Baaghi TV

Category: کاروبار

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا،اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر 5 ارب 25 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہیں، 8 اگست کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تھے۔

    ادھرکریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہےموڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہےپاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں،توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 اگست جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے بند رہے گی،انتظامیہ کی جانب سے تمام سرٹیفکیٹ ہولڈرز، بروکرز اور متعلقہ فریقین کو باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

    دوسری،جانب،پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 826 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیاجو بلند ترین سطح ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اور بعض نجی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے، جس کے پیشِ نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی،اس سے قبل، پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا تھا کہ جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بینک بند رہے گااسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عوامی تعطیل کے تحت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گا۔

  • پانچ ممالک حکومت پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے

    پانچ ممالک حکومت پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے

    سرکاری آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پانچ اہم ممالک حکومت پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر ہیں جن سے پاکستان اپنی واجب الادا رقم ریکور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساو وہ ممالک ہیں جن پر حکومت پاکستان کو 30 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالرز کی بڑی رقم وصول کرنی ہے،یہ قرضہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں ان ممالک کو ایکسپورٹ کریڈٹ کی صورت میں دیا گیا تھا۔ پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے اس رقم کی مالیت 86 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جو ملکی خزانے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے،عراق حکومت پاکستان پر سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی رقم کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے،سوڈان سے پاکستان کو تقریباً 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں،بنگلا دیش کی جانب سے شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، گنی بساو پر بھی حکومت پاکستان کو 36 لاکھ 53 ہزار ڈالرز کی وصولی باقی ہے۔

    آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2006-07 میں بھی آڈیٹر جنرل نے ان ممالک سے رقم کی وصولی کی ضرورت پر زور دیا تھا اور ریکوری کی نشاندہی کی تھی۔ اس کے باوجود حکومتی ادارے ان واجب الادا رقموں کی وصولی میں ناکام رہے ہیں۔ ان ممالک کو یاددہانی کے خطوط اور ڈیمانڈ نوٹس بھی بھجوائے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی،آڈیٹر جنرل نے حکومت پاکستان کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو قومی مفاد میں مناسب سطح پر اٹھائے اور فوری طور پر موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی رقم کی وصولی کو یقینی بنائے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی

    ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی

    سونے کی قیمت میں تیسرے دن بھی مزید کمی ہوئی ہے،ملک میں سونے کے نرخ 500 روپے کم ہونے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے پر آگئی،24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے سے 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 393 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے سے 2 لاکھ 81 ہزار 595 روپے ہو گئی،جبکہ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 361 ڈالر سے 3 ہزار 356 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 37.80 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

    دوسری،جانب،چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں کوئی رد و بدل نہ ہوا اور یہ بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے پر برقرار رہی۔

    خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کا بیان ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےنوٹس لے لیا

    بلوچستان: اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان

    خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کا بیان ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےنوٹس لے لیا

  • انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

    انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ماکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 47 ہزار 656 کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے ،40 پیسے کا ہو گیا-

    9 مئی مقدمات :ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

    ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ، مزید 3 خوارج ہلاک

    فائٹرز کی کمی: بھارتی فضائیہ نے فرانس سے مزید رافیل مانگ لئے

  • کاروباری اداروں کا پی  ٹی آئی  کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    کاروباری اداروں کا پی ٹی آئی کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

    نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملکی سمت کا اسکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بہتر ہوکر منفی 2فیصد ہوگیا ہےاگرچہ یہ اسکور اب بھی منفی ہے لیکن 2021ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد اعتماد کی بلندترین سطح پر ہے۔

    سروے کے مطابق کاروباری اعتماد میں اضافہ کاروباری اداروں کے نقطہ نظر سے سیاسی و اقتصادی غیریقینی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرتاہے اور معیشت کے بارے میں موجودہ حکومت کی صلاحیت میں مثبت تاثر رکھنے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    سروے کے مطابق 46فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ ایک سال قبل یہ شرح 24 فیصد تھی گزشتہ سروے کے مقابلے میں 6فیصد بہتری کے ساتھ سروے کے 61 فیصد شرکا نے موجودہ کاروباری آپریشنز کو اچھا یا بہت اچھا قرار دیا ہے۔

    عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    اس کے علاوہ خدمات اور تجارتی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جب کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بحالی کی رفتار نسبتاً سست ہےمستقبل کے بارے میں 61فیصد شرکا پُر امید ہیں تاہم یہ اعتماد گزشتہ سروے کے مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ بہتر ہوا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ اگرچہ کاروباری اداروں کو حالات خراب ہونے کا خدشہ نہیں ہے لیکن بہتری کی رفتار بھی بہت سست ہے۔

    کاروباری اداروں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں سوال کے جواب میں شرکا نے مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور ٹیکسز بدستور اہم مسائل قراردیا ہے، 28فیصد شرکا نے مہنگائی، 18فیصد نے مہنگے یوٹیلٹی بلزاور 11فیصد نے ٹیکسز کو سب سے اہم مسئلہ بتایاہےاسی طرح 47فیصد شرکا نے لوڈشیڈنگ کی تصدیق کی ہے جوکہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کچھ کم ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ ملک کے کاروباری شعبے میں اسٹرکچرل چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع

    سروے میں قابلِ ذکر مثبت پہلو رشوت کی شکایات میں کمی ہے اور 2024کی آخری سہ ماہی کے 34فیصد شرکا کے مقابلے میں صرف 15 فیصد شرکا نے گزشتہ 6ماہ میں رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے20 فیصد تاجروں، 13فیصد سروس سیکٹر اور 12فیصد مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے شرکا نے رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔

    مجموعی طورپر سروے میں قومی سمت اور موجودہ کاورباری صورتحال پر کاروباری اداروں کے تاثرات میں بہتری آئی ہے تاہم مستقبل کے حوالے سے کاروباری اداروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے اور مہنگائی، توانائی اخراجات میں اضافہ اور گورننس جیسے چیلنجز ملک کے کاروباری ماحول میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی نے سروے کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ موجودہ سروے ملک کے کاروباری اداروں کے اعتمادمیں محدود سطح پر بہتری کی طرف اشارہ ہے اور کاروباری اسٹیک ہولڈرز میں استحکام کی عکاسی ہے، سب سے نمایاں تبدیلی ملکی سمت بارے میں مثبت تاثر اور حکومتی معاشی پالیسیوں پراعتماد میں اضافہ ہے اس رحجان کو برقرار رکھنے کا انحصار میکرو اکنامک اصلاحات، پالیسیوں میں تسلسل اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری پر ہے۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2025 کی دوسری سہ ماہی کے سروے کا انعقاد 23سے 27جولائی کے دوران مینو فیکچرنگ، خدمات اور تجارتی شعبوں میں پاکستان کے 524 کاروباری اداروں کے درمیان کیا گیا تھایہ سروے موجودہ کاروباری صورتحال، حکومت معاشی مینجمنٹ اور مستقبل قریب کے بارے میں کاروباری اداروں کی آراء کی عکاسی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

    مدنی مسجد کی شہادت،وزارت داخلہ اور علما میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 397 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.51 ڈالر کمی کے بعد 38.31 ڈالر سے کم ہو کر 37.80 ڈالر ہو گئی،جبکہ،فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے رہی۔

    جنس تبدیل کرانیوالے سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن کا تہوار منایا

  • تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی،انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم سے چھیر چھاڑ کرنے والے کو جرمانہ اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    انٹرنیٹ یا بجلی کی بندش کی صورت میں انوائسز24 گھنٹے کے اندر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انفورسمینٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، کیو آر کوڈ یا ایف بی آر نمبر کے بغیر انوائسز جاری کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی،سیلز ٹیکس انوائس ڈیجیٹل دستخط، کیو آر کوڈ، ایف بی آر کے منفرد نمبر پر مشتمل ہوگی ،یومیہ، ہفتہ وار اور ہر مہینے کے آخر میں الیکٹرانک انوائسز کا ریکارڈ مرتب کرنا ہوگا،ڈیجیٹل انوائسز یا آن لائن فروخت کی انوائسز کا ڈیٹا 6 سال تک محفوظ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے تحت 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے اور 22 قیراط 10 گرام سونا 236 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے کا ہو گیا۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 3 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

    تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا

    نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

  • سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے-

    سونا تیسرے روز بھی مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4900 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی تولہ نرخ میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے،اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئے،دس گرام سونے کے نرخ میں 428 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 3400 ڈالر ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    چین: سنکیانگ میں پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

    ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان