Baaghi TV

Category: کاروبار

  • عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    عرب امارات کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے جارہا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔

  • معیشت کو مستحکم کرنے اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلیےپاکستان کو امداد دی: آئی ایم ایف

    معیشت کو مستحکم کرنے اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلیےپاکستان کو امداد دی: آئی ایم ایف

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالی امداد کا مقصد وہاں کی معیشت کو مستحکم کرنا اور اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی ڈیوڈ لپٹن نے واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی۔ڈیوڈ لپٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستان کے ریفارم پروگرام پر بات ہوئی کیونکہ آئی ایم ایف ریفارم پروگرام میں پاکستان کی معاونت کر رہا ہے۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ریفارم پروگرام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا اور اداروں کو مضبوط بنانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو پائیدار اور متوازن ترقی دےگا۔

    قائم مقام ایم ڈی نے کہا کہ آئی ایم ایف دیگر عالمی شراکت داروں سے مل کر حکومت پاکستان کےساتھ کام کر رہا ہے جس کا مقصد اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد سمیت معاشی استحکام اور اداروں کی مضبوطی ہے۔

    آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں حالیہ معاشی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف نے حال ہی میں 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کو اگلے تین سال کیلئے اقتصادی اصلاحات کرنا ہوگی۔

  • مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

    کوالالمپں کمیور۔ 20جولائی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب کا کم ہونا ہے۔

    برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.6 فیصد کم ہوکر 1972 رنگٹ (479.57 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔

  • پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد:حکومت پاکستان کا فرانس کیساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 50.2 میلن یورو کا معاہدہ طے پا گیا ، اس منصوبے کے تحت درگئی اور چترال کے ہائڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کی قوت پیداوار کو بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا ،
    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد سے فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے ملاقات کی اور چترال اور مالا کنڈ کے ہائڈرو پاورپروجیکٹس کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پردستحط کیے گئے،
    یادرہے کہ درگئی اور چترال کے پاور پلانٹس گرین انرجی کا بہترین سورس ہیں اور ان سے علاقہ مکینوں کو سستی بجلی مہیا کی جا رہی ہے اور اگران پراجیکٹس کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگیا تو نہ صرف قوت پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے میں ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے

  • میانوالی ایکسپریس افتتاح، پنڈی بوائے نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے

    میانوالی ایکسپریس افتتاح، پنڈی بوائے نے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے

    سرگودہا،میانوالی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد صاحب کامیانوالی ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب مخالفین کے چھکے چھڑا دیے۔پنڈی بوائے

  • صوبائی حکومت نے قیمت پنجاب ایپ پلے سٹور پر متعارف کروا دی

    صوبائی حکومت نے قیمت پنجاب ایپ پلے سٹور پر متعارف کروا دی

    صوبائی حکومت نے مہنگائی کے جن پر قابو پانے کیلیے ایپ متعارف کروا دی عوام الناس سے درخواست ہے کہ پلے سٹور سے Qeemat Punjab یہ App ڈاؤن لوڈ کریں اور جب مارکیٹ میں سامان لینے جائیں تو حکومت کو گالیاں دینے سے بہتر ہے کہ حکومت کے جاری کیے ہوئے ریٹ دوکاندار کے ریٹ سے میچ کریں اگر ریٹ میچ ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں میچ تو سامان لینے کے بعد دوکاندار سے بل لیں اور بل کی تصویر اور دوکان کی ایک تصویر جس جگہ پر دوکان کا نام لکھا ہو اس App پر شکایت درج کریں اسکے بعد حکومت جانے اور دوکاندار جانے آپکے اس چھوٹے سے کام سے بہت سے لوگوں کا فائدہ ہو گا۔ حود ساختہ مہنگائی سے جان چھڑائیں

  • عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی

    عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید براں انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے کمیٹی کا ممبر بنایا انشاءاللہ عوام کی خدمت کروں گا اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے مرتب کی گئی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بناؤں گااس سلسلے میں خصوصی میٹنگ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کے ساتھ ہو چکی ہے جس میں پرائس لسٹ جاری کر دی گئی ہےمن مرضی کے ریٹس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی عوام کو چاہیے کہ جاری کردہ حکومتی ریٹس لسٹ کے مطابق اشیاء خریدیں تاکہ اس خودساختہ مہنگائی کے جن پر قابو پایا جاسکےروزانہ کی بنیاد پر ہول سیلر اور پرچون دکانداروں کو چیک کیا جائے گا اگر وہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی ہو گی نئے پاکستان میں حکومتی نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیں عوام کے تعاون سے ہی نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچے گا
    ہمیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ملک کو بحران سے جلد نکال لیں گے

  • ڈالرکی اونچی اڑان اور نئے ٹیکسوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ڈالرکی اونچی اڑان اور نئے ٹیکسوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    ڈالر کے مہنگے ہونے اور نئے ٹیکسوں کی وجہ سے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ڈالر کی اونچی اڑان نے بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے شہریوں سمیت دکاندار بھی نالاں ہیں۔ کہتے ہیں کہ حکومت کے ٹیکسز سے ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

    حالیہ مہنگائی کے طوفان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز کے نرخوں میں جہاں ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔

    گاڑیوں کے علاوہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں میں یو پی ایس میں بھی بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔ بیٹریوں پر نئے ٹیکسز لگنے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔

    بیٹریوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں 5 سے 12 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اس کاروبار سے منسلک افراد نا خوش دکھائی دیتے ہیں

  • چین کا امریکا کے بجائے روس کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

    چین کا امریکا کے بجائے روس کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

    چین کے تجارت کے وزیر نےدعویٰ کی ہے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں روس کے ساتھ معاشی روابط بڑھا رہے.ہیں..

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،چین کے تجارت کے وزیر نےدعویٰ کی ہے کہ وہ امریکا کے مقابلے میں روس کے ساتھ معاشی روابط بڑھا رہاہے..روسی وزیر تجارت نے بھی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سویا بین اور دیگر زرعی اشیاء کو چین کے ساتھ باہم تجارے میں دلچسپی رکھتے ہیں..

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ولادی میر پوٹن بھی چین کے ساتھ اپنی تجارت اور اپنے تعلقات بڑھانے کا اظہار کر چکے ہیں.

  • پیپسی نے بڑی کمپنی خریدنے کا اعلان کر دیا

    پیپسی نے بڑی کمپنی خریدنے کا اعلان کر دیا

    جوہانسبرگ: پیپسی نے ساؤتھ افریقہ کی بڑی فوڈ کمپنی پائنرز کو خریدنے کیلئے 1.7 ارب ڈالر کی آفر کردی، پیپسی کا اس کمپنی کو خریدنے کا مقصد افریقن ممالک میں اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے،
    تفصیلات کے مظابق پیپسی کے چیف ایگزیکٹو رومن لاگورٹا نے جمعرات کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقن ممالک میں پائنرز کمپنی ایک برانڈ کی حیثیت رکھتی ہے اور پیپسی اس برانڈ کے شئیرز خرید کر اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے ، یادرہے کہ پائنرز کم و بیش 80 ممالک میں مشروبات اور فاسٹ فوڈ پراڈکٹس برآمد کرتا ہے