Baaghi TV

Category: کاروبار

  • یوم آزادی کے موقع پر  ہر شہری اپنے حصے کا  ایک درخت لگائے

    یوم آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگائے

    سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستانی قوم ملک سے محبت کے اظہار کیلئے اپنی چھتوں پر قومی پرچم لہرائے گی وہاں پر اگر ہر پاکستانی قومی پرچم کیساتھ ایک پودا لگائے تو پاکستان نہ صرف فضائی آلودگی سے پاک ہوگا بلکہ سر سبز و شاداب پاکستان بھی معرض وجود میں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان سرسبز و شاداب نہیں ہوسکتا اتنے درخت لگائے نہیں جاتے جتنے روزانہ کی بنیاد پر کاٹے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ حکومت یوم آزادی کے موقع پر درختوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر تحریک چلانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہر شہری اپنے حصے کا درخت لگائے۔

  • ضلع بھر کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری

    ضلع بھر کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری

    سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام ا ضلاع کی تمام مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرگودہا سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مویشی منڈیوں میں جانوروں اور بیوپاریوں کیلئے پینے کے پانی، چارہ، صفائی کے بہتر انتظامات، چھاؤں اور بجلی کا مناسب انتظام کریں تاکہ بیوپاریوں اور جانوروں کیساتھ ساتھ خریداروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • امریکا پاکستان میں گیس و بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

    امریکا پاکستان میں گیس و بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

    وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورۂ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے، دونوں ممالک نے اپنی دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، ایف 16 کی امداد کے بعد دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد نے واشنگٹن کو گیس و بجلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی آفر کی ہے جسے امریکی حکام نے قبول کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکا نے پاکستان میں گیس اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکا نے پاکستان کو گوشت، کپاس اور سویا بین کی برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اُدھر پاکستان نے خصوصی سہولیات ملنے کے بعد امریکا سے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بھی مارکیٹ رسائی مانگ لی ہے.
    واضح رہےکہ اسے پہلے امریکا نے پاکستان کےایف سولہ طیاروں کیلیےتکنیکی،لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا ہے،امریکا ایف سولہ طیاروں کیلیے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کریگا.

  • ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے کے اقدامات شروع

    ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے کے اقدامات شروع

    سرگودھا۔ 29 جولائی (اے پی پی) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں کے اجراء کیلئے ایس ڈی اے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ایس ڈی اے کی حدود میں سیوریج، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں کو یقینی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں سب سے اہم مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج کا ہے جو پینے کے پانی کی خرابی کا بھی موجب ہے اگر سیوریج کے مسئلہ پر قابو پالیا گیا تو پینے کے پانی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائیگا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ ایس ڈی اے نے حکومت پنجاب کو مختلف سکیمیں روانہ کی ہیں جن کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑی رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار…

    1000 سی سی سے اوپر کی گاڑی رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار…

    اسلام آباد: ٹیکس گوشوراے برائے 2018-19 جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف پانچ دن باقی رہ گئے بہں اور حکومت کی طرف سے اس تاریخ میں مزید توسیع کا کوئی امکان نہیں، اور ان پانچ دنوں کے بعد حکومت تمام ٹکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کے مطابق انک تکس کے قانون کے تحت وہ تمام لوگ جو 500 گز سے بڑا گھر اور 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھتے ہیں سب کو اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والے تمام لوگ کریک ڈاؤن کے دائرے میں آئیں گے اور کسی فرد کو کسی قسم کی کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی

  • ’آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو بہتر تھا‘ اسد عمر

    ’آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو بہتر تھا‘ اسد عمر

    سابق وزیرِخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے نہ جاتے تو بہترہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سےخطاب کے دوران اسد عمرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہورہے تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ اُنہیں کرنا تھا، جس پر وزیراعظم نے کہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ پروگرام لینا ہو گا۔

    رکن قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے پورے انتظام کو کینسر زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔

  • 50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم  تک پہنچ گیا

    50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم تک پہنچ گیا

    50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کی میز تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق یکم اگست سے شرط لاگو ہوگی یا نہیں یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ32 لاکھ پرچون فروش ایف بی آر کی شرط کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

    دو روز قبل ایف بی آر فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔
    بھٹہ خشت پر ساڑھے سات سے ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
    لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائدکیا گیا ہے۔اسی طرح سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

    ایف بی آر کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 135 روپے، 30 تا 100 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1320 روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل پر 1680 روپے، 200 تا 350 ڈالر کے موبائل پر 1740 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔

    350 تا 500 ڈالر کے موبائل پر پانچ ہزار 400 روپے 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر نو ہزار 270 روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

  • 6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟

    6 سالہ لڑکی نے 80 لاکھ ڈالر کا گھر کیسے خرید لیا ؟

    سیول: جنوبی کوریا کی سٹار یوٹیوبر لڑکی بورم نے 8 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا، بورم اس وقت دو یوٹیوب چینلز کی مالک ہے ان میں سے ایک پر وہ کھلونوں کو دکھاتی ہے اور دوسرے پر اپنے چھوٹے چھوٹے کام عام عوام سے شیئر کرتی ہے، اور اس کے دونوں چینلز کے کل 30 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کی بدولت بورم 8 ملین ڈالر کی رقم کمانے اور صرف 6 سال کی عمر میں 8 ملین ڈالر کا گھر خریدنے کے قابل ہوئی ہے، بورم نے ایک پانچ منزلہ پراپرٹی خریدی جو کہ سیول کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ہے
    تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے تفصیلات جاری کی ہیں کہ بورم کی پرائیویٹ کمپنی جو کہ اس کے والدین نے بنائی ہے پر 8 ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی اور اس کے نتیجے میں 5 منزلہ پراپرٹی خریدی گئی ہے

  • چائنہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آگیا

    چائنہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آگیا

    اسلام آباد:باغی ٹی وی(ویب ڈیسک) چائنہ کی آٹھ کمپنیوں نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے،
    بروز جمعہ آٹھ کمپنیوں کے وفد نے شنگھائی کی یوآنی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی،
    اس ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے سرمایہ کاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کاروبار کے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پر سہولت فراہم کر دی گئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پر سہولت فراہم کر دی گئی

    سرگودھا۔26جولائی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا(پراجیکٹس) محمد بلال نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کیلئے سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پرسہولت فراہم کر دی گئی ہے، آن لائن درخواست جمع کروانے کیلئے فیس 250روپے ہے۔جوکسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی ای سہولت فرنچائز پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم فارم پر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی جبکہ خواہشمند افراد گھر بیٹھے https://nphp.nadra.govt.pk.ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں۔