سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی صالح حیات کلیار نے کہا ہے کہ بر وقت ٹیکس کی ادئیگی ہم سب کا اولین فرض ہے۔تمام سرکاری اداروں کے افسران اور ملازمین آمدن کے سالانہ گوشوارے دو اگست تک جمع کروا سکتے ہیں۔ وہ ریجنل ٹیکس دفتر میں افسران کی آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار میں اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ٹیکس اکٹھا کر نا تمام سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔ سیمینار میں شریک افسران کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ انکم ٹیکس گوشوارے کی اہمیت اور داخل کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔
Category: کاروبار
-

اینٹی کرپشن سرگودہانے سیمنٹ فیکٹری سے لاکھوں وصول کر لیے
محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سیمنٹ فیکٹری سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ سے زائد روپے ریکور کرلئے
سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے فلائنگ سیمنٹ فیکٹری منگوال سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ8ہزار8سو14روپے ریکور کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی کرپشن سرگودھا نے مختلف اضلاع میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں میونسپل کاپوریشن کے نادہندوں کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے۔ احمد شیر تھہیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) اینٹی کرپشن خوشاب نے کاروائی کرتے ہوئے فلائنگ سیمنٹ فیکٹری کے مالکان سے نقشہ فیسوں کی مد میں 13لاکھ8ہزار8سو14روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ -

وائر س سے پا ک نر سر یوں کو فروغ دے کر تر شا ور پھلو ں کی پیداوار میں ا ضافہ ممکن ہے، ز ر عی ما ہر ین
سرگودہا۔ 26 جولائی (اے پی پی) ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ ملک میں وا ئر س سے پا ک نر سر یو ں کو فروغ د ے کر تر شا و ہ پھلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو بین ا لا قوامی سطح پر بڑھاتے ہو ئے ا س کی بر آ مدا ت میں خاطر خواہ ا ضافہ کیا جا سکتا ہے، گذشتہ د و د ھا ئیوں کے دورا ن ترشاو ہ پھلو ں با لخصو ص کینو کے پو د وں میں مختلف بیمار یوں کے با عث پیداوار ی صلا حیت میں نما یا ں کمی ہو ئی ہے لحاظہ وائرس سے پاک نر سر یو ں میں پر ور ش پا نے وا لے صحت مند پو دو ں کی بہتر دیکھ بھا ل کے ذ ریعے پیداوار کو بڑھا نے کا ہدف پو را ہو سکتا ہے۔ ما ہر ین نے کہا ہے کہ نر سری کی سطح پر پودوں کی بہتر نشو ونما اور نہگدا شت کے عمل سے کھیت میں صحت مند پو دو ں کی بنا پر بہتر پیداوار ممکن ہے مو جو د ہ حا لا ت ترشاوہ با غات کی پیداوار ی ٹیکنا لو جی کے ثمرات بھی کا شت کا روں تک پہنچا نا ا شد ضرور ی ہے ا س کے لیے پہلے سے مو جو د با غا ت میں بڑے پو دو ں پر نئی اقسا م کی پیو ند کا ر ی کی تر بیت د ینے سے کم وقت میں ا ن اقسا م سے پھل حاصل کیا جا سکتا ہے کا شت کا رو ں کو تر شا و ہ پھلو ں کی جد ید پیداوار ی ٹیکنا لو جی با ر ے آ گا ہی کیلئے تحصیل کی سطح پر تر بیتی پر و گرا مو ں کا انعقا د بھی وقت کا تقا ضا ہے تا کہ کا شت کا رو ں کو دوران برداشت بعد از برداشت ہو نے وا لے ممکنہ نقصا نا ت سے بچا ؤ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے تربیت اور فنی را ہنما ئی کی فراہمی یقینی ہو سکے۔
-

ملک میںمہنگائی میں 15.62 فیصد اضافہ، 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 اشیاء میں کمی
اسلام آباد: ملک میںبدلتی ہوئی معاشی صورت حال سے آگاہ رکھتے ہوئے اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے اور ملک میں مہنگائی کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ہے. ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق18جولائی2019ء کواختتام پذیر ہونے والےہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 15.62فیصداضافہ ہوگیا‘
ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے 28اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں‘9میں کمی ہوئی ہے، ٹماٹر‘ چکن‘ پیاز ‘چینی‘ چاول‘ گھی‘ڈبل روٹی ودیگرکی قیمتوں میں اضافہ‘ آلو‘ کیلا‘ دال ماش میں کمی ہوئی۔ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے28اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔
-

موٹر بائکس پرود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائے گا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک آفیشل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ پر کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کی دفعات 231بی اور 234 کے مطابق موٹر سائیکل ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا گیا اور مزید اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی سفارشات بھی زیر غور نہیں ہیں
-

گھر بیٹھے آن لائن ٹیکسز کی ادائیگی کرسکیںگے ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں
لاہور:گھبرائیے نہیںاب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی .حکومت پنجاب نے تمام ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے موبائل فون ایپ تیار کرلی، شہری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیکسز ادا کرسکیں گے۔
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق موبائل فون ایپ محکمہ خزانہ نے تیار کی ہے جس کے تحت گھر بیٹھے موبائل فون سے تمام قسم کی ٹیکسوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی، محکمہ خزانہ کے مطابق ایکسائز ٹیکس، پی آر اے ٹیکس، بورڈ آف ریونیو کے ٹیکسز سمیت تمام قسم کے ٹیکسوں کی ادائیگی اب موبائل ایپ سے ہو سکے گی۔ یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کی ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب یا وزیر اعظم پاکستان اس ایپ کا اگلے ماہ افتتاح کریں گے، یہ ایپ عوام کو جدیدآئی ٹی سہولتوں سے باخبر رکھنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار کی گئی۔یارہے کہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے شہریوں کی بہت زیادہ پریشانی، وقت اور سرمایہ بچ پائے گا اور دفاتر میںرش بھی نہیںبڑھے گا
-

مقررہ نر خوں پر کھا د کی فراہمی، ٹا سک فورس کو فعا ل کیا جا ر ہا ہے، ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا
سرگودہا۔ 25 جولائی (اے پی پی)ڈا ئر یکٹر زراعت سرگودہا ڈویثرن رمضا ن خا ن نیا ز ی نے صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے بتا یا کہ زمینداروں کو حکو مت کی جانب سے مقررہ نرخوں پر کھاد فراہم کر نے کیلئے ٹاسک فورس ٹیموں کو مز ید فعا ل کیا جا ر ہا ہے کھاد ڈیلروں کی سخت مانیٹرنگ کی جا ر ہی ہے جو ڈیلر زمینداروں سے کھاد زا ئد نرخ میں فروخت کرتا ہوا پا یا جا ر ہا ہے اسے بھاری جرمانے کیے جا ر ہے ہیں ٹاسک فورس ٹیمیں کھاد کی مصنوعی قلت اور 2نمبرکھاد فروخت کر نے وا لو ں کے خلا ف بھی سخت کا روا ئی کر ر ہی ہے موجود ہ حکو مت زراعت پیشہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کر ر ہی ہے مقرر ہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے اقدا ما ت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
-

سندھ سے تیل و گیس کے نئے زخائر دریافت
کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویلپمینٹ کمپنی نے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں پانڈھی نمبر1 پروجیکٹ سے تیل اور گیس کے بڑے زخائر کی کھوج لگا لی، آئل اینڈ گیس کمپنی کے چیف سیکرٹری احمد حیات لک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹیفیکیشن میں دریافت ہونے والے زخائر میں بتایا کہ 9.12 ملین کیوبک فیٹ گیس روزانہ کی بنیاد پر نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ کے خام تیل کا روزانہ کا والیم 512 بیرل بتایا جا رہا ہے
یہ کھوج آئل ایند گیس ڈویلپمینٹ کمپنی کی اس جارحانہ پالیسی کا نتیجہ ہے جو کہ موجودہ حکومت کی لوکل آئل اینڈ گیس کے پروگرام کی وجہ سے دریافت ہوئی ہے اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد ملک کی آئل و گیس کی 20 فیسد کھپت کو پورا کیا جاسکے گا اور ہر سال پاکستان کے اربوں ڈالر جو کہ تیل کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں بچ سکیں گے -

ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار بیچنے سے متعلق کانگریس میں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے
قرارداد کا متن تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھار بیچنے سے باز رہے تا کہ خطے میں امن و ترقی کا بول بالا ہو، کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ہتھیار بیچنے کا مقصد ایران کی طرف سے کی جانے والی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے
مائک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ نے اگر اب اپنے خلیجی اتحادیوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی اور اس سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے

امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے، ایک ایسا ترقی یافتہ ملک ہے جس کی آمدن کا 70 فیصد انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہے جس میں لوکی ہیڈ مارٹن اور بوئنگ جیسی نامور کمپنیاں پوری دنیا میں اربوں ڈالر کے ہتھار برآمد کرتی ہیں، ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ممبران کی طرف سے لائے جانے والی قرارداد کو رد کرنے کیلئے ویٹو کر دیا ہے،
-

سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ گیا
سی پیک میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے ہی پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے
تفصیلات کےمطابق چین پاکستان اقتصادی راہدری میں نقل و حمل کا سب سے بڑے منصوبے،پشاور سے کراچی موٹر وے کا سکھر ملتان سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے نیشنل ہائی وے بیورو نے منصوبے کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مدت تکمیل سے دو ہفتے قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موٹر وے کی تکمیل سے پاکستان میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے چین اور پاکستان میں زمینی رابطہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
واضحرہےکہ سی پیک کو پاکستان کی معیشت میںگیم چینچر کے طور پر تصور کیا جارہا ہے .پاکستان کو اس کی وجہ سے معاشی طور پر بے پناہ فائدہ ہوگا. یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑے کئی منصوبوں کو دشمن ناکام بنانے کی پوری کوشش کررہا ہے.
