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 158.44 سے بڑھ کر 158.85 روپے کا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے رپورٹ کے مطابق دیگر کرنسیوں کی ریٹ کی بات کریں تو فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 107.69، یورو 176.12 روپے ، سعودی ریال 42.24 روپے ، یوکے پاؤنڈ 191.77 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے کے بعد 159.50 روپے ہو گئی تھی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.50 روپے میں خریدا اور 159.50 روپے میں بیچا گیا۔

    ہفتہ کے اختتام پر انٹر بینک میں بھی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 25 پیسے پر بڑھ کر 158 روپے 44 پیسے پر پہنچ گیا۔

  • عمران خان جیت گیا، معیشت کے حوالے سے اچانک ایسی خبر آگئی کہ ہر طرف جشن شروع ہوگیا

    عمران خان جیت گیا، معیشت کے حوالے سے اچانک ایسی خبر آگئی کہ ہر طرف جشن شروع ہوگیا

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےچیئرمین شبر زیدی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مزید 7 لاکھ 50 ہزار افراد ٹیکس سسٹم میں شامل ہوگئے ہیں، ان کی شمولیت سے سال 2018 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی. اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے مزید 7 لاکھ 50 ہزار افراد ٹیکس سسٹم میں شامل کردیئے ہیں. دوسری جانب گیس کمپنیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ پر غیر موجود صارفین کو کنکشن نہ دینے کی ہدایت کردی گئی ہے.

  • عید پر مہندی،چوڑیوں کے علاوہ جانوروں کو بھی سجایا جانے لگا

    عید پر مہندی،چوڑیوں کے علاوہ جانوروں کو بھی سجایا جانے لگا

    عید کی خریداری، چوڑیوں، مہندی کے سٹالوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو سجانے والے سامان کے سٹالوں پر بھی لوگوں کا رش لگ گیا
    سرگودھا۔09اگست(خبر رساں ایجنسی)عید کی خریداری کے ساتھ ہی چوڑیوں اور مہندی کے سٹالوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو سجانے والے سامان کے سٹالوں پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جہاں پر لوگ اپنے لیے چوڑیوں،مہندی اور دیگر اشیاء خرید رہے ہیں وہاں پر اپنے جانوروں کوخوبصورت بنانے کے لیے جھانجریں، ہار، خوبصورت مالا اور اسی طرح کیدیگر اشیاء خرید کر اپنے جانوروں کو سجا رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے اپنے جانوروں کے جسم پر عید مبارک، میرا پیارا دوست اور اسی طرح کے مختلف فقرے لکھنا شروع کردیئے ہیں اور عید کی تیاریاں گزرتے وقت کیساتھ ساتھ عروج پر پہنچتی جارہی ہیں۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار، آج آخری دن

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار، آج آخری دن

    انکم ٹیکس گوشوارے ززجمع کرانے کے لیے دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے جس کے بعد انہیں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دو اگست کے بعد نو اگست تک توسیع کا مقصد تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اُٹھا سکیں اور گوشوارے جمع کرا دیں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018 کے گوشوارے 9 اگست تک جمع کرائےجاسکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے پہلے 2 اگست تک مہلت دی گئی تھی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے اس میں 9 اگست تک توسیع کی گئی۔ توسیع کا مقصد انفرادی اور کاروباری افراد اور کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔

    ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 17 لاکھ تھی۔ اس سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔