Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو 159 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    کئی دنوں کے بعدآج مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی ہوئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 323 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے تک ملکی معاشی صورتحال دگرگوں رہنے کا خدشہ ہے، پاکستانی روپے میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کو معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تجارتی قونصل امریکا کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں
    کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی و امریکی تاجروں کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمود خان کر رہے تھے،

    سرمایہ کاروں کے وفد میں ایبٹ،سٹی بینک، ایگزون موبل، فیس بک، جنرل الیکٹرک، نیٹسول، پیپسیکو، اوبرکے نمائندے شامل تھے
    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں منافہ بخش کاروبار کرنے کو منفی کام سمجھا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت اس نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے

  • امریکی قونصلیٹ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

    امریکی قونصلیٹ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

    کراچی: امریکی قونصلیٹ کے اقتصادی یونٹ کے سربراہ چاڈ مائنز نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہےکیونکہ کے پاکستان امریکہ کواشیا برآمد کرنے والا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے
    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کیلئے پاکستان کی درآمدات کی ویلیو ایدیشن اور پیکیجنگ پر توجہ دی جائے تو یہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے

  • ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی

    ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن کمی

    لاہور(باغی ٹی وی) ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے،اعداد شمار کے مطابقایف ڈی آئی گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3ارب 74 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکے مقابلے میں ایک ارب 73 کروڑ70 لاکھ ڈالر رہی،یہ اعداد شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حکومت بڑی مالی اور مالیاتی ضروریات ، کمزور اور غیر متوازن رترقی جیسے سخت چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے
    سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کےباعث سب سے بڑے چین سے سرمایہ کاری کم ہوکر 54 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے، دوسری طرف واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات خراب ہونے کے باعث 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد بھی واپس گئی.اور اسی طرح برطانیہ سے بھی سرمایہ کاری میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی

  • اچھی خبر آگئی گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

    اچھی خبر آگئی گھی اور کوکنگ آئل سستا ہو گیا

    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں سستی کردیں،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں سستی کردیں، نئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی 26 روپے جبکہ کوکنگ آئل 21 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق آج سے یوٹیلٹی سٹورز کے صارفین پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ میڈیا کا ایک خاص طبقہ مسلسل یہ شور مچا رہا ہے کہ ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے . اسی سلسلے میں تاجروں اور کاروباری حضرات کی آئے روز ہڑتالیں جاری ہیں.جب کہ اس صورت حال میں گھی کی قیمتوں میں یہ کمی مہنگائی سے ماری عوام کے لیے ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہو گا

  • آج رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں  اضافے کا امکان

    آج رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں اضافے کا امکان

    گورنر سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔ پالیسی میں آئندہ دو مہینوں کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

    پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ آف گورننس کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا جس میں بورڈ ممبران پالیسی ریٹ پر بحث کریں گے تاہم پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے۔

    شرح سود کے تعین کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کے لیے سود کی شرح میں اضافے کافیصلہ کیا تھا۔ مرکزی بینک کی شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بنیادی شرح سود 12.25 فی صد ہو گئی تھی ۔

    اسٹیٹ بینک نے اس موقع پر کہا تھا کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کے بعد 3 نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر فنڈ سہولت پر اتفاق کیا، اس پروگرام کا مقصد معاشی استحکام بحال کرنا ہے۔

  • ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کرگئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.90 روپے ہر جا پہنچا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں پر ڈالر کی طلب بڑھنے پر روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 160 روپے اور انٹربنک میں 159 روپے 86 پیسے ہوگیا تھا۔

  • سٹاک ایکس چینج میں 714 پوائنٹس کی کمی،مندی کا رجحان جاری

    سٹاک ایکس چینج میں 714 پوائنٹس کی کمی،مندی کا رجحان جاری

    کراچی: کاروباری ہفتے کا پہلادن سٹاک ایکس چینج کے لیے اچھا نہیں رہا اور 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس زیادہ سے زیادہ 33ہزار 672 جبکہ کم از کم 32 ہزار 895 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا اور 32ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ذرائع کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 5کروڑ 22 لاکھ30 ہزار 130 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو 2 ارب 21 کروڑ47 لاکھ 18 ہزار 337 روپے ہے۔

  • فیصل آباد :شبر زیدی سے مذاکرات ناکام ،ملز اور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدوروں کے  بیروزگار ہونے کا خدشہ

    فیصل آباد :شبر زیدی سے مذاکرات ناکام ،ملز اور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

    فیصل آباد کےصنعتکاروں اور شبرزیدی کے مابین مذاکرات ناکام، صنعتی بحران شدیدہونےلگے.مزدور پریشان اور صنعت کار حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق ایف بی آر چیئرمین شبرزیدی اورفیصل آباد کے صنعتکاروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے جس میں حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی شرط اور 17 فیصد سیلز ٹٰیکس واپس لینے سے انکار کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بزنس کمیونٹی کے دس رکنی وفد نے چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی سے ملاقات کی۔جس میں موجود قانونی ماہرین بھی چیئرمین نیب کومندرجہ بالا شرائط واپس لینےپرقائل کرنے میں ناکام رہے،خریداری میں شناختی کارڈ کی لازمی شرط پرعمل درآمد اگست سے لاگو ہوگا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 265پراسسنگ ملز اور 6000 پاور لومز بند ہونے کی صورت میں لاکھوں مزدور بیروزگار ہوجائیں گے۔

  • امریکی ڈالر ایک روپے 7 پیسے مزید مہنگا

    امریکی ڈالر ایک روپے 7 پیسے مزید مہنگا

    امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر پرواز کرنے لگا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، مارکیٹ میں امریکی کرنسی 1 روپے 7 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد ایک ڈالر 159 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

    دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی مسلسل اُڑان سے روپیہ ہلکان کا شکار ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ملکی کرنسی میں کمی کا رجحان ملک میں معاشی سرگرمیوں میں حالیہ تعطل کے پیش نظر ہو سکتا ہے، ٹیکس عائد کئے جانے کے سبب تاجر اور صنعتکار پریشان ہیں جبکہ حکومت مسائل حل کرنے میں غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے جس سے ملکی معاشی صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔