Baaghi TV

Category: کاروبار

  • آئی ایم ایف کے مطالبات،حکومت کا تحفظ کا اظہار

    آئی ایم ایف کے مطالبات،حکومت کا تحفظ کا اظہار

    حکومت نے پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن کی تشخیصی رپورٹ سے متعلق مختلف مطالبات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے وزارتِ خزانہ میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد آئی ایم ایف کی ’’گورننس اور کرپشن کی تشخیصی رپورٹ‘‘ کے مسودے پر حکومتِ پاکستان کا باضابطہ جواب تیار کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بیوروکریٹس کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک نئی اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ مزاحمت کا سامنا کرے گا اور پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر اور دیگر متعلقہ ادارے پہلے ہی موجود ہیں۔پاکستانی فریق اس رپورٹ کو تحریری طور پر چیلنج کرنے پر غور کر رہا ہے اور موقف اختیار کیا جائےگا کہ حکومت اپنے دائرہ کار کو محدود کرنے کے لیے ’’رائٹ سائزنگ‘‘ پر عملدرآمد کر رہی ہے تو ایسے میں کسی نئے ادارے کے قیام کی ضرورت نہیں ہے۔

    واضح رہے آئی ایم ایف کی تشخیصی رپورٹ میں پبلک فنانس مینجمنٹ، ٹیکس انتظامیہ، آڈیٹر جنرل کے کردار، خریداری کے عمل اور منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کے نفاذ میں پائی جانے والی کمزوریوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے اس حوالے سے ایک اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی اور اس سلسلے میں کچھ دیگر ممالک کی مثالیں بھی پیش کی تھیں۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی گرانٹس کو پارلیمنٹ کی پیشگی منظوری کے بغیر محدود کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط نافذ کیے جائیں، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کو باقاعدہ بجٹ کے عمل میں مکمل طور پر شامل کیا جائے اور بجٹ اسٹریٹجی پیپر کو پہلے سے شائع کیا جائے تاکہ مالی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔حکومت نے ابھی تک آئی ایم ایف کی رپورٹ بعنوان ’’گورننس اور کرپشن کی تشخیصی رپورٹ (جی سی ڈی) رپورٹ کی اشاعت کی باضابطہ منظوری نہیں دی اس لیے امکان ہے کہ پاکستان اس رپورٹ کی اشاعت سے قبل اس میں ترمیم کا مطالبہ کرے گا اور پھر اسےجاری کرے گا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط کا سونا 3300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے فی تولہ فروخت ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے میں دستیاب تھا۔

    24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہوگئی، جو کہ پہلے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے تھی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 ہزار 594 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 341 روپے ہوگئی جو پہلے 2لاکھ 88 ہزار 747 روپے تھی۔

    مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری

    جبکہ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 480 ڈالر ہوگئی جو پہلے 3 ہزار 447 ڈالر تھی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1.01 ڈالر کے اضافے سے 40.70 ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ روز 39.69 ڈالر تھی۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت میں 101 روپے اور فی 10 گرام قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 303 روپے اور 3 ہزار 689 روپے پر فروخت ہوئی۔

    ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

    جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار کی حد کھو بیٹھا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 8 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

    صدر مملکت کا سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار

    ادھرملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیالآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے،مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھی اور نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی،اسی طرح 10گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت میں 785 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 267 ہوگئی، منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 3390 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا فیصلہ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان  برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا –

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ،ہواجس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ،روز،کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر نمایاں سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور یوں مندی کے بعد ایک بار پھر امید کی کرن دکھائی دی۔

    پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی تھی اور منافع سمیٹنے کے رجحان نے مارکیٹ کو نیچے دھکیل دیا تھا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کمی کے بعد 148,815 پر بند ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا  مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کے اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    واضح رہے گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی تھی۔

    سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ کو خراجِ تحسین

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس میسج کر کے عوام کو "خوشخبری” سنا دی

  • امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان  تاریخی معاہدہ

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

    کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے،یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تجارتی شراکت داروں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ کاروبار کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    کوریا ایئر کے سی ای او، والٹر چو کے مطابق یہ معاہدہ کوریا ایئر کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر جب یہ ایئرلائن اسایانا ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کی تیاری کر رہی ہے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے 15 فیصد ٹیکسز کے مسئلے پر ملاقات کی۔

    معاہدے کی تقریب میں دونوں ممالک کے حکومتی اہلکار اور کاروباری شخصیات موجود تھیں، جن میں امریکی وزیر تجارت ہوارڈ لوٹ نک اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت کم جونگ-کوان شامل تھے سام سنگ، ہنڈائی موٹر گروپ اور نیویڈا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، معاہدےکے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

    بوئنگ-کوریا ایئر معاہدے کے تحت، ایئرلائن 50 بوئنگ 737-10 طیارے، 45 طویل فاصلے کے مسافر طیارے اور 8 777-8 فریٹر کارگو طیارے خریدے گی۔ بوئنگ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا میں قریباً 135,000 روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس تازہ خریداری کے بعد، کوریا ایئر نے اس سال بوئنگ طیاروں کے لیے 150 سے زائد آرڈرز اور وعدے کیے ہیں۔

    یہ معاہدہ عالمی سطح پر امریکی تجارتی شراکت داروں کی بڑی بوئنگ خریداری کی رجحان کا حصہ ہے۔ جولائی میں، جاپان نے 100 طیارے خریدنے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ انڈونیشیا کی گارڈا ایئر لائن نے 50 طیارے خریدے تاکہ امریکی ٹیکسز میں کمی ہو سکے۔ یہ معاہدے بوئنگ کو یورپی حریف ایئر بس کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر بحال کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

    ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

    اگرچہ بوئنگ نے گزشتہ چند برس میں کئی بحرانوں کا سامنا کیا، جن میں 2 مہلک حادثات، درمیانی پرواز کے دوران تکنیکی نقص اور 2024 میں کارکنوں کی 8 ہفتے کی ہڑتال شامل ہیں، کمپنی نے کوریا ایئر کے اس معاہدے کو “تاریخی” قرار دیا ہے اور اسے امریکی فضائی صنعت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی اہم پیشرفت قرار دیا ہے-

    دیگر تجارتی معاہدے بھی سامنے آئے، جن میں سام سنگ کی شپ بلڈنگ شاخ اور امریکی کمپنی ویگور میرین گروپ کے درمیان امریکی بحریہ کی دیکھ بھال کے لیے تعاون شامل ہے اس سے قبل، جنوبی کوریا نے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدے کے تحت امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی مدد کے لیے 150 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی،ہنڈائی نے بھی امریکا میں اپنے سرمایہ کاری منصوبے کو 21 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا اور نئی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں سالانہ 30,000 روبوٹس تیار کیے جائیں گے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔

    معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، مزید دیہات زیر آب

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

    سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی

    پاکستان کی مقبول ترین کومپیکٹ گاڑی سوزوکی آلٹو کی فروخت میں گزشتہ ماہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق آلٹو کی فروخت جولائی میں 75 فیصد گر گئی۔ جون میں 9 ہزار 497 یونٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ جولائی میں یہ تعداد صرف 2 ہزار 327 یونٹس تک محدود رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی بڑی وجہ حکومت کی حالیہ ٹیکس پالیسی میں تبدیلی ہے۔ حکومت نے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا، ساتھ ہی نئی ای وی لیوی (NEV Levy) بھی نافذ کی گئی جس کے تحت 1300 سی سی تک گاڑیوں پر 1 فیصد، 1301 سے 1800 سی سی پر 2 فیصد اور بڑی گاڑیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد ہوا۔ اگرچہ آلٹو 850 سی سی سے کم کیٹیگری میں آتی ہے لیکن ان اقدامات کے اثرات اس پر بھی پڑے۔

    ٹیکس میں اضافے کے بعد پاک سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے آلٹو کی قیمت بڑھا کر 33 لاکھ 26 ہزار 450 روپے کر دی، جس کے باعث یہ بجٹ خریداروں خصوصاً پہلی بار کار خریدنے والوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔ یہ طبقہ آلٹو کا سب سے بڑا خریدار سمجھا جاتا ہے۔

    اسحاق ڈار کی جدہ میں سعودی، ایرانی اور صومالی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے ہو گئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہو گئی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 371 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

    ادھرہفتہ وار بنیادوں پرملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.01 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.15 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھاگذشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    گذشتہ ہفتہ کے دوران بجلی کی قیمت میں 9.01 فیصد، ڈیزل 4.46 فیصد، دال مونگ 1.71 فیصد، آلو 1.15 فیصد، کیلا 0.92 فیصد، دال ماش 0.88 فیصد، دال چنا 0.66 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 0.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    ٹماٹر کی قیمت میں 19.87 فیصد، پیاز 10.85 فیصد، آٹا 9.38 فیصد، چکن 3.63 فیصد، لہسن 2.28 فیصد، ایل پی جی 1.39 فیصد، چینی 1.20 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، انڈے 0.73 فیصد، شرٹنگ 0.13 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔

  • سونے کی قیمت میں  کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2000 کا اضافہ ہوا تھا، ایک روز قیمت میں اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہو گیا ہےسونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہو گیا ہےدس گرام سونے کے نرخ میں 1286 روپے کمی ہونے سے سونا 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے کی سطح پر آ گیا ہےبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 15 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 3330 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 013روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 440روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ :پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا