Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر آج  پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا

    ایک دن ڈالر کی قدر میں‌ کمی کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ‌ میں ڈالر کی 13 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا اور 159 روپے 95 پیسے پر فروخت ہوا۔

    گذشتہ روز امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ حاوی رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپیہ ملکی معیشیت مستحکم بنیادوں پر استوار ہونے تک اتار چڑھاو کی کیفیت کا شکار رہنے کا امکان ہے۔

  • گندم برآمد کرنے پر پابندی

    گندم برآمد کرنے پر پابندی

    اقتصادی تعاون کمیٹی نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی اور روٹی سمیت آٹے سے بننے والی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
    وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی، علاوہ ازیں رواں برس حاصل شدہ مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہی

    وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
    اجلاس میں شماریات کے لیے قیمتوں کے تعین میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ غیر نقصان دہ ایلومینیئم ویسٹ اور اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ۔

  • پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان

    پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان

    اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی اندرون ملک ریلوے اسٹیشنوں کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل بڑھانے میں ناکامی کے باعث ریلوے کی 1500 بوگیاں بے کار کھڑی ہیں، پی ایس او کی جانب سے ڈیزل کی سپلائی نہ بڑھنے کے باعث ڈپئوں پر اپ لوڈنگ کی محدود سہولتیں ہیں
    سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کراچی (کیماڑی) سے ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 20000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل ٹرانسپورٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،جہاں ان لوڈنگ کی سہولتیں پاکستان ریلویز مہیا کرتی ہے تاہم وزارت ریلوے نے پورٹ قاسم سے ڈیزل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریلوے ے زریعے ڈیزل کی سپلائی سڑک اور پائپ لائن کے مقابلے میں سستی ہے

  • بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا

    بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا

    15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا،حکام ایف بی آر

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا ہے کہ 15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا ہے.لوگ ٹیکس کے ڈر سے موبائل رجسٹرڈ نہیں کرارہے.مارکیٹ میں 88 لاکھ فونز ابھی بھی پی ٹی اے کے سسٹم میں نہیں ہیں. اگر رجسٹریشن کا عمل درست ہو جائے تو ریوینیو میں کافی اضافہ ہو جائے گا.

  • یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت

    یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق معاشی ٹیم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں‌ سرمایہ کرنے کی ترغیبات دینا شروع کردیں. اسی سلسلے میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے یورپین تاجروں سے کہا کہ یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیرژاں فرنسواں نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے یورپی یونین کے سفیر کو کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے ،یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری طرف ژاں فرانسواں کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برآمدی مصنوعات کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے ،ویلیو ایڈیشن سے پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو 159 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    کئی دنوں کے بعدآج مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی ہوئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 323 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے تک ملکی معاشی صورتحال دگرگوں رہنے کا خدشہ ہے، پاکستانی روپے میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کو معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تجارتی قونصل امریکا کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں
    کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی و امریکی تاجروں کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمود خان کر رہے تھے،

    سرمایہ کاروں کے وفد میں ایبٹ،سٹی بینک، ایگزون موبل، فیس بک، جنرل الیکٹرک، نیٹسول، پیپسیکو، اوبرکے نمائندے شامل تھے
    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں منافہ بخش کاروبار کرنے کو منفی کام سمجھا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت اس نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے

  • امریکی قونصلیٹ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

    امریکی قونصلیٹ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

    کراچی: امریکی قونصلیٹ کے اقتصادی یونٹ کے سربراہ چاڈ مائنز نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہےکیونکہ کے پاکستان امریکہ کواشیا برآمد کرنے والا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے
    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کیلئے پاکستان کی درآمدات کی ویلیو ایدیشن اور پیکیجنگ پر توجہ دی جائے تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے

  • ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی

    ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی

    لاہور(باغی ٹی وی) ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے،اعداد شمار کے مطابقایف ڈی آئی گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3ارب 74 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکے مقابلے میں ایک ارب 73 کروڑ70 لاکھ ڈالر رہی،یہ اعداد شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت بڑی مالی اور مالیاتی ضروریات ، کمزور اور غیر متوازن رترقی جیسے سخت چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے
    سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کےباعث سب سے بڑے چین سے سرمایہ کاری کم ہوکر 54 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، دوسری طرف واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات خراب ہونے کے باعث 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد بھی واپس گئی.اور اسی طرح برطانیہ سے بھی سرمایہ کاری میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی

  • اچھی خبر آگئی گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

    اچھی خبر آگئی گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں سستی کردیں،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں سستی کردیں، نئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی 26 روپے جبکہ کوکنگ آئل 21 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق آج سے یوٹیلٹی سٹورز کے صارفین پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ میڈیا کا ایک خاص طبقہ مسلسل یہ شور مچا رہا ہے کہ ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے . اسی سلسلے میں تاجروں اور کاروباری حضرات کی آئے روز ہڑتالیں جاری ہیں.جب کہ اس صورت حال میں گھی کی قیمتوں میں یہ کمی مہنگائی سے ماری عوام کے لیے ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہو گا